Tag: سندھ میں اختیارات

  • رینجرز کی اندرون سندھ کارروائیاں،533 ملزمان گرفتار، رپورٹ جاری

    رینجرز کی اندرون سندھ کارروائیاں،533 ملزمان گرفتار، رپورٹ جاری

    کراچی: پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2013 سے جاری اندرون سندھ کے آپریشن کی تفصیلات جاری کردیں۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق آرٹیکل 147 کے تحت دیے گئے اختیارات پر رینجرز نے اندرون سندھ میں آپریشن کے دوران 533 ملزمان کو گرفتار کیا۔

    رینجرز کے اندرون سندھ ہونے والی کارروائیوں سے جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے ۔ جاری کی جانے والی تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ قتل کی وارداتوں میں 44 فیصد، ڈکیتی 53فیصد، اغوابرائے تاوان 77 فیصد اور رہزنی کی وارداتوں میں 27 فیصد کمی آئی۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق اندرون سندھ میں رینجرز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وقتا فو وقتا پولیس بھی معاونت کرتی رہی ہے ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری پر دستخط کردیے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزارت داخلہ نے رینجرز کو پورے سندھ میں آرٹیکل 147 کے تحت قیام میں توسیع کردی گئی، وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات کے سلسلے میں سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں۔

    پہلے نوٹی فیکیشن کا تعلق صوبہ سندھ میں رینجرز کے قیام کے حوالے سے ہے جو ایک سال کے لئے کی گئی ہے،

    دوسرا نوٹی فیکیشن کے مطابق رینجرز کے کراچی میں خصوصی اختیارات کے حوالے سے ہے جس کی میعاد 90 روز ہے، جس کا اطلاق 16 جولائی سے ہوچکا ہے۔

    سندھ رینجرز کے اختیارات میں‌ توسیع، وفاق نے سمری مسترد کردی

    تاہم ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق رینجرز کراچی میں کسی بھی سیاسی جماعت اور سرکاری دفاتر پر بغیر اجازت چھاپہ مارسکتی ہے اور کسی بھی جگہ کارروائی کرسکتی ہے۔

    وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رینجرز کو صرف کراچی آپریشن کی اجازت دی گئی ہے تاہم اندرون سندھ میں قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، جہاں وہ پولیس کو معاونت فراہم کرے گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز ایک بار پھر پرانے طریقہ کار کے تحت صرف کراچی میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔

  • وفاق نے رینجرزکوسندھ میں اختیارات دے دیئے، دو نوٹیفکیشن جاری

    وفاق نے رینجرزکوسندھ میں اختیارات دے دیئے، دو نوٹیفکیشن جاری

    اسلام آباد : رینجرز کو سندھ میں اختیارات مل گئے، وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔ رینجرز کو صرف کراچی میں نوے روز کیلئے خصوصی اختیارات دیئے گئے ہیں، جبکہ اندرون سندھ رینجرز پولیس کی معاونت کر سکے گی۔

    تفصیلات کے مطابق انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں، وزارت داخلہ نے رینجرز کے پورے سندھ میں آرتیکل 147 کے تحت قیام مین توسیع کردی

    وزارت داخلہ نے رینجرز کے اختیارات کے سلسلے میں سندھ حکومت کی درخواست پر دو نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں۔

    پہلے نوٹی فیکیشن کا تعلق صوبہ سندھ میں رینجرز کی تعیناتی کے حوالے سے ہے جو ایک سال کے لئے کی گئی ہے،

    دوسرا نوٹی فیکیشن رینجرز کے کراچی میں خصوصی اختیارات کے حوالے سے ہے جس کی میعاد 90 روز ہے، جس کا اطلاق 16 جولائی سے ہوچکا ہے۔

    تاہم ذرائع وزارتِ داخلہ کے مطابق رینجرز کراچی میں کسی بھی سیاسی جماعت اور سرکاری دفاتر پر بغیر اجازت چھاپہ مارسکتی ہے اور کسی بھی جگہ کارروائی کرسکتی ہے۔

    وزارتِ داخلہ کے حکام کے مطابق سمری تیار کرنے سے قبل اہم اجلاس منعقد کیا گیا بعد ازاں آرٹیکل 147 کو مد نظر رکھتے ہوئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا اعلان کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : سندھ رینجرز کے اختیارات میں‌ توسیع، وفاق نے سمری مسترد کردی

    وزارت داخلہ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رینجرز کو صرف کراچی آپریشن کی اجازت دی گئی ہے تاہم اندرون سندھ میں قیام کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، جہاں وہ پولیس کو معاونت فراہم کرے گی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق رینجرز اب پرانے طریقہ کار کے تحت صرف کراچی میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی۔