Tag: سندھ کی خبریں

  • پانی کا مسئلہ چین کے توسط سے حل کر رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    پانی کا مسئلہ چین کے توسط سے حل کر رہے ہیں: وزیرِ اعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ صوبے میں پانی کے مسئلے کے حل کے لیے چین کے توسط سے کام شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں چین کا دورہ کام یاب رہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورۂ چین کام یاب رہا، چینی حکام کے ساتھ سی پیک سے متعلق 2 مزید منصوبوں پر بات ہوئی۔

    [bs-quote quote=”شہید ذو الفقار علی بھٹو لا یونی ورسٹی جوڈیشل سیکٹر کو بہترین مین پاور مہیا کر رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ سندھ”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ’پانی کے مسئلے کے حل کے لیے چین کے توسط سے کام کر رہے ہیں، تھر میں بھی تعلیم کے منصوبے پر چین کے توسط سے کام کریں گے۔‘

    انھوں نے منصوبوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے دورۂ چین کے دوران جوائنٹ کوآرڈنیشن کمیٹی (جے سی سی) میں گڈو بیراج سے لے کر سکھر بیراج تک دریائے سندھ کے 180 کلو میٹر چینلائزیشن کا منصوبہ پیش کیا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دریائے سندھ سے نکالی جانے والی یہ نہر بڑا منصوبہ ہے، جس سے زرعی شعبے کو ترقی ملے گی، نہ صرف پانی محفوظ ہوگا بلکہ دریا کے دونوں کنارے آباد اضلاع میں سیم و تھور پر بھی قابو پا لیں گے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سی پیک سے متعلق اہم اجلاس: وزیراعلیٰ سندھ چین کے دورے پر


    انھوں نے کہا ’چینی حکام سے تھر میں تعلیم، صحت، سماجی بہبود کے لیے جنگلات اگانے، اور بایو سیلین اگریکلچر کے لیے تھر فاؤنڈیشن سے متعلق بات کی، چینی حکام نے یہ منصوبہ جوائنٹ ورکنگ گروپ کو بھیج دیا ہے۔‘

    قبل ازیں وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو لا یونی ورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ جوڈیشل سیکٹر کا دار و مدار پاس آؤٹ نوجوانوں پر منحصر ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا ’یونی ورسٹی جوڈیشل سیکٹر کو بہترین مین پاور مہیا کر رہی ہے، شہید ذوالفقارعلی بھٹو لا یونی ورسٹی کو فنڈز مہیا کریں گے تاکہ کیمپس کی عمارت مکمل ہو سکے۔‘

  • آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل

    آصف زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کا ردِ عمل

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جے آئی ٹی رپورٹ پر پیر کو سپریم کورٹ میں سماعت شروع ہو رہی ہے، پی پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارٹی حالات دیکھ کر ردِ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کل کیا ہوگا، حالات دیکھ کر فیصلہ کریں گے، اگر زیادتی ہوگی تو احتجاج ہمارا حق ہے، کریں گے، آصف زرداری ہمارے اور اس ملک کے لیے رول ماڈل ہیں۔

    [bs-quote quote=”ماضی کی تاریخ دیکھیں توہمیں انصاف بہت کم ملا ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ بلدیات سندھ”][/bs-quote]

    سعید غنی نے کہا ’احتساب کے نام پر ہماری قیادت سے انتقام لیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم اور وزرا لوگوں کے پکڑے جانے کی پیش گوئیاں کرتے ہیں، ماضی میں بھی اس قسم کے ہتھکنڈوں کا عدالتوں میں مقابلہ کیا ہے، ماضی کی تاریخ دیکھیں توہمیں انصاف بہت کم ملا ہے۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’جے آئی ٹی میں مداخلت ہو رہی ہے تو سپریم کورٹ اس کا نوٹس لے، وزرا کے دعوؤں کا بھی نوٹس لیا جانا چاہیے، پیپلز پارٹی حقائق بتا رہی ہے، ماضی میں بھی الزامات لگے، وقت نے ثابت کیا کہ لگنے والے الزامات جھوٹے تھے۔‘

