Tag: سندھ ہائی کورٹ

  • کراچی میں گھر سے اٹھا کر لے جانے والے نوجوان کو پولیس مقابلے میں گولیاں مارنے کا انکشاف

    کراچی میں گھر سے اٹھا کر لے جانے والے نوجوان کو پولیس مقابلے میں گولیاں مارنے کا انکشاف

    کراچی : گھر سے اٹھا کر لے جانے والے نوجوان محمد علی کو پولیس مقابلہ میں گولیاں مارنے کا انکشاف سامنے آیا، سندھ ہائی کورٹ میں تفتیش افسر کو شفاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں لاپتہ افراد کیسز کی سماعت ہوئی، دوران سماعت نوجوان کو لاپتہ کرنے کے بعد پولیس مقابلہ میں گولیاں مارنے کا انکشاف ہوا۔

    والد اکبر نے بتایا کہ کہ 27 سالہ محمد علی کو پولیس نارتھ کراچی گھر سے اٹھا کر لے گئی تھی۔

    والد نے عدالت میں آہ و زاری کرتے ہوئے کہا کہ تین دن بیٹے کا انتظار کرتا رہا، 12 مئی کو بیٹے کی بازیابی کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کی، اگلے ہی دن ملیر میں بابا ولایت شاہ کے مزار کے قریب پولیس مقابلہ دیکھا دیا گیا۔

    محمد ادریس نے کہا کہ بیٹے کو جعلی مقابلے میں ٹانگ میں گولیاں مار کر ہڈی توڑ ڈالی، اس طرح تو کراچی والوں کا صفایا کردیا جائے گا۔

    محمد ادریس ایڈووکیٹ نے کہا کہ پولیس نے جعلی مقابلے میں 17 گولیاں چلائیں، جس پر عدالت نے تفتیش افسر کو شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

  • جماعت اسلامی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی

    جماعت اسلامی نے منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی

    کراچی: جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں منتخب بلدیاتی نمائندوں کے تحفظ کے لیے درخواست دائر کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کراچی نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو منتخب بلدیاتی نمائندوں کو ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مختلف ٹاؤنز کے منتخب نمائندوں کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، اور الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ تمام منتخب نمائندوں کے حلف کو یقینی بنائیں۔

    درخواست میں الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے سندھ ہائی کورٹ میں فوری سماعت کی درخواست دائر کی ہے، بلدیاتی انتخابات کو یرغمال بنایا جا رہا ہے، سندھ حکومت ان انتخابات پر قبضہ کرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے، ڈھائی سال کی جدوجہد کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوئے ہیں۔

  • کراچی : تھری ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

    کراچی : تھری ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت نظر بند شہریوں کو کراچی سے باہر منتقل نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے شہریوں کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

    درخواست 10 شہریوں کی نظر بندی کے خلاف دائر کی گئی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ ایسے نوجوانوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے امتحان جاری ہیں، اسکول کے چھوٹے بچوں کی گرفتاری سے اہل خانہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

    والدہ کاشان نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا گھر سے سودا لینے نکلا، واپس گھر نہیں آیا، مہہ جبیں ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی مخالفت میں اسپیشل بچوں کو بھی گرفتار کیا جارہاہے ، بد ترین سیاسی انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، معاشرے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا کہ تھری ایم پی اوکے تحت نظر بند شہریوں کو کراچی سےباہرنہ لے جایاجائے۔

    تھری ایم پی اوکے تحت نظر بند شہریوں کو کراچی سےباہر منتقل نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔

    عدالت نے دس شہریوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت کے دوران فریقین کو انتیس مئی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے حکومت سندھ سے جواب طلب کرلیا۔

  • کراچی کے شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائر کردی

    کراچی کے شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائر کردی

    کراچی : شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائرکردی، جس میں کہا ہے کہ حکمران طبقہ پرآسائش زندگی گزار رہا ہے اور غریب 2وقت کی روٹی کوترس رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہریوں نے مہنگائی کے خلاف درخواست دائرکردی ، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل درخواست کی سماعت کرے گا۔

    درخواست میں سندھ حکومت،بیوروآف سپلائی اینڈپرائس کنٹرول،کمشنر ودیگرکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ شہر میں چیک اینڈ بیلنس کو نظام نہیں نا ہی مہنگائی پرقابوپانےکاطریقہ کار ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ حکمران طبقہ پرآسائش زندگی گزار رہا ہے ،غریب 2وقت کی روٹی کوترس رہا ہے اور گراں فروش من مانی قیمتوں پر اشیافروخت کررہے ہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کا حکم دیا جائے اور اشیاخوردونوش کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔

  • بتایا جائے کتنے ملزمان بری یا سزا ہوئیں؟  ریپ کیسز کی اہم تفصیلات طلب

    بتایا جائے کتنے ملزمان بری یا سزا ہوئیں؟ ریپ کیسز کی اہم تفصیلات طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ریپ کیسز میں اہم تفصیلات طلب کرلیں اور کہا بتایا جائے کتنے کیسز میں ملزمان بری یا سزا ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اینٹی ریپ ٹرائل اینڈانویسٹی گیشن ایکٹ 2021 پرعمل درآمد کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

