Tag: سندھ

  • مورو پولیس نے 14 ماہ کے بچے کو ڈاکوؤں کا سرغنہ قرار دے دیا

    مورو پولیس نے 14 ماہ کے بچے کو ڈاکوؤں کا سرغنہ قرار دے دیا

    مورو: مورو پولیس نے تھانہ درس میں 14 ماہ کے بچے فرحان پر ڈکیتی کے الزام میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے۔

    تفصیلات کے مطابق مورو پولیس نے 14 ماہ کے بچے کو ڈاکوؤں کا سرغنہ قرار دے دیا جب کہ چودہ ماہ کا معصوم بچہ جسے ٹھیک طریقے سے بیٹھنا تک نہیں آتا اور جو اپنی بات بھی نہیں سمجھا سکتا اُسے مورو پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ افراد کا سرغنہ قراردے دیا گیا ہے۔


    Police book infant in Motorbike theft case!! by arynews

    ذرائع کے مطابق کمسن بچے پر موروپولیس نے 392 کے تحت ڈکیتی کا مقدمہ درج کیا بچے کے والد شیر محمد نے بتایا کہ مورو پولیس نے بااثر شخصیات کے اشارے پر معصوم بیٹے پرجھوٹا مقدمہ درج کرکے اُن کے اہل خانہ کو ہراساں کیا جا رہا ہے اس لیے نو منتخب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اس معاملے کا نوٹس لے کر ہمیں انصاف دلائیں۔

    واضح رہے مورو کے علاقے میں ایک طرف تو ڈکیتی وارداتیں تیزی سے بڑھتی جا رہی ہیں تو دوسری طرف پولیس اس قسم کے مضحکہ خیز کیس میں اپنی توانائی صرف کررہی ہیں جس کا خمیازہ علاقہ مکینوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

  • لاڑکانہ: قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    لاڑکانہ: قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے،وزیراعلیٰ سندھ

    لاڑکانہ : وزیراعلی سندھ مراد علی کاگڑھی خدا بخش میں کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نثار کھوڑو اور کابینہ کے وزراء کے ہمراہ لاڑکانہ گڑھی خدا بخش پہنچے،جہاں انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو اور سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی مزار پر حاضری دی،اور فاتحہ خوانی کی.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدابخش میں بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ شہید بے نظیر بھٹو سے عوام کی خدمت کا سبق سیکھا،اور اسی جذبے کے تحت عوام کے مسائل حل کریں گے.

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت اپنےشہیدرہنماؤں کےاصولوں پرچلےگی،پوری کابینہ کے ساتھ عوام کی خدمت کروں گا.

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ رینجرز کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا،قانون نافذ کرنے والے ادارے ہر علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے.

    انہوں نے کہا کہ کرپشن صرف سندھ کا مسئلہ نہیں پورے پاکستان کا ہے،ماضی میں کی گئی کرپشن پر وقت ضائع نہیں کروں گا،مستقبل کے لیے ایسی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی کہ کرپشن نہ ہو.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ نے میرے خلاف امیدوار نہیں کھڑا نہیں کیا،اس پر ان کا شکر گزار ہوں.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے،آپریشن ضرب عضب میں ملٹری فورسز کا کردار بہت اہم ہے،ملٹری کی کارروائیوں سے سویلین فورس مضبوط ہوئی ہے.

    یارہےکہ وزیر اعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کی تھی اور واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیا تھا.

  • کسی علاقے کی بات نہیں،کرمنل کے پیچھے ہر جگہ جائیں گے،ڈی جی رینجرز

    کسی علاقے کی بات نہیں،کرمنل کے پیچھے ہر جگہ جائیں گے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی پر حملے کے بعد ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں موقف بیان کیا کہ رینجرز جرائم پیشہ افراد کے پیچھے ہر علاقے تک جائے گی اور اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔

    ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے لاڑکانہ میں رینجرز کی گاڑی پر حملہ کرکے 1 رینجرز اہلکار کو شہید اور 4 اہلکاروں کو زخمی کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ لاڑکانہ میں دو دھماکے کیے گئے ہیں،بم سڑک کے کنارے کھڑی دو سائیکلوں میں نصب تھے،دھماکے میں ممکنہ طور شدت پسند تنظمیں ملوث ہوسکتی ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انہون نے کہا کہ دھماکے میں کسی سیاسی جماعت کے ملوث ہونے سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہے تا ہم جو بھی ان واقعات میں ملوث ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،رینجرز کرمنل کے پیچھا کرتے ہوئے ہر علاقے میں جائے گی۔

    واقعہ کی مکمل تفصیل جانیے : لاڑکانہ میں کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق چار زخمی 

    دھماکے کی وجوہات کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ڈی جی رینجرز نے جواب دیا کہ لاڑکانہ میں رینجرز گاڑی پر دھماکہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کو متاثر کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے۔

    اس موقع پر رینجرز کو اختیارات ملنے کے حوالے سے ڈی جی رینجرز نے واضح کیا کہ رینجرز کو صوبائی اور وفاقی حکومت کی حمایت حاصل ہے،اس حوالے سے قانون بھی کلیئر ہے،ہم بھی کلیئر ہیں اور ادارے بھی کلیئر ہیں کہیں کوئی ابہام نہیں ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کرتے ہوئے 20 مشتبہ کو لاڑکانہ اور قمبر شہداد کوٹ سے گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزمان سے نامعلوم مقام پر تفتیش کی جا رہی ہے،خدشہ ہے کہ رینجرز گاڑی پر حملے میں کالعدم علیحدگی پسند تنظمیں ملوث ہوں۔

  • لاڑکانہ :کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق،سیاسی شخصیات کی مذمت

    لاڑکانہ :کریکردھماکہ،1اہلکار جاں بحق،سیاسی شخصیات کی مذمت

    لاڑکانہ : صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں میروخان چوک کے قریب کریکر دھماکے میں رینجرز کا 1 اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز کے چار اہلکاروں سمیت دو راہگیر زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں میروخان چوک کے قریب کریکر دھماکے میں رینجرز کاایک اہلکار جاں بحق اور چار اہلکاروں سمیت دو راہگیرزخمی ہوگئے،دھماکے میں رینجرز ہیڈکوارٹرز کے قریب گاڑی کو نشانہ بنایاگیا.

    دھماکے میں زخمی ہونے والے پانچ اہلکاروں سمیت دو راہگیروں کو چانڈکا میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیاتھا،زخمیوں میں رینجرز کے ایک اہلکار کی حالت تشویش ناک تھی جسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا،لیکن دوران علاج رینجرز اہلکار جاں بحق ہوگیا.

    دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا،ذرائع کےمطابق دو مشتبہ افراد کوحراست میں لیاگیا.

    حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا،ڈی جی رینجرز سندھ

    نماز جنازہ میں ڈی جی رینجرز ،ڈی آئی جی،کمشنر،ایس ایس پیزسمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی،نماز جنازہ کے موقع پر شہید اہلکار کے اہلخانہ غم سے نڈھال تھے.

    ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے کہا کہ دہشت گردی میں کون ملوث ہے ابھی کہنا قبل از وقت ہوگا،انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلدگرفتار کرلیاجائےگا.

    میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ مجرم جہاں بھی ہوں پولیس کے ساتھ کارروائی کی جائے گی،ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں کارروائی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت دونوں کی حمایت حاصل ہے.

    ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے لیے کیے جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہیدوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی.

    وزیراعظم نوازشریف کی لاڑکانہ حملے کی مذمت

    وزیراعظم نوازشریف کی لاڑکانہ میں رینجرز پر ہونے والےحملےکی شدید مذمت کی اور حملے میں شہید ہونےوالے اہلکار کے بلند درجات کے لیے دعا کی.

    وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالی پسماندگان کو نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے،انہوں نے حملے میں زخمی ہونےوالے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ میں ہونے والے دھماکے کا نوٹس لے لیااور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی،وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی کو ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا.

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کو بزدلانہ کارروائی قراردے دیا.

  • سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ،لڑکا جاں بحق

    سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ،لڑکا جاں بحق

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ جس میں لڑکا جان کی بازی ہار گیا،جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں دس چک میں رات کے وقت ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر دو ماه قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر چھریوں کے وار کردیے.

    حملے میں 26 ساله شھزاد کھوکھر جاں بحق ہوگیا اور اس کی اہلیه لبنی شدید زخمی ہوگئی،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے میت اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا.

    اسپتال میں زخمی لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کردی ہے،تاہم واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

    واضح رہے کہ شھزاد کھوکھر اور لبنی نے صرف دو ماھ قبل پسند کی شادی کی تھی اور وه دس چک میں رہائش پذیر تھے.

  • صاف کراچی،سر سبز تھر اور محفوظ سندھ  ترجیحات ہیں،مراد علی شاہ

    صاف کراچی،سر سبز تھر اور محفوظ سندھ ترجیحات ہیں،مراد علی شاہ

    کراچی : صوبہ سندھ کے نئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ سندھ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے میں بآسانی کامیاب رہے انہوں نے اپنی تقریر میں کرپشن سے پاک پر امن سندھ کے قیام کو اپنی پہلی ترجیع قرار دی۔

    سندھ اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لے کر وزیر اعلیٰ کا منصب سنھبالنے والے سید مراد علی شاہ نہایت پُر اعتماد نظر اآئے،انہوں اسمبلی سے اپنے خطاب میں پیلپز پارٹ کی اعلیٰ قیادت ،صوبہ سندھ کی عوام اور اسمبلی ممبران کا شکریہ ادا کیا جن کی بدولت وہ اس منصب تک پہنچے۔

    اپنی تقریر کے دوران اپنے والدین کے ذکر پر آبدیدہ ہو گئے،اُن کا کہنا تھا کہ اس مقام پر پہنچنے میں میرے والدین کی تربیت کا بڑا ہاتھ ہے،آج والد ہوتے ہو نہایت خوش ہوتے اور مجھے بھی فخر کا حساس ہوتا۔

    اسی سے متعلق : سید مراد علی شاہ 88 ووٹ لیکر وزیراعلیٰ سندھ منتخب

    اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی کی شہید چیئرمین بے نظیر بھٹو کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج سب زیادہ جس شخصیت کی کمی محسوس کررہا ہوں وہ میری محترمہ بے نظیر بھٹوہیں جو اب ہم میں نہیں ہیں،انہوں نے میری سیاسی تربیت کی میں ان کی قائدانہ صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھاتا رہوں گا۔

    اپنی ترجیحات سے اراکین اسمبلی کو آگاہ کرتے ہوئے نئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میرا نصب العین عوامی خدمت ،عوامی خدمت اور بس عوامی خدمت ہو گا یہی میری پہلی ترجیح ہے، ریاست کی اولین ذمہ داری امن و امان کو قائم رکھنا ہے جسے ہر چیز پر مقدم رکھا جائے گا اس کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں اقدامات کی اشد ضرورت ہے جب کہ صحت کے شعبے میں ایسے اقدامات کرنا چاہتا ہوں کہ کہ ایک صحت مند ماں صحت مند بچہ جنم دے اور پھر اس کی صحت مند ماحول میں بہترین پرورش بھی کر پائے۔

    سندھ کے نئے وزیر اعلی مزید کہا کہ صاف ستھرا کراچی،سر سبز تھر اور محفوظ سندھ میرا خواب ہے،ہر جگہ کرپشن کرپشن کی آوازیں آتی رہتی ہیں لیکن اب یہ ناسور ختم ہوتی بھی نظر آئے گی۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ وزیر اعلیٰ ہاوس کے دروازے ہر سیاسی جماعت کے لیے کھلے ہیں، سب سے ملوں گا اور سب کے مسائل حل کروں گا،میری کوشش ہوگی کہ کم از کم سے پروٹوکول رکھوں اور ایسے وقت آمد ورفت رکھوں جب ٹریفک کم ہوتا ہو تا کہ عوام الناس کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

