کراچی: سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹو کی برسی پرعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں 27 دسمبر کو عام تعطیل ہوگی اس موقع پر سندھ بھر کے تعلیمی ادارے، لوکل گورنمنٹ اور سندھ گورنمنٹ کے ماتحت ادارے بند رہیں گے تاہم وفاقی حکومت کے ماتحت ہونے کے سبب بینکس کھلے رہیں گے۔
سندھ بھر کے تجارتی مراکز بینکس کے ساتھ تعطیل مناتے ہیں اس لیے تجارتی مراکز اور بازار کھلے رہیں گے۔