Tag: سندھ

  • مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری: نیشنل ہائی وےپرٹرک بےقابوہوکر کارپراُلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حادثہ نیوسعید آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار ٹرک ڈرائیور سےبےقابو ہوکر کار پرالٹ گیا،حادثے کے نتیجےمیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی.

    حادثے میں کار میں موجود تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    ریسکیو کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے زخمیوں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا.

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرکے سولہ ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت پانچ ملزمان کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی.

    دوسری جانب کھوکھراپار پولیس نے چھاپہ مار کر دو اسٹریٹ کریمنلز سمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے، پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران غلام نبی عرف رسول نامی مجرم بھی پکڑا گیا، جبکہ پریڈی پولیس نے صدر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    ادھر رینجرز نے لیاقت آباد جھنڈا چوک کے قریب سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.

  • نواب شاہ،مٹیاری میں میاں بیوی کا بہیمانہ قتل

    نواب شاہ،مٹیاری میں میاں بیوی کا بہیمانہ قتل

    نواب شاہ: سندھ کے ضلع ڈسٹرکٹ نواب شاہ کے علاقے مٹیاری میں بلوچستان سے آئے ہوئے مزدور میاں بیوی کو کلہاڑٰی کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے نواحی گاوں جام شاخ کھوسو میں مزدوری کیلیئے بلوچستان سے آئے ہوئے میاں بیوی رندعلی اور اسکی زوجہ بانھی رند بلوچ کو نامعلوم ملزمان نے کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس کہ باعث رند علی بلوچ موقع پر ہلاک ہو گیا جب کہ اس کی بیوی کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کردیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق مٹیاری سے زخمی حالت میں لائی گئی خاتون کو طبی امدا دی جا رہی تھی کہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکی، خاتون کو کلہاڑی کے گہرے زخم لگے تھے جس کے باعث خون کافی مقدار میں بہہ گیا تھا۔

    میاں بیوی کے قتل کی تحقیقات کرنے والے تھانہ شاہ پور درپور کے پولیس آفیسر نے اے آروائی کے مقامی رپورٹر کو بتایا کہ قتل کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اس لیے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا تا ہم اس بات کا گمان ہے کہ میاں بیوی کا قتل ذاتی جھگڑے کے باعث ہوا ہو، پولیس مقتولین کے ہمسائے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور لواحقین کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے جس کے بعد حتمی طور پر کچھ کہا جا سکتا ہے۔

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردیں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کرکے مغوی خاتون کوبازیاب جبکہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر پانچ میں رینجرزنےٹارگٹڈکارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا،ادھر سکھرپولیس نے لیاری میں کارروائی کرکے مغوی خاتون کو بازیاب کراکر اغواکارگرفتارکرلیا،ملزم نےایک ماہ پہلےخاتون کوسکھرسےاغواکیاتھا.

    دوسری جانب اورنگی قصبہ موڑپرلوٹ مارکرنےوالاملزم مقابلےکےبعدگرفتارکرلیا گیا،جبکہ گلشن سکندرآبادسےملزم وہاب کو گرفتار کرکے منشیات برآمدکرلی گئی پولیس کے مطابق ملزم پندرہ مقدمات میں مطلوب تھا.

  • آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    آئندہ ہفتے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگا، محکمہ موسمیات

    اسلام آباد : ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا جبکہ کراچی میں بارش ہونے کے امکانات 80 فیصد ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے  کہ اگلے ہفتے سے ملک بھر کے مختلف علاقوں  پنجاب ، اسلام آباد ، خیبرپختونخوا، کشمیر ،زیریں سندھ  اور مشرقی بلوچستان سمیت بیشتر حصوں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔

    محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ کراچی میں  پیر اور منگل کو مون سون بارش متوقع ہے ، آئندہ 24 گھنٹوں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم میرپور خاص، حیدرآباد، قلات ،مکران ، بہاولپور ، ڈیرغازی خان اور سکھر ڈویژن  کے مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خوشک رہا، دادو 46 ، تربت ، بھکر  ، سبی 45، رحیم یار خان،اوکاڑہ ،بہاولنگر ،سکھر ، جیکب آباد ،شہید بے نظیر آباد ،اور روہڑی میں درجہ حرارت44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف علاقوں میں کاروائی،بیس ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف علاقوں میں کاروائی،بیس ملزمان گرفتار

    کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ ماراگیا،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنےو الے اداروں نےکاروائی کر کے بیس ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے جنجار گوٹھ میں پولیس سے فائرنگ کے تبالے میں لیاری گینگ وار ملزم کالو کرنٹ کا بھانجا شبیر بلوچ عرف ڈاہری مار اگیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے.

    دوسری جانب سرجانی کے علاقے میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا،جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ اسکاوٴٹس کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    ادھر پاک کالونی،مدینہ کالونی،پیر آ باد اور منگھو پیر سے پولیس نے دو منشیات فروش اور دو مفرور سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی.

    واضح رہے کہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نار تھ کراچی رحمانیہ موڑ پر نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے لیاقت نامی شخص جان کی بازی ہار گیا.

