Tag: سندھ

  • سندھ میں ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانونی مسودہ تیار

    سندھ میں ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانونی مسودہ تیار

    کراچی: صوبہ سندھ میں ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا۔ مردوں کا خواتین کو چھیڑنا، ہراساں کرنا اور جنسی تشدد ناقابل معافی جرم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کے لیے قانونی مسودہ یعنی سندھ پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس ایکٹ تیار کرلیا۔

    ایکٹ کے مطابق سندھ میں خواتین کو چھیڑنا، ہراساں کرنا اور جنسی تشدد ناقابل معافی جرم ہوگا۔ خواجہ سراؤں کو چھیڑنے والے بھی قانون کی گرفت میں آئیں گے۔

    تمام نجی و سرکاری اداروں میں خواتین کے تحفظ کے لیے کمیٹی بنانا لازم ہوگا۔ انکوائری اتھارٹی 3 ارکان پر مشتمل ہوگی۔ خواتین ہراساں کیے جانے کی صورت میں تحریری شکایت کرسکیں گی۔

    مزید پڑھیں: ہراسمنٹ کے بارے میں پاکستانی خواتین کیا کہتی ہیں؟

    ایکٹ کے مطابق صوبائی محتسب سے بھی براہ راست شکایت کی جاسکے گی۔ انکوائری اتھارٹی شکایت پر 3 دن میں فیصلہ کرے گی۔ قصور وار شخص پر ملازمت سے برطرفی، تنخواہ و مراعات روکنے کی سزائیں بھی ایکٹ میں شامل ہے جبکہ چھیڑ خانی کرنے والے مردوں کی ترقی و انکریمنٹ روکنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    صوبائی محتسب خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعے کا از خود نوٹس بھی لے سکے گا۔

    ملازمت کی جگہ پر خواتین کے تحفظ کا ایکٹ آج کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ کابینہ سے منظوری کی صورت میں ایکٹ سندھ اسمبلی میں لایا جائے گا۔

  • رواں برس سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد صفر

    رواں برس سندھ میں پولیو کیسز کی تعداد صفر

    کراچی: انسداد پولیو کی صوبائی ٹاسک فورس کے مطابق مشترکہ کاوش سے سندھ میں اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، رواں برس 1 لاکھ 18 ہزار سے زائد بچوں کے والدین نے ویکسینیشن سے انکار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت انسداد پولیو کی صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مشترکہ کاوش سے سندھ میں اس سال پولیو کا کیس رپورٹ نہیں ہوا، ہماری حکومت کی کمٹمنٹ ہے کہ پولیو کا خاتمہ کریں۔

    اجلاس میں وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ستمبر میں کراچی کے 11 مقامات سے نمونے لیے گئے، ستمبر میں سکھر سے پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ اپریل سے ستمبر تک کراچی میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن نہ ہوسکی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایک لاکھ 18 ہزار557 بچوں کے والدین نے ویکسی نیشن سے انکار کیا، 96 ہزار 906 بچوں کی گھر پر نہ ہونے کے باعث ویکسی نیشن نہ ہوسکی۔ دیہی سندھ میں 88 ہزار 464 بچے گھروں پر نہ ہونے کے سبب ویکسی نیشن سے محروم رہ گئے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام اسکولوں میں ٹیم بھیج کر بچوں کی ویکسی نیشن کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف افغانستان اور پاکستان ہی دو ممالک ہیں جہاں پولیو پایا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کاوشیں مزید تیز اور بہتر کر کے پولیو کا جڑ سے خاتمہ کرنا ہوگا۔

    خیال رہے کہ رواں برس اب تک ملک میں پولیو کے صرف 4 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 3 بلوچستان اور ایک خیبر پختونخواہ میں ہے۔

    سنہ 2017 میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے، سنہ 2016 میں 20، سنہ 2015 میں 54 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اینڈ پولیو پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں پولیو کیسز کی بلند ترین شرح سنہ 2014 میں دیکھی گئی جب ملک میں پولیو وائرس کے مریضوں کی تعداد 306 تک جا پہنچی تھی۔

    یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔ اس کے بعد پاکستان پر سفری پابندیاں بھی عائد کردی گئیں تھی۔ اسی سال پڑوسی ملک بھارت پولیو فری ملک بن گیا۔

  • سندھ اسمبلی: اگلے 9 ماہ کا بجٹ پیش، ترقیاتی بجٹ میں کمی

    سندھ اسمبلی: اگلے 9 ماہ کا بجٹ پیش، ترقیاتی بجٹ میں کمی

    کراچی: سندھ اسمبلی میں اگلے 9 ماہ کا بجٹ پیش کردیا گیا جس میں ترقیاتی بجٹ میں کمی کی گئی ہے۔ ایم کیو ایم نے اس موقع پر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اگلے 9 ماہ کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان نے ایوان میں پلے کارڈز اٹھا کر احتجاج کیا۔ پلے کارڈز پر کراچی کو پانی دو او راسٹریٹ کرائمز کا خاتمہ کرو کے نعرے درج تھے۔

