Tag: سندھ پولیس

  • 9 مئی جیسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سندھ پولیس کا ایک اور اقدام

    9 مئی جیسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سندھ پولیس کا ایک اور اقدام

    کراچی:9 مئی جیسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سندھ پولیس نے سندھ ریزور فورس کی جگہ ایک نیا یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے بین الاقوامی طرز کی اینٹی رائٹ فورس کے قیام کی منظوری دے دی گئی، کراوڈ مینجمنٹ یونٹ 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہوگا۔

    حکام کے مطابق 4 یونٹ پر مشتمل فورس کراچی میں 2 ہزار اور سکھر حیدرآباد میں 500 اہلکار تعینات ہونگے جسے 19گریڈکا ایس ایس پی یونٹ کمانڈ کرےگا۔

    حکام کا بتایا ہے کہ سکھر میں محمد ریاض، حیدر آباد میں خالد مصطفی کورائی، قیوم آباد میں رانا عارف اور بلدیہ میں محمد علی رضا ایس پی تعینات ہیں۔

    اہلکاروں کی تربیت بین الاقوامی تربیت یافتہ ٹرینرز سےکروائی جائےگی، اہلکاروں کو لاٹھی چارج،کراوڈ مینجمنٹ اور مشتعل مظاہرین سے مذاکرت کرنےکی تربیت دی جائےگی۔

    3 ہزار اہلکاروں کے لیے اینٹی رائٹ کٹس بھی خرید لی گئی ہیں، کراچی میں قیوم آباد ایس آر پی کے دفتر اور بلدیہ میں سی ایم یوکے ہیڈ کوارٹر قائم ہونگے۔

  • سندھ پولیس کا گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ، قتل کا مقدمہ درج  کرنے کا فیصلہ

    سندھ پولیس کا گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ، قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ پولیس نے گٹکا فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ گٹکاسپلائر اور بنانے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے گٹکا مافیا کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے گٹکا فروشوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔.

    ایس ایس پی جنید شیخ نے کہا کہ گٹکاکھانےسے ہلاکت ہوئی توگٹکافروش کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائےگا اور گٹکاسپلائر اور بنانےوالوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    گٹکابیچنے والوں کی چین معلوم کرنے کے لیے مریضوں سے انٹرویو کئے جارہے ہیں، آئی جی سندھ کے احکامات پر بنائی گئی ایس آئی یو کی پانچ رکنی ٹیم سندھ بھر کے کینسر وارڈز کے دورے کئے اور کیسنر مریضوں کے مدعیت میں 23 مقدمات بھی درج کرلیے گئے ہیں،

    ایس ایس پی جنیدشیخ کی سربراہی میں ایس آئی یوٹیم بھی آئی جی کی ٹاسک فورس کی معاونت کرے

  • کراچی کے 16 صحافیوں کی ٹیم گھوٹکی میں کچے کا دورہ کرنے نکل گئی، ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے خفیہ فورس تیار

    کراچی کے 16 صحافیوں کی ٹیم گھوٹکی میں کچے کا دورہ کرنے نکل گئی، ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے خفیہ فورس تیار

    کراچی: سندھ میں کچے کے علاقے میں پولیس کا آپریشن جاری ہے، کراچی سے 16 رکنی صحافیوں کی ٹیم سکھر سے گھوٹکی پہنچ گئی، جہاں ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے انھیں بریفنگ دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے جانے والے 16 صحافیوں کی ٹیم گھوٹکی میں کچے کا دورہ کرنے نکل گئی، ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے کچے کے علاقے میں روانگی سے قبل بریفنگ میں بتایا کہ یہاں ڈاکوؤں کے 6 بڑے گینگ آپریٹ کر رہے ہیں، جن سے مقابلے کے لیے خفیہ فورس تیار کی گئی ہے۔

    انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گینگز میں ڈاکو راہب شر، جانو اندھر، سومار شر، رانو شر، چاندی شر اور پرویز جاگیرانی کے ڈکیت گینگ شامل ہیں، کچے کے ڈاکو B10 اینٹی ٹینک گن، آر پی جی 7 اور 12.7 اینٹی ایئر کرافٹ گنوں کا استعمال کرتے ہیں، ڈاکوؤں کو منشیات کی سہولت بھی میسر ہے۔

    ایس ایس پی نے بتایا ’’خفیہ فورس کسی بھی موقع پر سب کے سامنے موجود نہیں ہوگی، فورس کے بارے میں صرف آئی جی سندھ یا مجھے پتا ہوگا، کچھ برسوں میں ڈاکوؤں نے بنکرز بنا لیے ہیں، پولیس کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔‘‘

     

    انھوں نے کہا ’’گھوٹکی کا کچا 64 کلو میٹر رقبے پر محیط ہے، جب کہ ایک ہزار پولیس اہل کار وہاں تعینات کیے گئے ہیں، ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے اسنائپرز تیار کیے جا رہے ہیں، ماضی میں پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کو اطلاعات مل جاتی تھیں، ایسے پولیس اہلکاروں کو برطرف یا دیگر سنگین سزائیں دی گئی ہیں۔‘‘

    ایس ایس پی تنویر تنیو کے مطابق 8 ماہ کے دوران 5 ہزار 400 ایکڑ کا علاقہ کلیئر کرایا گیا ہے، اور 65 مغویوں کو بازیاب کرتے ہوئے 37 ڈاکوؤں کو جہنم واصل کیا گیا ہے، 11 ڈاکو زخمی، 85 سہولیت کار اور 100 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی نے بتایا کہ آج ہی 2 مغویوں کو بازیاب کرایا گیا ہے، جن میں ایک ڈاکٹر بھی شامل تھا، لوگ مختلف لالچ کا شکار ہو کر ٹریپ ہو جاتے ہیں۔

    تنویر تنیو نے بتایا ’’گھوٹکی سے لے کر پنجاب تک 60 چیک پوسٹیں تیار کی گئی ہیں، سندھ پولیس کی 3 چیک پوسٹیں پنجاب کی حدود میں ہیں، کچے کے اندرونی علاقوں میں 100 اہلکاروں پر مشتمل 3 پولیس پوسٹیں تیار کی گئی ہیں، یہ پوسٹیں رونتی، بیلو، میرپور اور اندل سندھرانی میں ہیں۔‘‘

    انھوں نے کہا ’’پولیس کو کئی مقامات پر زمینی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، گھوٹکی پولیس نے 2016 میں پاکستان آرمی اور رینجرز کی مدد سے آپریشن شروع کیا تھا، اور فضائی نگرانی میں کچے میں پولیس پوسٹیں تعمیر کی گئیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ہیلی کاپٹر پر فضا سے جائزہ لیا جاتا تھا۔‘‘

  • سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کو اسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، ویڈیو وائرل

    سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کو اسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، ویڈیو وائرل

    کراچی : سندھ پولیس کے ایس پی کی شہریوں کو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دینے ویڈیو وائرل ہوگئی،اعلیٰ افسر نے  فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کا ایس پی شہریوں کواسلحہ چلانےکی ٹریننگ دینے لگا ، خالد حسین مخدومی خود شہری سے فائرنگ کراتا رہا، فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں فائرنگ کی ویڈیو منظرعام پرآگئی۔

    سرکاری گاڑیوں کی موجودگی میں ہوائی فائرنگ کے مقابلے ہوتے رہے اور فائرنگ سے علاقہ گونج اٹھا، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

    اعلیٰ افسر نے سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھیلایا ، شہری سے فائرنگ کرانے والا ایس پی ہیڈ کواٹر ویسٹ نکلا۔

    ڈی آئی جی ویسٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد کاروائی کی جائے گی اور واقعےمیں ملوث افسرکیخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

