Tag: سندھ ہائیکورٹ

  • آفرین بیگ قتل کیس:عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل مسترد

    آفرین بیگ قتل کیس:عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل مسترد

    سندھ ہائیکورٹ نے مرزا اختیار بیگ کی بہن آفرین بیگ کے قتل میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم کی اپیل مسترد کردی۔

    پولیس نے آفرین بیگ قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر فاروق مینگل، ڈرائیور محمد بخش اور اس کی بیوی زاہدہ کو جو گھریلو ملازمہ بھی تھی، حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تھی۔

    جس کے بعد عدالت نے واقعات اور گواہوں کے بیانات کے روشنی میں مقتولہ کے شوہر فاروق مینگل کو بری کر دیا تھا جبکہ اس کے ڈرائیور محمد بخش کو آفرین بیگ کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید سناتے ہوئے اس کی بیوی کی سزا ختم کر دی تھی۔

    ڈرائیور محمد بخش نے اپنی سزا کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی، جسے مسترد کرتے ہوئے اس کی سزا کو برقرار رکھا گیا ہے۔
        
       

  • کراچی :سندھ ہائیکورٹ سے 3 ملزمان فرار

    کراچی :سندھ ہائیکورٹ سے 3 ملزمان فرار

    کراچی میں سندھ ہائیکورٹ سے زیر حراست ملزمان پھر فرار ہوگئے۔

    شمس اللہ، نعمت اللہ اور بہاالدین کی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کر دی تو ملزمان بھاگ گئے اور پولیس منہ کھڑی تماشا دیکھتی رہ گئی، عدالت سے بھاگنے والے اغوا برائے تاوان کے ملزم ہیں۔

    بتایا جا رہا ہے بھگوڑے ملزمان کراچی کے مضاربہ اسکینڈل میں بھی ملوث ہیں، ایک شہری نے رقم ڈبل ہونے کے لالچ میں ستر کروڑ روپے اسکیم میں جمع کرائے تو اسے ملزمان نے اغوا کرلیا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

    سندھ ہائیکورٹ ریڈ زون میں ہے، ایف آئی اے، پاسپورٹ اور سندھ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ بھی سامنے ہی ہے، سخت ترین سیکورٹی کے باوجود ملزمان کا فرار ہونا سیکورٹی معاملات کیلئے خطرے کی گھنٹی بھی ہے۔
           

  • سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین

    سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر ججز کا شکرگزار ہوں، الطاف حسین

    متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وہ تاریخی فیصلے پر جج صاحبان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں، صدیق راٹھو کا کہنا ہے بغیرمردم شماری کے انتخابات کرانے کا فائدہ نہیں ہوگا، سندھ حکومت نے فیصلے کو چیلنج کرنے کیلئے سر جوڑ لئے۔

    سندھ ہائیکورٹ کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ ترامیم کے فیصلے پر متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ابتدائی ردعمل دیتے ہوئے فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ تاریخی فیصلے پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور خصوصا سندھ کے عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ بیرسٹرفروغ نسیم سمیت تمام وکلا کو مقدمےکی پیروی کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں، فیصلہ سن کراللہ کے حضور سر بسجود ہوں۔

    جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صدیق راٹھور نے کہا کہ دس سال سے زائد ہوگئے، مردم شماری نہیں کرائی گئی، انتخابات کا اصل مقصد مردم شماری کرائے بغیر حاصل نہیں کیا جاسکتا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائرکرنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے۔
     

  • جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    جماعت اسلامی نے بھی بلدیاتی ایکٹ کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

    سندھ بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف ایم کیوایم سراپا احتجاج ہے تو دوسری جانب وفاق میں حکمران جماعت ن لیگ کے بعد جماعت اسلامی نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تحفظات کے باوجودالیکشن کمیشن کی جانب سے انتظامی امورشیڈول کے مطابق جاری ہیں۔

    حکومت سندھ کے بلدیاتی آرڈیننس نے صوبے کی دیرینہ مخالف سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لاکھڑاکیاہے۔ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے بعد جماعت اسلامی نے بھی سندھ حکومت کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے مسودے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی جانب سے دائر درخواست مین موقف اختیارکیا گیاہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔آئین اور قانون کے ماورا اس بل پر فاضل عدالت نوٹس لے۔

    حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ان کی جماعت بھرپور حصہ لے گی۔ سیاسی جماعتوں کے تمام تر تحفظات اور مطالبوں کے باوجود صوبے میں بلدیاتی انتخاب کےلئے انتظامی مراحل شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔الیکشن کمیشن نے سندھ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا طریقے کار جاری کردیا۔ جبکہ گیارہ لاکھ کاغذات نامزدگی سندھ بھر کے متعلقہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