کراچی : سندھ میں نگراں سیٹ اپ معاملے پر ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی آج جی ڈی اے کے وفد سے ملاقات ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں نگراں سیٹ اپ کیلئے پہلی بیٹھک آج ہوگی، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج کنگری ہاؤس جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جی ڈی اے کے وفد سے ملے گا، ملاقات آج سہہ پہر کنگری ہاؤس میں ہوگی۔
ذرائع نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد میں رعنا انصار، خواجہ اظہار الحسن اور علی خورشیدی شامل ہوں گے، جی ڈی اے سے مشاورت کے بعد حتمی مشاورت وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کی کوشش ہوگی کہ متفقہ نام فائنل کرکے سندھ حکومت کے سامنے رکھیں۔