    طارق منصور ایڈووکیٹ نے بتایا بدقسمتی سے قانون موجود ہے مگر اس پر عمل نہیں ہو رہا،پولیس اصلاحات کابھی قانون بنایا گیا مگر عمل نہیں ہوا ،یک سال سے حکومت جواب جمع نہیں کرائی جا رہی۔

    طارق منصور ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عدالتی کارروائیاں بھی قانون کے مطابق نہیں چل رہیں، پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹس بنائےجانے تھے، خاتون پولیس تفتیشی افسر تک تعینات نہیں کی جاتی اور واقعات روکنے اور تیزترین ٹرائل یقینی بنانےکی ہدایت دی جائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ریپ کیسز میں اہم تفصیلات طلب کرلیں اور پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کردیے۔

    جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ سے ریپ کیسز پرفیصلوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا بتایا جائے کتنے کیسز میں ملزمان بری یاسزاہوئیں، بعد ازاں سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 9 مئی کے لیے ملتوی کردی۔

  • محسن سے مرضی سے شادی کی، پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    محسن سے مرضی سے شادی کی، پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں پسند کی شادی کا ایک اور کیس سامنے آگیا ، لڑکی نے بیان دیا مرضی سے شادی کی، والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ مرضی سے شادی کی، والدین نے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرادیا۔

    لڑکی کا کہنا تھا کہ پولیس اسٹیشن کلری میں درج مقدمے کی وجہ سے پولیس ہراساں کررہی ہے۔

    جس پر عدالت نے استفسار کیا آپ کی عمرکیا ہے،محسن کے ساتھ کہاں رہتی ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ کم عمر لڑکیوں سے شادی کی آڑ میں ہیومن ٹریفکنگ کا سلسلہ جاری ہے،وکلا کو کیس اور فیس لینے سے قبل کیس کے حقائق کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

    عدالت نے پولیس سے سترہ مارچ تک جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

  • سیکیورٹی خدشات : سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت

    سیکیورٹی خدشات : سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے عدالت کے اندراور باہرریپڈ رسپانس فورس تعینات کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔

    ریپڈ رسپانس فورس اور رینجرزکی نفری بھی بڑھا دی گئی جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے۔

    عدالت کے اندرونی حصوں میں بھی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کا فیصلہ چیف جسٹس کی سربراہی میں سیکیورٹی امورسےمتعلق اجلاس میں کیا گیا تھا۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عدالتوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور سندھ ہائی کورٹ کی دیواروں اور اطراف کا جائزہ لیا جائے۔

  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر

    کراچی : بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے اور ویریفیکشن کا عمل رک گیا، جس سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث سرکاری اور نجی اداروں میں کام متاثر ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں صرف کمرہ عدالت میں بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ درخواست دائر کرنے اور ویریفیکشن کا عمل رک گیا۔

    سندھ ہائیکورٹ ویری فیکشن برانچ کے کمپیوٹر بند ہونے سے سائلین کو پریشانی کا سامنا ہے جبکہ سندھ ہائیکورٹ کی دیگربرانچوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

    خیال رہے ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤں ہوا، جس کے باعث ایکسٹرا ہائی ٹینشن لائن میں ٹریپنگ سے کے الیکٹرک کے 54 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور کراچی کا 90 فیصد سے زائد حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    کراچی ائرپورٹ ، پی آئی اے ہیڈآفس سمیت پی آئی اے کے اصفہانی ہینگر، فلائٹ کچن، انجینیرنگ اور دیگر شعبوں میں بھی بجلی فراہم بند ہوگئی ہے۔

    سی اے اے ہیڈکوارٹرز سمیت ایئرپورٹ کی انسٹالیشنز کو بھی کے الیکٹرک سے بجلی معطل ہےتایم جناح ٹرمینل کے مطابق ائرپورٹ پر اہم مقامات پر جنریٹر چلا کر بجلی فراہمی شروع کردی ہے۔

  • عدالت میں کتوں کے مسلسل بھونکنے سے ججز کے لیے سماعت مشکل ہوگئی

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران کتوں کے مسلسل بھونکنے سے ججز بھی پریشان ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے احاطہ میں آوارہ کتوں کی یلغار سے عدالتی کارروائی متاثر ہورہی ہے۔

    کتوں کے مسلسل بھونکنے سے عدالت سےکیس کی سماعت کے دوران ججز بھی پریشان ہوگئے، عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ مسلسل دوسرا دن ہے، کتوں نے پریشان کررکھا ہے

    خیال رہے سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کو آوارہ کتوں کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دے رکھا ہے۔

  • عدالت نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا

    عدالت نے پولیس کو شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا اور کراچی میں مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں متنازع بیان سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روکنے کیلئے درخواست پر سماعت پوئی۔

    سابق اٹارنی جنرل انورمنصورخان،مصطفی لاکھانی اور ظہورخان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، وکلا نے کہا کہ درخواست پر حتمی فیصلہ نہیں ہوجاتا، پولیس کو شہباز گل کو گرفتار کرنے سے روکا جائے۔

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاؤن، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں،بیان سے متعلق مقدمات لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے استدعا کی کہ کراچی میں درج مقدمات کو کالعدم قرار دیا جائے، جس پر سندھ ہائی کورٹ نے شہباز گل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔

    عدالت نے سندھ پولیس کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی گرفتاری سے روک دیا اور ساتھ ہی پولیس، پراسیکیوشن سے شہباز گل کےخلاف کراچی میں مقدمات کی تفصیلات طلب کرلی۔