    مشیرِ اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے قومی احتساب بیورو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نیب کے پیچھے وفاقی حکومت ہے، جب کہ وفاقی حکومت خود بھی کہتی ہے کہ نیب ایک خود مختار ادارہ ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  بلاول بھٹو نے اراکین سندھ اسمبلی کو بلاول ہاؤس طلب کرلیا


    ترجمان بلاول بھٹو مصطفیٰ نواز کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ وزیرِ اعظم کے مشیر کی جے آئی ٹی سے ملاقات کی قانونی حیثیت بتائی جائے، شہزاد اکبر کا ایف آئی اے جا کر گواہ بلانا معنی خیز ہے، پی پی قیادت کو سیف الرحمان احتساب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو ہو رہا ہے اسے اب کوئی احتساب نہیں مانے گا۔

    واضح رہے کہ 24 دسمبر کو سپریم کورٹ میں آصف علی زرداری کے حوالے سے جے آئی ٹی رپورٹ پر سماعت شروع ہوگی۔ چوبیس دسمبر کو نواز شریف کے خلاف بھی دائر دو ریفرنسز میں احتساب عدالت اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سنائے گی۔

  • 23 دسمبر کو سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل

    23 دسمبر کو سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل

    کراچی: 23 دسمبر کو سندھ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے انتظامات مکمل کر لیے گئے، انتخابی سامان متعلقہ اضلاع میں پہنچا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ضمنی انتخابات 23 دسمبر کو ہوں گے۔

    جن اضلاع میں انتخابات ہو رہے ہیں، ان میں انتخابی سامان کی ترسیل بھی مکمل ہو گئی ہے۔

    کراچی سمیت دیگر اضلاع میں 65 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخاب ہونا ہے، 5 لاکھ سے زائد مرد و خواتین ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

    ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے متعلقہ حلقوں میں 389 پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے، 28 سو سے زائد انتخابی عملہ الیکشن میں ڈیوٹی دے گا۔

    کراچی کے 6 اضلاع میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ خیال رہے کہ کراچی میں چیئرمینز کی 4 نشستیں رکن سندھ اسمبلی بننے والوں نے خالی کیں۔

  • پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے: خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی کا مطالبہ ہے کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے: خرم شیر زمان

    کراچی: پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کیسز میں پہلے بڑی مچھلیوں کو پکڑا جائے۔

    الیکشن کمیشن سندھ آفس میں آصف زرداری کے خلاف درخواست جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری ہے۔

    [bs-quote quote=”چاہتے ہیں الیکشن کمیشن آصف علی زرداری کو ڈی سیٹ کر دے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خرم شیر زمان”][/bs-quote]

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ایک کا کام تمام ہوگیا اب دوسرے کی باری ہے، 24 دسمبر کو قوم کو اچھی خبر ملے گی۔

    خرم شیر زمان نے کہا ’آصف زرداری نےگوشواروں میں اپنے اثاثے چھپائے ہیں، ان کی جائیداد سے متعلق کچھ دستاویزات ملی ہیں، پاکستان سے باہر موجود جائیداد کی دستاویزات پیش کی جا چکی ہیں، الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کی نا اہلی کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی۔‘

    انھوں نے مزید کہا ’ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن جائیداد کی تحقیقات کر کے آصف زرداری کو ڈی سیٹ کر دے، جے آئی ٹی بھی تحقیقات میں مصروف ہے، جے آئی ٹی تحقیقات کرے کہ یہ جائیداد کس طریقے سے خریدی گئیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  الیکشن کمیشن سندھ نے آصف زرداری کے خلاف درخواست وصول کر لی


