Tag: سندھ

  • منگھو پیر میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے

    منگھو پیر میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے

    کراچی: منگھوپیر تیز رفتار بس سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی،موٹرسائیکل پر سوار دونوں نوجوان جان بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق منگھو پیر کے علاقے میں نادرن بائی پاس پر تیز رفتار مسافر اور سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کے درمیان تصادم سے موٹر سائیکل سوار دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے ہیں۔

    تصادم اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ موٹرسائیکل سوار نوجوان مقوقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    بس میں سوار مسافروں کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی لا پرواہی کی وجہ سے پیش آیا وہ بس نہایت تیز رفتاری سے چلا رہا تھا جس کے باعث سامنے سے آتی موٹر سائیکل کو کچل دیا۔

    پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر ابتدائی شواہد اکھٹا کرنے شروع کر دیئے ہیں تا ہم مسافر بس کا ڈرائیور حادثہ ہوتے ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ریسکیو ادارے نے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوراوں کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں سے لواحقین نے میتوں کو وصول کیا۔

  • اندرون سندھ سے 2ملزمان گرفتار،ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے

    اندرون سندھ سے 2ملزمان گرفتار،ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے

    کندھ کوٹ: اندرون سندھ کے علاقہ کندھ کوٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ملزمان ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اُڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کندھ کوٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے،گرفتار ملزمان دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے جس کے لیے بھاری مقدار میں بارود جمع کر رکھا تھا۔

    ایس ایس پی کشمور فدا حسین نے میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے 5 کلو دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے اس بارود سے ملزمان ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اُڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ پولیس نے فوری کرتے ہوئے ملزمان کو رنگے ہاتھوں کو گرفتار کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگرد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے جنہوں نے کالعدم تنظیم کے اہم کارندے صادق بادشاہ سے مل کر کارروائیاں کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد ایک پولیس پارٹی تیار کر لی گئی ہے جو صادق بادشاہ اور گرفتار دہشتگردوں کے ساتھیوں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

  • کراچی : پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،13 افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،13 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،سات ملزمان سمیت چھ مشتبہ افراد گرفتار کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اتحاد ٹاؤن پولیس نئ بلدیہ کے علاقے قائم خانی محلے میں رات گئے پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان گل،آصف خان اور انزلہ خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا.

    سعودآباد پولیس نے دو ملزمان نعمان عرف نومی اور محمد سہیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا.

    دوسری جانب کلری پولیس نےملزم عبدا للہ احمد اور دانیال کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی.

    ادھرگلشن معمار کے علاقے اسکیم 33 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا.

  • گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں،رینجرز اعلامیہ

    گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے وہ دہشت گردی میں ملوث ہیں،رینجرز اعلامیہ

    کراچی: سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں خصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری ادارےمیں سیاسی یاعسکری تنظیم کےدفاترنہیں ہونے چاہئیں سرکاری اداروں میں قائم سیاسی و عسکری دفاتر کو فی الفور بند کردیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے،اعلامیہ میں سرکاری اداروں میں سیاسی جماعت یا کسی عسکری ونگ کے دفاتر کے قیام پر فی الفور بند کرنے کی واضح ہدایات دی گئی ہیں۔
    اعلامیہ کے مطابق اگر سرکاری اداروں سے سیاسی اور عسکری ونگ کے دفاتر بند نہیں کیے گئے تو تمام ذمہ داران کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں موجودتمام گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا جائے کیوں کہ گھوسٹ ملازمین سیاسی عسکری تنظیم کے اثرو رسوخ کی بنیاد پر بھرتی کئے گئے ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

    رینجرز حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ ان فیصلوں پر عمل درآمد کرنے دہشت گردی کی علامت کو جڑسےاکھاڑ پھینکا جاسکے گا اس کے لیے عوام کیے تعاون کی بھی ضرورت ہے،رینجرز حکام نےعوام سے اپیل کی ہے کہ سرکاری اداروں میں موجود گھوسٹ ملازمین اور سرکاری اداروں میں قائم سیاسی و عسکری ونگ کی اطلاع ہیلپ لائن نمبر 1001 پردیں۔

    رینجرز اعلامیے کے مطابق مندرجہ بالا فیصلے گزشتہ روز ایپکس کمیٹی کےاجلاس میں کیےگئے تھے۔

  • کراچی : قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کاروائیاں،دو ڈاکو ہلاک چار ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کاروائیاں،دو ڈاکو ہلاک چار ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے نئی سبزی منڈی کے قرین مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ رینجرز نے کاروائی کرکے بھتہ خور سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نئی سبزی منڈی قاسم آباد میں پولیس اور ملزمان کے دورمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے،ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں

    ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے،ادھر عوامی کالونی پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ،نقدی اور دیگرسامان برآمد کر لیا۔جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے.

    دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیاملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اور گینگ وار سے ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے شاہ کالونی سے دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا،ترجمان رینجرزکا کہنا ہے ملزمان ماہ رمضان میں بھتہ وصول کرکے سیکٹرآفس میں جمع کراتے تھے،ملزمان کےقبضہ سےاسلحہ بھی برآمدہوا ہے.

    رینجرزکا کہنا ہےعدنان عرف ڈیٹونیٹر تین افرادکےقتل میں ملوث ہے،جبکہ ملزم ناصرنے چارافرادکےقتل کااعتراف کیاہے۔

    دوسری طرف سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئےلیاری گینگ وار کےدوکارندے گرفتارکرلیے،انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارہ سےزائدٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتارملز مان سے کلاشنکوف اوردو دستی بم برآمدہوئے ہیں.

