Tag: سندھ

  • جامشورو: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصام، چھ افراد جاں بحق

    جامشورو: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصام، چھ افراد جاں بحق

    جامشورو: انڈس ہائی وے پر ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم کے سبب چھ افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب جام شورو کے قریب انڈس ہائی وے پر مانجھند کے مقام پر تیز رفتار ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

    حادثے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے فوری طور پر حیدرآباد کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

    وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جام شورو سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    یاد رہے 24 مئی کو بھی انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ ہوا تھا جس میں کراچی جانے والی بس تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی تھی جس کے سبب آٹھ افراد ہلاک ہوئے ان میں تین بچے بھی شامل تھے۔

    مزید پڑھیں:جامشورو: انڈس ہائی وے پر تیز رفتار بس اُلٹ گئی، آٹھ افراد ہلاک

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں،نو ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں،نو ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کار لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت نوملزمان گرفتار کرلیے،جبکہ لکی اسٹار چورنگی پر ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کیماڑی سے منشیات فروش سمیت چار مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب چاکیواڑہ پولیس نے بہارکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کارلفٹرگروہ کاسرغنہ کوگرفتارکرلیا.

    پولیس کے مطابق ملزم معین میمن بیس روزپہلےپولیس مقابلےمیں زخمی ہواتھا اور زخمی حالت میں لیاری میں روپوش تھا،ملزم معین سترہ سےزائدکارلفٹنگ مقدمات میں مطلوب تھا.

    ادھرمومن آبادپولیس نے فرنٹیئرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چارملزم گرفتارکرلیے گرفتارملزمان کےقبضےسےاسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیے گئے پولیس کے مطابق گرفتارملزمان قتل سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب تھے.

  • حیدرآباد:صوبائی وزیربلدیات کانالوں اورپمپنگ اسٹیشنزکا معائنہ

    حیدرآباد:صوبائی وزیربلدیات کانالوں اورپمپنگ اسٹیشنزکا معائنہ

    حیدرآباد: صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورونے حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نالوں سیوریج اور پمپنگ اسٹیشنز کا معائنہ کیا.

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات نے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں نالوں،سیوریج اور پمپنک اسٹیشنز کا معائنہ کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بارشوں کی پشنگوئی ہے، جہاں خرابیاں موجود ہیں انہیں ٹھیک کیا جارہا ہے.

    جام خان شورو کا کہنا تھا کہ نالوں کی ٹھیک سے صفائی نہیں ہوئی،انکروچمنٹ مسئلہ ہے،انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں نالوں کی صفائی کی جائےگی پھرانکروچمنٹ کوہٹایاجائےگا،

    صوبائی وزیر بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ مون سون کی باشوں سےقبل جہاں جہاں مشینیں خراب ہیں انہیں ٹھیک کیاجائے.

  • کشمور، ہندو تاجر کی ہلاکت ہر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور قومی شاہراہ پر دھرنا جاری

    کشمور، ہندو تاجر کی ہلاکت ہر شٹر ڈاؤن ہڑتال اور قومی شاہراہ پر دھرنا جاری

    کشمور: سندھ کے علاقے کشمور میں ہندو تاجر کو ڈاکووں نے مزاحمت کرنے پرقتل کردیا۔ واقعے کیخلاف شہر میں شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقہ بخشا پور میں اٹھارہ سالہ ہندو تاجر کو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے جاں بحق کردیا،جس پر ہندو برادری اورسیاسی و سماجی تنظیموں نے سراپا احتجاج بن گئے اور مقتول تاجر کی لاش قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا بھی دیا،مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کرکے شدید نعرے بازی کی،سڑک بند ہونے سے قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین کاکہنا تھا کہ ہندو برادری سے لوٹ مار کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر بڑھتے جا رہے ہیں،اب تک کئی تاجر ان مجرماننہ سرگرمیوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں جب کہ پولیس میں ایف آئی آر درج کروانے کے باوجود نامزد ملزمان گرفتار نہیں کیا جاتا۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھاکہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کی تک دھرنا جاری رہے گا،پولیس کی روایتی سستی اور نااہلی کے باعث دھرنا دینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

    تاحال کسی حکومتی نمائندے یا انتظامیہ کی جانب سے کسی رکن نے مظاہرین سے رابطہ نہیں کیا ہے، مظاہرین سخت دگرمی اور چلچلاتی دھوپ میں قومی شاہراہ پر دھرنا دیے بیٹھے ہیں جب کہ ٹریفک معطل ہونے کے باعث قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافر ذہنی اذیت کا شکا ر ہیں۔

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،چوبیس ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،چوبیس ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں تین دہشت گرد سمیت چوبیس ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے ناظم آباد میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ سمیت بارودی مواد برآمد ہوا ملزمان شہر میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کررہے تھے .
    جیکسن پولیس نے کارروائی کرکے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.دوسری جانب ماڈل کالونی پولیس نے چھاپہ کے دوران نو مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.

    ادھرنیوٹائون پولیس نےکارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ کلفٹن پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کرآٹھہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان نجی ہوٹل میں ممنوعہ شیشہ پی رہے تھے حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے آٹھہ شیشے برآمد کر لیےگئے.

