Tag: سندھ طاس معاہدہ

  • چیئرمین سینیٹ کا سندھ طاس معاہدے کی پالیسی پر نظر ثانی کا حکم

    چیئرمین سینیٹ کا سندھ طاس معاہدے کی پالیسی پر نظر ثانی کا حکم

    اسلام آباد: سندھ طاس معاہدے پر بھارتی کی خلاف ورزی کے بیان پر سینیٹ کے اجلاس میں رکن شیری رحمان نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا جس کے بعد سندھ طاس معاہدے کی پالیسی سازی کا معاملہ پانی و بجلی کمیٹی کو ارسال کردیا گیا۔

    سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا کوئی قانونی جوازنہیں، رضا ربانی

    نوٹس پر بات کرتے ہوئے سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کہا کہ بھارت کے پاس سندھ طاس معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی قانونی جواز نہیں،معاہدے کی یک طرفہ معطلی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بھارت اگر معاہدے پر نظرثانی کرنا چاہتا ہے تو پاکستان بھی سوچے۔

    انہوں نے کہاکہ بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش، فری ٹریڈ پالیسی اور بھارت کی سارک ممبر شپ سے متعلق پالیسی پر بھی نظر ثانی کی جائے، قائمہ کمیٹی سندھ طاس معاہدے کی پالیسی گائیڈ لائنز سے متعلق 3 اکتوبر تک رپورٹ پیش کرے، جارحیت کا جواب جارحیت سے دیا جائے۔

    پاکستان کا پانی بند ہونے کا عمل جنگ کے مترادف ہوگا،سینیٹراعتزاز احسن

    پیپلز پارٹی کے سینیٹراعتزاز احسن نے کہا کہ اگر بھارت پاکستان کا پانی بند کرتا ہے تو جنگ کے مترادف ہوگا،بھارت ہمارا پانی بند کرے تو کیا ہم اس کی فلمیں بند کریں گے؟؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کو واضح پیغام دیا جائے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت جب چاہے پانی بند کرے یا چھوڑ دے۔

    یہ پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سندھ طاس معاہدے پر نظر ثانی کیلئے اجلاس طلب

    اسی سے متعلق:اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

  • اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد : سندھ طاس معاہدہ،پاکستان کا عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرنے کافیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان اور ہندوستان کے درمیاں 1960 میں ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کے حوالے سے مذاکرات ناکام ہونے پر پاکستان نے عالمی ثالثی عدالت سے رجوغ کرنے کا فیصلہ کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے سیکریٹری محمد یونس ڈھاگا کی سربراہی میں آٹھ رکنی وفد پانی کے تنازع پر مذاکرات کے لیے اس وقت ہندوستان میں موجود ہے،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی.

    پاکستان نے ہندوستان کے اسلام آباد سے ملحقہ علاقوں میں اہم ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کی تعمیر پر سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا.

    وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ‘پاکستان سندھ طاس معاہدے کے حل طلب فیصلے کے لیے اپنا کیس عالمی ثالثی عدالت میں پیش کرے گا.’

    وفاقی وزیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہندوستان کے کشن گنگا اور رینٹل ہائیڈو پاور منصوبوں پر تحفظات ہیں، پاکستان گذشتہ ڈھائی برس سے ہندوستان کے ساتھ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کررہا ہے لیکن اب تک اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی.

    ان کا کہنا تھاکہ ہندوستان نے مذاکرات کے لیے پاکستانی وفد کو مدعو کیا تھا لیکن دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے.

    واضح رہے کہ پاکستان گذشتہ ڈھائی برس سے ہندوستان سے پانی کےتنازع کو حل کےلیے مذاکرات کررہاتھا جس میں جوئی پیش رفت نہ ہوسکی.