Tag: سندھ پولیس میں اصلاحات

  • سندھ پولیس میں آئی ٹی کا شعبہ قائم، نئی ایپلی کیشن "پولیس فار یو” بنانے کا فیصلہ

    سندھ پولیس میں آئی ٹی کا شعبہ قائم، نئی ایپلی کیشن "پولیس فار یو” بنانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کے لیے پہلے بڑے قدم کے طور پر سندھ پولیس میں انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کے منصوبے کے سلسلے میں پہلا بڑا قدم اٹھا لیا گیا، ڈیپارٹمنٹ میں انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا شعبہ قائم کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

    [bs-quote quote=”آئی ٹی شعبے کے لیے 6 نئی پوسٹیں بھی قائم، ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات آئی جی سندھ کے پاس ہوں گے” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس کے تمام تر ریکارڈ کو اب آن لائن کیا جائے گا اور ایف آئی آرز سمیت پورا نظام کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔

    سندھ پولیس کے آئی ٹی شعبے کے لیے 6 نئی پوسٹیں بھی قائم کر لی گئی ہیں، جن پر ملازمین کی بھرتیوں کے اختیارات آئی جی سندھ کے پاس ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن میں آئی ٹی کیڈر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سندھ پولیس میں آئی ٹی کیڈر بھی آئی جی سندھ کے ماتحت کام کرے گا۔

    نئی ایپلی کیشن “پولیس فار یو” 

    کراچی پولیس نے عوام کی سہولت کے لیے نئی ایپلی کیشن بنانے کا فیصلہ کر لیا، نئی ایپلی کیشن "پولیس فار یو” کے نام سے بنائی جا رہی ہے، جس کا فیصلہ ایڈیشنل آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس میں کیا گیا۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ایپ میں ایمرجنسی 15 کال، کریکٹر سرٹیفکیٹ، دستاویزات کھونے، ڈرائیونگ لائسنس کے حصول سے متعلق معلومات ہوں گی۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ پولیس اصلاحات: پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا فیصلہ


    واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو سندھ حکومت نے محکمۂ پولیس میں اصلاحات کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کیا تھا، فیصلے کے مطابق پولیس کا پرانا تفتیشی نظام ختم کر کے آپریشن اور انویسٹی گیشن کے شعبوں کو الگ الگ کیا جانا ہے۔

    پولیس اصلاحات کے مطابق ریجنلز سطح پر 6 انویسٹی گیشن ریجنز قائم کی جائیں گی، ان ریجنز میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔

  • سندھ پولیس اصلاحات: پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس اصلاحات: پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ پولیس میں اصلاحات لانے کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا، صوبے میں پرانا انویسٹی گیشن نظام ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے محکمۂ پولیس میں اصلاحات کے سلسلے میں بڑا فیصلہ کر لیا، تفتیش کا پرانا نظام ختم کر کے سندھ پولیس میں آپریشن اور انویسٹی گیشن کے شعبوں کو الگ الگ کرنے پر اتفاق ہو گیا۔

    [bs-quote quote=”محکمۂ داخلہ سندھ نے منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    صوبہ سندھ میں ضلعی سطح پر انویسٹی گیشن نظام رائج کیا جائے گا، ضلعی سطح پر انویسٹی گیشن کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن تعینات ہوگا، پولیس انویسٹی گیشن کا عملہ ایس ایس پی کے ماتحت کام کرے گا۔

    پولیس اصلاحات کے مطابق ریجنلز سطح پر 6 انویسٹی گیشن ریجنز قائم کی جائیں گی، ان ریجنز میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بے نظیر آباد شامل ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی پولیس چیف کا لیاری مقابلے میں شریک پولیس ٹیم کیلئے 5 لاکھ روپےانعام کااعلان


    سندھ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ علاقائی سطح پر تفتیشی عمل کو صاف اور شفاف بنایا جائے گا، یاد رہے کہ یہ تفتیشی نظام پہلے صرف کراچی کے لیے رائج تھا۔

    نئے انویسٹی گیشن نظام کے تحت نچلی سطح پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، محکمۂ داخلہ سندھ نے منظوری کے لیے سمری وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ارسال کر دی، سمری کی منظوری کے بعد اصلاحات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