    بعد ازاں ایم کیو ایم نے اسمبلی سے واک آؤٹ کرلیا اور بجٹ نا منظور کے نعرے لگائے۔

    سندھ اسمبلی میں اگلے 9 ماہ کا بجٹ پیش کرنے کے سیشن کے دوران وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے خطاب کیا۔

    اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے 3 ماہ کا بجٹ پیش کیا تھا، موجودہ حکومت 9 ماہ کا بجٹ پیش کر رہی ہے۔ صوبائی ترقیاتی بجٹ میں کمی کی ہے۔ مالیاتی مسائل کی وجہ سے ترقیاتی بجٹ میں کمی کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 598 ارب 90 کروڑ روپے کے ٹیکسز گزشتہ سال جمع ہوئے، نئی اسکیموں کے لیے 50 ارب سے کم کر کے 26 ارب مختص کیے ہیں۔ سندھ حکومت نے 100 ارب سے زائد کا سیلز ٹیکس جمع کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نئی ترقیاتی اسکیموں کی تعداد 25 اور مالیت 21 بلین ہے، فارن فنڈڈ پروجیکٹ کی مالیات 138 بلین ہے۔ فارن فنڈڈ پروجیکٹس میں سندھ حکومت کا حصہ 23.673 بلین ہے۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت کے زیر استعمال گاڑیوں پر وزیر ایکسائز اور 2 مزید وزرا کی کمیٹی بنا دی گئی ہے، میرے زیر استعمال 3 لگژری گاڑیاں ہیں۔ ہمارے پاس 26 سال پرانا ہیلی کاپٹر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت میں کفایت شعاری کے اقدامات کریں گے، سندھ پولیس اور سرکاری اسپتالوں کے لیے ایمبولینسز کی خریداری کریں گے۔ تعلیم، صحت و صفائی، صاف پانی جیسے منصوبے بنائے جائیں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کی ادائیگی نہ ہونے سے نقصان ہوا۔ وفاق کی جانب سے ہمیشہ سندھ کو کم پیسہ ملتا ہے۔ رواں سال کے بجٹ میں شروع تمام اسکیمیں جون 2019 تک مکمل کرلی جائیں گی۔

    وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ عام آدمی کی زندگی میں بہتری کے لیے تمام اقدامات کر رہے ہیں، سندھ میں امن و امان بحال ہوگیا اسے جاری رکھنا ہے۔ امن و امان کی بحالی کے لیے پولیس اور اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گزشتہ کچھ ماہ کے دوران اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 19-2018 کے لیے 202 بلین منظور ہوئے، وفاقی حکومت کی جانب سے 48 بلین کم ملے، اس سال اے ڈی بی میں نئی اہم اسکیمز بھی شامل کریں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ رواں مالی سال میں پولیس انفرا اسٹرکچر پر خصوصی توجہ دیں گے، 75 کروڑ روپے بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری کے لیے مختص کریں گے۔

  • عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، نثار کھوڑو

    عمران خان جلد سلاخوں کے پیچھے ہوں گے، نثار کھوڑو

    دادو : پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ اب عمران خان کی اپنی باری آنے والی ہے اور جلد کپتان سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    وہ دادو میں پاکستان پیلز پارٹی کے 16 ستمبر کو ہونے والے جلسے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے اس مو قع پر کارکنان سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سیاسی مخالفین پر تابڑ توڑ حملے کیے۔

    نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اپنے جلسے میں 5 ہزار لوگ ہوتے ہیں اور وہ میڈیا میں بتاتے ہیں کہ 50 ہزار لوگ جلسے میں آئے ہیں اس لیے کسی دوسرے کے جلسے پر تنقید سے قبل انہیں اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہیئے۔

    صوبائی وزیر سندھ نثار کھوڑو نے کہا کہ عمران خان کے اعمال کا نتیجہ جلد نکلنے والا ہے جس سے وہ کسی طور بچ نہیں سکیں گے اور جلد سلاخوں کے پیچھے نظر آئیں گے۔

    نثار کھوڑو نے سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ فیصلے کے بعد نکالی گئی ریلی کو عوامی حمایت نہ ملنے پر گھبرا کر لندن بھاگ گئے ہیں اور اب تو اُن کے خلاف ریفرنس بھی جا رہے ہیں اس لیے اب نواز شریف واپس نہیں آنے والے ہیں۔

    خیال رہے پیپلز پارٹی نے 16 ستمبر کو دادو میں جلسے کا اعلان کیا ہے جس کے انتظامات کے لیے نثارکھوڑو کی سربراہی میں آرگنائزنگ کمیٹی  قائم کردی گئی ہے جو جلسہ کے انتظامات کو آخری شکل دینے میں مشغول ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سندھ بھر میں‌ چھاپے،1300 تارکین وطن گرفتار

