Tag: سندھ ہائی کورٹ

  • سندھ ہائی کورٹ  کا کے ڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا کے ڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کے ڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کھیل کے میدان پر کے ڈی اے آفسراسپورٹس کمپلیکس بنانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔

    عدالت نے استفسار کیا کھیل کے میدان پر ذاتی اسپورٹس کمپلیکس کیسے بنایاجاسکتاہے؟ جس پر وکیل سیدشیراز نے بتایا ایس ٹی 25بلاک 14 گلستان جوہر پر کھیل کا میدان تھا، کھیل کے میدان پر کے ڈی اے نے افسر اسپورٹس کمپلیکس بنالیا۔

    درخواست میں کہا گیا کہ اس سے قبل سپریم کورٹ ہدایت پرکمرشل سرگرمیاں ختم کی گئیں، استدعا ہے کھیل کے میدان کو عوام الناس کے لیے کھولاجائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے کےڈی اے کو افسر اسپورٹس کمپلیکس فوری ختم کرنے اور کمپلیکس عوام الناس کے لیے کھولنے کا حکم دے دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارک کو صرف پارک مقاصدکے لیے استعمال کیاجائے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی جی کے ڈی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

  • غیر قانونی تعمیرات کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

    غیر قانونی تعمیرات کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے گلشن اقبال 13 ڈی ون میں علیزہ آرکیڈ کے انہدام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے غیرقانونی تعمیرات کےدوران تعینات افسران کےنام 15دن میں دینے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت ہوئی ، جس عدالت نے استفسار کی چوتھی منزل گرانے کا حکم دیا تھا، ابھی تک بیدخلی کےنوٹس جاری کیے جارہے ہیں، اس طرح تو 5سال لگ جائیں گے۔

    عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خط بھی گھوڑوں کےذریعےبھیجتےہیں یاکیسے،پہنچتےہی نہیں، افسران اپنےکمروں میں بیٹھے لیٹر لیٹر کھیلتے رہتے ہیں، افسران سمجھتے ہیں وہ بےقصوراوربےگناہ ہیں، باقی سب گناہگارہیں، یہ افسران ملی بھگت نا کریں توبلڈرکی غیرقانونی تعمیرات کی ہمت نہ ہو۔

    وکیل ایس بی سی اے نے عدالت کو بتایا اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، آپ اس کے سربراہ کو طلب کر سکتے ہیں، جس پرعدالت کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنےوالوں کو نہیں چھوڑیں گے ، یہاں افسران کی ملی بھگت سےغیرقانونی تعمیرات کی بھرمارہے۔

    وکیل ایس بی سی اے نے کہا بلڈرمحمداحمدواحدی کےخلاف مقدمہ درج کیاتھا، جس پر عدالت نے کہا جن افسران کی پوسٹ کےدوران تعمیرات ہوئی ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ تو وکیل ایس بی سی اے نے بتایا افسران کےخلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں بڑا حکم دیتے ہوئے گلشن اقبال تیرہ ڈی ون میں علیزہ آرکیڈ کے انہدام کیلیے اقدامات کی ہدایت کردی۔

    عدالت نے غیرقانونی تعمیرات کے دوران تعینات افسران کے نام 15 دن میں دینے کا حکم بھی دیا ، جسٹس حسن اظہر نے کہا ذمہ داران کےنام اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کوفراہم کیےجائیں کیونکہ آپ اپنے افسران کےخلاف کارروائی کریں گے نہیں، دوسرا راستہ اپنانا ہوگا۔

  • کراچی میں ایک اور  7 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

    کراچی میں ایک اور 7 منزلہ عمارت گرانے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے آگرہ تاج لیاری میں سات منزلہ عمارت گرانے کا حکم دے دیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو سات روز میں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آگرہ تاج لیاری میں 96اسکوائریارڈ پر 7منزلہ پورشن بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس حسن اظہررضوی نے ریمارکس میں کہا آگرہ تاج لیاری میں تو8،8 منزلہ پورشن بن رہےہیں۔

    درخواست گزار اشفاق احمد نے بتایا کہ درخواست گزار کا کہنا ہے۔۔ چھیانوے گز زمین پر سات منزلہ عمارت میں پورشن بنائے گئے جس سے اہل محلہ کو شدید دشواری کا سامنا ہے، علاقےکی گٹرلائن چاک ہوچکیں۔

    عائشہ سومروایڈووکیٹ نے استدعا کی کہ 232 پلاٹ،گلی ای17، آگرہ تاج پر پورشن کو گرایا جائے۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے کو فوری 7منزلہ پورشن گرانےکاحکم دےدیا اور ڈی جی ایس بی سی اے کو 7روزمیں رپورٹ کے ساتھ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    عدالت نے پورشن کے لیے بجلی، پانی، گیس کنکشن دینے سے روکتے ہوئے بلڈرسلیمان، نعیم حیدر اور طلحہٰ کو نوٹس جاری کردیے۔

  • مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور  پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

    مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس اور پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمارت خالی کرانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس خالی نہ کرنے پر تحریری حکم جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ لگتا ہے رہائشی تاخیری ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیتے ہوئے ایس بی سی اے کوقانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت لینے کی ہدایت کردی۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت 10 نومبر کو واضح حکم دے چکی ہے، واضح حکم کے باوجود فیصلے پر عمل نہیں ہوا اور بتایا گیا 12 میں سے 8 مکینوں نے ابھی تک پورشن خالی نہیں کیے۔

    ایس بی سی اے یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے اداروں سےرابطہ کرے، عمارت کے بجلی، گیس، پانی کے کنکشن منقطع کرائے جائیں اور غیر قانونی تعمیرات گرا کر12 جنوری تک رپورٹ پیش کی جائے۔

    یاد رہے سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کے تمام الاٹیز کی رہائش کا بندوبست کرنے کا حکم دیتے ہوئے تجاویز طلب کی تھیں۔

    خیال رہے کراچی کی سیشن عدالت جنوبی میں مکہ ٹیرس کے مالک محمد وسیم کیخلاف کرمنل کیس دائر کیا گیا تھا ، پراسیکیوشن کا کہنا تھا مکہ ٹیرس کے مالک نے ایس بی سی اے کے سیکشن سکس کی خلاف ورزی کی ہے، جرم ثابت ہونےپربلڈرکو3 سال سزا،بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے۔

  • سندھ ہائی کورٹ کا ملیر ندی کے اطراف تمام غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم

    سندھ ہائی کورٹ کا ملیر ندی کے اطراف تمام غیر قانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی کراسنگ کے قریب ملیر ندی کے اطراف غیرقانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ پیش نہ ہونے والے افسران کے وارنٹ جاری کرنے کا انتباہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں کورنگی کراسنگ کےقریب ملیرندی پرتعمیرات کیس کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار نے بتایا کہ ملیرندی کے بند کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات جاری ہیں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نیشنل ریفائنری کی آئل پائپ لائن پربھی عمارت تعمیرکردی گئی، شہر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائنوں پر بھی تجاوزات ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ کاجواب واضح نہیں، ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ آئندہ سماعت پرذاتی طورپرپیش ہوں، جوافسران آج پیش نہیں ہوئے آئندہ ان کی حاضری یقینی بنائیں۔

    عدالت نے متنبہ کیا کہ اگر آئندہ بھی افسران پیش نہ ہوئے تو وارنٹ جاری کردیں گے۔

    عدالت نے ملیر ندی کے اطراف تمام غیرقانونی تعمیرات ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام سےآئندہ سماعت پرعمل درآمدرپورٹ طلب کرلی۔

  • دہرے قتل  کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد

    دہرے قتل کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دہرے قتل کے ملزمان شیراز اور تصور کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دہرے قتل میں سزاکےخلاف ملزمان کی اپیل پرسماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے ملزمان شیرازاورتصورکی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

    سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی اپیلٹ بینچ نے اپیلیں مسترد کرکے پھانسی کی سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    ماتحت عدالت نے اغوا اور قتل کےالزام میں 2،2 بار پھانسی کی سزاسنائی تھی، ملزمان نے جون 2010میں باسط شیخ نامی شخص کو تاوان کیلئے اغوا کیا، جس کے بعد مغوی کے بھائی نےاغوابرائےتاوان کامقدمہ فیروزآبادتھانےمیں درج کرایا۔

    ملزمان نے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا تاہم تاوان نہ ملنے پر ملزمان نے باسط شیخ کو پارٹی ارینجمنٹ کے بہانے فارم ہاؤس بلایا اور فارم ہاؤس میں باسط اور اس کے دوست رشید کو پھندا لگا کر قتل کردیا گیا تھا۔

    ملزمان نے مقتولین کی لاشیں کنویں میں پھینک دی تھیں ، ملزم شیرازعادی مجرم ہے، استغاثہ نے دوسرے مقدمات کا ریکارڈ بھی پیش کردیا۔

  • مکہ ٹیرس کیس :   بلڈر کو مکینوں کی منتقلی کا خرچہ برداشت کرنے کا حکم

    مکہ ٹیرس کیس : بلڈر کو مکینوں کی منتقلی کا خرچہ برداشت کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کیس میں بلڈر کو مکینوں کی منتقلی کا خرچہ برداشت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کرائے کے گھر خود ارینج کرے یا کرائے ادا کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے مکہ ٹیرس کیس سے متعلق سماعت ہوئی ، دوران سماعت مکہ ٹیرس کی غیرقانونی تعمیرکے دوران تعینات افسران کےنام عدالت میں پیش کئے گئے۔

    وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ 16افسران ایسے تھے، جو غیرقانونی تعمیر روکنے کا اختیار رکھتے تھے، جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سینئر انسپکٹرز، انسپکٹر اور سپرنٹنڈنٹس شامل ہیں، انکوائری کرکے مجاز اتھارٹی کو کارروائی کو سفارشات بھجوادی ہیں۔

    وکیل نے بتایا کہ افسران میں کچھ نے غیر قانونی تعمیرات روکنے کی کوشش بھی کی تھی، جس پر عدالت نے کہا آگاہ کیا جائے کہ کون ذمے دار تھا، کیا کارروائی کی گئی۔

