Tag: سندھ روشن پروگرام

  • قائم علی شاہ نیب کے سامنے پیش

    قائم علی شاہ نیب کے سامنے پیش

    اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس کے سلسلے میں نیب کے سامنے پیش ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ آج سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سے ایک گھنٹے تک سوال جواب کیے گئے۔ قائم علی شاہ سے سندھ روشن پروگرام پراجیکٹ پر سوال جواب کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ سندھ کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

    قائم علی شاہ کا نیب میں پیشی سے قبل کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کے بعد میڈیا کو بتا دوں گا، اس کیس میں پہلی بار طلب کیا گیا ہے، کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سے سوال کیا کہ آپ کو ڈر تھا گرفتار کیا جا سکتا ہے، ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ عزت کا معاملہ ہے اس لیے ضمانت کرائی۔

    قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

    یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی تھی۔ قائم علی شاہ اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری 9 دسمبر تک منظور کی تھی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔

  • قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

    قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی 9 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشمل 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ قائم علی شاہ اپنے وکیل بیرسٹر قاسم نواز عباسی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری 9 دسمبر تک منظور کرلی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ قائم علی شاہ نیب تحقیقات کا حصہ بنیں۔

    سابق وزیراعلیٰ سندھ نے 29 نومبر کو قومی احتساب بیورو کے ہاتھوں گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں بھی قائم علی شاہ نے اسی سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا اور اس وقت ان کی درخواست ضمانت قبل ازگرفتار منظور کرلی گئی تھی۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ سندھ کی ضمانت 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی تھی۔

  • سندھ روشن پروگرام کیس کے 2 ملزمان نے پلی بار گین کر لی

    سندھ روشن پروگرام کیس کے 2 ملزمان نے پلی بار گین کر لی

    اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں سندھ روشن پروگرام میں نیب راولپنڈی کو ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ روشن پروگرام کیس کے 2 ملزمان نے پلی بار گین کر لی ہے، ملزمان 298 ملین روپے واپس کرنے پر راضی ہو گئے ہیں، ملزم ندیم یونس کی پلی بارگین کی درخواست پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق ملزمان نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کا اعتراف کر لیا ہے، اس کیس میں ایک ملزم عبدالشکور وعدہ معاف گواہ بن کر رہا ہو چکا ہے، ملزم عبدالستار کی بھی وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔

    ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے شرجیل میمن کی ایما پر سارا کام کیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزمان کی 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین

    یاد رہے کہ ستمبر میں بھی قوم کا پیسا لوٹنے والوں سے وصولی کی گئی تھی، جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار عبدالغنی مجید سمیت 7 ملزمان نے 10 ارب 66 کروڑ روپے کی پلی بارگین کر لی تھی، ملزمان نے سندھ اور اسٹیل ملز کی سرکاری زمینوں میں بھی خرد برد کی تھی، پلی بارگین کے تحت ملزمان 266 ایکڑ سے زائد اراضی بھی واپس کریں گے۔

    چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملزمان کی پلی بارگین کی درخواست منظور کی تھی۔ خیال رہے کہ انھوں نے کہا تھا کہ میری منظوری کے بغیر کوئی پلی بارگین نہیں ہوسکتی۔

    رواں ماہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری اور ان کے ساتھی 3 سے 4 ماہ میں پلی بارگین کر لیں گے۔