Tag: سندھ ہائی کورٹ

  • طاہر لمبا سینٹرل جیل سے لاپتا، عدالت نے فوٹیج طلب کرلی

    طاہر لمبا سینٹرل جیل سے لاپتا، عدالت نے فوٹیج طلب کرلی

    کراچی: ایم کیو ایم کے کارکن اور مبینہ طور پر را ایجنٹ طاہر عرف لمبا کی سینٹرل جیل سے پراسرار گمشدگی پر سندھ ہائی کورٹ نے جیل انتظامیہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر ریکارڈ طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں طاہر عرف لمبا کی سینٹرل جیل سے گمشدگی کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عدالت نے جیل انتظامیہ سے قیدیوں کے بیرک کی سی سی ٹی وی فوٹیج طلب کرلی۔

    سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ طاہر عرف لمبا کو رہائی کے بعد رینجرز نے جیل کے اندر سے ہی حراست میں لیا اس لیے رینجرز سیکیورٹی انچارج کو طلب کیا جائے۔

    رینجرز کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سینٹرل جیل کی سیکیورٹی سے رینجرز کا کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی رینجرز نے طاہر لمبا کو حراست میں لیا۔

    دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے احکامات دیے کہ آئی جی جیل ، ایس ایس پی جیل 30 مارچ کی سماعت پر جیل کے اندر کی سی سی ٹی وی فوٹیج  اور مطلوبہ ریکارڈ لے کر عدالت پہنچیں۔

    پڑھیں: ’’ را سے تعلقات کا الزام، متحدہ کے تین کارکنان باعزت بری ‘‘

    یاد رہے کہ  گزشتہ  ایس ایس پی راؤ انوار نے 29 اپریل 2015 کو  گلشن معمار میں چھاپہ مارکر ایم کیو ایم کے کارکنان طاہر عرف لمبا جنید اور امتیاز نامی شخص کو گرفتار کر کے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں شخص بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تربیت لے کر وطن واپس آئے ہیں اور انہوں نے یہ کام قیادت کے حکم پر کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ’’ ایم کیوایم بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لئے کام کرتی ہے، ایس ایس پی ملیر ‘‘

    بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تینوں ملزمان کو ناکافی شواہد کی بنیاد پر ایک سال بعد یعنی گزشتہ برس اکتوبر میں باعزت بری کر کے فوری طور پر رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ عدالت سے فیصلہ ہونے کے بعد طاہر لمبا اسی روز سے پر اسرار طور پر لاپتہ ہے۔

  • دہشت گردی کا خطرہ، سندھ ہائی کورٹ اور عدالتوں کی سیکیورٹی سخت

    دہشت گردی کا خطرہ، سندھ ہائی کورٹ اور عدالتوں کی سیکیورٹی سخت

    کراچی: دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ اور مقامی عدالتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں اٹھنے والی دہشت گردی کی حالیہ لہر کے بعد حساس اداروں نے الرٹ جاری کیا جس کے پیش نظر حکومت نے سندھ ہائی کورٹ اور مقامی عدالتوں کی سیکیورٹی بڑھا دی۔

    قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کرنے کے لیے بارکونسل کے ذمہ داران سے بھی رابطہ کیا جبکہ ججوں کی رہائش گاہ اور روٹس پر بھی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    پڑھیں: ’’ پشاور میں خود کش حملہ‘ 1شہید‘ 4 زخمی ‘‘

    یاد رہے رواں ہفتے پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنے میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 13 لوگ جاں بحق جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے تھے تاہم آج ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد تعداد 14 تک ہوگئی۔

    مزید پڑھیں: ’’ لاہور دھماکا: دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار، جے آئی ٹی تشکیل ‘‘

    کچھ دیر قبل پشاور کے علاقے حیات آباد میں بھی خود کش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوئے، ایس ایس پی سجاد خان کے مطابق موٹرسائیکل سوار نے دھماکے سے بھری موٹرسائیکل بس سے ٹکرائی۔ متاثرہ گاڑی کی تمام تر تفصیلات جمع کرلی ہیں۔

  • چائنا کٹنگ کیس: عدالتی حکم پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں، پولیس

    چائنا کٹنگ کیس: عدالتی حکم پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں، پولیس

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں کراچی میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے کی سماعت کے دوران پولیس نے بتایا کہ عدالتی حکم کے مطابق زمینوں پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں چائنا کٹنگ اور زمینوں پر قبضے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت میں پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق زمینوں پر قبضہ ختم کروا رہے ہیں۔

    دوسری جانب الاٹیز کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ پانی کے رساؤ کے باعث تعمیرات میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 6 ماہ گزر جانے کے باجود قبضہ ختم نہیں کروایا گیا۔

    عدالت میں گلستان جوہر بلاک 10 میں اسسٹنٹٹ کمشنر اور مختیار کار پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ وہ جعلی الاٹمنٹ کر رہے ہیں۔

    واٹر بورڈ احکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ علاقے میں پانی کی مرمت کا شروع کردیا گیا ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

