Tag: سندھ ہاؤس

  • سندھ کے وزیراعلیٰ، گورنر  اور  وزرا کے کمروں  کے ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں ہونے کا انکشاف

    سندھ کے وزیراعلیٰ، گورنر اور وزرا کے کمروں کے ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں ہونے کا انکشاف

    کراچی :  سندھ ہاؤس کا دھوبی لاکھوں روپے کمانے لگا، سندھ کے وزیراعلیٰ،گورنر ، وزراکے کمروں کے ایک پردے کی دھلائی 7500روپے میں ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس میں خرید وفروخت کےساتھ ساتھ کرپشن کے حیران کن انکشافات سامنے آگئے، سندھ کےوزیراعلیٰ،گورنر ، وزراکے کمروں کے فی پردےکی دھلائی کیلئے 7500 روپے ادا کرنے کا انکشاف ہوا۔

    سندھ ہاؤس اسلام آباد میں مبینہ بدعنوانی کی رپورٹ سندھ اسمبلی میں پیش کی گئی ، جس میں بتایا گیا کہ دوہزارسترہ سے دوہزار بائیس کے آڈٹ رپورٹ کے مطابق پردوں کی دھلائی پرلاکھوں روپے خرچ کیےگئے۔

    آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں صفائی کے لئے 5 لاکھ روپے سے زائد کا سرف خریدا گیا۔

    آڈٹ حکام نے سوال کرتے ہوئے کہا سندھ ہاؤس میں دھوبی گھاٹ ہے تو صفائی باہرسے کیوں کروائی گئی؟ دوہزار بیس میں بھیجے گئے سوالات کا تاحال جواب نہیں دیا گیا۔

  • سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع

    سندھ ہاؤس میں موجود حکومتی ارکان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں واقع سندھ ہاؤس سے برآمد ہونے والے منحرف حکومتی ارکان کے خلاف ان کے شہروں میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں راجہ ریاض کے خلاف پی ٹی آئی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج کے دوران ضلع کونسل چوک کو بلاک کیا گیا، اور کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی، احتجاج میں چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ فیض کموکا، اور صوبائی وزیر خیال کاسترو بھی شامل تھے۔

    ضلع کونسل چوک میں پی ٹی آئی احتجاج میں لوٹے بھی لہرائے گئے، کارکنوں نے راجہ ریاض ضمیر فروش کے بینرز اٹھا رکھے تھے، احتجاج کے دوران نواب شیر وزیر کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی گئی۔

    سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے والے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور کارکنان گرفتار

    پشاور میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم این اے نور عالم کے خلاف احتجاج کیا، کارکنوں کا کہنا تھا ایم این اے ضمیر فروش ہے، کارکنوں نے نور عالم کا تصویر والا پوسٹر بھی پھاڑ دیا، اور پشاور پریس کلب کے باہر نور عالم کے پوسٹر پر انڈے پھینکے گئے۔

    پی ٹی آئی کارکن گیٹ توڑ کر سندھ ہاؤس میں داخل

    ادھر سندھ کے شہر حیدر آباد میں بھی پی ٹی آئی منحرف اراکین کے خلاف پریس کلب پر احتجاج کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم این اے نزہت پٹھان کے خلاف نعرے بازی کی۔

    پی ٹی آئی منحرف رکن راجہ ریاض کو حلقے کے کارکن کی ٹیلی فون کال بھی سامنے آگئی ہے، پی ٹی آئی کارکن نے فون پر کہا سندھ ہاؤس میں آپ کو دیکھا تو پریشانی ہوئی، ہم نے آپ کو اس لیے ووٹ نہیں دیا کہ آپ زرداری کو بیچ دو، بہتر ہے عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دے دیں، آپ کے جانے پر لوگ ہمیں تھو تھو کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر بھی تحریک انصاف کی طلبہ تنظیم انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے کارکنوں نے دھاوا بولا، اور دروازہ توڑتے ہوئے اندر گھس گئے، مظاہرین نے لوٹے بھی اٹھا رکھے تھے۔

  • پی ٹی آئی طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج

    پی ٹی آئی طلبہ تنظیم کے کارکنوں کا سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج

    اسلام آباد: انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں نے سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج شروع کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی طلبہ تنظیم آئی ایس ایف کے کارکنان اسلام آباد میں سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ کر احتجاج کرنے لگے ہیں، نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے خلاف نعرے بازی کر رہی ہے۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ منحرف لوٹوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے، احتجاج کے دوران انصاف اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے نوجوانوں نے ہاتھوں میں لوٹے بھی اٹھا رکھے ہیں۔

    آئی ایس ایف کے احتجاج پر اسلام آباد پولیس کی نفری صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی ہے، اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو یہاں سے جانے کی ہدایت کی، تاہم کارکنوں نے جانے سے انکار کر دیا۔