  • پولیس مقابلہ،سچل میں تین دہشت گرد ہلاک کردیے،ایس ایس پی راؤانوار

    پولیس مقابلہ،سچل میں تین دہشت گرد ہلاک کردیے،ایس ایس پی راؤانوار

    کراچی : سہراب گوٹھ کے علاقہ سچل میں مبینہ پولیس مقابلہ میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر کےاسلحہ و بارود برآمد کر لیا گیا۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق پولیس نے مشتبہ دہشت گردوں کے سچل کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا،سرچ آپریشن جاری تھا کہ ایک گھر سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سےتین مبینہ تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے.تاہم پولیس ذرائع نے خیال ظاہر کیا ہے کہ ہلاک ہونے تینوں افراد کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔

    دہشت گردوں کی پولیس مقابلے میں حراست کے بعد فوری طور پر پولیس مزید نفری منگوالی گئی اور دہشت گردوں کے مزید ساتھیوں کی تلاش شروع کردی گئی،گھر گھر تلاشی کے دوران چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا ہے تاہم ہلاک افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سچل کے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جس کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی جبکہ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین شدت پسند مارے گئے۔

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں،35 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں،35 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : سپر ہائی وے پر باڑہ مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گرد مارے گئے،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پینتیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع باڑہ مارکیٹ کے قریب رات گئےدہشت گردوں اور پولیس کے درمیان ہونےوالی فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے.

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے تین میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت اقبال اور شاہ محمد کے ناموں سے ہوئی اور تینوں کے قبضے سے کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے.

    راؤ انوار کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے تھا.

    دوسری جانب چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین اور رانگیواڑہ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار عزیز بلوچ کے دو کارندے حیدر داڈا اور عبداللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ ملزم حیدر ڈاڈا حال ہی میں ایران سے کراچی پہنچا ہے .

    ادھرلیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی،عزیز آباد کے علاقےحسین آباد اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پینتیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا.

  • رینجرز کے خصوصی اختیارات کا معاملہ سست روی کا شکار

    رینجرز کے خصوصی اختیارات کا معاملہ سست روی کا شکار

    کراچی: تحفظِ پاکستان آرڈینینس کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ترمیم کی مدت پوری ہونے کے بعد رینجرز رینجرز کے دہشت گردوں کی نوے روز کی تحویل کے اختیارات ختم ہو گئے ہیں جس میں تاحال توسیع نہیں ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت انسداد دہشت گردی ایکٹ میں تبدیلی کر کے 15 جون 2014 کو کراچی میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دیے گئے تھے اور ایکٹ کی دفعہ 11 ڈبل ای ڈبل ای کے تحت کسی بھی مبینہ دہشت گرد کو 90 روزہ تحویل میں رکھنے کا اختیاردے دیا گیا تھا تاہم یہ خصوصی اختیارات کی مدت دو سال تھی۔

    اختیارات ملتے ہی رینجرز نے کراچی میں بھرپور کارروائی کی اور سینکڑوں 6 ہزار سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کر کے 90 روزہ تحویل حاصل کی تھی جس میں 3452 افراد کو رہا کردیا گیاتھا جب کہ بقیہ کو پراسیکیوشن کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا،جن کی تاحال عدالتوں میں سماعت جاری ہے۔

    یاد رہے رینجرز کے خصوصی اختیارات میں انہیں پراسیکیوشن کا حق نہیں دیا گیا تھا،جس پر ایک کیس کی سماعت کے دوران رینجرز حکام نے یہ اختیار بھی مانگا تھا،رینجرز حکام کا کہنا تھ اکہ پولیس پراسیکیوشن درست سمت میں نہیں کر رہی ہے جس کے باعث نامی گرامی مجرم بھی بآسانی عدالت سے رہا ہوجاتا ہے،اس طرح سندھ رینجرز کی پوری محنت ضائع ہوجاتی ہے۔

    تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز کو پراسیکیوشن کا اختیار دینے کا فیصلہ تو نہیں کر پائی تھی کہ رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت بھی ختم ہو گئی ہے لیکن اب تک رینجرز کے خصوصی اختیارات کی توسیع نہیں کی گئی ہے۔

    سندھ حکومت پہلے ہی رینجرز کے اختیارات کے معاملہ پر پس و پیش سے کام لے رہی ہے اور اس معاملے پر وفاق سے سخت نالاں بھی ہے،یہاں تک کہ گزشتہ سال سندھ حکومت اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان رینجرز کے خصوصی اختیارات پر تصفیے کے لیے وفاق اور سندھ کی باقاعدہ نشست بھی اسلام آباد میں ہو چکی ہے۔

    یاد رہے رینجرز نے ڈاکٹرعاصم ، ڈاکٹر نثار مورائی، عزیر بلوچ، عامر خان ، عبید کے ٹو، فیصل موٹا، منہاج قاضی، سلطان قمر صدیقی سمیت 6 ہزار سے زائد ملزموں کو 90 روز تحویل میں لے کر تفتیش کی لیکن اب رینجرز کے یہ خصوصی اختیارات 14 جون کی رات ختم ہو گئے رینجرز نے بھی 15 جون سے دہشت گردوں کو عدالت میں پیش کرنا بند کر دیا ہے۔

  • کراچی : پولیس کی کاروائیاں، سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائیاں، سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی :شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں،شہر کے مختلف علاقوں سے سولہ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیاایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں اور زیر تعمیرگھروں کی تلاشی لی گئی.

    پولیس نے آپریشن کے دوران زیر تعیمر عمارت کے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کرلیا،اسلحہ کمپاونڈ کی کے اندر زمین میں چھپاا گیا تھا.

    ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے تخریب کاری کے سامان میں چار بال بم،ایک آوان بم،دو رپیٹر،دو پستول، سیکٹروں گولیاں اور کارتوس شامل ہیں،اسلحہ چھپانے والے دہشت گردوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران چارمشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا.

    دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اختر کوہستانی کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے.

    شاہراہ فیصل پر پولیس مقابلے کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شفیق چنا اور ملک رفاقت اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے.

    ادھر اورنگی ٹاون پیرآباد سے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گلشن معمار میں نینشل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کے دوران چھ تارکین وطن کر گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.