  • سندھ پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے خوش خبری

    سندھ پولیس میں بھرتیوں کے حوالے سے خوش خبری

    کراچی: سندھ پولیس میں 2 ہزار اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں اے ایس آئی انویسٹیگیشن بھرتی کیے جائیں گے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اے ایس آئی انویسٹیگیشن کی خصوصی پوسٹیں پیدا کرنے کی منظوری دے دی۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو خط لکھ دیا، سندھ پولیس میں 50 فی صد بھرتیاں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 50 فی صد پوسٹیں ڈپارٹمنٹ میں موجود افسران کو ترقی دے کر پوری کی جائیں گی۔

  • 12 دنوں میں سندھ پولیس نے 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا

    12 دنوں میں سندھ پولیس نے 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا

    کراچی: سندھ پولیس نے 12 دنوں میں 122 مقابلوں میں 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ کو 20 تا 31 مارچ پولیس کی جرائم کے خلاف کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس دوران سندھ بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں 122 پولیس مقابلے ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق ان مقابلوں میں 13 ڈاکو ہلاک جب کہ 106 کرمنلز گینگز کا خاتمہ ہوا، پولیس مقابلوں میں زخمی ہونے والے 95 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا، جب کہ مجموعی طور پر 442 ڈاکو گرفتار ہوئے، ایک اشتہاری ڈکیت بھی گرفتار کیا گیا۔

    ساؤتھ زون میں 6 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 1 ڈکیت ہلاک، 26 گرفتار ہوئے، جن میں 7 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے تھے۔

    ایسٹ زون میں 31 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 35 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اور 6 ڈکیت ہلاک، 191 گرفتار ہوئے، جن میں 41 زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ویسٹ زون میں 15 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 12 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 95 ڈکیت گرفتار کیے گئے، جن میں 15 زخمی حالت میں پکڑے گئے۔

    حیدرآباد رینج میں میں 17 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 21 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گہا، 1 ڈکیت ہلاک، 47 گرفتار ہوئے، جن میں 12 زخمی حالت میں تھے۔

    میرپور خاص رینج میں 2 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں 4 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، اور 14 ڈکیت گرفتار کیے گئے، ایس بی اے رینج میں 2 پولیس مقابلے ہوئے، ایک کرمنل گینگ کا خاتمہ ہوا اور 8 ڈکیت گرفتار کیے گئے۔

    سکھر رینج میں 25 پولیس مقابلے ہوئے، 11 کرمنلز گینگز کا خاتمہ کیا گیا، 3 ڈکیت ہلاک، 26 ڈکیت گرفتار ہوئے، جن میں 11 زخمی حالت میں تھے، لاڑکانہ رینج میں 24 پولیس مقابلوں میں 11 کرمنلز گینگز کا ختمہ کیا گیا، 2 ڈکیت ہلاک، 35 ڈکیت گرفتار ہوئے، جن میں 9 زخمی حالت میں تھے۔

  • سندھ پولیس کے ایرانی آئل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

    سندھ پولیس کے ایرانی آئل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف

    کراچی : اندرون سندھ ایرانی آئل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں سندھ پولیس کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد ایس ایچ اوز سمیت اٹھائیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایرانی آئل اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں سندھ پولیس کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد آئی جی سندھ کی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے سندھ پولیس کے ایس ایچ اوز سمیت اٹھائیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    معطل ہونےوالوں میں جیکب آباد ،کشمور،شکارپور، سکھرپولیس کےافسران واہلکار شامل ہیں، اس کے ساتھ ہی آئی جی سندھ نے ایڈیشنل آئی جی عمران یعقوب کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔

    ڈی آئی جی کرائم برانچ عامر فاروقی اور ایس ایس پی دادو عبدالخالق پیرزادہ بھی تحقیقاتی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    دوسری جانب رات گئے کوئٹہ پولیس کے دو اہلکاروں کو کراچی میں منشیات اسمگل کرتے ہوئے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ، ان کے قبضے سے ساڑھے اٹھارہ کلو سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔

  • کے پی او حملے کے بعد سندھ پولیس کا ایک اور اہم قدم

    کے پی او حملے کے بعد سندھ پولیس کا ایک اور اہم قدم

    کراچی : کے پی او حملے کے بعد کاؤنٹر ٹیرا رزم کوئیک رسپانس یونٹ تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کے پی او حملے کے بعد سندھ پولیس کا ایک اور اہم قدم سامنے آیا۔

