Tag: سندھ

  • حیدرآباد میں مال گاڑی کے 5 ڈبے  پٹری سے اتر گئے

    حیدرآباد میں مال گاڑی کے 5 ڈبے پٹری سے اتر گئے

    حیدرآباد: حیدرآباد سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے 5 ڈبوں کے پٹری سے اترجانے کی وجہ سے حیدر آباد ڈاؤن ٹریک پر ریل کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حیدر آباد سے کراچی جانے والی مال گاڑی کے 5 ڈبے پٹری سے اتر گئے،جس کی وجہ سے ڈاؤن ٹریک پر ریل کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے،مسافروں کو شدید کوفت اور پریشانی کا سامنا ہے،ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک بحال میں ہونے میں مزید دوگھنٹے درکار ہیں۔

    یاد رہے حیدر آباد ریلوے اسٹیشن میں گذشتہ تین دنوں میں یہ تیسرا بڑا حادثہ ہے، اس سے قبل منگل کو ایک مال گاڑی دوسری طرف سے آتی مال گاڑی سے ٹکرا گئی تھی جبکہ کل ایک ریل گاڑی پٹری سے بھی اتر گئی تھی اور آج مال گاڑی کے ڈبے اترنے کا حادثہ پیش آیا ہے

    تسلسل سے پیش آتے اِن واقعات کی وجوہات کے استفسار پر ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ وجوہات جانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات کے مکمل ہونے سے قبل کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    واضح رہے سندھ میں ریل کی پٹریاں اکھاڑنے اور ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اُڑانے کے واقعات عام ہیں، جن میں مبینہ طور پر قوم پرست جماعتیں ملوث ہیں،قوم پرستوں جماعتوں کے کئی کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن کے خلاف مقدمات زیرِ سماعت ہیں۔

  • الیکشن انتظامات کے لیے آنے والے ریٹرنگ آفیسر اپنے کمرہ میں مردہ پائے گئے

    الیکشن انتظامات کے لیے آنے والے ریٹرنگ آفیسر اپنے کمرہ میں مردہ پائے گئے

    تھرپارکر: مٹھی میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات کے لیے رات گئے آنے والے ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر خدا ڈینو صبح اپنے کمرہ میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں ہونے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے لیے انتظامات کے لیے مٹھی میں آنے والے ڈسٹرکٹ تھرپارکر کے ریٹرنگ آفیسر خدا ڈینو جب صبح اپنے کمرے سے برآمد نہ ہوئے تو انتخابی عملہ نے دروازہ کھٹکھٹایا گیا،کوئی جواب نہیں ملنے پر انتخابی عملہ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ڈسٹرکٹ آفیسر خدا ڈینو کو مردہ حالت میں پائے گئے.

    ہسپتال پہنچانے پر ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کر دی،اہلِ خانہ کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر دل کی بیماریوں میں مبتلا تھے،خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اُن کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی۔

    یاد رہے سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں خواتین، نوجوان،مزدور اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات جاری ہیں جس میں منتخب بلدیاتی نمائندے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں.


     

    سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری


  • سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری

    سندھ بھرمیں مخصوص بلدیاتی نشستوں کے لیے پولنگ جاری

    کراچی : سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں آج خواتین، نوجوان،کسان اور اقلیتوں کی مخصوص نشست کے لیے پندرہ ہزار سے زائد امیدواروں کے درمیان انتخابی معرکہ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کی 1735یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں میں سے 1647 میں 8235 مخصوص نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، اِن نشستوں کے لیے 9882 منتخب نمائندے خفیہ حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں.

    یاد رہے دوسرے مرحلے کے لیے حکومت نے میں مخصوص نشستوں پر الیکشن ’’خفیہ رائے دہی ‘‘ کے بجائے ’’شو آف ہینڈز‘‘ ذریعے کروانے کے لیے انتخابی قوانین میں ترمیم کی تھی،جسےاپوزیشن جماعتوں نے عدالت میں چیلینج کیا تھا،جس پر عدالت نے فیصلہ اپوزیشن جماعتوں کے حق میں دیتے ہوئے حکومت کو خفیہ رائے دہی‘‘ کے ذریعے الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔

    واضع رہے 88 یونین کمیٹیوں پر ابھی الیکشن ہو نا باقی ہیں جو کہ 24 مئی کو منعقد ہوں گے.

  • سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے، مصطفی کمال

    سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے، مصطفی کمال

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ نفرتیں نہیں چاہتے۔اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی سے پاکستان خوشحال ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے ملک کے خصوصاً سندھ کے عوام بہت تیزی سے پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں۔

    سندھ کے لوگ قومیتوں، مسالک، پارٹیوں کی بنیاد پر نفرتیں نہیں چاہتے، لوگ ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارگی اور محبت سے رہنا چاہتے ہیں۔

    عام آدمی کو اس بات سے غرض نہیں کہ سعودیہ عرب کی جانب سے پاکستانی فوج لڑے گی یا نہیں، کشمیر کا مسئلہ کب حل ہوگا، ہر شخص کو پانی اور بنیادی سہولتوں سے غرض ہے اور وہ ان کے حصول کے لئے نمائندوں کو منتخب کرتا ہے،بدقسمتی سے چاروں صوبوں کی تقدیر کا فیصلہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا جاتاہے۔

    اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہونے سے اس کے براہ راست ثمرات عوام کو حاصل ہوں گے اور اس کے ذریعے کرپشن پر بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات ان کے گھروں تک پہنچانا حکومتِ وقت کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے سندھ کے علاقے تھر کے علاقے کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ تھر میں پانی موجود نہیں ہے ایک ماں جس کے بچے پانی نہ ہونے کےباعث ماں کے سامنے سسکتے بلکتے مر جاتے ہیں اُس خاتون کو صرف پانی اور بنیادی سہولیات سے مطلب ہے۔

    اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کا مسئلہ ہے، افغانستان ، کشمیر اور خارجہ مسائل پر باقاعدہ پالیسی ترتیب دے کر باضابطہ اعلان کیا جائےگا۔

    ایم کیو ایم کے قائد نے اپنے اوپر بھارتی خفیہ ایجنسی را سے متعلق فنڈنگ کے الزامات پر آج تک کوئی جواب نہیں دیا، اس کا واضح مطلب ہے کہ ان کے را سے تعلقات ہیں۔

    پاک سرزمین اپنے منشور کے مطابق نسلی اور مسلکی بنیادوں پر قائم نفرتوں کو ختم کر کے لوگوں میں محبتیں قائم کرنے کا جذبہ رکھتی ہے، عوام کی جانب سے ملنے والا رسپانس ہماری کامیابی کی نشانی ہے۔

  • جامشورو: ریلوے ٹریک کے پاس دھماکہ، ایک زخمی

    جامشورو: ریلوے ٹریک کے پاس دھماکہ، ایک زخمی

    جامشورو: ریلوے ٹریک کنارے نصب ایک دیسی ساختہ بم، پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق ایس پی جامشورو طارق ولایت نے ریلوے ٹریک کے قریب نصب دھماکے کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ ریلوے ٹریک کے پاس دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا.

    ایس پی جامشورو طارق ولایت کے مطابق ابتدائی طور کوئی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے.

    پولیس اور امدادی ٹیمیں دھماکے کی جگہ ثبوت جمع کرنے اور زخمیوں کی مدد کرنے کے لئے پہنچ گئی، واقعہ میں ایک سائیکل سوار زخمی ہوا جو قریبی اسپتال جارہاتھا.

    یاد رہے کہ 1اپریل کو جامشورو پولیس کی جانب سے تحریک طالبان شہریار گروپ کے تین ملزمان گرفتار کئے گئے تھے، تینوں ملزمان سے دستی بم،اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا تھا.

    پولیس نے تینوں ملزمان گل زرین، بہاؤالدین، سہاؤالدین سے پانچ دستی بم، دو ٹی ٹی پستول اور10 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا.

  • بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاپانے پر بھائی کی خود سوزی

    بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاپانے پر بھائی کی خود سوزی

    گھوٹکی: بہن کو فروخت کرنے سے باپ کو نہ روک پانے پر دلبرداشتہ بھائی نے خود کو آگ لگا کے خود کشی کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو کے رہائشی سلطان اپنی نو عمر بیٹی ہیر کو اختیار لغاری نامی شخص کو فروخت کررہا تھا،جس پر لڑکی کا بھائی سخت نالاں تھا اور اُس نے باپ کو ایسا نہ کرنے سے منع کیا۔

    تاہم بھائی کے اعتراض کے باوجود باپ نے بیٹی فروخت کردی،جس پر دل برداشتہ ہو کر بھائی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،آگ لگنے کے باعث نوجوان لڑکے کا جسم ستر فی صد تک جل گیا۔

    جھلسے ہوئے لڑکے کو فوری طور پر سول ہسپتال گمبٹ کے برنس سیٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس روایتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے اور تاحال نہ تو لڑکی کے خریدار اختیار لغاری اور نہ ہی اپنی سگی بیٹی فروخت والے باپ سلطان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لا سکی ہے۔

  • وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے ایف بی آر کے اقدام کی سخت مذمت

    وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے ایف بی آر کے اقدام کی سخت مذمت

    کراچی : وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے ایف بی آر کی جانب سے کے ایم سی اور محکمہ بلدیات کے اکاونٹس سے بغیر اجازت رقم لینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دو سال سے ٹیکس کی عدم ادائیگی کے سبب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کراچی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ بلدیات کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔

    وزیر بلدیات نے ایف بی آر کے اس اقدام کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق صوبوں میں مداخلت کرنا بند کردے، ایسے اقدامات کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں۔

    جام خان شورو نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی تنخواہوں، پینشن اور دیگر کاموں کے لئے شدید مشکلات درپیش آرہی ہیں، اس عمل کے باعث ملازمین کی تنخواہیں اور شہر میں صفائی ستھرائی کے کام بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔

    انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ایف بی آر کو اکاؤنٹ بحال کرنے اور رقم واپس کرنے کی ہدایت کریں، بصورت دیگر ملازمین کی جانب سے آنے والے ردعمل کی ذمہ داری وفاقی حکومت پرعائد ہوگی۔

     

  • سندھ رینجرز کی جانب سے طلباء کی حفاظت کےلئے اپیلی کیشن متعارف

    سندھ رینجرز کی جانب سے طلباء کی حفاظت کےلئے اپیلی کیشن متعارف

    کراچی : تعلیمی اداروں میں سیکورٹی نظام کو موثر بنانے کے لئے رینجرز کی جانب سے کالج پروٹیکشن موبائل اپیلی کیشن متعارف کروادی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور رینجرز کے کرنل قیصر نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ شہر میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے ایپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے۔

    اس موقع پر کرنل قیصر نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے ممکنہ حملوں کی روک تھام کے لئے سافٹ وئیر ایپلی کیشن متعارف کرائی جارہی ہے،جس کے زریعے دہشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس سسٹم کے تحت پہلے مرحلے میں کراچی کے تین ہزار اسکول اور کالجز کا ڈیٹا جمع کیا جاچکا ہے، سسٹم کو وقت کے ساتھ مزید وسیع کیا جائےگا، کسی بھی شکایت پر فوری رسپارنس کے لئے مختلف ونگز پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    سیکورٹی کو موثر بنانے کے لئے کراچی کو 60 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر ایک حصے کی ذمہ داری اس کے علاقائی ونگ کے سپرد کی گئی، طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے 15 مقامات پر ونگز کی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں، جو فوری رسپانس کے لئے اقدامات کریں گے۔