    خرم شیر زمان نے بتایا کہ آصف زرداری کے خلاف 62 ون ایف کے تحت درخواست جمع کرائی گئی ہے، امریکا میں جائیداد چھپائی نہیں جا سکتی، ویب سائٹ سے بھی پتا چل جاتا ہے کہ جائیداد کس کی ہے اور کس کے نام پر ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انھیں معافی نہیں ملے گی، احتساب شروع ہو چکا ہے،اب جیل جانا پڑے گا۔ ادارے آزاد ہیں پی ٹی آئی نے کسی بھی ادارے پر دباؤ نہیں ڈالا، کسی کے پاس پی ٹی آئی رہنما کے خلاف دستاویزات ہیں تو عدالت جائے۔

  • آصف زرداری کو نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو درخواست

    آصف زرداری کو نا اہل کیا جائے، پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو درخواست

    کراچی: الیکشن کمیشن سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست وصول کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے خرم شیر زمان نے صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی، الیکشن کمیشن نے شروع میں معذرت کرنے کے بعد آخر کار درخواست وصول کر لی۔

    [bs-quote quote=”صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے یہ کہہ کر معذرت کی تھی کہ درخواست ان کی حدود میں نہیں آتی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    قبل ازیں، سابق صدر آصف زرداری کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دینے کے لیے پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان الیکشن کمیشن آفس پہنچے۔

    صوبائی الیکشن کمیشن نے درخواست وصول کرنے سے یہ کہہ کر معذرت کی کہ درخواست ان کی حدود میں نہیں آتی، الیکشن کمیشن حکام کامؤقف تھا کہ درخواست گزار الیکشن کمیشن پاکستان سے رجوع کریں۔

    تاہم، خرم شیر زمان نے مطالبہ کیا کہ تحریری طور پر بتائیں کہ آپ درخواست وصول نہیں کر سکتے، جس پر درخواست وصول کر لی گئی۔

    واضح رہے کہ آصف زرداری پر الیکشن گوشواروں میں اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیاگیا ہے۔

    خیال رہے گزشتہ روز وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ آصف زرداری مین ہیٹن، امریکا میں ایک عمارت میں اپارٹمنٹ کے مالک ہیں، لیکن انھوں نے امریکا میں اپارٹمنٹ کا اثاثوں میں ذکر نہیں کیا، اثاثے چھپانے پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا رہا ہے۔

  • سندھ حکومت نے الیکشن 2018 میں کیمرے کرائے پر کیوں لیے؟ تحقیقات شروع

    سندھ حکومت نے الیکشن 2018 میں کیمرے کرائے پر کیوں لیے؟ تحقیقات شروع

    کراچی: صوبہ سندھ میں مبینہ بد انتظامی کے ایک اور اسکینڈل کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے، اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ سندھ حکومت نے عام انتخابات کے لیے کیمرے کرائے پر کیوں لیے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے عام انتخابات 2018 میں حکومتِ سندھ کی سیکورٹی کیمروں کے حوالے سے بد انتظامی کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    [bs-quote quote=”کئی روز پہلے بھی متعلقہ افسران کو ریکارڈ کے لیے لکھا مگر جواب نہیں ملا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”نیب کا شکوہ”][/bs-quote]

    نیب الیکشن 2018 میں کیمروں کی تنصیب میں مالی بے ضابطگی کی تحقیقات کر رہی ہے۔

    نیب نے چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ کر کرائے پر حاصل کیے جانے والے کیمروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ نیب نے سندھ حکومت سے درخواست کی ہے کہ 24 دسمبر تک مطلوبہ دستاویز فراہم کی جائے۔

    نیب نے استفسار کیا ہے کہ سندھ حکومت نے خریدنے کی بجائے سی سی ٹی وی کیمرے کرائے پر کیوں لیے۔ دریں اثنا نیب نے چیف سیکریٹری سندھ سے دستاویز کے ساتھ 7 سوالات کے جوابات کی درخواست کی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ حکومت کے منظور نظر افسران کے گرد نیب کا گھیرا تنگ


