Tag: سندھ

  • کراچی : رینجرز نے سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی : رینجرز نے سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    کراچی : رینجرز نے خصوصی اختیارات ملنے کے بعداندورن سندھ میں کارروائیوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی،اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں،علحیدگی پسندوں،اور جرائم پیشہ افراد سمیت 533ملزمان کو گرفتار کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے 5 ستمبر 2013 کو ملنے والے خصوصی اختیارات کے بعد اندرون سندھ میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران 533 ملزمان کو گرفتار کیا.

    گرفتار ملزمان میں 34 کالعدم تنظیم کے کارندے،16علیحدگی پسند تنظیموں کے دہشت گرد اور چار ایم کیو ایم عسکری ونگ کے کارکن بھی شامل تھے،ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران 18 ڈاکو،24 منشیات فرروش اور 234 دیگر ملزمان گرفتار کیےگئے.

    نیشل ایکشن پلان کے تحت فارن ایکٹ کی خلاف ورزی پر 127 غیرقانونی افغان باشندے بھی گرفتار کیے گئے،ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے 478 ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کے لیے پولیس کے حوالے کیا جبکہ 55 ملزمان کو کسٹم،ایف آئی اے،اور دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے حوالے کیا گیا.

    واضح رہے کہ ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز کے دو افسران 1 اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے.

  • کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں،پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت سات ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کے قبضے سے دو کلو بارودی مواد،اسلحہ بھی برآمد ہوا.

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےمیں مطلوب تھے.

    دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ اور چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیاگیا.

  • کام کے بدلے وفاق پیسے نہیں مٹھی بھر چنے پکڑا دیتا ہے، قائم علی شاہ

    کام کے بدلے وفاق پیسے نہیں مٹھی بھر چنے پکڑا دیتا ہے، قائم علی شاہ

    گھوٹکی : وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ شینگ بند کی مرمت کا کام وفاق کی ذمہ داری ہے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے اس کی مرمت کا کام کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سندھ حکومت وفاق کے کام کررہی ہے مگر اس کے بدلے پیسے نہیں بلکہ مٹھی بھر چنے تھما دئیے جاتے ہیں‘‘۔

    اس موقع پر انہوں نے محکمہ موسمیات کی پیش گوئیوں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’دنیا کے کسی ملک کا محکمہ موسمیات بارش کی پیش گوئی نہیں کرتا مگر ہمارے یہاں تیز بارشوں کی خبر سنادی جاتی ہے اور بارش بھی نہیں ہوتی‘‘۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے چھوٹے صوبوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے جو جمہوری رویہ نہیں ہے، حکومت چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرے اور اُن کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔

    اس دورے میں سائیں خوش گوار موڈ میں نظر آئے اور سندھی اجرک اور پی کیپ پہن کر وہاں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں اور افسران کے ساتھ تصاویر بنوانے میں مصروف رہے۔ قبل ازیں قائم علی شاہ نے شینگ بند پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا اور افسران کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

    مٹیاری: دریا کنارے سیلفی لینے والے 3 دوست دریا میں جا گرے

    مٹیاری: ہالہ اولڈ سندھو دریا پر سیلفی لینے کے شوقین تین نوجوان سیلفی لیتے ہوئے پاؤں پھسلنے سے دریا میں جا گرے دو نوجوان ہلاک جب کہ ایک کو بچا لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ہالہ اولڈ سندھو دریا پر تین نوجوان تفریح کے غرض آئے تھے،پکنک کیے دوران تینوں نوجوانوں نے سیلفی لینا شروع کیں کہ پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جا گرے۔

    ریسکیو اداروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دریا میں نوجوانوں کی تلاش شروع کردی، تلاشی کے دوران ایک نوجوان کو بآحفاظت نکال لیا گیا تا ہم دو نوجوان دریا میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے جن کی لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

