Tag: سندھ کابینہ کا اجلاس

  • آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ  لے گا؟ اہم خبر آگئی

    آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟ اہم خبر آگئی

    کراچی : آئی بی اے کراچی کے انکار کے بعد ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اب کون سا ادارہ لے گا؟ اس حوالے سے فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 18-2017ء سے لیا جا رہا ہے، صوبہ سندھ میں کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں ٹیسٹ لیا جاتا ہے تاہم پیپر لیک ہونے کا مقدمہ ہائی کورٹ میں گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپر لیک ہونا صرف بدنامی نہیں ہے بلکہ بچوں کا مستقبل بھی خراب ہوتا ہے، مجھے میڈیکل  سمیت تمام ٹیسٹ میں شفافیت چاہئے۔

    کابینہ اجلاس کو بتایا گیا کہ آئی بی اے کراچی میڈیکل میں داحلے کا ٹیسٹ نہیں کرنا چاہتی، آئی بی اے سکھر پورا ٹیسٹ کروائے گی، چھ ہفتوں کے اندر ٹیسٹ ہوجائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے سکھر کے ٹیسٹ کے لئے 232.1 ملین روپے کی منظوری دے دی۔

    مزید پڑھیں : آئی بی اے کراچی نے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کرانے سے معذرت کرلی

    یاد رہے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیکل کالجز میں داخلے کے ٹیسٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ 200 میں سے 160 سے زائد سوالات سوشل میڈیا پر تھے، استدعا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلے کے نتائج کالعدم قرار دے کر دوبارہ ٹیسٹ لیا جائے اور داخلہ ٹیسٹ کا پرچہ لیک ہونےکی تحقیقات جےآئی ٹی سے کرائی جائے۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس : پولیس آرڈر2002اسمبلی بھیجنے کی منظوری

    سندھ کابینہ کا اجلاس : پولیس آرڈر2002اسمبلی بھیجنے کی منظوری

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے2002کا پولیس قانون کچھ ترامیم کے ساتھ سندھ اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دے دی، آئی جی سندھ بھی سندھ اسمبلی کو بریفنگ دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پولیس آرڈر2002کی2011کی شکل میں بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی کبیر کی جانب سے سندھ کابینہ کو بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ نئے پولیس قانون کی بنیاد2002 کی پالیسی پر ہونی چاہیے۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی ٰسندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں پولیس کمیونٹی اچھی اور فرینڈلی ہو اور عوام کے تحفظ میں بھرپور کردار ادا کرے، قانون بنانا اسمبلی کا کام ہے، اسمبلی موڈریٹ پولیس قانون بناناچاہتی ہے، پولیس سندھ حکومت کوجواب دہ ہے۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے2002کاپولیس قانون کچھ ترمیم کے ساتھ سندھ اسمبلی کو بھیجنے کی منظوری دے دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے آئی جی سندھ پولیس بھی اراکین سندھ اسمبلی کو بریف کریں گے۔

    علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں سندھ پروہیبی ٹیشن آف شیشہ اسموکنگ بل2019پر بھی بحث ہوئی، بل کے تحت شیشہ اسموکنگ، شیشہ بنانا، امپورٹ کرنے پرپابندی ہوگی، شیشہ اسموکنگ کوڈآف کرمنل پرسیڈر1998کے تحت کیس درج ہوگا۔

    سندھ کابینہ نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا جو15دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی، کابینہ کمیٹی میں ہری رام، سعید غنی، تیمور تالپور شامل ہیں۔

  • تھرکی صورتحال، وزیرِاعلی نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    تھرکی صورتحال، وزیرِاعلی نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    مٹھی : تھر کی صورتحال پر وزیرِاعلی قائم علی شاہ نے سندھ کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کے ساتھ ہونے والی بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    تھرمیں قحط سالی سے بڑھتی ہوئی اموات اور سندھ حکومت کی تشویش، بگڑتی صورتحال کو کیسے قابو میں لایا جائے، وزیرِاعلی سندھ قائم علی شاہ نے کابینہ کا اہم اجلاس مٹھی میں طلب کرلیا، اجلاس میں تھر کی مجموعی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

    تھر کے قحط سے نمٹنے کیلئے عوامی نمائندے آئندہ کی حکمت عملی، حالیہ کئے جانے والے ریلیف کے کاموں کے ساتھ ہونے والی بے ضابطگیوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ اجلاس میں تھر کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان بھی متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق مطابق اجلاس میں وزراء اور متعلقہ افسروں کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