Tag: سندھ حکومت

  • اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    اسکول صبح کتنے بجے کھلیں گے؟ طلبا کے لئے اہم خبر آگئی

    کراچی : سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں کے صبح کے اوقات 9 بجے کردیے تاہم اس کا اطلاق کراچی کے اسکولوں پر نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں سرکاری ونجی اسکولوں کے اوقات کار میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی۔

    اس حوالے سے سیکریٹری تعلیم سندھ شیریں مصطفی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں کے صبح کے اوقات 9 بجے کردیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کا اطلاق کراچی کے سرکاری،نجی اسکولوں پرنہیں ہوگا ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کےسوا سندھ کے دیگرعلاقوں میں اسکول 9 بجےکھلیں گے۔

  • موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی محکمہ تعلیم نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی اسکولز 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد یکم جنوری2024  سے اسکولز دوبارہ کھلیں گے۔

    سندھ کی سیکریٹری تعلیم کے مطابق  محکمہ کی سالانہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تعطیلات کی جارہی ہیں۔

  • 13 نومبر کو چھٹی کا اعلان

    13 نومبر کو چھٹی کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے 13 نومبر کو دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کیلئے تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے دیوالی کے موقع پر ہندو کمیونٹی کے لئے تعطیل کا اعلان کیا کردیا، اس حوالے سے نوٹی فیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے.

    جس میں کہا ہے کہ پیر 13نومبر کو صوبے بھر میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں اور کارپوریشنز میں دیوالی کے تہوار پر ہندو کمیونٹی کے لئے تعطیل ہو گی۔

    اس سے قبل سندھ حکومت نے 9نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ فخرعالم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

    خیال رہے دیوالی ایک ہندو مذہبی تہوار ہے ہر سال نومبر کے مہینے میں منایا جاتا ہے، اسے روشنیوں کا تہوار یا خوش قسمتی کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس روز دیے جلاتے ہیں۔

    دیوالی کرشن بھگوان کے چودہ سال بن باس کاٹنے کے بعد واپسی کی خوشی میں منائی جاتی ہے۔ اس دن ہندو برادری لکشمی پوجا کرتی ہے اور دعائیں مانگتی ہے۔ کاروباری افراد دیوالی کے دن سے نئے کاروبار کی شروعات کو ترجیح دیتے ہیں۔

    پانچ روز تک جاری رہنے والا یہ تہوار ہندو ازم، جین ازم، سکھ ازم میں یکساں اہمیت کا حامل ہے، ہندو روایات کے مطابق اس دن کو دولت کی دیوی لکشمی سے بھی منسوب کیا جاتا ہے۔

    اس تہوار میں ہندو افراد گھروں کی سجاوٹ کرتے ہیں مٹھائیاں اور کھانے بناتے ہیں۔ ہندو برادری پوجا پاٹ کے بعد پٹاخے اور پھلجزڑیاں جلا کر دیوالی کی خوشیاں مناتے ہیں۔

  • سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی 9 نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، چیف سیکریٹری سندھ فخرعالم نے نوٹیفکیشن جاری کردی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور اس حوالے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • سندھ حکومت کا پنشن میں جعلسازی روکنے کے لیے اہم اقدام

    سندھ حکومت کا پنشن میں جعلسازی روکنے کے لیے اہم اقدام

    سندھ حکومت نے پنشن میں جعلسازی روکنے کے سلسلے میں اہم اقدام کرتے ہوئے حکام کو غیر فعال آئی ڈیز کے استعمال سے روک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنشن میں جعلسازی کا سلسلہ ترک کرنے کے لیے صوبائی حکومت مستعد ہوگئی۔ اے جی سندھ کو لاک غیر فعال آئی ڈیز کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔

    محکمہ خزانہ کی جانب سے اس سلسلے میں اقدام کرتے ہوئے تمام ضلع و ایڈیشنل اکاؤنٹس اور ٹریژزی افسران کو بھی روک دیا گیا ہے۔

    محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق حکومت سندھ نے ملازمین کی پنشن براہ راست منتقل کی، ڈی سی سسٹم کے تحت تنخواہ کے اکاؤنٹس سے ریٹائرمنٹ کے بعد پنشن ادا ہوگی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ماہ ہونے والے مذاکرات سے قبل وزارت خزانہ نے پینشن قوانین میں تبدیلی کی تیاریاں کرلی ہیں۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت مذاکرات سے پہلے آئی ایم ایف کی ایک اور کڑی شرط پوری کرنے کیلیے کوشاں ہے جس کیلئے سمری تیار کرلی گئی ہے۔

  • ٹریفک چالان : کراچی کے شہری بھاری جرمانوں کے لئے تیار ہوجائیں

    ٹریفک چالان : کراچی کے شہری بھاری جرمانوں کے لئے تیار ہوجائیں

    کراچی : سندھ حکومت نے ٹریفک چالان کی رقم میں بھاری اضافے کردیے، قوانین توڑنے والوں پر یکم نومبر سے بھاری جرمانے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ہوشیار ہوجائیں ، سندھ حکومت نے ٹریفک قوانین پر عمل درامد کرانے کے لیے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالانوں کی مد میں بھاری بھر کم اضافے کر دیے۔

    یکم نومبر سے ٹریفک پولیس ہر شاہراہ پر شہریوں کے چالان کرتے نظر آئیں گے، ون وے کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل سوار کو 2 ہزار، گاڑی کو 3ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔.

    ہیلمٹ استعمال نہ کرنے پر موٹرسائیکل سوار کو 500 روپے ، ہیڈ لائٹ روشن نہ ہونے موٹرسائیکل سوار کو 600روپے، گاڑی کو 800 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں چالان کی مد میں اضافہ کرنا ظالمانہ اقدام ہے، شاہراہوں کے ٹریفک سگنل توڑنے والے موٹرسائیکل اور کار سوار کو 500 روپے جرمانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    رنگین شیشے ہونے پر گاڑی کے چالان کی مد میں 1200 روپے ادائیگی کرنا ہوگی ، لائسنس کے بغیر موٹرسائیکل سڑک پر لانے والا 1000، کار ڈرائیور 1500 جرمانہ بھرے گا جبکہ کم عمری میں موٹرسائیکل چلانے والے کو 1500 اور گاڑی چلانے والے کو2000 روپے جرمانہ بھرنا ہوگا۔

  • سندھ حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلے کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی

    سندھ حکومت نے افسران کے تقرر و تبادلے کی فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی

    کراچی: سندھ حکومت نے افسران کے تقرر اور تبادلوں کی فہرست مرتب کر کے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں بیوروکریسی کی تبدیلی کے سلسلے میں سندھ حکومت نے ایک فہرست الیکشن کمیشن کو ارسال کی ہے، صوبے بھر میں موجودہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو تبدیل کیا جائے گا، آج شام تک ای سی پی کی جانب سے تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق آغا واصف سیکریٹری خزانہ، حسن نقوی پرنسپل سیکریٹری وزیر اعلیٰ ہوں گے، نجم شاہ سیکریٹری داخلہ منظور شیخ سیکریٹری بلدیات ہوں گے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے خادم رند کو کراچی پولیس چیف بنانے، الطاف ساریو، سعید لغاری، الطاف شیخ، احمد صدیقی، فہد غفار کو ڈپٹی کمشنر تعینات کرنے، اظفر مہیسر،عاصم قائمخانی، اور اسد رضا کو کراچی کے 3 زونز میں ڈی آئی جی تعینات کرنے اور طارق دھاریجو کو ڈی آئی جی حیدرآباد تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عمران قریشی، اظہر مغل، عرفان بہادر، عارف اسلم راؤ کو ایس ایس پیز لگانے کی تجویز ہے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی فہرست پر اعتراض نہ کیا تو آج نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔

  • یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    یکم ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ کی نگراں حکومت نے یکم ستمبر کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی نگراں حکومت نے معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 1 ستمبر کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔

    اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے میں تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    شاہ جو رسالوکے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 1689 میں ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں سید حبیب شاہ کے گھر میں آنکھ کھولی۔

    آپ کے بزرگوں کا تعلق ہرات افغانستان سے تھا، آپ تصوف کی جانب مائل ہوئے، تلاش حق کے لیے کئی طویل سفرکیے جن کے تجربات کی جھلک آپ کی شاعری میں ملتی ہے۔

    آپ کے صوفیانہ کلام میں امن اور محبت کا درس، دنیا سے بے رغبتی اور عشق حقیقی کی تڑپ صاف نظرآتی ہے۔

    ہر سال ماہ صفر کی 14 تاریخ کو بھٹ شاہ میں آپ کا تین روزہ عرس منایاجاتا ہے جس کے دوران مختلف پروگرام اور سیمینارز کا انعقاد کیاجاتاہے۔

    اس موقع پر میلہ بھی لگتا ہے اور تینوں دن مزار پر محفل سماع جاری رہتی ہے، جس میں شاہ عبداللطیف بھٹائی سے منسوب ساز طنبورا بجایا جاتا ہے۔

  • کراچی کے تین بڑے اسپتال 25 سال کیلئے سندھ حکومت کے سپرد

    کراچی کے تین بڑے اسپتال 25 سال کیلئے سندھ حکومت کے سپرد

    کراچی: شہر قائد کے 3 بڑے اسپتالوں کا مسئلہ حل ہوگیا، وفاقی حکومت نے اسپتالوں کو سندھ حکومت کے سپرد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ کی کوششوں سے جناح اسپتال، قومی ادارہ امراض قلب (NICVD)، اور قومی ادارہ امراض اطفال کراچی (NICH) کا کنٹرول سندھ حکومت کے سپرد کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی اور این آئی سی ایچ سندھ حکومت کے زیر انتظام چلیں گے، پی ٹی آئی دور کا تشکیل بورڈ بھی ختم کردیا گیا اسپتال عملہ اور فنانشل معاملات اب سندھ حکومت دیکھے گی۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں کراچی کے تینوں اسپتال وفاق نے اپنے کنٹرول میں لیے تھے، لیز معاہدے کے تحت کراچی کے تینوں اسپتالوں کی زمین وفاقی حکومت کے نام رہے گی، سندھ حکومت جناح اسپتال، این آئی سی وی ڈی، اور این آئی سی ایچ میں تقرری اور بھرتیاں کر سکے گی۔

  • سندھ کے میئرز کو مزید با اختیار بنانے کے لیے ترمیمی بل منظور ہو گیا

    سندھ کے میئرز کو مزید با اختیار بنانے کے لیے ترمیمی بل منظور ہو گیا

    کراچی: صوبہ سندھ میں میئرز کو مزید با اختیار بنانے کے لیے ترمیمی بل صوبائی اسمبلی سے منظور ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے میئرز کو مزید با اختیار بنانے کے لیے بلدیاتی ایکٹ 2023 میں ترمیم کا بل سندھ اسمبلی نے منظور کر لیا۔

    ایم کیو ایم رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے ٹوکن واک آؤٹ کیا، محمد حسین نے نکتہ اعتراض اٹھایا کہ بل پرکوئی بحث نہیں ہوئی آج ہی پیش کیا اور آج ہی منظور کر لیا گیا، حکومتی بینچز سے مکیش چاؤلہ نے کہا کہ جب اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر رہے ہیں تو یہ احتجاج نہیں بنتا۔

    بل کے تحت حیدرآباد، سکھر، میرپورخاص اور نوابشاہ میں واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بنایا جائے گا، سیوریج اور واٹرسپلائی کا عملہ چاروں ڈویژن کے ماتحت ہوگا، جب کہ میئر کاشف شورو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین ہوں گے۔