Tag: سندھ ہائی کورٹ
-
سرفراز قتل کیس:رینجرز اہلکاروں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا
سندھ ہائی کورٹ نے ڈھائی برس قبل نوجوان سرفراز کو قتل کرنے والے رینجرز اہلکاروں کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ سنادیا، ایک مجرم کو بری کر دیا جبکہ باقی کی سزا برقرار رکھی۔
سندھ ہائی کورٹ نے ڈھائی سال پہلے کلفٹن کے ایک پارک میں نہتے نوجوان کو گولیاں ما رکر ہلاک کرنے کے جرم میں انسداد دہشتگردی کی عدالت سے دی گئی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کا فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مجرم لیاقت علی کی سزا معاف کرتے ہوئے اسے بری کر دیا ہے جبکہ دیگر ملزمان جن میں سزائے موت پانے والے شاہد ظفر، عمر قید پانے والے یاور رحمٰن، محمد افضل، افضل خان کی سزائیں برقرار رکھی ہیں، سرفراز شاہ کو تین جون دو ہزار گیارہ میں قتل کیا گیا تھا۔
سرفراز قتل کیس پر چودہ جون کو سپریم کیورٹ نے نوٹس لیتے ہو ئے ڈی جی رینجرز اعجاز چوہدری اور آئی جی سندھ فیاض لغاری کو رخصت پر بھییج دیا تھا جبکہ اکیس جون دو ہزار گیارہ کو مقدمے کی دفعات میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ کا اضافہ کیا گیا تھا۔
-
آئی جی سندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے درخواست دائر
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی۔
سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ شاہد ندیم بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی دائر پٹیشن میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شاہد ندیم بلوچ ریٹائر ہورہے ہیں اس لئے انکا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔
درخواست میں ایس ایس پی راؤ کی تعیناتی کو توہین عدالت قرار دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق آئی جی سندھ کے لئے فیاض لغاری کا نام زیر غور ہے، فیاض لغاری کو آئی جی سندھ بنانے سے متعلق خبر اے آر وائی نیوز گزشتہ روز نشر کرچکا ہے۔
-
سندھ ہائیکورٹ میں مشرف کے ٹرائل کو چیلنج کر دیا گیا
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف ٹرائل کو چیلنج کر دیا گیا۔
ہیومن رائٹس گروپ آف پاکستان کے ڈاکٹر افتخار حسین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کیلئے بنایا گیا خصوصی بنچ جانبدار ہے۔
سابق صدر کو چارج شیٹ میں چیف آف آرمی اسٹاف بتایا گیا ہے، آرمی ایکٹ کے تحت سابق صدر کا مقدمہ آرمی کورٹ چلائے گی، درخواست میں وفاقی وزیر قانون، وفاقی وزیر داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں بھی پرویز مشرف کیخلاف ٹرائل کے حوالے سے درخواست دائر کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے پرویز مشرف کے خلاف مقدمے کی میڈیا پر تشہیر ہو رہی ہے، جسے روکا جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف مقدمے پر بحث توہین عدالت ہے۔