Tag: سندھ

  • سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

    سینیٹ الیکشن: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن

    کراچی : صوبہ سندھ میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرکاغذات  نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری دن ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار سید ظفرعلی شاہ کی جانب سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر اعتراض کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے انہیں آئندہ تین گھنٹے میں کاغذات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار اسلام الدین شیخ اور عبدالطیف انصاری کے کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہوگی جبکہ سینیٹ کے لئے ایم کیو ایم کے تین امیدواروں میاں عتیق،تحسین مشکورعابدی اور سیما زریں کے کاغذات کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن آج کرے گا۔

  • سینیٹ الیکشن:سندھ کی گیارہ نشستوں کیلئے پچیس درخواستیں موصول

    سینیٹ الیکشن:سندھ کی گیارہ نشستوں کیلئے پچیس درخواستیں موصول

    کراچی : صوبہ سندھ میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن پاکستان پیپلزپارٹی کی تین امیدواروں نے فارم جمع کرائے ۔

    سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے امیدوار الیکشن کمیشن پہنچے اور صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ایس ایم طارق قادری کے دفتر میں شمع مٹھانی،سرفراز راجڑ اور دوست علی جیسر نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

    ،صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کی گیارہ خالی نشستوں کیلئے ابتک مجموعی طور پر پچیس درخواستیں موصول ہوچکی ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کے پہلے دن بائیس درخواستیں موصول ہوئی تھیں ۔

    الیکشن کمیشن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو اپنے موقف کا اظہار اس وقت کرنا چاہئے تھا جب وہ منصب پر تھے ان کے کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیں گے۔

    پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان حکومت سازی کے حوالے سے سینئر صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حکومتی مذاکرات کے خدوخال مکمل کرنے میں ابھی مزید وقت لگے گا۔

  • ایم کیو ایم کا آج الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالنے کا اعلان

    ایم کیو ایم کا آج الطاف حسین سے اظہار یکجہتی ریلی نکالنے کا اعلان

    کراچی: خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ایم کیوایم نے الطاف حسین سے یوم اظہار یکجہتی منانے کا اعلان کیا ہے۔

    ایم کیوایم اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی بیان بازی مختلف شہروں میں کشیدگی بن کر پھیل گئی، عمران خان کے بیان کے بعد ایم کیوایم کےمرکزنائن زیروپرکارکنان کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی آواز کوئی دبا نہیں سکتا،انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کل الطاف حسین سے یوم اظہار یکجہتی منائے گی۔

    ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ شہر قائد آج ثابت کردیگا کہ وہ ایم کیو ایم کے قائد کو کتنا چاہتے ہیں، الطاف حسین محروموں اور مظلوموں کی آواز ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کےلئے آج عائشہ منزل سے مزار قائد تک ریلی نکالی جائیگی۔

    دوسری جانب مختلف شہروں میں ایم کیو ایم کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے اورتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

  • تحریک انصاف طالبان کی سیاسی ونگ ہے، حیدرعباس رضوی

    تحریک انصاف طالبان کی سیاسی ونگ ہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی اشتعیال انگیز پریس کانفرنس قابل مزمت ہے ۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا ایک ایک کارکن غمگین اور آفسردہ ہے، عمران خان کی تقریر دھرنوں کی طرح پہلے سے طے شدہ ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ جب بلدیہ فیکٹری میں آگ لگی تو پی ٹی آئی اور عمران خان کہاں تھے؟ دنیا جانتی ہے الطاف حسین کے خلاف بازاری زبان استعمال کرنے والے کا کردار کیا ہے، کھلے عام منشیات اور نشہ آور ادویات کون استعمال کرتا رہا؟اسلام آباد دھرنے میں کیا کیا ہوتا رہا ہے دنیا جانتی ہے، پورا پاکستان جانتا ہے کہ سازش کیا ہے، کہیں ایم کیو ایم کو مائنس ون فارمولے کی جانب لے جانے کی کوشش تو نہیں کی جا رہی ۔

    حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ عمران خان لندن جاکر شوق پورا کرلیں، ہم اور عوام موجودہ صورتحال کو سمجھ سکے ہیں، تحریک انصاف طالبان کا سیاسی ونگ ہے، اس صورتحال کو دیکھ کر لگتا ہے ایم کیو ایم کو کچلا جارہا ہے، نفرت کا جواب نفرت سے نہیں بلکہ قائد سے محبت کا اظہار ہے۔

