Tag: سندھ قائم علی شاہ

  • وزیر اعلیٰ سندھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ عرب روانہ

    وزیر اعلیٰ سندھ عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودیہ عرب روانہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی سندھ پولیس کو جمعۃ الوداع کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے شہر میں سیکورٹی کی صورتحال کو ٹھیک کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عمرہ ادائیگی کے لئے سعودیہ عرب روانگی سے قبل قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس منعقد کیا گیا، اس اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ سندھ نے کی جبکہ آئی جی سندھ ، سیکریٹری سندھ سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی،  وزیر اعلیٰ سندھ نے افسران کو امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور اویس شاہ اغوا ، امجد صابری کے کیس پر باقاعدہ کام کرنے کا حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کر جمعۃ الوداع کے اجتماعات کے لئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کے علاوہ شہر میں امن و امان کو ٹھیک کرنے کا حکم جاری کیا۔

    انہوں  نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’’عمرہ ادائیگی کے دوران قیام امن کے لئے خصوصی دعائیں کروں گا اور آپ یہاں عملی اقدامات کریں گے تو امید ہے کہ قیام کے دوران اچھی خبریں سُننے کو ملیں گی اور صورتحال مکمل کنٹرول میں رہے گی‘‘۔

    واضح رہے وزیر اعلیٰ سندھ عمرہ ادائیگی کے بعد 5 جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔

  • وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں کو اویس شاہ کی محفوظ بازیابی کا حکم

    وزیراعظم کا سیکیورٹی اداروں کو اویس شاہ کی محفوظ بازیابی کا حکم

    وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے اویس شاہ کے اغوا ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اویس شاہ کی فوری بازیابی کا حکم جاری کردیا۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ اویس شاہ کی محفوظ بازیابی کے لیے تمام وسائل کا استعمال کیا جائے، خفیہ اور سیکیورٹی ادارے اس ضمن میں برق رفتاری سے اقدامات کریں۔

    اویس شاہ کے کسی میں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ان کی تلاش میں شہر بھر میں آپریشن جاری ہے۔

    دریں اثنا ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے کیس کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن تیزی سے جاری ہے اور اسے مزید مؤثر بنانے کی ضروت ہے، سجاد علی شاہ کا اغوا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں عدم استحکام چاہتی ہیں اور تاکہ ملک اور بالخصوص کراچی میں قائم ہونے والے امن کو خراب کیا جائے۔

    دوسری جانب بے نظیر بھٹو شہید کی پیدائش کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہوا جو تشیویش ناک ہے۔

    مزید پڑھیں : اویس شاہ کی بازیابی کیلئے رینجرز نے انعامی رقم کااعلان کردیا

    قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ ’’جسٹس سجاد علی شاہ ہمارے بیٹوں کی طرح ہے اُس کی بازیابی کے لیے ہر قسم کی کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

    مزید پڑھیں :   چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے لاپتہ بیٹے کاسراغ نہ مل سکا

    وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ شہر میں غیرقانونی اسلحے اور پولیس موبائل سے مماثلث رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف جلد کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔

    واضح رہے گزشتہ روڈ کلفٹن میں واقع نجی سپر اسٹور کے باہر سے جسٹس سجاد علی شاہ کو اغوا کرلیا گیا ہے جن کی تلاش میں قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں، اس ضمن میں رینجرز کی جانب سے اطلاع دینے والے شخص کو 25 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

     

  • حکومت اور اپوزیشن مل کر سندھ کے مسائل حل کریں، بلاول بھٹو زرداری

    حکومت اور اپوزیشن مل کر سندھ کے مسائل حل کریں، بلاول بھٹو زرداری

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے نمائندوں کو اختیارات دے کر کام کرنے کا موقع دینا چاہیے تاکہ صوبے کے مسائل کو حل کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی ہاؤس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں افطار ڈنر تقریب کا اہتمام کا اعلان کیا گیا۔

    بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ہدایات جاری کیں کہ الیکشن کمیشن سے بات کر کے سندھ کے بلدیاتی اتنخابی عمل کو مکمل کروائیں تا کہ عوامی مسائل کو حل کریں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات چاہتی ہے اس میں تاخیر کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، کراچی میں عوام کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے ، ان تمام مسائل کو اتحاد کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے ۔

    اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن اور سید سردار سے مصافحہ کیا اور اُن کی خیریت بھی دریافت کی۔

     

  • کراچی آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی پر احتجاج بلاجواز ہے، ایسی ہڑتالوں یا احتجاج سے کراچی آپریشن کو متاثر نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کے گھر پر چھاپے کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ اور کراچی آپریشن کے کپتان اچانک پریس کلب پہنچ گئے۔

    پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ ’’ہڑتالیں کراچی آپریشن کو کسی صورت متاثر نہیں کرسکتیں، اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قانون کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی گئی تو اس پر احتجاج کا جواز پیدا نہیں ہوتا‘‘۔

    ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’’ کچھ لوگ پانی اور عوام کی تکالیف پر سیاست کرتے ہیں اور غصے سے بھرے لوگوں کو جمع کر کے وزیراعلیٰ ہاؤس کا رُخ کرتے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا پانی کے مسئلے کے لیے کے فور منصوبے پر کام جاری ہے اور اس ضمن میں وفاق سے تعاون مانگا ہے۔