    نیب نے کنٹریکٹ میں مبینہ بد انتظامی پر افسران کے عدم تعاون کا بھی شکوہ کیا، نیب کی جانب سے کہا گیا کہ کئی روز پہلے بھی متعلقہ افسران کو ریکارڈ کے لیے لکھا مگر جواب نہیں ملا۔

    واضح رہے کہ الیکشن 2018 میں پوسٹل بیلٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر مخصوص طریقہ کار کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی گئی، اور الیکشن کے دن پولنگ اسٹیشنز پر کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔

  • آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس کا ہے: مراد علی شاہ

    آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق اس کا ہے: مراد علی شاہ

    شکارپور: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں لکھا ہے جس صوبے سے گیس پیدا ہوتی ہے پہلا حق گیس پر اسی صوبے کا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شکارپور آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما واحد بخش بھیو کے انتقال پر ورثا سے تعزیت کی۔

    [bs-quote quote=”کراچی میں انکروچمنٹ 70 سال پرانی ہے، سپریم کورٹ نے تجاوزات آپریشن کا حکم کے ایم سی کو دیا تھا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”وزیرِ اعلیٰ سندھ”][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ سندھ 70 فی صد گیس فراہم کرتا ہے، آئین کے مطابق گیس پر پہلا حق صوبہ سندھ ہی کا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں انکروچمنٹ 70 سال پرانی ہے، سپریم کورٹ نے تجاوزات آپریشن کا حکم کے ایم سی کو دیا تھا، کے ایم سی کے میئر کو تجاوزات آپریشن سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ جن کا کاروبار ختم ہو رہا ہے ان کا بھی انتظام پہلے کیا جانا چاہیے تھا، انکروچمنٹ میں ہمارا جو بھی کردار ہوا وہ ہم ادا کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تجاوزات آپریشن کے متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  سندھ: سی این جی اسٹیشنز کی گیس چھ روز بعد بحال کر دی گئی


    یاد رہے کہ سندھ میں چھ دن تک شدید گیس بحران کے باعث شہری مسلسل عذاب میں مبتلا رہے، ٹرانسپورٹ کی صورتِ حال ابتر رہی، قومی ادارے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے رہے، تاہم گزشتہ روز گیس بحران ختم ہو گیا اور سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال کر دی گئی۔

    دو دن قبل گیس بحران کے خاتمے کے لیے وفاقی وزیرِ خزانہ اسد عمر ایل این جی جہازوں میں اضافے کی درخواست کے لیے ہنگامی دورے پر قطر گئے۔ پاکستان ہر ماہ قطر سے ایل این جی کے چھے جہاز منگواتا ہے۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    پاکستان تحریکِ انصاف کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

    کراچی: پاکستان تحریکِ انصاف نے سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز متحرک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سندھ میں متحرک ہو کر پیپلز پارٹی کی حکومت کو اپنی بھرپور موجودی کا احساس دلانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وزیرِ اعظم عمران کی جانب سے ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔

    [bs-quote quote=”ارکان اسمبلی کو اندرون سندھ جا کر ویڈیوز بنانے کی ہدایت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعظم نے ارکانِ سندھ اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اندرون سندھ دورے شروع کریں اور پی پی کی کارکردگی کا پول کھولیں۔

    ایم پی ایز کو عمران خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں جا کر کام کریں، اور سندھ حکومت کے ماتحت اداروں کے بھی دورے کریں۔

    وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایم پی ایز اندرون سندھ جا کر ویڈیوز بنائیں۔


    عابد شیر علی کے الزامات، فیصل واوڈا کا کرارا جواب


    خیال رہے کہ شہرِ قائد کراچی میں تجاوزات کے معاملے پر پی ٹی آئی ارکان کا پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے مابین اختلافات سامنے آئے ہیں۔

    گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ان کے الزامات پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کرارا جواب دیا تھا، لیگی رہنما کی جانب سے فیصل واوڈا کی لندن میں جائیداد کے الزامات پر پی ٹی آئی رہنما عابد شیر علی پر برس پڑے تھے، انھوں نے کہا کہ لیگی رہنما کا ذہنی توازن خراب ہے۔