    مٹیاری پولیس کے مطابق تینونوں نوجوان دوست تھے اور مٹیاری کے ایک ہی محلے میں رہتے تھے نوجوان سیلفی لیتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور دریا میں جا گرے ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں تینوں دوست دریا میں بہہ گئے جہاں ریسکیو ادروں نے ایک دوست کو بچالیا ہے جسے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    علاقہ مینوں کا کہنا ہے کہ عید مے موقع کئی نوجوان تفریح کی غرض سے دریا کا رخ کرتے ہیں اور سہولیات نہ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہو جاتے ہیں،حکومت کو چاہیے کہ علاقہ کے واحد تفریح گاہ پر حفاظتی اقدام کیے جائیں تا کہ لوگ بآسانی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح منانے آسکیں۔

  • کراچی :  مرحوم عبدا لستار ایدھی کا سوئم آج میمن مسجد میں ہو گا

    کراچی : مرحوم عبدا لستار ایدھی کا سوئم آج میمن مسجد میں ہو گا

    کراچی : خادم انسانیت مرحوم عبدالستار ایدھی کا سوئم آج کراچی کی میمن مسجد میں ہو گا،جس کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق لوگوں کا سہارا بننے والے مولانا عبدالستار ایدھی کی رسم قل آج صبح ساڑھے 9سے 10بجے تک میمن مسجد میں ادا کی جائے گی جس کےلیے مسجد کے اطراف سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں.

    مسجد کے اطراف میں پولیس اور رینجرز کے دستے تعینات ہیں اور مسجد میں داخلے کےلیے واک تھرو گیٹس لگا دیے گئے ہیں،اس کے علاوہ خواتین کےلیے میٹھادار میں عبدا لستار ایدھی کی رہائش گاہ پر مرحوم کے ایصال ثواب کےلیے قرآن خوانی بھی کی جائے گی.

    *کراچی: عبدالستار ایدھی قومی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک، ہر آنکھ اشک بار

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پیکر انسانیت و فخرِ پاکستان عبد الستار ایدھی کو قومی اعزازت کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا،صدر مملکت،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،چیئرمین سینیٹ،گورنر سندھ، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت دیگر شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی تھی.

  • کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت میں موجود تمام افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کاسامان لوٹ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں واقع رہائشی عمارت میں مسلح افراد شام کے وقت میں داخل ہوئے اور عمارت کا باہر کا دروازہ بند کرکے عمارت میں رہائشی تمام افراد کو یرغمال بنالیا.

    ڈاکوؤں نے تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کی اور باآسانی فرار ہوگئے،اہل علاقہ کے مطابق مسلح افراد کی تعداد چھ تھی جو ایک گھنٹے تک عمارت میں قائم تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوگئے.

    پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی.

  • وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان

    وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پیکر انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا،جبکہ صوبائی حکومتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیکرانسانیت مسیحا پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو نشان امیتاز دینے کا اعلان کردیا.

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ خود ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں لیکن صحت اجازت نہیں دیتی،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ شہبازشریف ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں گے.

    اُن کامزید کا کہناتھا کہ عبدالستارایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی مسیحا پاکستان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا،وہ انسانیت کا درد رکھنے والی معروف شخصیت تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا عبدالستار ایدھی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار ہے پوری دنیا عظیم انسان سے محروم ہوگئی .

    سندھ حکومت نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے بھی عبدالستار کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

  • کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،چھ ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا،زبردستی فطرہ لینے والوں کورینجرز نے حراست میں لے لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق رینجرز نےکراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کاسیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے،رینجرز نے زبردستی فطرہ لینے والے دوافراد کو بھی رینجرز نے حراست میں لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور فطرہ کی پرچیاں برآمد ہوئیں.

    دوسری جانب ملیرسعودآبادمیں پولیس نےکارروائی کرکےدوملزمان گرفتارکیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا.