  • گھوٹکی: اینٹی کرپشن پولیس کامحکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ،افسرگرفتار

    گھوٹکی: اینٹی کرپشن پولیس کامحکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ،افسرگرفتار

    گھوٹکی: اینٹی کرپشن پولیس نے محکمہ جنگلات کے دفتر پر چھاپہ مارا اور رینج فاریسٹ آفیسر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے سرکل آفیسر مختیار لاشاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیر نگرانی میرپور ماتھیلو میں محکمہ جنگلات کے ضلعی دفتر پر چھاپہ مارکر رینج فاریسٹ آفیسر مالک ڈنو ملاح کو پچاس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

    اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق گرفتار ملزم نے ایک شخص اللہ وسایو لغاری کو سرحد جنگل میں 30 ایکڑ سرکاری زمین الاٹ کرنے کے لیے پانچ لاکھ روپے رشوت کے طور پر مانگے تھے اور ساڑھے چار لاکھ روپے ایڈوانس وصول کیے تھے۔

    اینٹی کرپشن پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اسے مزید تحقیقات جارہی ہیں کہ اب تک کن کن مواقع پر رشوت وصول کرچکا ہے۔

  • کراچی : پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں سترہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں سترہ افراد گرفتار

    کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کےدوران سترہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں.

    تفصیلات کے مطابق شاہر اہ فیصل پولیس نے گلستان جوہر سے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وارکےملزم طاہرعرف کلر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا.

    کلری پولیس نے ملزم یونس اور بغدادی پولیس نے ملزم شعبان بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابالاڈلہ گروپ سے ہے.

    دوسری طرف چاکیواڑہ پولیس نے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کارندےعنایت کچھی کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ اتحاد ٹاون پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران حسن نواز عرف بابو،علی شہاب، اور علی کاظمی کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

  • کراچی : گلستان جوہر میں رینجرز کا سرچ آپریشن،چھ افراد گرفتار

    کراچی : گلستان جوہر میں رینجرز کا سرچ آپریشن،چھ افراد گرفتار

    کراچی: گلستان جوہر بلاک انیس میں واقع رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئےچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک انیس میں واقع رہائشی عمارت کا رات گئےرینجرز نے محاصرہ کر تے ہوئےداخلی وخارجی راستوں کی ناکہ بندی کی، اورمخصوص فلیٹس کی تلاشی کے دوران چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیئے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران زیر حراست افراد میں سے بعض کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا،مذکورہ رہائشی عمارت میں آپریشن سے کچھ دیر قبل دوسیاسی جماعت کے کارکنا ن کے درمیان پہلے تلخ کلامی ہوئی اور تصادم ہوا.

    تصادم کی اطلاع ملنے پررینجرز کی بھاری نفری گلستان جوہر بلاک انیس میں پہنچی اور فوری طور پرسرچ آپریشن کرتے ہوئےچھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

  • مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد کا دو روزہ دورہ

    مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد کا دو روزہ دورہ

    حیدرآباد: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال کاکہنا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبورنہ کیا جائے ،لوگ ایک بارسڑکوں پر آگئے تو واپس نہیں جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال اور انیس قائم خانی کا حیدرآباد میں شہریوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا پارٹی دوافراد سےشروع ہوئی،اب لندن میں بھی پھیل گئی ہے.

    مصطفی کمال کا کہنا تھا اچھے کام کرنے والے ہی ان کی پارٹی میں شامل ہورہے ہیں اور اب تک لاکھوں افرادپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں، انہوں نے کہا ارباب اختیار اپناقبلہ درست کرلیں اورلوگوں کولاوارث نہ سمجھیں،ایک بارسڑکوں پرنکلےتواپنےحقوق لےکرہی واپس ہوں گے.

    یاد رہے گذشتہ ماہ حیدرآباد میں مصطفی کمال کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت کو اپنی بیس سالہ سرمایہ کاری ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے جس کو بچانے کے لیے بھارت چاہتا ہے کہ ملک میں خانہ جنگی اور خون ریزی ہو،اس کام کے لیے بھارتی خفیہ ایجنسی ایم کیو ایم کے قائد کو مہرے کے طو پراستعمال کررہی ہے.

  • کے-4 پراجیکٹ، واٹر بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معاہدہ

    کے-4 پراجیکٹ، واٹر بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے درمیان معاہدہ

    کراچی: وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں کو پانی کی جلد سے جلد فراہمی کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت شب و روز کاوشوں میں مصروف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے اپنی پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کئی مزید میگا پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے،کراچی میں پانی کی قلت کے خاتمے کے لیے کے-فور منصوبے کو ایف ڈبلیو او کے ذریعے آئندہ 2 سال میں مکمل کرلیا جائے گا، جس سے شہر کو اضافی 260 ملین گیلن یومیہ پانی فراہم ہوسکے گا۔

    jam-khan-shoro

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اپنے کیمپ آفس میں K-4 منصوبے کے کراچی واٹر بورڈ اور ایف ڈبلیو او کے مابین کنٹریکٹ کے دستخط کے حوالے سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ممتاز جاکھرانی، رکن سندھ اسمبلی محمد جاوید ناگوری، کے فور منصوبے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سلیم صدیقی، ایف ڈبلیو او کے برگیڈئیر وسیم، ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید، ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد، سیکرٹری بلدیات بقاء اللہ انڑ، سابق سیکرٹری بلدیات نور محمد لغاری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    اس موقع پر وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ میں اپنی پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے بلدیات کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اس بات کی مکمل یقین دہانی کرائی تھی کہ کراچی کے لئے فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہونے دی جائے گی اور اس میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ کا مجھے بھرپور ساتھ ملا ہے۔