    اس سے قبل اس کیس میں کے ڈی اے کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر شاکر لنگڑا کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ سابق ڈائریکٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے چائنا کٹنگ کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔

  • عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    عدالت نےمشیرقانون سندھ کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نےمشیرقانون مرتضی وہاب کوکابینہ اجلاس میں شرکت سےروک دیا،مرتضی وہاب کو لاکالجزکےبورڈآف گورنرز کی سربراہی سے ہٹانےکاحکم بھی جاری۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں مشیرقانون وزیراعلیٰ سندھ کے کابینہ اجلاس میں شرکت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے سماعت کے دوران ریماکس دیے کہ مرتضی وہاب مشیرہیں وزیر نہیں۔کابینہ اجلاس میں شرکت کیسے کرتےرہے؟۔

    ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نےفیصلے میں لکھا کہ آئین کی رو سےمشیر کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نےمرتضی وہاب کو لا کالجزکےبورڈ آف گورنرزکی سربراہی سےبھی ہٹادیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر درخواست گزارنے عدالت سے استدعا کی تھی وزیراعلی سندھ نے پانچ مشیر رکھے ہوئے جو کابینہ اجلاس میں وزرا کے اختیارات استعال کرتے ہوئے شرکت کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست گزار کو کابینہ اجلاس کی حاضری شیٹ لانے کی ہدایت کی تھی۔

  • سندھ ہائیکورٹ کے 6مستقل ججز نے حلف اٹھالیا

    سندھ ہائیکورٹ کے 6مستقل ججز نے حلف اٹھالیا

    کراچی : سندہ ہائی کورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز نے مستقل ججز کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا،ججز سے حلف چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے لیا۔

    تفصیلات کےمطابق شہر قائد میں سندھ ہائی کورٹ میں چھ ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے چھ ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔

    سندھ ہائی کورٹ کے حلف اٹھانے والے نئے چھ ججز میں جسٹس محمد اقبال مہر،جسٹس خادم حسین ایم شیخ،جسٹس ذوالفقار احمد خان،جسٹس محمود احمدخان،جسٹس کریم خان آغا اور جسٹس فیصل کمال عالم شامل ہیں۔

    حلف برداری تقریب میں سندہ ہائی کورٹ کے ججز حضرات ایڈووکیٹ جنرل سندہ پراسیکیوٹر جنرل سندہ سمیت دیگر سینئیر وکلاء نے بھی شرکت کی۔

    واضح رہے سندہ ہائی کورٹ میں چھ ججز کی حلف برداری کے بعد مستقل ججز کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    سندھ ہائیکورٹ نے شراب خانوں کو بند کرنے کا حکم دےدیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرمیں تمام شراب خانوں کو بند کرن اورشراب خانوں کے تمام لائسنس کوری کال کرنےکا حکم دےدیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیر قانونی شراب خانوں سے متعلق درخواست کی سماعت میں ڈی جی ایکسائز نے عدالت میں رپورٹ پیش کی کہ کراچی میں 120شراب خانون کے لائسنس ہیں جبکہ صرف ضلع جنوبی میں ہی 24لائسنس دیے گئے۔

    ڈی جی ایکسائز کی رپورٹ کےمطابق ضلع جنوبی میں بیس ہزار اقلیتی افراد اور شراب کی 24 دکانیں ہیں۔

    عدالت نے آئی جی سندھ کو شراب کی تمام دکانیں فوری بند کرانے کا حکم سناتے ہوئے ریمارکس دیے کہ شراب کی دکان سارا سال کھلی رکھنے کا کون سا قانون ہے؟۔

    عدالت کا کہناتھاکہ سال کے365دن شراب کی دکانوں کے لائسنس غیر قانونی ہیں اورحدود آرڈیننس کے تحت شراب اقلیتوں کے تہواروں پر دی جا سکتی ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ ضلع جنوبی میں شراب اقلیتوں کے نہانے کے بعد بھی بچ جائے گی،صرف اقلیتوں کے تہوار، ہولی ، کرسمس اوردیوالی سے پانچ روز قبل شراب دی جاسکتی ہے۔

    عدالت نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ دو روز میں شراب خانوں کو بند کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے اور شراب کے لائسنس ری کال کر لیے جائیں جبکہ ڈی جی ایکسائز کو حکم دیا گیا کہ وہ شراب کے لائسنس ری کال کر کے رپورٹ آج ہی جاری کریں۔

  • پی ایس 127ضمنی انتخاب،ایم کیوایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پی ایس 127ضمنی انتخاب،ایم کیوایم نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 میں کامیاب امید وارکا نوٹی فکیشن رکوانے کے لیےسندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب میں متحدہ قومی موومنٹ کے امیدواروسیم احمد نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائرکردی۔

