Tag: سندھ کے شہزادے

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: حیدرآباد اور نوابشاہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: حیدرآباد اور نوابشاہ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج حیدرآباد نے سکھر جبکہ نوابشاہ نے میرپورخاص کو شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں حیدرآباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے ہرا دیا اور نوابشاہ نے میرپورخاص کے خلاف چھپن رنز سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    ٹورنامنٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نوابشاہ کے شہزادوں نے میرپورخاص کو چھپن رنز سے ہرایا، نوابشاہ کے جام سیف اللہ نے میر پور خاص کے چارکھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھا کر جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    ٹیبل پوائنٹس پر نوابشاہ کے دو پوائنٹس ہوگئے، اس سے پہلے حیدر آباد کے شہزادوں نے سکھر کو تریسٹھ رنز سے شکست دے دی، کراچی سے فائنل کون کھیلے گا، اس کا فیصلہ نوابشاہ اور سکھر کے میچ کے بعد ہوگا۔

    خیال رہے کہ آج نوابشاہ اور سکھر کے درمیان آخری مقابلہ ہوگا جس کے بعد کراچی سے فائنل کھیلنے والی ٹیم کا اعلان ہوگا۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی آج 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا، میچ شام آٹھ بجے شروع ہوگا۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کراچی اور حیدرآباد نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے روز حیدرآباد نے نواب شاہ اور کراچی نے میرپور خاص کو شکست دے دی۔

    ٹورنامنٹ میں کراچی کے شہزادے نے ایک اور کامیابی اپنے نام کی، کراچی نے میرپور خاص کو چھ وکٹ سے شکست دےدی۔

    کراچی نے میرپور خاص کا 83 رنز کا ہدف عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 18ویں اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

    اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں حیدرآباد نے نواب شاہ کو ہرا کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 188 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا، ہدف کے تعاقب میں نواب شاہ کی ٹیم 70 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرپورخاص نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے ہرا دیا تھا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ہی کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی تھی، کراچی کے شہزادے کی شاندار بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، حیدرآباد کا مقابلہ سکھر سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میرپورخاص اور نوابشاہ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ: کراچی اور میرپورخاص نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی: شہر قائد میں سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، آج میرپورخاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے آج کھیلے جانے والے میچز میں میرپور خاص کا ٹاکرا حیدرآباد سے ہوا، جبکہ کراچی اور سکھر کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔

    نیا ناظم آباد میں جاری اس ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد میرپورخاص نے حیدرآباد کو چار وکٹ سے ہرا دیا۔

    دوسرے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی، کراچی کے شہزادے کی شاندار بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    واضح رہے کہ گذشتہ روز کراچی کنگز سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں کراچی نے نوابشاہ کو ایک سوایک رنز سے شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ کراچی اس ایونٹ میں کھیلے گئے اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے، قبل ازیں ٹورنامنٹ کےافتتاحی میچ میں کراچی نے حیدرآباد کے شہزادوں کو 42 رنز سے شکست دے تھی۔

    خیال رہے کہ ٹورنامنٹ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں نواب شاہ کا مقابلہ حیدرآباد سے ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں میرپورخاص اور کراچی کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

  • سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ : کراچی نے سکھر اور نوابشاہ کو شکست دے دی

    سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ : کراچی نے سکھر اور نوابشاہ کو شکست دے دی

    کراچی : کراچی کنگز کے تحت جاری سندھ کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی کے شہزادے نے دو میچز میں سکھر اور نوابشاہ کو ہرا دیا، عماد عالم نے ایک سو گیارہ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔

    تفصیلات کے مطابقنیا ناظم آباد کرکٹ گراؤنڈ میں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔ کراچی کنگز سندھ کےشہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کےتیسرے میچ میں کراچی نے نوابشاہ کو ایک سوایک رنز سے شکست دی۔

    کراچی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو سو پندرہ رنزبنائے، عماد عالم نے ایک سو گیارہ رنز کی طوفانی اننگز کھیلی، کراچی کے شہزادے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے215رنز بنائے کراچی کے عماد عالم نے62 گیندوں پر111رنز بنائے، دھواں دھار بیٹنگ پر عماد عالم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے شہزادے کے چوتھے میچ میں کراچی کے شہزادے نے سکھر کو چھ وکٹ سے شکست دی، کراچی کے شہزادے کی نپلی تلی بولنگ کے باعث حیدرآباد کی ٹیم پورے اوورز کھیلے بغیر ایک سو سات رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    مزید پڑھیں : کراچی کنگز سندھ کے شہزادے ٹورنامنٹ: میرپور خاص اور کراچی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

    کراچی کے شہزادے نے مطلوبہ ہدف انیسویں اوور میں حاصل کرلیا۔ کراچی کی سندھ کے شہزادے میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