Tag: سندھ کا دورہ

  • چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج سندھ  کا دورہ کریں گے

    چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج سندھ  کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج سندھ  کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پی ٹی آئی کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

    عمران خان آج سکھر میں سیلاب متاثرین کیلئے لگائے گئے پی ٹی آئی کیمپ میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف سیلاب متاثرین کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھائیں گے اور سکھر کے بعد جعفرآباد جائیں گے۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں ارسلان تاج اورعالمگیر خان نے عمران خان کے دورہ سندھ کے حوالے سے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان آج سکھر میں سیلاب زدگان کیلئےریلیف کیمپ کاافتتاح کریں گے۔

    ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے بھی امدادی ٹرک آج سکھر پہنچیں گے، سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں کی جارہی۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا سندھ حکومت کے ریلیف کیمپس میں سہولتوں کا فقدان ہے ، سندھ بھر میں سیلاب متاثرین صوبائی وزراکےخلاف احتجاج کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گے، اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کا امکان

    وزیراعظم رواں ماہ سندھ کا دورہ کریں گے، اہم سیاسی رہنما سے ملاقات کا امکان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان رواں ماہ کے آخر سندھ کا خصوصی دورہ کریں گے، جہاں وہ مختلف سیاسی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے رواں ماہ دورہ سندھ کا گرین سگنل دے دیا، سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے صوبے میں کشمکش جاری ہے۔

    ایک جانب سندھ میں اپوزیشن جماعتیں وزیر اعلیٰ کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہیں تو دوسری طرف سندھ حکومت بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، ان تمام حالات کے پیش نظر دیگر سیاسی رہنما بھی اپنا اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

    گزشتہ روز جی ڈی اے کے رکن صوبائی اسمبلی علی گوہرخان مہر نے اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے اہم ملاقات کی تھی اور انہیں سندھ کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے دورہ سندھ سے متعلق گرین سگنل دے دیا ہے اور توقع ہے کہ وہ رواں ماہ کے آخر میں سندھ کا دورہ کریں گے۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی جی ڈی اے کے رکن اسمبلی سے اہم ملاقات، سندھ کی سیاسی صورتحال پر گفتگو

    ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم گھوٹکی جائیں گے جہاں وہ جی ڈی اے رہنماؤں اور دیگر سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

  • وزیرِ اعظم جی ڈی اے رہنما کی دعوت پر سندھ کا دورہ کریں گے

    وزیرِ اعظم جی ڈی اے رہنما کی دعوت پر سندھ کا دورہ کریں گے

    کراچی: وزیرِ اعظم عمران خان نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما علی گوہر مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے صوبے کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پاکستان تحریکِ انصاف سندھ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے سردار علی گوہر مہر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیراعظم عمران خان کا سندھ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے جی ڈی اے رہنما کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی موجودہ سیاسی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔

    ترجمان پی ٹی آئی سندھ کے مطابق سردار علی گوہر مہر نے وزیرِ اعظم کو دورۂ سندھ کی دعوت دی، وزیرِ اعظم نے ان کی دعوت قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد سندھ کا دورہ کریں گے۔

    ترجمان نے بتایا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنے دورے میں سندھ کی اہم سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    دریں اثنا صوبہ سندھ کی سیاست میں ہل چل پیدا ہو گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد صوبے کی سیاسی فضا میں حدت بڑھ گئی ہے، دوسری طرف وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی تبدیلی کی آوازیں بھی اٹھنے لگی ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری جلد سندھ کا دورہ کریں گے


    وزیرِ اعظم عمران خان نے وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کو خصوصی ٹاسک دے دیا، وزیرِ اطلاعات پیغام لے کر سندھ آئیں گے اور ذوالفقار مرزا، امیر بخش بھٹو سمیت دیگر سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

    پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر اور جی ڈی اے ارکان نے بھی سر جوڑ لیے ہیں، خرم شیر زمان کہتے ہیں پیپلز پارٹی کے لوگ خود رابطہ کر رہے ہیں۔

    خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں حکومت کے لیے بیس ووٹوں کی ضرورت ہے، گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے بھی مراد علی شاہ کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