Tag: سندھ

  • ابھی جوان ہوں زیادہ کام کرسکتا ہوں، قائم علی شاہ

    ابھی جوان ہوں زیادہ کام کرسکتا ہوں، قائم علی شاہ

    لاڑکانہ: سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ جب تک ہاتھ پاؤں سلامت ہیں اسی طرح قوم کی خدمت کرتا رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اپنی صاحبزادی نفیسہ شاہ کے ہمراہ سخت سیکیورٹی میں گڑھی خدا بخش پہنچے، جہاں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

    مزار پر حاضری دینے کے بعد سید قائم علی شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ابھی جوانوں سے بھی زیادہ جوان ہوں اور اُن سے زیادہ کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوں‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے سے منصب سے مستعفیٰ ہونے کے بعد قائم علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ’’جب تک زندہ ہوں قوم کی خدمت کرتا رہوں گا ‘‘۔

    قائم علی شاہ کا کہنا تھا ’’، پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ایک سمندر کی مانند ہے، جس میں سب سما سکتے ہیں، انہوں نے مراد علی شاہ سمیت سندھ کابینہ کے ممبران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا‘‘۔

    قائم علی شاہ نے کہا ’’میں پیپلزپارٹی کا کارکن ہوں قیادت کا ہر فیصلے کے آگے سرخمِ تسلیم کروں گا کیونکہ پی پی صوبے کی فلاح اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے‘‘۔

     

  • ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی.

    حادثے میں9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں دس افرادکی حالت تشویش ناک ہے.

    ریسکیواہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،جبکہ ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی.

    *دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں.

  • اسکول کو بم سے اڑانے کا خط موصول، سکھر میں سیکیورٹی سخت

    اسکول کو بم سے اڑانے کا خط موصول، سکھر میں سیکیورٹی سخت

    سکھر: اسکول کو بم سے اڑانے کا دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد شہر کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے اقدامات کردیئے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں واقع ایم کے ہائی اسکول اور گرلز کالج کو بم سے اڑانے کے دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے مطابق اسکول کو موصول ہونے والے خط کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سکھر کے تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔

    پڑھیں : کورکمانڈرز اپنے صوبوں میں بھرپور کومبنگ آپریشن کریں، راحیل شریف

    ایس ایس پی نے مزید کہاکہ ’’شہر میں سیکیورٹی پہلے سے ہی ہائی الرٹ ہے اور داخلی و خارجی گاڑیوں کی مکمل تلاشی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی جارہی ہے، اس ضمن میں 40 سے زائد چیک پوسٹیں قائم کی گئیں ہیں۔

    مزید پڑھیں:  راولپنڈی سمیت ملک بھر میں کومبنگ آپریشن، سینکڑوں گرفتار

    دوسری جانب سانحہ کوئٹہ کے  ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، گزشتہ روز خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی اور فضائی کارروائی کرکے 9 دہشتگرد ہلاک کیے جبکہ بلوچستان میں کومبنگ آپریشن میں تیرہ افراد پکڑے گئے تاہم ایف سی کے مطابق خروٹ آباد اوراسکے ملحقہ علاقے میں رات بھر تابڑ توڑ چھاپے مارے گئے ،گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

  • جیکب آباد : پی ایس 14پر ضمنی انتخاب،پولنگ کا آغاز

    جیکب آباد : پی ایس 14پر ضمنی انتخاب،پولنگ کا آغاز

    جیکب آباد: صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں سندھ اسمبلی کے حلقہ 14پر ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل شروع ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آبادمیں پی ایس 14 کے 163پولنگ اسٹیشنوں میں سے 100 کو انتہائی حساس جبکہ 63کو حساس قرار دیا گیا ہے،جس کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کی گئی ہے.

    سندھ اسمبلی کے حلقہ 14 میں ضمنی انتخابات میں پولنگ کا عمل شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا.

    یاد رہے کہ پی ایس 14 کی نشست پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردارمحمد مقیم خان کھوسو کےانتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی.

    آج کے ضمنی الیکشن میں پی پی کے امیدوار میر اورنگزیب خان پنھور ،پی ٹی آئی کے میر راجہ خان جکھرانی، ن لیگ کے رہنما اسلم ابڑو اور جے یو آئی (ف) کےڈاکٹر عبدالغنی انصاری میدان میں ہیں.

  • کراچی پولیس کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائیاں،5ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کےدوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ برآمد کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی 89 میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی گئی.

    دوسری جانب منگھوپیر میں پولیس نے کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا.پولیس کے مطابق ملزمان بین الصوبائی موٹرسائیکل گروپ کے کارندے ہیں،ملزموں کے قبضے سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئ ہے.

    *کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا تھا.

  • وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا

    وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا

    کراچی : وزیراعظم نوازشریف نے وارشپ ٹینکر کا افتتاح کردیا، انہوں نے کہا کہ وار شپ ٹینکر یوم آزادی کے موقع پرقوم کے لیے تحفہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف وارشپ ٹینکر کا افتتاح کرنے آج کراچی پہنچے،اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’جشن آزادی پر برادرملک ترکی کی جانب سے اس تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں‘‘.

    وزیراعظم نوازشریف نے یہ بھی کہا کہ ’’وار شپ کی تیاری کراچی شپ یارڈ کے لیے اعزاز کی بات ہے‘‘.اس موقع پر انہوں نے شپ یارڈ کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا بھی اعلان کیا.

    nawaz-post-2

    افتتاح کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ’’سترہ ہزار ٹن وزنی فلیٹ ٹینک وارشپ ترکی کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس طرح کے مزید وار شپ فلیٹ تیار کیے جائیں گے‘‘.

    nawaz-post-1

    وزیراعظم نوازشریف کاوارشپ کی افتتاحی تقریب سے کہنا تھا کہ جشن آزادی پر ترکی کی جانب سے وارشپ فلیٹ ٹینکر کے تحفے پر شکریہ ادا کرتا ہوں.


    انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان بہترین دوست ہیں اور انہوں نے کہا ترکی کےساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے.وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے.

    اس موقع پر پاک چین اقتصادی راہداری  کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’یہ منصوبہ خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا‘‘.وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’’پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم بناناچاہتے ہیں‘‘.

    وارشپ فلیٹ ٹینکر کی تیاری پر وزیراعظم نواز شریف نے وزرات دفاعی پیدوار کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی.

    پاک بحریہ کی جانب سے منعقدہ اس تقریب میں وزیراعظم نوازشریف کے ہمراہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیر دفاع خواجہ آصف،رانا تنویر سمیت وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہاورگورنز سندھ عشرت العباد بھی موجود تھے.

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ اور ان کے ہمراہ ترک وزیر دفاع بھی خصوصی طور پر تقریب میں شریک ہوئے.

    یاد رہے کہ آج صبح وزیر اعظم نوازشریف وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور وزیردفاع خواجہ آصف اور رانا تنویر کے ہمراہ ایک روزہ دورے پر کراچی ایئرپورٹ پہنچے ہیں اور وہ یہاں ایک مصروف دن گزاریں گے.

    کراچی ایئرپورٹ پروزیر اعظم نوازشریف کااستقبال وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ،گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا اس موقع پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ اور چیف سیکرٹری سندھ بھی موجود تھے.

    وزیراعظم نوازشریف آج گورنرہاؤس میں ممتاز فلاحی رہنما ڈاکٹر عبدالستار ایدھی مرحوم کے اہل خانہ اور معروف قوال شہید امجدصابری کےاہل خانہ سے تعزیت بھی کریں گے.

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر متحدہ کے 6 کارکنان رہا

    وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر متحدہ کے 6 کارکنان رہا

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے گلستان جوہر سے گرفتار ہونے والے 6 کارکنان رہا کردئیے گئے۔

    Six MQM workers released on directives on Chief… by arynews

    تفصیلات کے مطابق کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے ایم کیو ایم کی جانب سے خلاف کراچی پریس کلب پر گزشتہ روز سے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و رہنماء ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کر کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    پڑھیں :  گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایات جاری کیں کہ ’’گلستان جوہر سے گرفتار افراد میں اگر کوئی بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے متحدہ کے 6 کارکنان ارسلان علی، محمد عدیل، طلحہ علی سمیت دیگر تین کارکنان کو رہا کردیا گیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے متحدہ کے کارکنان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت اور ہدایت کے بعد پولیس نے بے گناہ کارکنان کو رہا کردیا ہے، رہائی پانے والے تمام کارکنان گلستانِ جوہر سیکٹر سے گرفتار کیے گئے تھے‘‘۔

    مزید پڑھیں: کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    کارکنان کی رہائی کے بعد دونوں جماعتوں کی قیادت نے رابطہ کیا، جس میں وزیر اعلیٰ نے متحدہ کی قیادت کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منگل کے روز گلستان جوہر میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر کا محاصرہ کر کے وہاں موجود 7 کارکنان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، گرفتار ہونے والے افراد میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے جنرل کونسلر بھی شامل تھے۔

    خبر پڑھیں :  ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    بعدازاں عوام کی بڑی تعداد نے شاہراہ فیصل تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچی جس کے بعد شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم ایس پی گلشن اقبال کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور کارکنان کی گرفتاری ظاہر ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • کراچی: وزیراعلیٰ سندھ جہانگیر پارک میں گندگی پربرہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ جہانگیر پارک میں گندگی پربرہم

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے جہانگیر پارک میں گندگی پراظہار برہمی کرتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارک کو بحال کریں اورتجاوزات ختم کرائیں.

    تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ نے آج صبح کراچی میں جہانگیر پارک کا اچانک دورہ کیا تو وہاں موجود گندگی اور کچرے کا ڈھیردیکھ کر وزیراعلیٰ سندھ نے برہمی کا اظہار کیا.

    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پارک میں موجود کچرے کے ڈھیر کو صاف کیا جائے اور پارک کی رونقوں کو بحال کیا جائے.

    *کراچی میں صفائی کی حالت بہتر نہ ہوسکی، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

    یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز حیدر آباد کا دورہ کیا،وزیراعلی لطیف آباد اور قاسم آباد کے ان علاقوں میں گئے جہاں انتظامیہ نے پہلے ہی صفائی ستھرائی کے تمام انتظامات مکمل کر رکھے تھے.

  • کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹارگٹد کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی ٹارگٹد کاروائیاں،8ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں آٹھ ملزمان کو گرفتارکرلیا گیاجبکہ شہرمیں پرتشددواقعات میں ایک شخص جاں بحق اور دوزخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ فائراسٹیشن پرقانون نافذکرنےوالےادارے نے کارروائی کرکےفائراسٹیشن افسرسمیت پانچ افرادکو حراست میں لےلیا گیا،زیرحراست افرادکوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

    دوسری جانب نیوکراچی کی بلال کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کی،جس میں تین ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا،ملزمان کےقبضے سےچھینی گئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں.

    ادھر سا ئٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود فقیرگوٹھ میں رات گئے نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے خان محمد نامی شخص جان کی بازی ہار گیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گل گوٹھ میں چوکیداری کرتا تھا،ملزمان نے مقتول کے سر پر تین گولیاں ماریں اور موقع سے فرار ہوگئے.

    رضویہ کے علاقے گلبہار میں نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے یاور عباس جعفری زخمی ہو گیا.پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت کے باعث پیش آیا.

    ادھرگڈاپ سٹی تھانے کی حدود سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب لوڈنگ سوزوکی پر فائرنگ سے مشتاق نامی ڈرائیور زخمی ہو گیا.

    پولیس کے مطابق زخمی ڈرائیور سوزوکی میں دودھ سپلائی کرتا ہے اور واقعہ سے قبل وہ نیو کراچی سے سپر ہائی دنبہ گوٹھ دودھ سپلائی کرنے جار ہا تھا.

  • وکلا تحریک میں‌ آکر کون فریاد کرتاتھا،اعتزاز سے پوچھ لیں، خورشید شاہ

    وکلا تحریک میں‌ آکر کون فریاد کرتاتھا،اعتزاز سے پوچھ لیں، خورشید شاہ

    اسلام آباد؛ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے لگائے گئے بیان کے جواب میں کہا کہ میں اُن کی بات کو سنجیدہ نہیں لیتا لیکن اگر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ کون کس سے ملتا تھا تو چوہدری اعتزازاحسن سے پوچھ لیا جائے۔


    Khursheed Shah discloses major secret to ARY News by arynews

    قائد حزاب اختلاف خرشید شاہ نے اے آر وائی کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو یہ معلوم کرنے کا شوق ہے کہ کون کس سے ملتا تھا تو چوہدری اعتزازاحسن سے معلوم کرلیں کہ وہ کون سا لیڈر تھا جو وکلاء تحریک کے دوران چوہدری اعتزاز احسن سے آکر ملتا تھا اور مل کر بیٹھنے کے لیے درخواست کرتا تھا۔

    خورشید شاہ نے چوہدری اعتزازاحسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اعتزاز احسن ذمہ دار شخص ہیں پتہ نہیں چوہدری صاحب بتائیں گے یا نہیں مگر میں اپیل کرتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے چوہدری اعتزاز احسن وہ حقیقت بتا دیں جو مجھے معلوم ہیں تا کہ لوگوں کو حقیقت کا معلوم ہو جائے اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔

    اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ اے آر وائی پہلا چینل ہے جس سے یہ بات کر رہا ہوں ورنہ پہلے میں نے کبھی یہ بات کسی کو نہیں بتائی تھی تا کہ لوگوں کو صحیح صورت حال کا پتہ چل جائے،اپوزیشن چوہدری اعتزازسےذرا پوچھ لیں جب وکلا تحریک چل رہی تھی کونسا لیڈرتھا جو اُن سے آکر ملتا تھا اور اعتزاز احسن سے کہتا تھا آؤ مل کر بیٹھیں اور کچھ ایسی تجویزیں بھی دیتا تھا وہ کیا تجویزیں دیتا ہے چوہدری اعتزاز قوم کو بتا دیں۔