  • میرے خلاف مقدمات کے پیچھے حضرت یونس کے دور جتنی بڑی مچھلی ہے

    میرے خلاف مقدمات کے پیچھے حضرت یونس کے دور جتنی بڑی مچھلی ہے

    کراچی: ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ ان کے خلاف قائم ہونے والے مقدمات کے پیچھے حضرت یونس علیہ السلام کے دور جتنی بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے۔

    سابق وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل نے آج عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین جوڈیشل ریمانڈ ہیں ان کی طبعیت ناساز ہے اور وہ جناح اسپتال میں زیر علاج ہیں، عدالت کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کے مرض کی تشخیص کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا گیا تھا۔

    ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو میڈیکل بورڈ کی تجاویزات پڑھ کر سنائیں جس میں ڈاکٹر عاصم کی جلد ازجلد سرجری کا مشورہ دیا گیا تھا اس موقع پر ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جناح اسپتال کی انتطآمیہ کو جلد از جلد آپریشن کرانے کا حکم دیا جائے جس کے اخراجات ڈاکٹر عاصم خود اُٹھانے کو تیار ہیں۔

    سواری جانب نیب کی جانب سے سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو کرپشن کے دوکیسیز میں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ڈاکٹر عاصم نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں اور میں اس کھلے جھوٹ کو نہیں مانتا۔

    اس موقع پر ایک صحآفی کی جانب سے پوچھے گئے کہ سوال کہ آپ کے خلاف مقدمات کے پیچھے کو ن ہے کہ جواب میں ڈاکٹر عاصم نے جواب دیا کہ میرے خلاف دائر مقدمات کے پیچھے جن بڑی مچھلیوں کا ہاتھ ہے وہ حضرت یونس علیہ السلام کے دورجتنی مچھلیوں کے برابر ہے۔

  • لیاری کے گینگ وار زاہد لاڈلہ دبئی سے گینگ چلا رہا ہے

    لیاری کے گینگ وار زاہد لاڈلہ دبئی سے گینگ چلا رہا ہے

    کراچی: لیاری گینگ وارملزمان کا کراچی میں دبئی سے بھتے کا نیٹ ورک چلانے کا انکشاف ہوا ہے، لیاری گینگ کے مرکزی ملزم بابا لاڈلہ کا بھائی زاہد لاڈلہ دبئی سے بھتہ مافیا کی سربراہی کر رہا ہے۔

    کراچی کے علاقے اولڈ ایریا کے تاجر لیاری گینگ وارکے آسیب سے جان نہیں چُھڑا سکے ہیں،لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم اور کراچی میں دہشت کی علامے سمجھے جانے والے زاہد لاڈلہ کے چھوٹے بھائی زاہد لاڈلہ کی جانب سے بھتے کے پیغامات تاجروں کو بھیجے جارہے ہیں۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وارکے اہم کردارنورمحمد عرف بابا لاڈالہ کے بھائی زاہد لاڈلہ کی ایک وڈیو منظرعام پرآنے کے بعد سے لیاری گینگ وارکے اہم کردارکی دبئی میں موجود گی اور وہاں سے گینگ چلانے کے ناقابل تردید شواہد ہیں۔

    تاجروں سے بھتہ وصولی کے لیے لیاری گینگ والوں نے کم عمرنوجوانوں کو استعمال کرتے ہیں جو تاجروں کے آپس جا کرروپوں سے بھرے لفافے وصول کر کے لیاری گینگ کی جانب سے مقرر کردہ مقام پر پہنچا دیتے ہیں لیاری گینگ وار والے اس کام کے لیے نوجوانوں کو نہایت معمولی روپے بہ طور انعام بھی دیتے ہیں۔

    یاد رہے زاہد لاڈلہ اپنے بھائی بابا لاڈلہ کی ہلاکت کی متضاد خبروں اور 2013 میں کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد دبئی فرارہوگیا تھا جہاں اس نے وہ جعلی دستاویزات پر قیام پذیر ہے اور وہاں سے گینگ وار کی باگ دوڑ سنبھالے ہوئے ہے۔

    واضح رہے زاہد لاڈلہ پرلیاری کے مختلف تھانوں میں کئی افراد کے قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر جرائم کے مقدمات درج ہیں جس کے با وجود وہ بآ سانی ملک سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ جعلی سفری دستاویزت پر دبئی پہنچا۔

    زاہد لاڈلہ کی سرگرمیوں سے متعلق ویڈیو کی سوشل میڈیا میں آنے کے بعد قانون نافذ کرنے ولے ادارے متحرک ہو گئے ہیں اور زاہد لاڈلہ کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