  • سندھ حکومت کا ہیپاٹائٹس پروگرام، سالانہ 2 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے

    سندھ حکومت کا ہیپاٹائٹس پروگرام، سالانہ 2 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے ہیپاٹائٹس پروگرام شروع کیا ہے جس پر سالانہ 2 بلین روپے خرچ کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے طبی شعبے سے وابستہ مختلف وفود نے ملاقات کی، وزیرِ اعلیٰ نے انھیں حکومتِ سندھ کے طبی منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے روسی سفیر الیگزی ڈیڈو نے بھی ملاقات کی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں ڈاکٹر نینسی اسچر اور ایم ڈی ایم پی ایچ ڈاکٹر نورہ ٹرالٹ شامل تھیں۔

    یونی ورسٹی آف سیلیفارنیاسان فرانسیسکو کے ایم ڈی بلال حمید نے بھی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔

    ڈاکٹر نینسی اسچر نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے ملاقات میں لیور ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں کام کرنے میں دل چسپی ظاہر کی، گردے کی بیماری سے متعلق آگاہی اور تشخیص کے طریقۂ کار پر اتفاق کیا گیا۔

    ملاقات میں خاص نوعیت کے کیسز میں ٹرانسپلانٹیشن کے معاملے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ سندھ کی عمران خان سے ملاقات، صوبے میں نئے منصوبوں کی یقین دہانی


    دریں اثنا وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے روسی سفیر الیگزی ڈیڈو نے بھی ملاقات کی، جس میں روس کے قونصل جنرل اور اتاشی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور سندھ میں سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

    یاد رہے کہ چند دن قبل وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں صوبے میں نئے منصوبوں سے آگاہ کیا تھا، جس پر وزیرِ اعظم نے انھیں منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں یقین دہائی کرائی تھی۔

  • گیس کا شدید بحران، شہری پریشان: کیا آج بھی گیس نہیں ملے گی؟

    گیس کا شدید بحران، شہری پریشان: کیا آج بھی گیس نہیں ملے گی؟

    کراچی: شہرِ قائد کے باسیوں، تاجروں اور صنعت کاروں کو اس سوال نے پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے کہ کیا آج بھی گیس نہیں ملے گی؟

    تفصیلات کے مطابق کیا آج سڑکوں پر بسیں اور رکشہ ٹیکسی دوڑتے نظر آئیں گے یا نہیں، گیس کے شدید بحران میں شہری اس سوال سے پریشان نظر آ رہے ہیں۔

    [bs-quote quote=”سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کیے جانے کا انکشاف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    کراچی سمیت سندھ میں سی این جی اسٹیشنوں کو آج بھی گیس نہیں ملے گی، صنعتوں کو گیس فراہمی بند ہونے سے صنعت کار بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

    صنعت کاروں کا کہنا ہے کہ گیس کی کمی کا دعویٰ محض بہانہ ہے، پی پی ایل کے ذرائع نے انکشاف کیا شہرِ قائد میں گزشتہ تین روز سے جاری گیس کا بحران مصنوعی ہے، سندھ کی گیس پنجاب کو فراہم کی جا رہی ہے، گمبٹ گیس فیلڈ میں کوئی خرابی نہیں بلکہ گیس بحران کی اصل وجہ آر ایل این جی ٹرمینل میں خرابی ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعظم عمران خان نے گیس کے بحران کا نوٹس لے لیا، 3 دن میں رپورٹ طلب


    دوسری طرف وزیرِ اعظم عمران خان نے ملک میں گیس کے بحران کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے نا اہلی کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، وزیرِ اعظم نے 72 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

    اسلام آباد میں وزیرِ اعظم کو وزیرِ پٹرولیم کی جانب سے گیس کے حالیہ بحران پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ حالیہ گیس بحران کی ذمہ داری ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی پرعائد ہوتی ہے۔