Tag: سندھ کابینہ

  • سندھ کابینہ کا بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری

    سندھ کابینہ کا بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری

    کراچی : سندھ کابینہ اجلاس میں این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کرنے اور صوبے بھر سے بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری دے دی.

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ اہم فیصلے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں کیے گئے جہاں کابینہ نے متفقہ طور پر ان فیصلوں کی منظوری دی.

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا جس کے لیے سندھ ایجوکیشن ریفارمز بل بھی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق سندھ ایجوکیش ریفارمرز جس کے تحت محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی اور اچھے ٹیچرز کو مراعات دی جائیں گی اور ٹیچرز کو اسی اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا.

    سندھ کابینہ اجلاس میں بانی ایم کیوایم سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت بانی ایم کیو ایم وطن دشمن ہے اس لیے اُن کے نام پرکوئی چیز نہیں ہونی چاہیے.

    خیال رہے کہ اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کراچی اور حیدرآباد میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے بالترتیب فاطمہ جناح اور عبد الستار ایدھی  کے نام پر گئے تھے.

     

  • سندھ کابینہ نےآئی جی سندھ کی تبدیلی کی منظوری دے دی

    سندھ کابینہ نےآئی جی سندھ کی تبدیلی کی منظوری دے دی

    کراچی : سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کی منظوری دے دی، کابینہ نے بائیس گریڈ کے سردارعبد المجید دستی کونیا آئی جی بنانے کی سفارش بھی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کی موجودگی میں سیکریٹری سروسزنے آئی جی کو تبدیل کرنے کی سفارش پیش کی۔

    سیکریٹری سروسزنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے ڈی خواجہ کو 2016 میں او پی ایس پر آئی جی لگایا گیا جبکہ سپریم کورٹ نے تمام او پی ایس کی پوسٹوں کوختم کردیا ہے۔

    اجلاس میں سیکریٹری سروسزنے سفارش کی کہ سندھ حکومت اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کےحوالےکرے اور 22 گریڈ کے سردارعبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ بنایا جائے۔

    اے ڈی خواجہ نے جواب دیا کہ میری تقرری کے وقت او پی ایس کےخلاف فیصلہ موجود تھا، صوبوں میں آئی جی گریڈ بی 21 کے بھی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے موجودہ آئی جی کی گریڈ بی 22 میں ترقی ہوئی۔

    اس سے قبل اے ڈی خواجہ نے بریفنگ میں تجویز پیش کی کہ آئی جی کو پولیس افسرکے تبادلے کا اختیاردیا جائے جس کووزرا کمیٹی نے رد کردیا۔

    خیال رہے کہ رواں سال یکم اپریل کوسندھ حکومت نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے حوالے کردی تھیں اور ان کی جگہ اے آئی جی سندھ عبدالمجید دستی کو عارضی طور پر نیا آئی جی سندھ مقررکیا تھا۔


    قائم مقام آئی جی سندھ کا نوٹی فیکیشن معطل


    بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کےفیصلے کو معطل کرکے انہیں مقررہ مدت تک ذمے داریاں نبھانے کا حکم دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ حکومت کے 300 بنگلوں،فلیٹس پر سابق افسران کا قبضہ

    سندھ حکومت کے 300 بنگلوں،فلیٹس پر سابق افسران کا قبضہ

    کراچی : سندھ کابینہ نے وزیراعلٰی سندھ کوسندھ حکومت کے 300 بنگلوں،فلیٹس اور کوارٹرز پر سابق افسران اور سیاسی شخصیات کے قبضے سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو حکومت سندھ کے 300 بنگلوں پر غیر متعلقہ افراد کے قبضےسے آگاہ کیا ہے جن میں خصوصاََ باتھ آئی لینڈ میں کئی بنگلے ہیں جن میں سے ایک پر پنجاب سے تعلق رکھنے والے سابق افسر5سال سےقبضہ کیا ہواہے۔

    سندھ کابینہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پیچھے ایک بنگلہ ہے جس پر ایک بااثر شخصیت کا قبضہ ہے اور اس بنگلے میں اس شخصیت کا خاص شخص مقیم ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بتایا گیا کہ ان بنگلوں اور فلیٹس کا ماہانہ کرایہ حکومت سندھ کی جانب سے اداکیا جاتاہے اور جب بھی حکومت سندھ کی جانب سے ان بنگلوں پر سے قبضہ خالی کروانے کے لیے اقدامات کیے جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی بااثر سیاسی شخصیت مداخلت کرتی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں یہ بات بتائی گئی تھی اور آج وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے چیف سیکریٹری کو کہا گیا ہے کہ وہ ایک نوٹ بنا کر بھیجیں اور ان بنگلوں کو خالی کروانے کے لیے اقدامات کریں تاکہ ان بنگلوں اور فلیٹس میں موجودہ سرکاری افسران کو ٹھہرایا جا سکے۔

    ًمزید پڑھیں:امن و امان خراب کر نے والوں کےلیے زیرو ٹالرنس، وزیر اعلیٰ سندھ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں امن وامان کی موجودہ صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کیاتھا۔