    سندھ بھر میں‌ چھاپے،1300 تارکین وطن گرفتار

    کراچی : سندھ بھر میں تارکین وطن کے خلاف چھاپے جاری ہے، 1301 تارکین وطن کو گرفتار کرکے 905 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، عارضی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 550 افراد کو گرفتار جبکہ 316 افراد پر مقدمات درج کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ تارکین وطن اورعارضی سکونت ایکٹ سے متعلق آئی جی سندھ کو رپورٹ پیش کردی گئی، رپورٹ میں یکم جنوری 2017 سے 10 مارچ تک کی گئی کارروائی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس سال دو مہینے 10 دن میں عارضی سکونت ایکٹ کے تحت 221 مقدمات 423 گرفتاریاں کی گئیں۔ 384 مقدمات کے تحت 575  تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔

    حیدر آباد میں کی جانے والی کارروائی میں 86 مقدمات کے تحت 236 تارکین وطن گرفتار کیے گئے عارضی سکونت ایکٹ کے 36 مقدمات میں 101 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں میرپور خاص میں 13 مقدمات کے تحت 13 تارکین وطن گرفتار ہوئے اور عارضی سکونت ایکٹ کے 12 مقدمات میں 13 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ شہید بے نظیرآباد میں 242 مقدمات کے تحت 253 تارکین وطن گرفتار ہوئے اور عارضی سکونت ایکٹ کے 42 مقدمات میں 4افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    سکھر میں 156 مقدمات کے تحت 181 تارکین وطن کو گرفتار جبکہ عارضی سکونت ایکٹ کے تحت 5  مقدمات میں 9 افراد کو گرفتارکیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق رپورٹ میں لاڑکانہ میں ہونے والی کارروائی میں 24 مقدمات کے تحت 43 تارکین وطن کو حراست میں لیا گیا۔

  • کراچی ضلع کونسل کا پہلااجلاس:ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد منظور

    کراچی ضلع کونسل کا پہلااجلاس:ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد منظور

    کراچی :شہر قائد میں ضلع کونسل کا پہلا اجلاس ایم کیوایم کے بانی کے خلاف متفقہ طور پر قرارداد منظور کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی ضلع کونسل کا پہلا اجلاس چیئرمین سلمان مراد کی زیر صدارت ہوا جس میں ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف قرارداد پیش کی گئی.

    اجلاس میں قرارداد میرعباس تالپور کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی کے خلاف پیش کی گئی جس میں ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے.

    ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کی جانے والی قراردار میں پاکستان رینجرز اور پولیس کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں.

    اجلاس میں پیش کی جانے والی قراردار پر تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر حمایت کی اور اس طرح قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی.

  • سندھ : مدارس کی جیوٹیگنگ کا عمل مکمل

    سندھ : مدارس کی جیوٹیگنگ کا عمل مکمل

    کراچی: سندھ بھر میں قائم مدارس پرجیوٹیگنگ کے ذریعے نظر رکھنے کے فیصلے کے تحت صوبے میں سات ہزار سات سو چوبیس مدارس کی جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلے کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے میں مدارس پر نظر رکھنے کے لیے جیو ٹیگنگ کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جس کے تحت صوبے میں 11ہزار  چوراسی رجسٹرڈ مدارس سیکیورٹی اداروں کی نظر میں آگئے۔

    پڑھیں:  مدارس کی رجسٹریشن کا فیصلہ اٹل ہے،مولا بخش چانڈیو

    کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص میں مدارس کی جیو ٹیگنگ کرتے ہوئے7750 مدارس کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔ جیوٹیگنگ کے ذریعے کراچی میں موجود 3ہزار  مدارس کا ریکارڈ حاصل کیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد کے 12 سو اکیانوے، میرپورخاص کے 750، سکھر کے 1 ہزار پانچ سو چھتیس اور لاڑکانہ کے 1 ہزار سینتیس مدارس کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں:  سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن کے لیےقانونی مسودہ تیار

    سندھ میں دوہزارتین سو نو مدارس بندہ ہیں جبکہ گیارہ سو چوراسی غیر رجسٹرڈ مدارس سے متعلق کارروائی کیلئےاعلی حکام کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

     

  • کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،28ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں،28ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون فذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کرکے 28 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقےگلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کے لیے منتقل کردیا.

    ادھر لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے.

    دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا.

    ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا.

    *کراچی پولیس نے آپریشن کے دوران 22 غیر ملکی افراد کو حراست میں لے لیا

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پولیس نے شہرقائد میں آپریشن کے دوران دو درجن سے زائد غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کیا تھا.

  • ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ 1984 سے جاری ہے، منظور وسان

    ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کا سلسلہ 1984 سے جاری ہے، منظور وسان

    کراچی: صوبائی وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف ہرزاسرائی کوئی نئی بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ1984 سے جاری ہے کہ جب  مزار قائد پر پاکستان کا پرچم بھی جلایا گیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی سائٹ ایسوسی ایشن کے دورہ اور صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا تھا کہ جب تک کراچی کے میئر جیل سے رہا نہیں ہوجاتے اُس وقت تک ڈپٹی میئر بطور قائم مقام میئر رہیں گے۔

    اُنہوں نے کہا کہ ’’کراچی پاکستان کا معاشی حب اور منی پاکستان ہے صنعتکاروں کو ماضی میں سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا تھا پولیس نے رینجرز کے ساتھ تعاون کر کے امن کو بحال کیا ہےجس کے بعد بیرونِ ملک سرمایہ کاروں کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے۔

    پڑھیں:   سندھ میں ہماری کارکردگی پر 2018پیپلز پارٹی کا سال ہوگا، منظور وسان

    منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی کو پانی گیس اور دیگر بنیادی وسائل کی منصافانہ تقسیم کے لیے کوشش جاری ہیں اور سائٹ ایریا کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایک کروڑ روپے کا خصوصی گرانٹ جاری کیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن و امان کو قائم کر کے اس کو ملک کا منفرد شہر بھی بنایا جاسکتا ہے۔

    سائٹ ایسوسی ایشن کے دورے پر خواب کے بجائے دعویٰ کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ ’’ایم کیو ایم پاکستان ہمارے ساتھ ہے اور وسیم اختر جب تک جیل میں ہیں ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ قائم مقام میئر کے فرائض سرانجام دیں گے‘‘۔اُن کا کہنا تھا کہ ’’مارچ کا موسم نہیں تاہم کچھ جماعتوں کی جانب سے شروع کیے جانے والے دھرنے حکومت کے لیے مشکل پیدا کرسکتے ہیں‘‘۔

    مزید پڑھیں:  صوبائی وزیر منظور وسان کا کراچی میں سائٹ لمیٹیڈدفتر پر چھاپہ

    اشتعال انگیز تقریر کے حوالے سے مظور وسان کا کہنا تھا کہ ’’ملک کے خلاف ہرزہ سرائی کوئی نہیں بات نہیں بلکہ یہ سلسلہ 1984 سے جاری ہے جب مزار قائد پر پاکستانی پرچم نذر آتش کیا گیا اور ملک کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تاہم اب کی بار بیورو کریسی اور سیاسی قیادت مشترکہ طور پر فیصلہ کرچکی ہے کہ اب اس طرز کے نعرے کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے‘‘۔ وزیر صنعت کا کہنا تھا کہ ’’صوبے اور ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ضروری ہے۔

    اس موقع پر منظور وسان نے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب صفائی مہم کا افتتاح کیا اور علاقے کا دورہ کر کے انتظامیہ کو کچرا فوری طور پر اٹھانے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے صنعتکاروں سے بھی اپیل کی کہ ’’ہر انڈسٹری کے باہر کم از کم 20 درخت لگائے جائیں تاکہ آلودگی پر قابو پایا جاسکے اور صفائی کے معاملات بھی بہتر ہوں‘‘۔

     

  • کراچی آپریشن کامیاب اس وقت ہوگا جب پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی آپریشن کامیاب اس وقت ہوگا جب پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کامیاب اس وقت ہوگا جب پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آج صبح سینٹرل پولیس آفس میں ترقی پانےوالے افسران کی تقریب میں شرکت کی اور ان کو بیجز لگائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کی ذمہ داری اور ذیادہ بڑھ گئی ہے.

    سینٹرل پولیس آفس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کامیاب اس وقت ہوگا جب پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی،انہوں نے مزیدکہا کہ مثالی امن کے قیام کے بغیرہم ترقی نہیں کرسکتے.

    پولیس کی فنڈنگ کےحوالے وزیراعلیٰ نےکہاکہ اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،لیکن پولیس کوسامان کی خریداری کےلیے رقم مختص کی تھی جو خرچ نہیں ہوسکی.

    بلدیاتی اختیارات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قانون موجود ہے بلدیاتی امیدواروں کواختیارات قانون کےمطابق دیے جائیں گے.

    وسیم اختر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جو سہولیات قیدیوں کو ملناچاہییں وہ دی جائیں گی،لیکن کسی قیدی کو اس کے عہدے کی وجہ سےخصوصی سہولت نہیں دی جاسکتی.

    *وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری

    واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ،کور کمانڈرسندھ ،ڈی جی رینجرزسندھ،آئی جی سندھ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ،مشیر قانون، مشیر اطلاعات اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو شرکت کی تھی.