     

  • بجلی کی طویل بندش، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

    بجلی کی طویل بندش، وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری سندھ کو خصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ماہ صیام شروع ہوتے ہی عوام کو غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوڈ شیڈنگ کے خلاف لیاقت آباد کے مکینوں نے سخت احتجاج کیا اور ٹائر نذر آتش کر کے سڑک کو بند کردیا۔

    اس احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے سیکریٹری سندھ سے رابطہ کر کے لوڈ شیڈنگ کو دور کرنے کے لیے چیف سیکریٹری کو کے الیکٹرک انتظامیہ سے اجلاس طلب کرنے کی ہدایات کیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی: بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان، لیاقت آباد میں احتجاج

     وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں عوام کو بلا جواز تنگ نہ کیا جائے اور لوڈ شیڈنگ کو ہرصورت کم کیا جائے، انہوں نے کے الیکٹرک سے درخواست کی کہ افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔

    دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ بجلی کے بحران کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، حکومت بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے۔

     

  • کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی سے ٹھٹہ ’’دو رویہ‘‘ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    گھگھر پھاٹک : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے حکومت اور فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن کے مشترکہ تعاون سے کراچی تا ٹھٹہ دو رویہ شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

    گھگھرپھاٹک کے قریب منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ ماضی میں غیر ضروی تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ 47 کلومیٹر شاہراہ کا منصوبہ اپنے مقررہ وقت ایک سال سے قبل مکمل ہوجائے گا۔

    ایم کیو ایم کے مظاہرے پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور سمیت پانی کے منصوبے پر معاملات صحیح سمت میں جارہے ہیں، پانی کا مسئلہ پورے شہر کا ہے اس پر سیاست کرنا مناسب نہیں۔

    اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن میجر جنرل محمد افضل خان نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ترقی میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، مستقبل میں کراچی ٹھٹہ شاہراہ مٹھی اور اسلام کوٹ سے گزرتی ہوئی تھر تک جائے گی جس کے ذریعے تھر کول منصوبے میں مطلوبہ مشینری پہنچانے میں بہت مدد ملے گی۔

  • اقتصادی کونسل کا اجلاس غیر آئینی تھا، قائم علی شاہ

    اقتصادی کونسل کا اجلاس غیر آئینی تھا، قائم علی شاہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ آئینی طور پر اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے بجٹ اجلاس میں شرکت اور صرف سر ہلا کر اجلاس میں پیش ہونے والے بجٹ کو منظور کیا۔

    قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ میری نظر میں اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا ہی نہیں کیونکہ وفاقی وزراء ہماری بات سنے بغیر اجلاس ختم کر کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے تھے۔

    قائم علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آف لائن ہوئے تو انہوں نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کو مخاطب کر کے کہا کہ ’’ مٹینگ شروع کریں اور کچھ ہماری بات بھی سُن لیں‘‘۔

    جس کے جواب میں احسن اقبال نے وزیر اعلی سندھ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’ آپ ایک ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کریں اسمبلی اجلاس کے بعد آپ سے ملاقات کریں گے‘‘۔ قائم علی شاہ نے دعویٰ کیا ہےکہ کافی دیر بعد جب اُن کے موبائل پر کال ملائی تو اُن کا نمبر بند تھا۔

    اس موقع پر انہوں نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم سے وزیروں کی بے رخی کا شکوہ کیا مگر اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، ان کے رویوں سے یہ لگتا ہے کہ ’’وفاق جمہوریت نہیں چاہتا‘‘۔

    دوسری جانب وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں پورے ملک میں دو سو ایک ترقیاتی اسکیموں میں سے صرف 6 یا 7 منصوبے سندھ کو دئیے گئے ہیں۔

     

  • گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے،وزیرِاعلی سندھ

    گینگ وار لیاری کی ترقی میں رکاوٹ ہے،وزیرِاعلی سندھ

    کراچی:وزیرِاعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے گینگ وار کو لیاری کی ترقی میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے، انہوں نے شرپسندوں کیخلاف تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی باالخصوص لیاری میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ ڈی جی رینجرز ،ایڈیشنل آئی جی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہ شریک ہوئے۔

    وزیرِاعلیٰ سندھ نے لیاری میں وویمن پولیس اسٹیشن سمیت پانچ نئے پولیس اسٹیشنزکے قیام، لیاری ڈولپمینٹ پیکیج کیلئے پانچ سو ملین روپے کی منظوری دی جبکہ وزیرِاعلی سندھ نےحساس پولیس اسٹیشنز پرتعینات اہلکاروں کیلئے جون دوہزار چودہ سے خصوصی الاؤنس کی تاریخ میں توسیع کا بھی اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مذموم عناصر ٹارگٹڈ آپریشن کی کامیابیوں کو سبوتاژ کرنا چاہئے بلا تفریق ٹارگٹڈ آپریشن تیز کیا جائے ۔

    آئی جی سندھ نے اجلاس کو بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، صرف لیاری میں پولیس مقابلوں کے دوران 132دہشتگرد مارے گئے ہیں۔