    اسلام آباد پولیس اور آئی ایس ایف کے کارکنان کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا ہے کہ وہ سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس نہیں جائیں گے۔

    ادھر پشاور میں بھی پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم این اے نور عالم کے خلاف مظاہرہ کیا ہے، کارکنوں نے پشاور پریس کلب کے باہر نور عالم کے پوسٹر پر انڈے پھینکے، اور ان کے خلاف نعرے بازی کی، کارکنوں نے ایم این اے کا پوسٹر بھی پھاڑا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ نور عالم خان ضمیر فروش ہے۔

  • پیپلز پارٹی کے اقدامات اور بیانات میں کھلا تضاد

    پیپلز پارٹی کے اقدامات اور بیانات میں کھلا تضاد

    کراچی: سندھ ہاؤس میں حکومتی اراکین کو چھپانے کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے بیانات اور اقدامات میں کھلا تضاد سامنے آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کا پرانا مؤقف تھا کہ سندھ ہاؤس میں کوئی حکومتی رہنما موجود نہیں ہے، جب کہ درجنوں حکومتی ارکان کی سندھ ہاؤس میں موجودگی پر مبنی اے آر وائی نیوز کی خبر نے اس دعوے کا بھانڈا پھوڑا، جس کی وجہ سے اپوزیشن کو سندھ ہاؤس میں چھپائے گئے حکومتی اراکین میڈیا پر لانا پڑے۔

    یوسف رضا گیلانی نے چندگھنٹے پہلے ہی حکومتی ارکان کی موجودگی کو مسترد کیا تھا، جب کہ فیصل کریم کنڈی نے صرف پیپلز پارٹی کے ارکان کے لیے انتظامات کا بیان دیا تھا، ان کا پرانا مؤقف تھا کہ کوئی حکومتی رکن سندھ ہاؤس میں موجود نہیں ہے۔

    ’سیاست میں ’لوٹا‘ کیا ہوتا ہے؟‘ اینکر کے سوال پر راجہ ریاض کا دلچسپ جواب

    خیال رہے کہ سندھ ہاؤس میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی اراکین کے انٹرویوز ارینج کرائے، اس سلسلے میں سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم اورنگزیب اور عطا تارڑ بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کی خبر کے بعد آخر کار سندھ ہاؤس میں موجود پی ٹی آئی ارکان سامنے آ ہی گئے، وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں اس کا راز کھولا تھا، راجہ ریاض نے میڈیا پر آ کر حکومت کو پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلانے کا چیلنج بھی دے دیا ہے۔

    شیخ رشید اور فواد چوہدری بھی جلد سیاسی وفاداری تبدیل کر دیں گے: سعید غنی

    انھوں نے کہا 2 درجن ایم این ایز کم نہ ہوں تو میں ذمہ دار ہوں، کسی نے پیسہ نہیں دیا، ہم نے ضمیر کے مطابق ووٹ دینا ہے، میں نے محسوس کیا کہ جو واقعہ لاجز میں ہوا، وہ ہمارے ساتھ بھی ہو سکتا ہے، اینکر کاشف عباسی نے سوال کیا کہ ضمیر اب یاد آیا، ڈھائی سال سے کیا کر رہے تھے؟ عمران خان کی پالیسی سے اختلاف ہے تو 6 ماہ پہلے مستعفی کیوں نہیں ہوئے؟ راجہ ریاض نے جواب دیا کہ عمران خان نے پہلی مرتبہ ارکان پارلیمنٹ کو گرفتار کرایا، ہمیں مہنگائی اور کرپشن کے خلاف عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف ہے۔

  • سندھ ہاؤس میں  کون کون سی جماعتوں کے اراکین  موجود ہیں؟  تفصیلات سامنے آگئیں

    سندھ ہاؤس میں کون کون سی جماعتوں کے اراکین موجود ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    اسلام آباد : سندھ ہاؤس میں موجود سیاسی جماعتوں کے اراکین کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی اراکین کے علاوہ ن لیگ،ق لیگ و دیگر جماعتوں کے اراکین سندھ ہاؤس میں موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہاؤس کی اندرونی صورتحال کی تفصیلات سامنے آگئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ ہاؤس کےتمام کمرے سندھ کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نام پر بک ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی پی اوردیگرپارلیمنٹیرینزکےمعاملات شرجیل میمن اور ن لیگی اراکین اسمبلی کےمعاملات عطااللہ تارڑ دیکھ رہے ہیں۔

    ذرائع نے کہا سندھ ہاؤس کی سیکیورٹی سندھ پولیس اسپیشل برانچ نےسنبھال لی جبکہ سندھ ہاؤس کے سیکیورٹی امور بلاول ہاؤس کےکرنل(ر)بابردیکھ رہے ہیں۔

