کراچی : سندھ کے تعلیمی بورڈز کے 5 سربراہان کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا ، جن میں کراچی اور حیدرآباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ کے بورڈز شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے تعلیمی بورڈز میں اہم تبدیلی کردی گئی، جس کے تحت بورڈز کے سربراہان کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
سرچ کمیٹی کے بغیر بھرتی کیئے سندھ کے پانچ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو کام سے روک دیا گیا ، محکمہ بورڈزاینڈ یونیورسٹیزنےعدالتی فیصلے پرپانچ چیئرمینوں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہےاور انہیں دفاتر جانے سے روک دیا گیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
۔جن چئیرمینز کو کام سے روکا گیا ان میں کراچی اور حیدرآباد کے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈز، میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ کے بورڈز شامل ہیں۔
سندھ ہائی کورٹ نے سرچ کمیٹی کے بغیر بھرتی کئے گئے چیئرمینز کی تقرری غیر قانونی قرار دی تھی۔