  • سندھ حکومت کی شیشہ،مین پوری اورگٹکے پرپابندی

    سندھ حکومت کی شیشہ،مین پوری اورگٹکے پرپابندی

    کراچی: سندھ کابینہ نے صوبے بھرمیں شیشہ، مین پوری اورگٹکے پرپابندی کے علاوہ پروٹوکول اور اپلائیڈ فاررجسٹریشن نمبر پر بھی پابندی لگادی۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں صوبائی وزرا،مشیراورمعاونین خصوصی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سرکاری ملازمتوں سے پابندی ختم کرنے، دینی مدارس ترمیمی بل،اسپیشل سیکیورٹی ڈویژن ترمیمی بل،احتساب ترمیمی بل، سندھ ٹرانسپرنسی اینڈرائٹ ٹو انفارمیشن ترمیمی بل اورسندھ فوڈ اتھارٹی ترمیمی بل پرغورکیا گیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اجلاس کے دوران امن وامان کی مجموعی صورت حال اور محرم الحرام کے سیکورٹی پلان پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی جی اے ڈی خواجہ نے اجلاس کے دوران سیکورٹی پلان سے متعلق بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ محرم الحرام کے حوالے سے غیرضروری سکیورٹی انتظامات کرلیے گیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس اوررینجرزمل کرکام کررہے ہیں،تمام ایجنسیوں کا تعاون حاصل ہے،سی سی ٹی وی کا سسٹم مزید بہتر کیا گیا ہے،سندھ بلوچستان سرحد کی نگرانی بڑھادی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ عوامی مقامات پرسگریٹ پینے والوں کو بھی سزا دی جائےگی،عوام کو حکومت سندھ سے امیدیں ہیں تمام منتخب نمائندوں کو ایماندری اور محنت سے کام کرنا چاہیے۔

    ّواضح رہے کہ سندھ کابینہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیاہے۔

  • کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کی سرعام فروخت پر وزیراعلیٰ سندھ کا ایکشن

    کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کی سرعام فروخت پر وزیراعلیٰ سندھ کا ایکشن

    کراچی : سندھ کابینہ کے اجلاس میں کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کے سرعام فروخت کے خلاف کارراوائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو سندھ سیکریٹریٹ میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کچی شراب، گٹکا اور مین پوڑی کے سرعام فروخت کی گونج رہی، اجلاس میں صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی نے پولیس افسران کی پول کھول دی۔

    صوبائی وزیر امداد پتافی کا کہنا تھا کہ ٹنڈومحمد خان اور ٹنڈوالہٰ یار میں سرعام کچی شراب فروخت کی جارہی ہے ، گٹکا اور مین پوری سبزیوں کی طرح فروخت ہورہے ہیں، کچی شراب کی فروخت سے کئی پولیس افسران کے گھرچل رہے ہیں۔

    صوبائی وزیر امداد پتافی کی شکایت پر وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت کی کہ غیر قانونی شراب ، مین پوری ، گٹکا اور دیگر منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے کیونکہ یہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے اس بات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے تمام ایس ایس پیز کو فوری طور پر منشیات کا کاروبار بند کرانے کی وارننگ دے دی بصورت دیگر انکو سخت کاروائی کا انتباہ کیا۔

    سندھ کابینہ کے اجلاس میں تمام صوبائی وزراء ، مشیر، معاونین خصوصی ، چیف سیکریٹری سندھ ، آئی جی سندھ پولیس ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

  • سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    سندھ کابینہ کا اجلاس: کتے کی آمد پرپولیس افسران میں کھلبلی

    مٹھی : سندھ کابینہ کے اجلاس سے پہلے ایک کتا سرکٹ ہاؤس میں گھس آیا۔ جس نے پولیس کی دوڑیں لگوادیں۔ مٹھی میں سندھ کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی آمد سے پہلے ایسا واقعہ ہوا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے اور پولیس کی دوڑیں لگ گئیں ۔

    سائیں کی آمد سے پہلے انتظامی تیاریوں کا جائزہ لینے ایک کتا بھی آن پہنچا ، جسے دیکھ کرپولیس مشکل میں پڑگئی۔مگر کتا بھی کم نہ تھا کبھی یہاں کبھی وہاں بھاگتا رہا۔جھاڑیوں کے پیچھے بھی چھپنے کی کوشش کی ،لیکن آخر کار پولیس کے مستعد افسر نے تن تنہا ہی اسے مار بھگایا۔

    تب ہی سکون ملا۔اس سے قبل بھی  سندھ اسمبلی میں بھی  ایک کتے نے سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگوادی تھیں۔ مگرکتوں کی اس بے جا مداخلت پر سندھ انتظامیہ سوچ میں پڑ گئی ہے۔ کہ اب ان کا کچھ انتظام۔ کرنا پڑے گا ۔کیونکہ آئین نہ قانون اورنہ سرکاری عمارتوں کے باہرکہیں لکھاہے کہ کتوں کا داخلہ منع ہے