  • لاڑکانہ سینٹرل جیل میں بجلی منقطع ایک قیدی جان سے گیا

    لاڑکانہ سینٹرل جیل میں بجلی منقطع ایک قیدی جان سے گیا

    لاڑکانہ: سینٹرل جیل میں گذشتہ چار روز سے کٹنے والی بجلی اور شدید گرمی کے باعث ایک قیدی جاں بحق جبکہ 5 کو شدید تشویشناک حالت میں جیل وارڈ کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیپکو اتنظامیہ نے دو کروڑ 75 لاکھ روپے کی عدم ادائیگی پر چار روز قبل سینٹرل جیل کی بجلی منقطع کردی گئی تھی جس کے بعد جیل انتظامیہ نے سیپکو حکام  سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا مگر جیل کی بجلی بحال کروانے میں ناکامی کا سامنا رہا۔

    سیپکو حکام نے جیل انتظامیہ کو واضح موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک بقایا جات کی ادائیگی نہیں کی جائے گی بجلی بحال نہیں کی گئی، جس کے باعث آج  شدید گرمی کی وجہ سے 6 قیدیوں کی حالت غیر ہوگئی، جنہیں طبی امداد کے لئے سینٹرل جیل کے اسپتال میں داخل کروایا گیا، اسپتال منتقل ہونے والے قیدیوں میں سے  55 سالہ یوسف سومرو چانڈ نامی شخص اسپتال منتقل ہونے سے قبل راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

    جیل انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والا قیدی قتل کے مقدمے میں سزایافتہ تھا، جیل ذرائع کے مطابق بجلی منقطع ہونے سے گرمی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 650 قیدیوں کی گنجائش والے اس جیل میں 951 قیدی موجود ہیں۔

    اے آر وائی خبر نشر ہونے کے بعد سیپکو چیف نے جیل حکام سے رابطہ کر کے بجلی کی جلد بحالی کے لیے یقین دہانی کروا دی ہے جبکہ وزیرداخلہ سندھ سہیل انوز سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • کراچی : وزیر داخلہ سندھ کا عید بازاروں کا دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    کراچی : وزیر داخلہ سندھ کا عید بازاروں کا دورہ،سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

    کراچی : صوبائی وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ رات گئے شہر کی مختلف مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹر ز کا دورہ کیااور سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے رات گئے ا چانک شہر کی مختلف مارکیٹوں،عید بازاروں اور شاپنگ سینٹر کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کراچی مشتاق مہر اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے.

    صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے دورے کے موقع پر بازاروں اور تجارتی مراکزپر سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور مارکیٹوں کی انجمنوں کے عہدیداروں سے ان کے مسائل پر بھی بات چیت کی.

    بعد ازاں صوبائی وزیرداخلہ صدر کے علاقے میں واقع بوہری جماعت خانے بھی گئےاورانتظامیہ سے ملاقات کے دوران سیکیورٹی اقدامات اور شہر کی صور ت حال پر بھی بات چیت کی.

  • کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کاروائی،تین دہشتگرد ہلاک

    کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز کی کاروائی،تین دہشتگرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ تغلق لین میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا.

    رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیا تو ملزمان نے رینجرز اہلکاوروں پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے بعد تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے.

    ہلاک دہشت گردوں کی شناخت خان درویش،محمدارشد خان اور حبیب اللہ کے ناموں سے ہوئی،دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی سے تھا.

    دہشت گردوں کے قبضے سے چارخود کش جیکٹ تین کلو بال بم چار کلو بارودی مواد اور کلاشنکوف برآمد ہوئی.

    ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گرد آئی ای ڈی ڈیوائس تیار کررہے تھے جسے شہر میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر نا تھا.

  • ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

    ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

    کراچی : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما وسیم اختر کو بیس دن کے لیے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے رہنما کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما نے عدالت سے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت مانگی تھی.

    ایم کیو ایم کے رہنما کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر رینجرز کے وکیل کی جانب سے مخالفت کی گئی، رینجرز کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ ہو سکتا ہے وسیم اختر مقدمے کا سامنا کرنے کے لیے دوبارہ وطن واپس نہ آئیں.

    یاد رہے کہ کراچی کے میئر کے امیدوار اور ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر پر الزام ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر دہشت گردوں کو سابق وفاقی پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے کلفٹن اور نارتھ ناظم آباد میں علاج اور پناہ فراہم کرنے کا کہا تھا.

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ایم کیو ایم کےرہنما وسیم اختر کی درخواست قبول کرلی اور عدالت نے انہیں مقررہ مدت کے اندر پاکستان واپسی کا حکم دے دیا.

  • اسلام آباد :گھر میں گیس سلنڈر پھٹنےسے10افراد زخمی

    اسلام آباد :گھر میں گیس سلنڈر پھٹنےسے10افراد زخمی

    اسلام آباد : سیکٹر جی نائن ٹو کے علاقے میں کراچی کمپنی کے قریب گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سےدس افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کراچی کمپنی کے قریب جی نائن ٹو میں گھر میں گیس سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں گھر میں موجود میاں بیوی اور تین بچوں سمیت دس افرادزخمی ہوگئے.

    دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جبکہ دھماکے کے نتیجے میں گھر کی ایک دیوار کو بھی نقصان پہنچا.

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسیکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو پمز اسپتال منتقل کردیا،جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے.