Tag: سندھ پولیس

  • وزیراعلیٰ سندھ سے نئےڈی جی رینجرز کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سے نئےڈی جی رینجرز کی ملاقات

    کراچی: وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ سے سندھ میں تعینات ہونے والے نئے ڈی جی رینجرز نے ملاقات کی اورصوبے امن وامان کی صورتحال اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال کیا ۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا سندھ رینجرز کے نئے ڈی جی میجر جنرل بلال اکبر سے ملاقات میں کہنا تھا رینجرز اور پولیس کے مشترکہ اقدامات کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن آخری مجرم کے خاتمے تک جاری رہے گا، وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا سندھ حکومت نے کراچی کے لوگوں کو جرائم پیشہ افراد سے نجات دلاکر پرامن ماحول فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے۔

  • کراچی :سبزی منڈی میں سرچ آپریشن، اکیس مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی :سبزی منڈی میں سرچ آپریشن، اکیس مشتبہ افراد گرفتار

    کراچی : سبزی منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران اکیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ گارڈن کے علاقے سے گینگ وار کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مختلف علاقوں سے گینگ وار کے کارندوں سمیت چار ملزمان مارے گئے۔ ماہ رمضان میں بھی کراچی میں خونی کھیل نہ رک سکا۔ فائرنگ اورپرتشدد واقعات کے دوران متعددافراد جان سے گئے ۔

    کراچی کے علاقے سبزی منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران اکیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔گارڈن میں رینجرز کی کارروائی کے دوران گینگ وار کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملیر اورقائد آبا د سے دو افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملیں

    پہلوان گوٹھ میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اکیس سالہ عدیل چل بسا ۔کورنگی میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کی شناخت ندیم کے نام سے ہوئی۔میٹروویل میں کریکر حملہ سےتین افراد اور اورنگی ٹاون میں کریکر حملے سے دو افراد زخمی ہوئے۔ کلفٹن بلاک ون میں پولیس کی چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے۔

    لیاری میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت عاصم ڈاڈا اور داؤد میمن کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی سٹی شیراز نذیر کے مطابق ملزمان مجموعی طور پر چالیس سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے،راؤ انوار ایس ایس پی ملیر تعینات

    رینجرز کو یقین دہانی کے باوجود کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلے شروع ہوگئے، کراچی پولیس میں اعلیٰ سطح پر تبادلوں کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا، راؤانوار ایس ایس پی ملیر تعینات کر دئیے گئے۔

    سندھ پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راؤ انوار کو عمران شوکت کی جگہ ایس ایس پی ملیرتعینات کردیا گیا ہے جبکہ عمران شوکت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    بدھ کے روز وزیراعلیٰ سندھ نےڈی جی رینجرز میجر جنرل رضوان اخترسے ملاقات میں پولیس میں تبادلے نہ کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی، ملاقات میں راؤانوار کا تبادلہ نہ کرنے پر بھی اتفاق ہوا تھا۔