Tag: سندھ حکومت

  • سندھ حکومت نے گاڑیوں کیلیے نئی  نمبر پلیٹس متعارف کرادیں

    سندھ حکومت نے گاڑیوں کیلیے نئی نمبر پلیٹس متعارف کرادیں

    کراچی : سندھ حکومت نے گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹس متعارف کرادیں، نئی نمبرپلیٹس سےگاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹا حاصل کرنا آسان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گاڑیوں کی سیکیورٹی فیچرز نمبرپلیٹس متعارف کرادیں، ڈی جی ایکسائز شعیب صدیقی نے کہا کہ گاڑیوں کی نئی نمبرپلیٹس این آرٹی سی کےتعاون سے بنائی جائیں گی، نئی نمبرپلیٹس سےگاڑیوں کی ٹریکنگ اور ڈیٹا حاصل کرنا آسان ہوگا۔

    ڈی جی ایکسائز کا کہنا تھا کہ یہ نمبرپلیٹس کیمرہ ریڈایبل ہوں گی اور 5سیکیورٹی فیچرزہوں گے جبکہ ان میں آر آئی ایف ڈی یعنی ٹریکنگ چپ موجودہوں گی۔

    شعیب صدیقی نے کہا نمبرپلیٹس میں لیزر سیریل نمبر اور سندھ حکومت کا مونو گرام موجود ہوگا اور ہر پلیٹ کا لیزر انٹیگریٹڈ مارک، پلیٹس پرگرافکس موجودہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ نومبرسے سیکیورٹی فیچرز نمبر پلیٹس کا اجرا شروع ہوجائے گا، پہلے مرحلےمیں نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کو نمبر پلیٹس جاری کی جائیں گی اور دوسرے مرحلے میں ٹرانسفرکیلئے لائی گئی گاڑیوں کو جاری ہوگی۔

    ڈی جی ایکسائز نے کہا تیسرے مرحلے میں لوگ رضاکارانہ نمبر پلیٹس کے حصول کیلئے آسکتے ہیں، یہ نمبرپلیٹس پنجاب اور بلوچستان میں متعارف ہوچکی ہیں۔

    یاد رہے سندھ کابینہ کے اجلاس میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کی سیکیورٹی فیوچرڈنمبر پلیٹس پر بریفنگ میں بتایا گیا تھا کہ نمبر پلیٹس پر ریٹروریفلیکٹو ورق استعمال کیا جائے گا، 30 جون 2020تک 6 ریجن میں 72 لاکھ 60 ہزار 605 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جن میں 5 لاکھ 71 ہزار 13 موٹرسائیکلز اور 15 لاکھ 59 ہزار 432 نان کمرشل گاڑیاں شامل ہیں۔

    سندھ کابینہ نےنئےسکیورٹی فیوچرز نمبرپلیٹس متعارف کرانے کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا نمبر پلیٹس کی قیمت کم سے کم ہونی چاہئے تاکہ کسٹمر پر زیادہ بوجھ نہ پڑے۔

    کابینہ میں فیصلہ کیا کہ نئی نمبر پلیٹس نومبر تک متعارف ہونی چاہییں، اس حوالے سے نمبر پلیٹس کی مینوفیکچرنگ کا کانٹریکٹ کرنے کی منظوری دے دی گئی، پرائیوٹ گاڑی کی نمبرپلیٹ کا بنیادی رنگ سفید اور سرکاری گاڑی کے نمبر پلیٹ کا بنیادی رنگ ہرا ہوگا۔

  • کورونا کے شکار افراد کیلئے ریلیف، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    کورونا کے شکار افراد کیلئے ریلیف، سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا

    کراچی : سندھ حکومت نے کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مالی مدد کا فیصلہ کرلیا اور کورونا کے شکار ملازمت پیشہ افراد کے لیے قانون بھی تیار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے شکار افراد کے لیے بڑا فیصلہ کرلیااور کہا کورونا وائرس سے متاثر افراد کی مالی مدد سندھ حکومت کرے گی۔

    سندھ حکومت نے کورونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا ، مجوزہ ترمیمی ایکٹ میں کہا گیا آئسولیشن کے دوران یومیہ اجرت والے افراد کی مالی مدد کی جائے گی۔

    سندھ کورونا ایمرجنسی ریلیف ایکٹ کا ترمیمی مسودہ آج سندھ کابینہ میں پیش ہوگا، کورونا کے شکار ملازمت پیشہ افراد کے لیے بھی قانون تیار کرلیا ہے۔