    ان کاکہنا تھا عمران خان کے دھرنوں میں صحافیوں پر تشدد اور خواتین صحافیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا ، ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا مقدمہ الطاف حسین سمیت ایم کیو ایم کےکسی رہنما پر نہیں،الطاف حیسن کو بزدلی کاطعنہ دینے والے طالبان کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔

    متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملک بھر میں الطاف حسین کے چاہنے والے عوام اور ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اشتعال انگیز تقریر کے جواب میں اپنے قائد الطاف حسین کی تعلیمات کے مطابق صبر و برداشت کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی افوا ہ پر کان نہ دھریں اپنے معمولات زندگی و کاروبار معمول کے مطابق جاری رکھیں۔

  • عمران خان کی پریس کانفرنس میں استعمال کی گئی زبان شرمناک ہے، حیدرعباس رضوی

    عمران خان کی پریس کانفرنس میں استعمال کی گئی زبان شرمناک ہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پریس کانفرنس میں استعمال کی گئی زبان شرمناک ہے۔

    عمران خان کی پر کانفرنس ردِعمل پرمتحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی  کا کہنا تھا کہ  عمران خان کا زہنی توازن خراب ہوگیا ہے، عمران خان کے جو جی میں آئے کرے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑھتا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کردار دنیا کے سامنے ہے ، پشاور اسکول دورہ میں شہید بچوں کے ورثاء عمران خان کے ساتھ جیسے پیش آئے وہ سب کے سامنے ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بزدلی کا طعنہ دینے والے طالبان اور داعش کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ابھی ہمارا دیوانا پن نہیں دیکھا۔

    دوسری جانب عمران خان کی پریس کانفرس کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی پریس کانفرس طلب کرلی ہے ۔

  • کراچی کو مقبوضہ کراچی بنا دیا گیا ہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی کو مقبوضہ کراچی بنا دیا گیا ہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی: حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ کراچی کو مقبوضہ کراچی بنا دیا گیا ہے،حکومت گونگی اور پولیس لنگڑی ہے، اگر سہیل کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے تو سامنے لایا جائے ۔

    حیدرعباس رضوی کا کہناتھا کہ اپنے کارکن کے قتل کا ذمہ دار وزیراعلی سید قائم علی شاہ اور سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں اور وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پیپلزپارٹی کی دوستی چھوڑیں کیوں کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اپنے ساتھ ان کی وفاقی حکومت کو بھی لے ڈوبے گی۔

     انہوں نے کہا کہ روایت  بن چکی ہے کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں پر تشدد کرتے ہوئے ان کے خاندان والوں سے پیسے بٹورے جائیں، کیا مقتول سہیل احمد کا جرم یہ تھا کہ وہ ایم کیو ایم کا یونٹ انچارج تھا جب کہ سیکیورٹی اداروں نے سہیل احمد کو 40 روز تک حراست میں رکھا اور اس دوران اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اگر سہیل احمد کا کوئی کرمنل ریکارڈ ہے تو سامنے لایا جائے، حکومت سندھ بتائے کہ سہیل احمد کے بچوں کا کیا قصور تھا، کیا ہمارے کارکنوں اور ذمہ داروں پر اسی طرح بدترین تشدد کیا جاتا رہے گا اور کب تک ہمارے کارکنوں کی اسی طرح لاشیں ملتی رہیں گی۔

     ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم ہر ظلم کے خلاف سب سے پہلے آواز اٹھاتی ہے اور موجودہ صورتحال کو برداشت کر رہے ہیں، وزیراعظم حالات کی ناسازی کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی میں قیام امن کے لئے سنجیدہ اقدامات کریں۔

  • سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار قابل رحم

    سندھ میں سرکاری اسکولوں کی حالت زار قابل رحم

    کراچی :صوبہ سندھ میں متعدد سرکاری اسکول حکومت کی عدم توجہی کے باعث یا تو غیر فعال ہیں تو کہیں ان کانام صرف کاغذوں تک ہی محدود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بھرمیں چھ ہزار سات سو اکیس سرکاری اسکول غیر فعال جبکہ دوہزارایک سواکیاسی صرف کاغذوں میں آبادہیں۔

    کراچی میں گھوسٹ اسکولوں کی تعدادپچیاسی ہے، علم کی روشنی جہالت کےاندھیرےمٹاتی ہے،حکومت سندھ نے اس حکایت کوکچھ اس طرح سمجھاکہ صوبے بھرمیں گھوسٹ اور غیر فعال درسگاہوں کا انبارلگا دیا۔

    اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں چھ ہزار سات سو اکیس سرکاری اسکول غیر فعال جبکہ دوہزارایک سو اکیاسی اسکولز صرف کاغذوں میں موجود ہیں ۔