    کاؤنٹر ٹیرا رزم کوئیک رسپانس یونٹ تیارکرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ 100اہلکاروں کو کمانڈو ٹریننگ دلوائی جائے گی، 4 مرحلوں میں ٹریننگ مکمل کی جائے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا اسپیشل سروس گروپ اہلکاروں کو ٹریننگ دے گا، 25اہلکاروں کا پہلا بیج اس ماہ سے تربیت کا آغاز کرے گا۔

    سی ٹی ڈی نے کہا کہ کسی بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی یونٹ ایکٹیویٹ ہوجائے گا، سب سے پہلا رسپانس سی ٹی ڈی کمانڈو گروپ کرے گا اور خصوصی کمانڈو گروپ شفٹوں میں 24 گھنٹے موجود ہوگا۔

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی، شاہین فورس کے اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، شاہین فورس کے اہلکار کو شہید کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے متعدد واردات کا ملوث ماسٹر مائنڈ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک کالونی میں شاہین فورس کے اہلکار نہال سمیت دہرے قتل کے واقعے میں ملوث ملزم زاہد چنا کو کورنگی کے علاقے سے کارروائی کے دروان گرفتار کیا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق 19 اکتوبر کو کو کراچی کے پاک کالونی کے علاقے بڑا بورڈ کے قریب ڈکیتی کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم نے بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہری کو لوٹ رہا تھا کہ شاہین فورس موقع پر پہنچی اور ملزمان کو گرفتار کرنا چاہا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لیکن ملزم نے فائرنگ کی جس سے شاہین فورس کا اہلکار نہال شدید زخمی اور شہری شہید ہوگیا بعدازاں اہلکار نہال بھی شہید ہوگیا تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزم زاہد چنا اس روز بینک کے اندر موجود تھا، ملزم نے فون کے ذریعے شہری کے رقم لے کر نکلنے کا بتایا، واردات کی پلاننگ گرفتار ملزم زاہد چنانے بنائی تھی۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ زاہد چنا پہلے بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے، گرفتار ملزم کومزید تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اعلیٰ حکام کی غیر سنجیدگی کا انکشاف

    کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف گرینڈ آپریشن میں اعلیٰ حکام کی غیر سنجیدگی کا انکشاف

    کراچی: صوبہ سندھ کے کچے کے خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے لیے ناقص حکمت عملی سامنے آئی ہے، جس میں اعلیٰ حکام کی غیر سنجیدگی کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے کچے میں خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف پولیس گرینڈ آپریشن کے لیے ناقص حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، خطرناک ڈاکوؤں کے خلاف ایس ایس یو کے کمانڈوز کی بجائے سندھ ریزرو پولیس کو لڑوانے کا روایتی طریقہ اپنا لیا گیا ہے۔

    ڈاکوؤں سے لڑوانے کے لیے اسپیشل ٹریننگ حاصل کرنے والے کمانڈوز کی بجائے عام جوانوں کو مقابلے کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس حکام کی اس غیر سنجیدگی سے بڑے نقصان کا خدشہ ہے، اس سے قبل بھی پولیس کا بہت بڑا جانی نقصان ہو چکا ہے۔

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں کا پولیس کیمپ پر حملہ، 3 افسران سمیت 7 اہلکار شہید

    ذرائع نے بتایا کہ صوبے بھر سے اضافی نفری کو سندھ کے کچے کے علاقوں میں بھیجا جائے گا، کراچی سے سندھ ریزرو کے 125 افسران اور 436 سپاہیوں کو متاثرہ اضلاع میں تعینات کیا جائے گا۔

    تمام افسران کا گھوٹکی، کشمور اور شکارپور باقاعدہ تبادلہ کر دیا گیا، بھیجی جانے والی نفری میں ایس آر پی کے ادھیڑ عمر انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اے ایس آئی شامل ہیں۔