    مجوزہ قانون کے مطابق ملازمت پیشہ افراد کی کورونا آئسولیشن کے دوران چھٹیاں ڈیوٹی تصورہوگی، کسی ملازم کو کوروناآئسولیشن کی مدت کی تنخواہ ادا نہ کرنا قابل جرم ہوگا۔

    ماسک کے لازمی استعمال کا حکم نامہ قانون میں تبدیل کی گئی ، جس کے بعد کسی بھی مقام پر ماسک کا استعمال لازم ہوگا۔

  • سندھ حکومت کے ایم سی کو خصوصی گرانٹ فراہم کرے، وسیم اختر

    سندھ حکومت کے ایم سی کو خصوصی گرانٹ فراہم کرے، وسیم اختر

    کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے سندھ حکومت سے کے ایم سی کے لیے خصوصی گرانٹ کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے ایم سی میں معاشی بحران پر میئر کراچی وسیم اختر نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ریٹائر ملازمین کی پنشن ادائیگی کے لیے خصوصی گرانٹ کی درخواست کی گئی ہے۔

    وسیم اختر نے چیف سیکریٹری سندھ کو 2015 سے تاحال ریٹائر پنشن سے محروم ملازمین کی سمری ارسال کی ہے۔

    میئر کراچی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں کے ایم سی کو فنڈ اورگرانٹس دی جائیں،پنشن کی مد میں 3 ارب 43 کروڑ کی ادائیگی کرنی ہے۔

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کے ایم سی کے معاشی بحران کے مدنظر خصوصی گرانٹ فراہم کرے،کرونا کے باعث ریٹائر ملازمین مشکلات کا شکار ہیں۔

    فنڈز کی وجہ سے جون 2018 کے بعد نالے صاف نہیں ہوئے، وسیم اختر

    اس سے قبل 8 جولائی کو میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ جون 2018 تک تمام نالے صاف کرتے تھے، فنڈز کی وجہ سے جون 2018 کے بعد نالےصاف نہیں ہوئے۔

  • جانور کی قربانی ، سندھ حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیے

    جانور کی قربانی ، سندھ حکومت نے ایس او پیز جاری کر دیے

    کراچی : سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی مشکل میں ڈال دیا اور کہا عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کیلئے کورونا فری قصائی تلاش کرنا ہوگا اور سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی سے متعلق ایس او پیز جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ قربانی کیلئے سماجی فاصلے کو فوقیت دینا ہوگی۔

    محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ کورونا نیگٹو اور تجربےکار قصائیوں سےقربانی کےجانور ذبح کرائے جائیں اور قربانی کے جانوروں کی ویڈیو لنک،آن لائن خریداری کوترجیح دی جائے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قربانی کا فریضہ مستند فلاحی تنظیموں اور مدارس کےذریعے کیاجائے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ مویشی منڈیاں ایس اوپیز کےتحت کھولی جائیں گی تاہم منڈیوں میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

    مرادعلی شاہ نے تھا کہا کہ مویشی منڈیوں سےمتعلق ایس اوپیز کا اجرا ہوگا، عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں جبکہ موبائل ٹیمزمویشی منڈیوں میں بیوپاریوں اور خریداروں کے کورونا ٹیسٹ کرے گی۔

    مراد علی شاہ نے جانوروں کی قربانی کیلئےیونین کونسل سطح پر مخصوص جگہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا جانوروں کی قربانی کیلئے مخصوص جگہ بنائی جائیں، اگر گلی گلی جانور ذبح ہوں گے تو بیماریاں پھیلیں گی۔