    وکیل نے مزید کہا کہ مکہ ٹیرس کےغیرقانونی حصے گرانے کاکام شروع نہیں ہوسکا، ابھی تک الاٹیوں نے فلیٹس خالی نہیں کیے، 4خاندانوں نے فلیٹس خالی کردیے ہیں، تعلیمی مسائل کی وجہ سے سب فلیٹ خالی نہیں ہوسکے۔

    جس پر عدالت نے کہا ایک ہفتے میں عمارت خالی کردی جائے، ورنہ ایس بی سی اے جبراًخالی کرائے گی ، غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے تک عمارت خالی رہے گی۔

    جسٹس ظفراحمدراجپوت نے ریمارکس میں کہا آپریشن کےدوران کوئی راستے میں نہیں آئےگا، غیر قانونی تعمیرات گرانےکےبعد عمارت کو پھرقابل استعمال بنایاجائےگا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ مکینوں کی منتقلی کا سب خرچہ بلڈرز برداشت کرے گا، بلڈرز کرائے کے گھر خود ارینج کرے یا کرائے ادا کرے گا۔

  • غیر قانونی تعمیرات کیس:  بلڈرز،پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

    غیر قانونی تعمیرات کیس: بلڈرز،پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم

    اسلام آباد : سندھ ہائی کورٹ نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں فوجداری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے بلڈرز،پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں غیر قانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سربمہر عمارت ڈی سیل کرکے تعمیرات پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے سینٹرل کو جھاڑ پلادی۔

    جسٹس ظفر احمد راجپوت نے استفسار کیا اب تک کارروائی کیوں نہیں کی؟ ملی بھگت کے بغیر غیر قانونی تعمیرات ممکن نہیں، کس انسپکٹر کے خلاف کیا کارروائی کی؟

    جسٹس فیصل کمال نے ریمارکس میں کہا بلڈر ہی نہیں سب کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی، سربمہر پلاٹ ڈی سیل کرنا سیدھاسا ایف آئی آرکامعاملہ ہے۔

    جسٹس ظفراحمدراجپوت نے استفسار کیا علاقے کے ایس بی سی اےانسپکٹرزکیاکر رہےہیں؟ عدالت نے غیر قانونی تعمیرات کیس میں فوجداری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے بلڈرز،پلاٹ مالک، ایس بی سی اے افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    درخواست گزار نے کہا تھا کہ نارتھ ناظم آبادبلاک سی میں گراونڈ پلس 3پورشنزبنادیےگئے، پلاٹ نمبر اے 482 پر تعمیرات مسمار کرنے کا حکم دیا جائے۔

  • کراچی میں ایک اور غیرقانونی عمارت گرانے کا حکم

    کراچی میں ایک اور غیرقانونی عمارت گرانے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں ایم پی آر کالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے اور بلڈر کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم پی آرکالونی بلوچ گوٹھ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، دوران سماعت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےجواب جمع کرایا۔

    جس میں بتایا گیا کہ بلڈر نے بغیرمنظوری کے تعمیرات کی ہیں، بلڈرنےغیرقانونی طورپرگراونڈ پلس فائیواسٹوری بلڈنگ تعمیرکردی۔

    سسندھ ہائیکورٹ نے ایس بی سی اے ایم پی آرکالونی میں غیرقانونی عمارت گرانے اور ابلڈرکےخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے ڈائریکٹرایس بی سی اےویسٹ سے 9دسمبرتک رپورٹ طلب کرلی اور عدالتی احکامات ایس بی سی اےکےڈائریکٹرجنرل کو بھی ارسال کرنے کا حکم دیا۔

    سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ علاقےمیں گراونڈ پلس ٹوسے زائد تعمیرات کی اجازات نہیں ہے۔

  • فریال تالپور نے  نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    فریال تالپور نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا ، جس پر عدالت نے وفاقی وزارت داخلہ،چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے برطانیہ جانے کیلئے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں فریال تالپور نے مؤقف اختیار کیا کہ بیٹی عائشہ تالپوربرطانیہ میں زیرتعلیم ہے، بیٹی کی طبیعت ناسازہے،برطانیہ جاناچاہتی ہوں، بیٹی کی تیمار داری کے لیے ایک باربرطانیہ جانے کی اجازت دی جائے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ 4ہفتےکےلیےبرطانیہ میں قیام کی اجازت دی جائے،ای سی ایل میں نام بیرون ملک جانےمیں رکاوٹ ہے، منی لانڈرنگ کیس کے باعث نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا۔

    فریال تالپور نے درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، چیئرمین نیب ، ڈی جی ایف آئی اے،ڈی جی امیگریشن کو فریق بنایا ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے فریال تالپور کے برطانیہ جانے کے معاملے وفاقی وزارت داخلہ ،چیئرمین نیب، ڈی جی ایف آئی اے ، ڈی جی امیگریشن، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو 26 نومبر کے لیے نوٹس کردیا۔

    عدالت نے فریقین کو 26 نومبر کو تیاری کےساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