جامشورو : سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کےباہرسے اغوا کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ کو اغوا کرلیا گیا۔
طالبہ کےوالد کی مدعیت میں جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس میں کہاہے کہ چند روزقبل بیٹی سے شادی کیلئے نوجوان علی رضاسولنگی نے پوچھا تھا، شادی سےانکار پر نوجوان علی رضا طیش میں آگیاتھا۔
والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کوفزیولوجی دیپارٹمنٹ کےباہرسےاغواکیاگیا۔
حیدر آباد: سندھ یونی ورسٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے خلاف کیس میں احتساب عدالت نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنا دیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے سندھ یونی ورسٹی کی زمین جعل سازی سے الاٹ کرنے پر فیصلہ سنا دیا، اس سلسلے میں نیب کی جانب سے ایک ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔
کیس میں جعل سازی ثابت ہونے پر 16 ملزمان کو سزا اور جرمانے کیے گئے ہیں، احتساب عدالت نے ملزم برکت جونیجو کو 7 سال قید اور 48 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔
عدالت نے سابق ڈی جی سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو 5 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کیا، سرکاری اراضی جعل سازی ریفرنس میں مستفیدہونے والے دیگر 13 ملزمان کو بھی سزا و جرمانے کیے گئے ہیں۔
عدم شواہد پر ملزم شعیب شیخ کو احتساب عدالت نے الزام سے بری کر دیا، سندھ یونی ورسٹی کی زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں 31 ملزمان نامزد تھے، جن میں سے 13 ملزمان پلی بارگین کے تحت پہلے ہی سرکاری اراضی سرینڈر کر چکے ہیں۔
نیب نے 2015 میں جعل سازی کے ذریعے سندھ یونی ورسٹی زمین الاٹمنٹ پر ریفرنس دائر کیا تھا، ریفرنس کے مطابق سندھ یونی ورسٹی کی 213 ملین کی اراضی کو غیر قانونی طور پر الاٹ کیاگیا تھا۔
نوابشاہ : ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا، سندھ یونیورسٹی نے نوٹس لے کر طلب کرلیا، ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کے ڈپٹی کمشنر صدیق لاٹکی نے ایل ایل بی کا پرچہ اپنی جگہ کسی اور سے دلوا دیا، اطلاع ملنے پر سندھ یونیورسٹی کے کنٹرولر مرتضیٰ سیال نے صدیق لاٹکی 14نومبر کو ڈسپلن کمیٹی میں طلب کرلیا۔
اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ اگر ان پر الزام ثابت ہوگیا تو ڈپٹی کمشنرکو ایک سال قید کی سزا ہوسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ صدیق لاٹکی ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کےطور پر فرائض انجام دےرہےہیں ان کی ملازمت سے متعلق سندھ حکومت فیصلہ کرے گی۔
حیدر آباد: صوبہ سندھ کے شہر حیدر آباد میں طالبہ سندھ یونیورسٹی کی بس کی زد میں آ کر شدید زخمی اور بعد ازاں جاں بحق ہوگئی۔ یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ نے بس کو گھیر کر احتجاج اور نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں سندھ یونیورسٹی کے تیز رفتار پوائنٹ کی زد میں آ کر ایک طالبہ زخمی ہو گئی جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔
حادثے کی اطلاع پہنچتے ہی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سڑکوں پر نکل آئے اور انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل طلبہ کا کہنا تھا کہ بس کے نیچے طالبہ کے آنے کے بعد بھی ڈرائیور نے بس نہیں روکی۔
طلبہ نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی جبکہ کچھ طلبا نے احتجاجاً سپر ہائی وے بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ بعد ازاں انہوں نے نیشنل ہائی وے کی جانب مارچ کیا۔ جاں بحق طالبہ کے اہل خانہ اور طلبا نے انڈس ہائی وے پر لاش رکھ کر بھی احتجاج کیا۔
بعد ازاں سندھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر احتجاجی طلبا سے مذاکرات کے لیے پہنچے۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ طالبہ کے قتل کا انصاف ہوگا اور ٹرانسپورٹ کے معاملات میں تبدیلی لائی جائے گی۔