    تعلیمی اداروں کے مالکان کسی بھی مشکل کی صورت میں اس سسٹم پر ایک میسج چھوڑ دے گا، جو گروپ میں موجود تمام افراد کےعلاوہ کمپنی کمانڈرز،سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز کے موبائل پر بھی موصول ہوجائے گا، پیغام موصول ہونے کے بعد سیکورٹی ادارے کی جانب سے فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ شہر قائد میں 15 ہزار سے زائد تعلیمی ادارے موجود ہیں، غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی رینجرز چوکی پر جاکر رجسٹریشن کو مکمل کروالیں تاکہ شہر میں امن و امان کو یقینی بنایا جاسکے۔

    جلد اس سسٹم کے دائرے کو وسیع کر کے عوامی مقامات، تفریح گاہوں، شاپنگ مالز اور اسپتالوں میں متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کا جان و مال ہر صورت یقینی بنایا جاسکے۔

    اس موقع پر مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور رینجرز ایک پیچ پر ہیں، کراچی آپریشن میں سندھ پولیس اور رینجرز نے امن و امان بحال کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ یہ سسٹم سب سے پہلے صوبہ سندھ میں متعارف کروایا گیا ہے اوراس سسٹم کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت لاگو کیا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ رینجرز ہمارا اپنا ادارہ ہے اور اپنے اداروں کے سامنے اپنے تحفظات رکھنا جرم نہیں ہے ۔

    قبل ازیں رینجرز کی جانب سے عوام کے لئے دیگرسہولیات متعارف کروائی گئی ہیں، جن کے ذریعے عوام اپنے ارد گرد ہونے والے واقعات کی رپورٹ درج کراتے ہیں۔

  • پانامہ لیکس کی گرمی کم کرنے کے لیے سکھر میں’’اے سی‘‘ جلسہ

    پانامہ لیکس کی گرمی کم کرنے کے لیے سکھر میں’’اے سی‘‘ جلسہ

    سکھر: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف آج سکھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سکھر ملتان موٹروے سیکشن کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پانامہ لیکس کے درجہ حرارت کو قابو کرنے کے لئے وزیراعظم پاکستان آج اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کےہوم گراونڈ پر سیاسی اننگزکھیلنے جارہے ہیں۔

    اندرون سندھ میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت کو دیکھتے ہوئے حکومتی جماعت کی جانب سے شرکا ء کے لئے دو ہزار کرسیوں‌ پر مبنی وی آئی پی ’’ اے سی پنڈال ” بنایا گیا ہے۔

    پنڈال میں دوہزار کرسیاں اور دوسو کے وی کا ٹرانسفارمر اور ’’ بارہ اے سی ‘‘ جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بچنے کے لئے 12 بڑے جرنیٹر جلسہ گاہ پہنچا دیے گئے ہیں۔

    سیکورٹی خدشات کے سبب وزیر اعظم سکھر ائیر پورٹ سے بذریعہ ہیلی کارپٹر جلسہ گاہ پہنچیں گے، خصوصی جلسے کے لئے سند ھ کے پانچ اضلاع سےتین ہزار سے حفاظتی ڈیوٹی پر مامور کردیے گئے ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے آئی جی سندھ کے ساتھ مل کر جلسے کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم کی آمد پر ان کے ناراض کارکنان نے سکھر پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے۔

  • عوام کو جرات اور سر اٹھانے کا درس دینے نکلے ہیں،شاہ محمود قریشی

    عوام کو جرات اور سر اٹھانے کا درس دینے نکلے ہیں،شاہ محمود قریشی

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا، وہ عوام کو جرات اور سر اٹھانے کا درس دینےآئے ہیں۔

    سندھ میں کرپشن کے خلاف مہم کے دوسرے روز تحریک انصاف کی ریلی سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں رواں ہے، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے شہدادپورمیں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ایک طبقہ تجوریاں بھر رہا ہے اور ایک طبقہ خاموشی سے دیکھ رہا ہے، یہ کیسا نظام ہے جسے سب نے خاموشی سے تسلیم کیا ہوا ہے۔

    ان کا کہنا تھا ظلم اور ناانصافی ہو رہی ہے کوئی آواز نہیں اٹھا رہا،وہ عوام کو جرات اور سر اٹھانے کا درس دینےآئے ہیں۔