Tag: سندھ میں پولیو

  • سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس، تعداد 17 ہو گئی

    سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس، تعداد 17 ہو گئی

    بدین: صوبہ سندھ میں پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، انسداد پولیو حکام نے پولیو کیس کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بدین کی یو سی میں سوا 2 سال کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، ایمرجنسی سینٹر پولیو کا کہنا ہے کہ رواں سال سندھ بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

    پولیو سینٹر کے مطابق کراچی سے رواں سال پولیو کے 6 کیسز سامنے آئے، حیدر آباد،جامشورو اور لاڑکانہ میں پولیو کے 2،2 کیسز سامنے آ چکے ہیں، جب کہ میر پور خاص، سجاول، شہید بے نظیر آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ سندھ کا انسداد پولیو مہم کا افتتاح

    یاد رہے کہ پانچ دن قبل میر پورخاص سے پولیو حکام نے مزید دو پولیو کیسز کی تصدیق کی تھی، خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویش ناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 100 ہو چکی ہے، یہ شرح 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

    پولیو حکام کے مطابق خیبر پختون خوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہے، 17 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آ چکے ہیں۔

    تین دن قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو کا خاتمہ ہم سب کی ذمے داری ہے۔ امید ہے ہم مستقبل میں پولیو کیسز پر قابو پالیں گے، ہم نے نئی حکمت عملی ترتیب دی ہے، حکومت نے پچھلے 3 سال میں انسداد پولیو کے لیے وسائل فراہم کر لیے ہیں۔

  • پولیوکارڈنہ رکھنےوالوں کوبیرون ملک سفر سےروکاجائے، عالمی ادارہ صحت

    پولیوکارڈنہ رکھنےوالوں کوبیرون ملک سفر سےروکاجائے، عالمی ادارہ صحت

    اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت کی جانب سے پاکستان میں پولیو کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور ادارے نے کہا ہے کہ پولیوکارڈنہ رکھنےوالوں کوبیرون ملک سفر سےروکاجائے اورعالمی ادارہ صحت نے انتباہ کیا ہے کہ ناکامی پر بین الاقوامی اسکریننگ بھی ہوگی۔

    عالمی ادارہ صحت کےاعلامیے میں پاکستان کو چھ ماہ میں پولیو وائرس پر قابو پانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ناکامی پر پاکستانی مسافروں کی بین الاقوامی اسکریننگ ہوگی۔

    پولیو کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے عالمی ادارہ صحت نےبیرون ملک جانیوالےپاکستانیوں کیلئےانسداد پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے اور فاٹا اور کے پی کےمیں انسداد پولیو مہم کو ناگزیر قرار دیا ہے۔

    ادھر قومی ادارہ صحت کےمطابق رواں سال ملک میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد دو سو چھیالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ فاٹا میں یہ تعداد ایک سو اٹھاون ہے۔ خیبرپختوپختوا میں انچاس، سندھ میں پچیس، پنجاب میں تین، بلوچستان میں گیارہ پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔

    مختلف شہروں میں پولیو ٹیم کے رضاکاروں کو نشانہ بنائے جانے کے باعث انسداد پولیو مہم میں خلل پڑا ہے۔ گزشتہ سال کےاعدادوشمارکے مطابق حملوں میں سترہ افراد موت کی نیند سوگئے۔