    سید مراد علی شاہ نے میڈیا کا خصوصی شکر ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ میڈیا مثبت تنقید کرکے مجھے درست اطلاعات اور سمت کا تعین کرنے میں مد کرتی رہے گی، میں علی الصبح اُٹھنے کا عادی ہوں اور پیر سے صبح 9 بجے اپنے آفس میں ہوں گا جسے دیر سے آنے کی عادت ہے وہ ابھی سے خود سمجھ لے۔

  • کراچی : سول اسپتال میں میڈیکل آفیسر کی ہلاکت معمہ بن گئی

    کراچی : سول اسپتال میں میڈیکل آفیسر کی ہلاکت معمہ بن گئی

    کراچی : سول اسپتال میں میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انیل کمار پراسرار طور پر اسپتال کے کمرے میں مردہ پائے گئے،پولیس کا کہنا ہے واقعہ خودکشی کا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سول اسپتال میں ڈاکٹر انیل کمار پر اسرار طور پر اسپتال کے کمرے میں مردہ پائے گئے،ڈاکٹر سول اسپتال میڈیکل یونٹ نمبر ٹو میں تعینات تھے.

    ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرانیل نے خودکشی کی،ان کی لاش کمرے سے ملی جہاں وہ رہائش پذیر تھے.

    پولیس حکام کے مطابق لاش پوسٹ مارٹم کےلیے منتقل کر دی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.

    واضح رہے کہ ڈاکٹر انیل کا موبائل فون پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے جس کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے.

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق رات گئے رینجرز نےکراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک ایٹ مینارہ مسجد کے اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اوراس دوران مشتبہ گھر وں کی تلاشی لیتے ہوئے دومشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

    دوسری جانب ملیرسعود آباد کے علاقے میں واقع آر سی گراؤنڈ کے قریب بھی رات گئے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ دو کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق بعد ازاں دونوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا.

    ادھر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ندیم عرف بابے کو گرفتار کر لیا،ایس پی انویسٹی گیشنزاختر فاروق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا سابق علاقائی ذمہ دار ہے اور اس نے دوران تفتیش بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے.

  • سندھ میں میئرو ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    سندھ میں میئرو ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری

    میئرالیکشن کمیشن نےسندھ میں بلدیات کے شہری اداروں کے لیے میئر ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے لیے چیئرمین وڈپٹی چیئرمین کےانتخابات کاشیڈول جاری کردیا،جس کے مطابق پولنگ 24اگست کو ہوگی۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ کے بلدیاتی اداروں کے انتخابات کا تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے میئر، ڈپٹی میئر اور ضلعی کونسل کے انتخابات کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے،شیڈول کے مطابق پولنگ 24 اگست کو ہوگی جس کے لیے امیدوار 5 اگست سے 8 اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جب کہ 8 اگست سے 10 اگست تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔

    کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں پر اعتراضات 12 اگست اور 13 اگست کو الیکشن کمیشن میں اپیلیں دائر اورنمٹائی جائیں گی، اپیلوں پر 13 اگست کو ہی فیصلےسنائے جائیں گےجب کہ امیدوار پندرہ اگست کو کاغذات واپس لےسکیں گےجس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اگست کو جاری کرکے 24 اگست کو الیکشن منعقد کرائی گی اور نتائج کا اعلان 25 اگست کو کیا جائے گا 29اگست کو کامیاب امیدواروں کا نوٹی فکیشن جاری ہوگا اور کامیاب امیدوار30 اگست کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔

    اسی سے متعلق : سندھ میں ہونے والے میئر و ڈپٹی میئر کے انتخابات ملتوی

    یاد رہے اس سے قبل بھی دو مرتبہ سندھ بھر میں میئر ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اجراء کیا گیا تھا تا ہم ایک مرتبہ سپریم کورٹ کی جانب سے مداخلت کے باعث اور دوسری بار الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری نہ ہونے کے باعث انتخابات ملتوی کیے گئے تھے جب کہ اس بار کراچی کے نامزد میئر وسیم اختر جیل کسٹڈی میں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیے : نامزد میئر وسیم اختر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ

    دوسری جانب میونسپل کمیٹی ٹھٹہ، گمبٹ اورضلع خیرپورکی تمام خالی نشستیں پر کردی جائیں گی، الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق ضابطہ اخلاق بھی جاری کردیا، جس کے مطابق سرکاری وسائل اور اثرورسوخ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

  • حمایت کریں یا مخالفت تباہی سندھ کا مقدر ہے، خواجہ اظہار الحسن

    حمایت کریں یا مخالفت تباہی سندھ کا مقدر ہے، خواجہ اظہار الحسن

    کراچی : سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ گزشتہ 8 سالوں میں قائم علی شاہ کو بلامقابلہ منتخب کروانے میں اپوزیشن نے اہم کردار ادا کیا مگر پی پی نے اس کے بدلے شہری سندھ کا حال بدتر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ’’تمام آپشنز پر غور وفکر کرنے کے بعد ایم کیو ایم نے قائد ایوان کے انتخابات میں کسی امیدوار کی حمایت اور مخالفت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’’قائد ایوان کی ووٹننگ کے ڈرامے سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے، ہم کسی امیدوار کی حمایت کریں یا مخالفت تباہی سندھ کا مقدر بن چکی ہے، پی پی کا رویہ غیر جمہوری ہے نامزد وزیر اعلیٰ سمیت پیپلزپارٹی کی کسی بھی قیادت نے ایم کیو ایم سے ووٹنگ کے معاملے پر رابطہ نہیں کیا‘‘۔

    پڑھیں :                 مراد علی شاہ اور خرم شیر زمان نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

     خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ ’’اسمبلی میں ہمارے مطالبات نہیں سننے جارہے ، ایوان میں ظالم اکثریت اپنی من مانی کررہی ہے، کل احتجاجاً قائد ایوان کے انتخابات سے بائیکاٹ کریں گے۔ پی پی نے رینجرز اختیارات کے معاملے میں کراچی اور اندرون سندھ کے ساتھ امتیازی سلوک رکھا‘‘۔

    اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سندھ سید سردار احمد نے کہا ہے کہ  ’’ایم کیو ایم شراکتی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے مگر وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں ہم کسی کی حمایت اور مخالفت نہیں کریں گے، ممبران اسمبلی میں سے کوئی بھی شخص ووٹننگ میں حصہ نہیں لے گا‘‘۔

    یہ بھی پڑھیں :     امن وامان کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے ، مراد علی شاہ

     سید سردار احمد نے مزید کہا کہ ’’ ایسا کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتے جس سے سب کچھ ختم ہوجائے، ایم کیو ایم نے بات چیت کے لیے ہمیشہ اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں‘‘۔

    ممبر سندھ اسمبلی محفوظ یار خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کے 133 کارکنان لاپتہ ہیں انہیں ہر صورت بازیاب کروایا جائے اور ماورائے عدالت قتل ہونے والے 66 افراد کے قاتلوں کو سخت سزا دی جائے‘‘۔

    اسے پڑھیں :     پارٹی قیادت جو ہدایت کرے گی اُس پر عمل کریں گے، مراد علی شاہ

    محفوظ یار خان کا مزید کہنا تھا کہ ’’ایم کیو ایم پُرامن اور جمہوریت پر یقین رکھنے والی جماعت ہے مگر ہمارے صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے، روزِ اول سے کراچی آپریشن میں ہونے والی زیادتیوں کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ہمیشہ سے ہمارا یہی مطالبہ رہا ہے کہ کراچی آپریشن درست سمت میں کیا جائے اور ہمارے ساتھ ہونے والی ناانصافی کو بند کیا جائے مگر ہمیں انصاف فراہم کیے جانے کے بجائے جھوٹے الزامات کی بھر مار کی جارہی ہے اور کارکنان کو مسلسل گرفتار کیا جارہا ہے‘‘۔

    محفوظ یار خان نے مطالبہ کیا کہ میئر کراچی وسیم اختر اور روف صدیقی سمیت تمام بے گناہ کارکنان کو فی الفور رہا کیا جائے اور اگر کوئی مجرم ہے تو اُسے عدالتوں میں پیش کیا جائے۔