Tag: سندھ کابینہ

  • سندھ کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟

    سندھ کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟

    سندھ کی کابینہ میں کون کون شامل ہوگا، اس حوالے سے حتمی مشاورت اسلام آباد میں جاری ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور اس سلسلے میں مشاورت کر رہے ہیں۔ صوبائی وزرا کو کون سےعہدے ملیں گے اس پر صدرزرداری سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔ سندھ کابینہ میں پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کو شامل کیا جائے گا۔

    ناصر حسین شاہ، شرجیل انعام میمن، سردارشاہ اور ضیا لنجار کے علاوہ سعیدغنی بھی سندھ کی کابینہ میں شامل ہونگے.

  • سندھ کی 10رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    سندھ کی 10رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی

    کراچی: سندھ کی10رکنی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی، 10رکنی کابینہ کے تمام نام اے آروائی نیوز نے حاصل کرلیے ہیں۔

    گورنرسندھ کامران ٹیسوری نگراں صوبائی کابینہ سے حلف لیں گے،جبکہ نگراں صوبائی کابینہ کی تقریب حلف برداری آج شام5بجے گورنرہاؤس میں ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حارث نواز کو نگراں وزیر بنایا جائیگا انہیں 2محکمے دیئے جائیں گے، مبین جمانی کو بھی نگراں وزیر بنایا جائے گا، انہیں بھی 2 محکمے دیئے جائیں گے۔

    ڈاکٹرجنیدعلی شاہ، ڈاکٹر سعد نیاز کو نگراں وزیربنایا جائے گا، جبکہ ڈاکٹر رعنا حسین، خدا بخش مری کو نگراں وزیربنایا جائیگا۔

    ذرائع کے مطابق یونس ڈھاگا اورایشور لعل آج نگراں وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ارشد ولی محمد اور عمر سومرو کو نگراں وزیر بنایا جائے گا۔

    دوسری جانب صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے کابینہ میں کوئی مشیر یا معاون خصوصی نہیں ہوگا۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کے لیے 11 ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ کابینہ میں صرف وزرا کو ہی شامل کیا جائے گا نگراں وزیراعلیٰ کوئی مشیر یا معاون خصوصی نہیں رکھیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں کابینہ میں ڈاکٹر سرفرازعلی شاہ اور انجینئر انجم بہرہ ور خان شامل ہوں گے اس کے علاوہ سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے پرنسپل سیکریٹری محمد اشفاق کو بھی نگران وزیر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    جسٹس (ریٹائرڈ) ارشاد قیصر اور ڈاکٹر ریاض انور نئی نگراں کابینہ کا بھی حصہ ہوں گے جب کہ عامر عبداللہ اور آصف رفیق آفریدی کو بھی شامل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر اطلاعات میاں فیروز جمال شاہ کاکا خیل اور مسعود شاہ کے ناموں کی بھی منظوری دی جا چکی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ نے گزشتہ روز کابینہ میں شمولیت سے قبل ملاقاتیں کیں۔ جن میں انجینئر عامر ندیم درانی، نجیب اللہ بھی شامل ہیں۔

  • ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی گئی

    کراچی : سندھ کابینہ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی کی منظوری دے دی، وزیرتعلیم سردار شاہ نے کہا کہ نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا ، جس میں صوبائی وزرا، مشیر، معان خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، سیکریٹری فنانس ساجد جمال ابڑو، سیرکیٹری جی اے محمد علی کھوسو اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    سندھ کابینہ میں اسکول ایجوکیش ڈپارٹمنٹ نے ٹیچنگ لائسنس پالیسی پیش کی، وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ انٹرنیشنل میتھ میٹکس اور سائنس اسٹڈیز کے ٹرینڈز میں 64 ممالک میں پاکستان 63 رینک پر ہے۔

    سردار شاہ کا کہنا تھا کہ ٹیچنگ لائسنس پالیس کا مقصد اساتذہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانا ہے، جن ممالک نے ٹیچنگ لائسنس کا سسٹم متعارف کرایا ہے وہ تعلیم میں آگے بڑھ گئے ہیں۔

    وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ٹیچنگ لائسنس کی 3 اقسام ہونگی، ان اقسام میں پرائمری، ایلیمینٹری اورسیکنڈری شامل ہیں، لائسنس نئے ٹیچر بننے والوں کو ٹیسٹ لینے کے بعد دیا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ لائسنس لائف ٹائم نہیں ہوگا بلکہ 5 سالوں کیلئے ہوگا اور 5 سال کے بعد تجدید کیا جائے گا، نئے 700 اساتذہ کی اسامیوں کیلئے ٹیچرز لائسنس ہوگا اور وہ گریڈ بی ایس 16 میں بھرتی ہونگے۔

    سردار شاہ نے کہا کہ آغا خان، ڈربین اور دیگر اداروں کے ماہرین پالیسی بنائیں گے، پالیسی کے تحت پروموشن کیلئے استاد کے پاس ٹیچنگ لائنسنس ہونا چاہئے، سندھ کابینہ نے پالیسی کی منظوری دے دی۔

  • الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی میں ایک اور پیش رفت

    الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی میں ایک اور پیش رفت

    کراچی: سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی کے لیے تجاویز کی منظوری دے دی، بورڈ آف ریونیو کو وفاقی بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت بھی دے دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز خریدنے کی پالیسی کے لیے تجاویز کی منظوری دے دی، سندھ کابینہ نے الیکٹرک وہیکلز کی خریداری کے لیے کمیٹی قائم کردی ہے۔

    کمیٹی اراکین میں صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ اور شبیر بجارانی شامل ہیں، کمیٹی میں عبد الرسول میمن اور ڈاکٹر غلام رسول شاہ کو ہیلتھ کیئر کمشنرز مقرر کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

    سندھ کابینہ نے بورڈ آف ریونیو کو وفاقی بورڈ آف ریونیو کے ساتھ ڈیٹا شیئرنگ کی اجازت بھی دے دی، کابینہ کے مطابق ڈیٹا شیئرنگ ریونیو جنریشن کے لیے ہے۔

  • سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

    سندھ کابینہ کا کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی : سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا اور فنڈز منظور کرکے اسلحہ خریدنے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، ، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    سندھ کابینہ نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقے میں پولیس کو ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی ضرورت ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملٹری گریڈ کا اسلحہ کی خریداری کی سفارش ایپکس کمیٹی کے 5 جنوری 2023 کو ہونے والے اجلاس میں کی گئی تھی، ملٹری گریڈ کے اسلحہ کی خریداری کیلئے 2.7 بلین روپے کی ضرورت ہے۔

    کابینہ نے فنڈز منظور کر کے اسلحہ خریدنے کی بھی منظوری دے دی ، کابینہ کی منظوری سے سندھ حکومت اسلحہ کی خریداری کیلئے وزارت داخلہ سے این او سی لے گی۔

    کابینہ نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ ڈاکوں کے خلاف کچے میں مشترکہ آپریشن ہوگا، آپریشن میں سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی پولیس کے ساتھ رینجرز اور فوج بھی حصہ لیں گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک مشترکہ اور پری پلان آپریشن ہوگا، آپریشن آئی جی پولیس اپنی منصوبہ بندی سے شروع کرے گا۔

  • سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی

    کراچی : سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ بند کرنے کی منظوری دے دی ،اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، ، اجلاس میں صوبائی وزرا، مشیر، معاون خاص، چیف سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    سندھ کابینہ نے کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈبند کرنے کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فنڈ چیف سیکریٹری کےتحت6رکنی باڈی انتظام کررہی تھی، 18 مارچ 2020 سے 21 اپریل 2021 تک 17 اجلاس ہوئے۔

    بریفنگ میں کہا کہ کوروناوائرس ایمرجنسی فنڈمیں 3699 ملین روپے رقم آئی، اس فنڈ کے اخراجات 32077.23 ملین روپے رہے، اس وقت اکاؤنٹ میں 35 ملین روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

    اس کے علاوہ کابینہ نے بقیہ رقم سیلاب متاثرین کےگھروں کی تعمیر کیلئےخرچ کرنےکی منظوری بھی دی۔

  • ایم کیو ایم سے معاہدہ : سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم سے معاہدہ : سندھ کابینہ میں پھر تبدیلی، ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    کراچی : سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تاہم عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں ایک بارپھر ردو بدل کا امکان ہے ، سندھ کابینہ میں ایک وزیر اور 2 مشیران کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، عید کے بعد سندھ کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی صورت میں عہدے دیئے جائیں گے۔

    سندھ حکومت ذرائع نے کہا ہے کہ سندھ کابینہ میں ایم کیو ایم کوبھرپورنمائندگی دی جائےگی، فارغ ہونیوالے وزرا میں ایک وزیر کا تعلق سکھر ڈویژن جبکہ فارغ ہونے والے مشیران کا تعلق ضلع بدین سے ہے۔

    عید کے بعدایم کیو ایم سے معاملات طے ہونے کے بعد کابینہ میں ردو بدل کی جائے گی۔

    گذشتہ ہفتے سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    خیال رہے ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے، ایم کیوایم کی شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔

    ایم کیوایم 3 وزیر اور ایک مشیر سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کررہی ہے جبکہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو 2 وزیر ،ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی دینے پر رضا مند ہے۔

  • سندھ کابینہ میں تبدیلیاں : شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

    سندھ کابینہ میں تبدیلیاں : شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : سندھ حکومت نے شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ، شرجیل میمن کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں تبدیلیاں کردی گئیں اور وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کو وزارت سے ہٹا دیا گیا۔

    سندھ حکومت نے شرجیل میمن کو صوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا ، شرجیل میمن کل صوبائی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔

    سندھ کابینہ میں وزرا کے محکموں کی تبدیلی بھی متوقع ہے ، ایم کیوایم نے سندھ حکومت میں شمولیت مذاکراتی عمل میں پیشرفت سے مشروط کی ہے۔

    ایم کیوایم کی شمولیت کی صورت میں پی پی کے مزید 2 وزرا اور ایک مشیر کو ہٹایا جائے گا۔

    ایم کیوایم 3وزیر اور ایک مشیر سندھ کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست کررہی ہے اور پیپلزپارٹی ایم کیوایم کو 2 وزیر ،ایک مشیر اور 2 معاونین خصوصی دینے پر رضا مند ہے۔

  • پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ  اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے  توثیق کردی

    پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے توثیق کردی

    کراچی : پیپلزپارٹی نے سندھ کابینہ اور پبلک سروس کمیشن میں میں ایم کیو ایم کو نمائندگی دینے کی توثیق کردی، ایم کیوایم سے معاہدے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاہدے پر علمدرآمد کا آغاز کردیا گیا ، پیپلزپارٹی نے سندھ میں ایم کیوایم کو پبلک سروس کمیشن میں نمائندگی دینے کی توثیق کردی۔

    معاہدے کے تحت پیپلزپارٹی کی جانب سے سندھ کابینہ میں ایم کیوایم کو نمائندگی دینے ، کراچی اور حیدرآباد کے ایڈمنسٹریٹر ایم کیوایم مشاورت سے لگانے کی بھی توثیق کی گئی۔

    پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام میں ترمیم اور میئر کے اختیارات میں اضافے سمیت صوبےکےشہری معاملات میں مشاورت سے اتفاق رائے پیدا کرنے سے متعلق بھی توثیق کردی۔

    اس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو ایم کیوایم سے معاہدے کی توثیق کے لئے دستاویزات کی نقول بھجوائی گئیں تھیں۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سے ایم کیوایم سے ہونے والے معاہدے سے متعلق تجاویز اور آراء بھی مانگ لی گئیں۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی جانب سے توثیق کے بعد ایم کیوایم سے معاہدے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

  • جلنے والی مارکیٹوں کے متاثرین کے لیے سندھ کابینہ کا بڑا قدم

    جلنے والی مارکیٹوں کے متاثرین کے لیے سندھ کابینہ کا بڑا قدم

    کراچی: شہر قائد میں آتش زدگی سے متاثرہ مارکیٹوں کے متاثرین کے لیے سندھ کابینہ نے معاوضے کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے کراچی میں واقع مشہور مارکیٹوں کوآپریٹو مارکیٹ اور وکٹوریہ مارکیٹ کے متاثرین کو معاوضہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ کے مطابق کراچی کی ان مارکیٹوں میں 14 نومبر 2021 کو آگ لگی تھی، جس سے 280 دکانیں جل کر راکھ ہوگئی تھیں، جن کے متاثرین کو مالی طور پر بحالی کے لیے سعید غنی کے مطابق سندھ کابینہ نے 91 کروڑ 52 لاکھ 30 ہزار فنڈ کی منظوری دی۔

    متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے، جو مکمل تصدیقی عمل کے ساتھ نقصانات کا تعین کرے گی، نقصانات کا تخمینہ لگانے کے بعد متاثرین کو کراس چیک سے ادائیگی کی جائے گی، واضح رہے کہ متاثرین کو کراچی ایفکٹ مارکیٹس ریلیف فنڈ سے ادائیگی کی جا رہی ہے۔

    اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کا چیئرمین محکمہ امداد باہمی کا صوبائی وزیر ہوگا، اس کے ممبران میں زبیر موتی والا، کمشنر کراچی، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری کوآپریٹو، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شامل ہوں گے، کمیٹی میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کراچی کے 2 ممبران، متاثرہ مارکیٹ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ 30 جنوری کو صدر میں واقع کوآپریٹو مارکیٹ کی بحالی کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے اپنے فنڈ سے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر آتش زدگی سے تباہ مارکیٹ اپنی اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد کی تھی۔

    کوآپریٹو مارکیٹ: پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے فنڈ سے تاجر پھر سے پیروں پر کھڑے ہو گئے

    تاجروں کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں کوآپریٹو مارکیٹ میں لگنے والی آگ سے 500 دکانیں جل کر خاکستر ہو گئی تھیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کراچی کے نمائندوں نے مارکیٹ کی تعمیر نو کا بیڑا اٹھایا اور ڈھائی ماہ کی مختصر مدت میں کام مکمل کیا۔