    ایم کیوایم کے امیدوار نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہےکہ پولنگ کے دوران حلقے کے 51 پولنگ اسٹیشنزپرمنظم دھاندلی کی گئی، وہ پیپلزپارٹی کے امیدوارغلام مرتضیٰ بلوچ کی جیت کوالیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں، اس لیے الیکشن کمیشن کے فیصلے تک غلام مرتضی کی کامیابی کے نوٹی فیکشن کوروکا جائے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم کا کراچی پی ایس 127 کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم نے کراچی پی ایس 127کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کا 52 پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کا الزام

    اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں پی ایس 127 کے ضمنی انتخاب پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا تھاکہ 52 پولنگ اسٹیشن کے نتائج ہمیں دیے ہی نہیں گئے،ان اسٹیشنز میں ہمارے خلاف دھاندلی کی گئی۔

    واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات میں پی ایس 127 سے ایم کیوایم کے امیدوارکامیاب ہوئے تھے تاہم ان کی جانب سے مستعفی ہونے کے بعد اس حلقے میں دوبارہ انتخاب ہوئے اورپیپلز پارٹی کے غلام مرتضی بلوچ کامیاب قرارپائے۔

  • فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

    فلم ’’مالک‘‘ کی نمائش پر پابندی کالعدم قرار

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نےفلم’’مالک‘‘ کے خلاف پابندی کالعدم قرار دیتے ہوئے فلم کوملک بھر میں ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں ’’مالک‘‘ پر سے پابندی ہٹانے کے لیے فلم کے ڈائریکٹر عاشر عظیم نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ فلم میں معاشرے کے حقائق دکھائے گئے ہیں۔

    عاشر عظیم نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ فلم سینسر بورڈ کی اجازت اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ریلیز کی گئی تھی لہذا حکومت کی پابندی غیرقانونی ہے۔

    یاد رہے اس سے قبل گزشتہ سماعت میں عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے۔

    مزید پڑھیں:فلم مالک پرپابندی سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی

    اس موقع پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھاکہ سندھ میں کچھ سین نکال دیے گئے،جبکہ پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے.فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا۔

    خیال رہے کہ فلم مالک کی ریلیز سے قبل وفاقی فلم سنسر بورڈ کی جانب سے فلم ’’مالک‘‘ کو سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا تھا تاہم فلم کی ریلیز کے بعد فلم ’’مالک‘‘ کی ملک بھر میں نمائش پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ فلم پر پابندی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں بھی درخواستیں دائر ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے بھی فلم پر پابندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے۔

  • خاکہ میرے لاپتہ بیٹے کا ہے، والدہ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

    خاکہ میرے لاپتہ بیٹے کا ہے، والدہ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے معروف قوال کے قاتل کا شائع کیا گیا خاکہ متنازعہ بنتا جارہا ہے۔

    اے آر وائی نیوز رپورٹر کامل عارف کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے امجد صابری کے قاتلوں کے خاکے کے حوالے سے ایک خاتون نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

    متاثرہ خاتون نے عدالت میں یہ درخواست دائر کی ہے کہ ’’ یہ خاکہ ان کےبیٹے کا ہے جو گزشتہ ڈھائی ماہ سے لاپتہ ہے‘‘۔ خاتون نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ ’’ مجھے شبہ ہے کہ میرے ڈھائی ماہ سے گرفتار بیٹے کو اب قاتل بنا کر ظاہر کردیا جائے گا‘‘۔

    انہوں نے چیف جسٹس سندھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے انصاف فراہم کریں۔

    واضح رہے گزشتہ روز معروف قوال کو لیاقت آباد نمبر 10 کے قریب فائرنگ کر کے شہید کردیا گیا تھا، جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے عینی شاہدین کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا تھا۔

    قانون نافذ کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا خاکہ عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے، جبکہ گزشتہ روز وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے اے آر وائی سے خصوصوی گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ آج شہر قائد کی صورتحال کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کیا جائے گا، مگر اس اجلاس کے حوالے سے اب تک حکومت کی جانب سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

  • ایان علی نے بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

    ایان علی نے بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

    کراچی: منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ایان علی نے بیرون ملک روانگی کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

    ڈالرگرل ایان علی وزارت داخلہ کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گئیں، ائیرپورٹ پر بار بار روکےجانے پرایان علی نے حکومتی اقدامات کو بدنیتی قراردے دیا ، انہوں نے کہا کہ واضح عدالتی احکامات کے باجودبیرون ملک جانے سے روکاجارہا ہے۔

    ایان علی نے عدالت سے شکو کرتے ہوئے کہا کہ ائیر پورٹ حکام نے کوئی خط دکھایانہ آرڈر پھر بھی بورڈنگ پاس جاری کرنے سے انکارکردیا ۔

    جواب میں ایان علی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت ان کی موکلہ کا نام جب بھی ای سی ایل سےنکالتی ہے،وزارت داخلہ چند گھنٹوں میں واپس ڈال دیتی ہے، ایان علی نے معاہدے پورے نہ کئے تو دس لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا ۔

    ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ سےمعاملے پرایکشن لینے کی اپیل کی۔