Tag: سندھ ریونیو بورڈ

  • کراچی میں دو دریا پر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا

    کراچی میں دو دریا پر ریسٹورنٹ سیل کردیا گیا

    کراچی: دو دریا پر و اقع ریسٹورنٹ کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر حکام کی جانب سے سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے بتایا کہ پی او ایس کی خلاف ورزی اور سیلز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ریسٹورنٹ کو سیل کیا گیا۔ دو دریا پر ریسٹورنٹ میں سیلز ٹیکس کی چوری کی جارہی تھی۔

    ریسٹورنٹ مالکان کو سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے نوٹسز بھی جاری کیے گئے، ریسٹورنٹ انتظامیہ ٹیکس ریٹرن فائل کرنے میں ناکام رہی۔

    سندھ ریونیو بورڈ نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ پی او ایس انوائسنگ سسٹم کیساتھ پوائنٹ آف سیلز کو منسلک نہیں کیا گیا تھا۔

  • سندھ، سیلز ٹیکس وصولی میں 24.75 فی صد اضافہ

    سندھ، سیلز ٹیکس وصولی میں 24.75 فی صد اضافہ

    کراچی: سندھ ریونیو بورڈ کی خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں اضافہ ہوا ہے، اس سلسلے میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فروری 2020 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 24.75 فی صد اضافہ ہوا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فروری میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 7.58 ارب سے بڑھ کر 9.58 ارب تک جا پہنچی، رواں مالی سال 8 ماہ میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 13.63 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    رواں مالی سال خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی 68 ارب 59 کروڑ رہی، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں خدمات پر سیلز ٹیکس 60 ارب 36 کروڑ وصول ہوا تھا۔ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی کا ہدف 125 ارب مقرر ہے، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 25 فی صد زائد ہے۔

    خیال رہے کہ ایف بی آر نے ملک بھر کے چھوٹے دکان داروں سے ٹیکس وصولی کے لیے ڈرافٹ تیار کیا تھا، جس کے مطابق چھوٹے دکان دار سال میں 2 بار ٹیکس ادائیگی کریں گے، اور ان کا کوئی آڈٹ نہیں ہوگا، چھوٹے دکان دار وِد ہولڈنگ ٹیکس وصولی کرنے کے پابند نہیں ہوں گے، دکان داروں کے لیے ویلتھ اسٹیٹمنٹ بھی فائل کرنا ضروری نہیں ہوگا۔