  • وفاقی حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے: مرتضیٰ وہاب

    وفاقی حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے: مرتضیٰ وہاب

    کراچی: ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئیں لیکن یہاں حکومت نے تاخیر کی، حکومت کو پیٹرول مافیا کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ چینی کے ریٹ میں کمی کے بجائے اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی بحران کو 55 دن ہو گئے لیکن کوئی کارروائی نہ ہوئی۔ یہ حکومت کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے، ان کے اپنے مقاصد ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے کچھ نہ کرنے سے نقصان عوام کا ہو رہا ہے، حکومت نے سمت درست نہ کی تو مزید بحران پیدا ہوں گے۔ حکومت کا طریقہ واردت سادہ ہے، طلب اور رسد کا فرق پیدا کر دیا جاتا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ دواؤں کی مارکیٹ میں قلت ہوئی تو قیمتوں میں اضافہ ہوا، چینی مارکیٹ میں کم ہوئی تو قیمت زیادہ ہوگئی، لوگوں نے اربوں کمائے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹڈی دل کا سامنارہا، وفاقی حکومت کا اس پر کردار سب کے سامنے ہے، سوچیں کہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کو سندھ نے پیسے دیے۔ وفاق کو ٹڈی دل پر جہاز سے اسپرے کرنے کے لیے 10 ملین سندھ نے دیے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ واحد صوبہ تھا جس نے گندم کی پیداوار کا ہدف حاصل کیا، سندھ نے ہدف سے بڑھ کر 3.82 ملین میٹرک ٹن گندم کی پیداوار دی۔ کوویڈ کے زمانے میں گندم کی پیداوار انتہائی اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پختونخواہ اور پنجاب میں گندم کے ریٹ زیادہ ہیں، قیمت بڑھانے کے لیے گندم ذخیرہ کی جارہی ہے۔ پنجاب میں گندم جاری کرنا شروع کردی گئی ہے، ابھی سے گندم جاری کرنا شروع کریں تو اس کی قیمت میں فرق آئے گا۔

  • سندھ حکومت کا بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ

    کراچی : سندھ حکومت نے بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا اور کہا کہ اووربلنگ کو صوبے سے ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے بجلی نرخوں میں اضافے اور اووربلنگ پر وفاق سے احتجاج کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ وفاقی حکومت کو احتجاجی خط ارسال کریں گے۔

    خط میں بجلی نرخوں میں اضافے،اووربلنگ پرعوام کےتحفظات سے آگاہ کیا جائے گا،حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اورعوام اووربلنگ کو صوبے سے ناانصافی قرار دیتے ہیں۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی2روپے89پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کے فیصلہ مسترد کردیا تھا ، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا تھا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کابجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کےمترادف ہے، سندھ کو اعتماد میں لیےبغیربجلی کیسےمہنگی کی گئی،فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں : سندھ حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےعوام کیساتھ ظلم کانوٹس لینےکےبجائےبجلی مہنگی کی گئی، وفاقی حکومت ہرماہ سندھ کےعوام پر مہنگائی اور لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو 3روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی، 24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، بجلی مہنگی کرنےکا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے۔

    خیال رہے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی اور کہا تھا کہ کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ

    سندھ حکومت کا کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ واپس لینے مطالبہ

    کراچی : سندھ حکومت نے کےالیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کہا بجلی مہنگی کرنےکا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کےالیکٹرک صارفین کیلئےبجلی2روپے89پیسےفی یونٹ مہنگی کرنے کے فیصلہ مسترد کردیا، صوبائی وزیر اسماعیل راہو نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کابجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ سندھ دشمنی کےمترادف ہے، سندھ کو اعتماد میں لیےبغیربجلی کیسےمہنگی کی گئی،فیصلہ مسترد کرتے ہیں۔

    اسماعیل راہو کا کہنا تھا کہ کےالیکٹرک کےعوام کیساتھ ظلم کانوٹس لینےکےبجائےبجلی مہنگی کی گئی، وفاقی حکومت ہرماہ سندھ کےعوام پر مہنگائی اور لوٹنے کا بم گراتی ہے۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کراچی میں بجلی ہوتی ہی نہیں تو 3روپے بجلی مہنگی کیوں کی گئی، 24گھنٹوں میں 10گھنٹے تو لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، بجلی مہنگی کرنےکا فیصلہ واپس نہ لیا تواحتجاج کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت اور کوئی نہیں بلکہ آئی ایم ایف چلارہی ہے، عوام پر ظلم کرنے والی حکومت زیادہ دن نہیں چل سکتی۔

    گذشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں 2 روپے 89 پیسے تک اضافے کی منظوری دی اور کہا تھا کہ کےالیکٹرک ٹیرف میں اضافہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

  • سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کر دی

    سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کر دی

    کراچی: سندھ حکومت نے کرونا کیسز میں مسلسل اضافے کے باعث صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کر دی۔محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی تک صوبے میں لاک ڈاؤن رہے گا۔

    محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق لاک ڈاؤن پابندیوں کے تحت تعلیمی ادارے بند رہیں گے، کاروباری مراکز شام 7 بجے تک کھلے رکھے جا سکیں گے جبکہ عوامی، تفریحی مقامات پر آمدورفت کی پابندی برقرار رہے گی۔

    محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالز، تعلیمی ادارے اور ریسٹورنٹ بند رہیں گے،ہوم ڈیلیوری رات 11بجے تک ہوگی۔

    سندھ میں کرونا کے مزید 2139 نئے کیسز سامنے آگئے: وزیراعلیٰ

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 2139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور 29 مریض انتقال کرگئے۔

    سندھ میں کرونا کے باعث اموات کی تعداد 1406ہوگئی، اس وقت 36803 مریض زیرعلاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 35131 گھروں اور 158 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، اس وقت 1514 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

  • سندھ حکومت کی ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنے والی خبروں کی تردید

    سندھ حکومت کی ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنے والی خبروں کی تردید

    کراچی : سندھ حکومت نے ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وفاق عملی اقدامات کرے، ٹائیگر فورس اور ٹڈیاں خریدنے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ٹڈی دل پکڑ کر فروخت کرنےوالی خبروں کی تردیدکردی، وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹڈی دل زندہ یا مردہ پکڑ کر خریدنے کا فیصلہ وفاق کا ہے سندھ کا نہیں، سندھ حکومت نےٹڈی دل زندہ یامردہ خریدنےکاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔

    وزیرزراعت سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق کے ایسے فیصلے کسانوں کو تکلیف پہنچی ہے,ایک طرف ٹڈی دل فصل کھارہی ہے دوسری طرف وفاق کسانوں کو ٹڈی دل پکڑنے کا مشورہ دے رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وفاق نے تھرپارکر میں سینٹرقائم کرنے کہ متعلق سندھ حکومت کوآگاہ نہیں کیا, تھرپار کر میں سندھ نے نہیں بلکہ وفاق نے ٹڈی دل پکڑکر خریدنے کا سینٹرقائم کیا ہے،ایسے فیصلے نیازی حکومت ہی کر سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے دینے کا منصوبہ

    اسماعیل راہو نے وفاق پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کو چاہیے کہ ٹڈیوں کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرے، پی ٹی آئی حکومت سندھ میں ایریل اسپرے کے لئے نئے جہاز اور گراؤنڈ آپریشن کے لئے گاڑیاں بھیجے، اس سے پہلے کہا گیا تھا کہ ٹائیگر فورس ٹڈی دل کا خاتمہ کرےگی،کہاں گئی ٹائیگر فورس؟

    صوبائی وزیر نے وفاق کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاق عملی اقدامات کرے، ٹائیگر فورس اور ٹڈیاں خریدنے سے کچھ نہیں ہوگا، یہ فیصلے وفاق کی راہ فرار ہے۔

    یاد رہے حکومت نے ٹڈی دل سے فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کو ٹڈی سے ہی پورا کرنےکا منصوبہ تیار کیا ہے،جس کے تحت ٹڈیاں پکڑنے والوں کو پیسے بھی دیئےجائیں گے۔

    نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ٹڈی کھاد میں 9 فیصد نائٹروجن اور7فیصد فاسفورس ہوگا، نامیاتی کھاد ٹڈی دل اور بائیوویسٹ کوملا کر تیار کی جائے گی، نامیاتی کھاد تیار کرنے کا پائلٹ پروجیکٹ چولستان اور تھرمیں شروع کیاجائے گا جب کہ ٹڈی دل کو پکڑنے کیلئے خصوصی تربیت بھی دی جائےگی۔

  • لاڑکانہ، سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

    لاڑکانہ، سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی، ملزم گرفتار

    لاڑکانہ: سندھ کے شہر لاڑکانہ میں پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ سول لائن تھانہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شہر کے احسن ٹو محلہ میں کارروائی کرتے ہوئے سرکاری ادویات کی بڑی کھیپ پکڑ کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

    پولیس کے مطابق ادویات کی کھیپ نجی گودام سے برآمد کی گئی ہے، کارروائی کے دوران سیکڑوں کارٹون میں بھری سرکاری ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پرائیویٹ میڈیکل اسٹور کے مالک سہیل شیخ کو بھی گرفتار کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی ادویات کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

    پولیس کے مطابق پکڑی گئی ادویات میں اینٹی بایوٹک سیرپ شامل ہیں جس پر سندھ حکومت کی ناٹ فار سیل کی مہر لگی ہوئی ہے۔

    دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود بنگش نے سرکاری ادویات کے معاملے میں جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔

    جے آئی ٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد کلیم کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، جے آئی ٹی سرکاری ادویات کے سارے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