وائس چانسلر کی یقین دہانی پر طلبہ نے احتجاج ختم کرتے ہو ئے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ نظام کو فوری طور پر درست کیا جائے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں بھی اسی نوعیت کے واقعات پیش آچکے ہیں جن میں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار بس بے قابو ہوگئی اور بس اسٹاپ پر کھڑے افراد کو کچلتی چلی گئی۔ حادثے میں وفاقی جامعہ اردو کی 3 ہونہار طالبات سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس سے قبل یونیورسٹی ہی کے قریب ایک اور ٹریفک حادثے میں طالبہ ہنزہ خان شدید زخمی ہو کر 2 ہفتہ موت و زیست کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسی تھیں۔ دونوں واقعات کے خلاف طلبا نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو بلاک کردیا تھا اور وائس چانسلر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔
حیدر آباد: سندھ یونیورسٹی میں طالبہ نائلہ کی خودکشی کیس میں عدالت نے ملزم انیس خاصخیلی کو 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سندھ یونیورسٹی کی طالبہ نائلہ کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم انیس خاصخیلی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران پولیس نے ملزم کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم عدالت نے انیس خاصخیلی کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبہ نائلہ کی لاش برآمد ہوئی تھی۔ پولیس نے یونیورسٹی کے طالبعلم انیس خاصخیلی کو گرفتار کر کے موبائل سے نائلہ کی تصویریں اور ویڈیوز برآمد کی تھیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے سابق طالبعلم انیس نے نائلہ کو شادی کا جھانسہ دیا۔ انیس کے انکار کے بعد نائلہ نے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کی۔
کراچی: سندھ یونیورسٹی میں طالبہ کی ہلاکت کے معاملے کو پولیس نے ابتدائی طور پر خودکشی قرار دے دیا گھر والوں کا کہنا ہے کہ نائلہ پراعتماد لڑکی ہے، خود کشی نہیں کرسکتی۔
اطلاعات کے مطابق سندھ یونیورسٹی میں فائنل ایئر کی پوزیشن ہولڈر طالبہ نائلہ رند کی دو روز پہلے پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے ابتدائی تفتیش کا نتیجہ بیان کردیا اور کہا ہے کہ نائلہ نے خود کشی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد یا زخم کے نشانات سامنے نہیں آئے ،طالبہ نائلہ کے کلاس فیلوز نے پولیس تفتیش کے برعکس ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نائلہ کی پراسرار ہلاکت کرنے والی پولیس انکوائری ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی جامشورو نے اساتذہ اور ہاسٹل کے عملے کے بیان قلمبند کرلیے ہیں جبکہ ورثا کابیان بھی ریکارڈکیاجائےگا۔
طالبہ نائلہ رند کے اہل خانہ کی جانب سے تفتیش اور یونیورسٹی انتظامیہ کے اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا جارہا ہے۔ طالبہ کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ نائلہ بہت خود اعتماد لڑکی تھی وہ خود کشی نہیں کرسکتی۔
طالبہ کی لاش ملنے کا معاملہ الجھانے کا انکشاف
دوسری جانب سندھ یونیورسٹی کے ہاسٹل سے طالبہ کی لاش ملنے کے معاملے کو الجھانے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے جب کہ ریکارڈ تبدیل کرنے کے ثبوت سامنے آگئے ہیں،طالبہ کو 34 نمبرکمرہ الاٹ تھا لیکن لاش 36 نمبر سے ملی، طالبہ کی سلپ پر کمرہ نمبر مٹاکر دوسرا نمبر لکھے جانے کا انکشاف ہواہے۔ ہاسٹل میں سی سی ٹی وی کمیرے نہیں اس لیے ویڈیو ثبوت سامنے نہیں آسکا ۔
طالبہ نائلہ رند کے کمرہ نمبرکے حوالے یونیورسٹی ہاسٹل کی انچارج انیلہ سومرو کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نائلہ رندکو کمرہ نمبر 36اے الاٹ کیا گیا تھا اور اسی کمرے سے ان کی لاش ملی ہے۔
دل کا دورہ پڑنے سے سہیلی بھی انتقال کرگئی
تازہ اطلاعات کے مطابق نائلہ کی ایک انتہائی قریبی سہیلی نسیم ملاح دل کا دورہ پڑںے سے انتقال کرگئی۔ اہل خانہ کے مطابق نائلہ یونیوسٹی گئی اور واپسی کے بعد سے انتہائی رنجیدہ تھی کہ اسے اچانک دل کا دورہ پڑا،ڈاکٹر کے پاس لے گئے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی۔