Tag: سندھ میں کرپشن

  • سندھ سے لوٹے ہوئے پیسے سے آصف زرداری لاہور میں منڈی لگائیں گے،خرم شیرزمان

    سندھ سے لوٹے ہوئے پیسے سے آصف زرداری لاہور میں منڈی لگائیں گے،خرم شیرزمان

    کراچی : تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما خرم شیرزمان نے کہا ہے کہ سندھ سے لوٹے ہوئے پیسے سے آصف زرداری لاہور میں منڈی لگائیں گے۔

    تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما خرم شیرزمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال کی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ پڑھ لیں، رپورٹ پڑھ لیں اندازہ ہوجائے گا کس طرح سے سندھ میں کرپشن کی گئی۔

    خرم شیرزمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی سندھ میں لوگوں کی زندگی بہتر کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں، آڈیٹر جنرل کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کے انہوں نے اپنا کام پورا کیا، انہوں نے بتایا کے کیسے پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کیا ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ سندھ سے لوٹا ہوئے پیسے سے آصف زرداری لاہور میں منڈی لگائیں گے، سندھ سے لوٹا ہوا پیسا پنجاب کے بعد کشمیر میں بھی خرچ کیا جائے گا۔

    خرم شیرزمان کا مزید کہنا تھا کہ ضمیر فروشوں پر پیسہ خرچ کیا جائے گا، سندھ کے وزیروں نے لاہور کے لیے ٹکٹ کٹوالی ہیں۔

  • سندھ کے مختلف محکموں میں کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کے فیصلے

    سندھ کے مختلف محکموں میں کرپٹ عناصر کی گرفتاریوں کے فیصلے

    کراچی: اینٹی کرپشن سندھ کی کمیٹی ون کے اجلاس میں کرپٹ عناصر کے خلاف بڑے فیصلے کیے گئے ہیں، سندھ کے مختلف سرکاری محکموں میں کرپٹ عناصر کو گرفتار کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے اسکول ایجوکیشن، یونی ورسٹی اور بورڈز سمیت کئی محکموں میں بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے، اینٹی کرپشن کمیٹی نے گرفتاریوں کا فیصلہ کرتے ہوئے گھپلوں میں ملوث پروجیکٹ ڈائریکٹر کامران آصف سمیت ٹھیکیدار کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    کمیٹی نے گھوسٹ اساتذہ کے کیس میں 17 مقدمات درج اور 76 افراد کی گرفتاری کا حکم بھی دیا، ذرایع کا کہنا ہے کہ محکمہ یونی ورسٹی بورڈ میں ملوث 22 افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کے بعد نیب ٹیم کا عبدالرزاق بہرانی کے گھر پر چھاپہ

    محکمہ خوارک میں بد عنوانیوں میں ملوث 10 افسران کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ ہوا ہے، اسپورٹس کمپلیکس سے متعلق طاہر درانی سمیت 9 افسران کی گرفتاری کی منظوری دی گئی ہے۔

    سندھ بلوچ سوسائٹی میں گھپلوں میں بھی 9 عہدیداروں کو گرفتار کرنے کی منظوری دی گئی۔

    ادھر اینٹی کرپشن ایسٹ نے صحت کی سہولت کے نام پر بھتہ وصولی کی متعدد شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن ایف ٹی سی پر چھاپا مارا، ڈپٹی ڈائریکٹر ضمیر عباسی نے کہا کہ شکایات سندھ کے تمام دفاتر کے خلاف موصول ہوئیں، انسپکشن اور سرٹیفکیٹ کے نام پر بھتہ وصولی کی جاتی تھی۔

    انھوں نے کہا ہیلتھ کیئر کمیشن کے بجٹ میں خورد برد کے شواہد ملے ہیں، افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں، چھاپے میں تمام متعلقہ ریکارڈ ضبط کر کے سیل کر دیا گیا، متعلقہ افسران کو بیانات کے لیے طلبی کے نوٹس جاری کیے گئے۔

    اینٹی کرپشن نے سی ای او منہاج قدوائی سمیت 5 افراد کو نوٹس جاری کیے، جس پر منہاج قدوائی کا کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن سے آفیشل ڈیل کی جائے گی۔