    ذرائع نے انکشاف کیا حکومتی اراکین کے علاوہ ن لیگ کے 16 اراکین سمیت ق لیگ ودیگرجماعتوں کے اراکین بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں جبکہ ناشتہ اورکھانا بھی باہر سے منگوایا جارہا ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوئی تھیں ، ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام حساس ادارے کی سندھ ہاؤس کی بذریعہ ڈرون کیمرہ سرویلنس جاری ہے جبکہ سندھ ہاؤس کے اطراف میں متعدد کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان کیا ہے۔

  • سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

    سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوگئیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کو سندھ ہاؤس اسلام آباد میں رکھنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کو سندھ ہاؤس کے اندر کی سرگرمیوں کی تصاویر اور ویڈیوز موصول ہوگئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام حساس ادارے کی سندھ ہاؤس کی بذریعہ ڈرون کیمرہ سرویلنس جاری ہے جبکہ سندھ ہاؤس کے اطراف میں متعدد کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کچھ اراکین اہلخانے کے ہمراہ سندھ ہاؤس میں قیام پذیرہیں۔

    ذرائع کے مطابق حکومت کے کچھ اراکین اسمبلی کے قریبی رشتےداروں سے بھی رابطے جاری ہے، رابطوں کا مقصد اپنے اراکین کی رضاکارانہ طور پر واپسی ممکن بنانا ہے۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    عمران خان نے وفاقی ایجنسیز کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی جبکہ جوابی ایکشن کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

    گذشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف ہوا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن نے کچھ حکومتی ایم این ایز کو سندھ ہاؤس، اور فارم ہاؤس جبکہ کچھ حکومتی ارکان کو اپنے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپا کر رکھا ہے۔

  • وزیراعظم  کا  سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان

    وزیراعظم کا سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی ایجنسیز کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ہارس ٹریڈنگ کی کوشش کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ ہاؤس کو ہارس ٹریڈنگ کی آماجگاہ نہ بننے دینے کا اعلان کردیا۔

    عمران خان نے وفاقی ایجنسیز کو سندھ ہاؤس کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی ہدایت بھی کی جبکہ جوابی ایکشن کا بھی فیصلہ کرلیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف ہوا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ اپوزیشن نے کچھ حکومتی ایم این ایز کو سندھ ہاؤس، اور فارم ہاؤس جبکہ کچھ حکومتی ارکان کو اپنے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپا کر رکھا ہے۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ اپوزیشن نے جن ارکان کو چھپایا ہوا ہے، حکومت کو ان کے نام پتا چل گئے ہیں، مذکورہ ارکان میں 3 خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں۔

    ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ 3 خواتین ایم این ایز کو 24 گھنٹے میں سکھر منتقل کیا جا سکتا ہے، ان خواتین ارکان کو سینئر ترین پی پی رہنما کی گاڑی میں سکھر لے جایا جائے گا، ایم این ایز کو پہلے بذریعہ طیارہ لے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم بے نقاب ہونے کے ڈر سے بذریعہ روڈ سکھر لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

  • اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف

    اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف

    اسلام آباد: اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان کو سندھ ہاؤس میں چھپا کر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ جب وزیر اعظم نے سوات جلسے میں سندھ ہاؤس میں ضمیر فروشی کا ذکر کیا تو اس کا اشارہ بھی اسی طرف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے اپوزیشن نے کچھ حکومتی ایم این ایز کو سندھ ہاؤس، اور فارم ہاؤس پر چھپا کر رکھا ہے، کچھ حکومتی ارکان کو اپوزیشن نے اپنے پارلیمنٹ لاجز میں بھی چھپا کر رکھا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ اپوزیشن نے جن ارکان کو چھپایا ہوا ہے، حکومت کو ان کے نام پتا چل گئے ہیں، مذکورہ ارکان میں 3 خواتین ایم این ایز بھی شامل ہیں، پیپلز پارٹی نے اسی سبب سے سندھ ہاؤس میں سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کر رکھی ہے۔

    ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ 3 خواتین ایم این ایز کو 24 گھنٹے میں سکھر منتقل کیا جا سکتا ہے، ان خواتین ارکان کو سینئر ترین پی پی رہنما کی گاڑی میں سکھر لے جایا جائے گا، ایم این ایز کو پہلے بذریعہ طیارہ لے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی تاہم بے نقاب ہونے کے ڈر سے بذریعہ روڈ سکھر لے جانے کا فیصلہ ہوا ہے۔

    دوسری طرف حکومت نے ارکان کی رضا کارانہ واپسی کے لیے اپوزیشن سے بیک ڈور رابطے بھی کیے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے اپوزیشن کو پیغام دیا کہ ان کے ارکان رضا کارانہ طور پر واپس کیے جائیں، اگر ارکان واپس نہ کیے گئے تو دن دہاڑے بازیاب کرائیں گے۔

    حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوبھی حکومتی ارکان کی بازیابی کی ہدایت کر دی ہے۔