Tag: سندھ سیکرٹریٹ

  • سندھ کے سرکاری دفاتر میں آم کی پیٹیاں لانے پر پابندی

    سندھ کے سرکاری دفاتر میں آم کی پیٹیاں لانے پر پابندی

    کراچی : سندھ حکومت نے سندھ سیکرٹریٹ کے اندر آم کی پیٹی لانے یا تحفہ دینے پر پابندی لگادی۔

    صوبائی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سکیورٹی کے پیش نظر سندھ سیکرٹریٹ میں آم کی پیٹیاں لانے پر پابندی عائد کردی ۔

    سندھ کے مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دہشتگردی کے لئے آم کی پیٹیوں کا استعمال کیا جاسکتا ہے،ان کا کہنا تھا دیہی سندھ کے لوگ سندھ سیکرٹریٹ میں موجود بیوروکریٹس ، وزیروں اور دوسرے سرکاری اہلکاروں کو تحفے میں آم کی پیٹیاں بھیجتے ہیں جس کا دہشتگرد آسانی سے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔
    اس ںوٹیفیکشن کا اطلاق سندھ اسمبلی ، اور دیگر سرکاری دفاتر کے علاوہ  سندھ سیکرٹریٹ کی نئی اور پرانی دونوں بلڈنگ پر ہوگا ۔

  • سندھ دھرتی ماں ہے، تقسیم کا خیال دل سے نکال دیں ، قائم علی شاہ

    سندھ دھرتی ماں ہے، تقسیم کا خیال دل سے نکال دیں ، قائم علی شاہ

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی ماں ہے ، کسی کے دل میں تقسیم کا خیال ہے تو وہ اپنے دل سے نکال دے۔

    سندھ سیکرٹریٹ کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہماری دھرتی ماں ہے اور ماں کبھی ون اور ٹو نہیں ہوتی جن لوگوں کے دل میں تقسیم کا خیال ہے وہ اسے دل سے نکال دیں، قائم علی شاہ کاکہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا مستقبل عدالتی فیصلے سے وابستہ ہے۔

    صوبے میں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو حلقہ بندیوں پر عدالت گئے۔ وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں پر عدالتی فیصلے کا ہمیں انتظار ہے جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ ہوگا۔ سندھ حکومت صوبے میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