    صرف یہی نہیں ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گھوسٹ اسکولز کی تعداد پچاسی ہے جن میں سےضلع جنوبی میں اننچاس، ضلع شرقی میں تیس،اورضلع غربی میں چاراسکول غیرفعال ہیں۔

    ضلع وسطی میں دو اسکولوں کی عمارتوں پر قبضہ ہے۔رپورٹ کے مطابق سندھ بھرمیں اڑتالیس ہزاردوسوستائیس سرکاری اسکول قائم ہیں۔

    ان اسکولوں میں سے ساڑھے چارہزار اسکولوں کی عمارتیں تو ہیں مگر درس دینے کیلئے معلم سمیت کوئی بندوبست نہیں، جبکہ سواپانچ سو اسکولوں کی عمارتوں کو مویشیوں کے باڑے میں تبدیل کردیاگیا۔

  • سندھ میں پھانسیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    سندھ میں پھانسیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    کراچی: آج کراچی ، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں سات مجرموں کو سزائے موت دی جائےگی۔

    کراچی میں سزائے موت کے قیدی بہرام خان کو صبح ساڑھے چھے بجے پھانسی دی جائے گی، بہرام خان نے دو ہزار تین میں سندھ ہائی کورٹ میں گھس کر وکیل کو قتل کیا تھا ۔سینٹرل جیل کراچی میں سنہ دو ہزار آٹھ کے بعد دی جانے والی یہ پہلی پھانسی ہے، سکھر سینٹرل جیل میں ساڑھےچھ بجے صبح تین مجرموں محمد طلحہ،خلیل احمد اور شاہد حنیف کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا،مجرموں پر وزارت دفاع کے ڈائریکٹر اور ڈرائیور کے قتل کا جرم ثابت ہو ا ہے۔

     ڈسٹرکٹ جیل فیصل میں پرویز مشرف اور مہران ایئربیس حملے میں ملوث نائیک نوازش علی اور مشتاق احمد کو پھانسی دی جائے گی، کراچی میں امریکی قونصل خانے پرحملے کے الزام میں سزائے موت کے قیدی ذوالفقارکے بلیک وارنٹ اڈیالہ جیل پہنچا دئے گئے ہیں اسے صبح ساٖڑھے چھ بجے تختہ دارپر لٹکایا جائے گا، تمام مجرموں کی ان کے اہل خانہ سے آخری ملاقات کر ا دی گئی ہے ، مختلف جیلوں میں مجرموںکی سزائے موت پر علمدرآمد کے موقع پر سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کئے گئے ہیں۔

  • سندھ کےتعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

    سندھ کےتعلیمی اداروں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی

    کراچی: سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے سندھ کے تمام تعلیمی اداروں میں دوران تدریس طلبہ و اساتذہ کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے، متعلقہ کالجز اور اسکولز کے ہیڈ ماسٹرز ان احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں، معائنہ ٹیمیں اچانک اسکولز، کالجز کا معائنہ کریں گی، اچانک معائنے کے دوران اساتذہ یا طلبہ میں سے کوئی بھی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا اس کے خلاف قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

     تدریسی اور غیر تدریسی اسٹاف تدریس کے اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گی یہ احکامات امن و امان کی صورتحال کو مدنظر کر کیے گئے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ تمام متعلقہ افراد ان احکامات پر عمل کریں گے، موبائل فون کا غیر ضروری استعمال تدریسی عمل کو متاثر کرتا ہے۔

  • ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا

    ایم کیو ایم نے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ وسیع کرنے کا مطالبہ کردیا

    کراچی: ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنوں کا قتل عام لمحہ فکریہ ہے، دہشت گرد پورے پاکستان کے قاتل ہیں، آرمی چیف سے گزارش ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    متحدہ قومی مومنٹ کے رہنماءحیدر عباس رضوی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دہائی سے طالبانائزیشن کے خلاف آواز اٹھا رہی ہے اور اس پر اسے سزا مل رہی ہے اور 100 سے زائد کارکن دہشت گردی کا نشانہ بن چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکن ندیم احمد کو گھر کے نزدیک دہشت گردوں نے انہیں شناخت کر کے قتل کیا جبکہ ندیم احمد کو طالبان کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایم پی اے منظر امام کے قتل کی ذمہ داری بھی طالبان نے قبول کی اور اس میں کوئی شک نہیں کہ طالبان اور ان کی معاون تنظیمیں کارکنوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ندیم احمد عائشہ منزل پر ہونے والے بم دھماکے کے چشم دید گواہ تھے جنہوں نے عدالت میں پیش ہو کر مجرموں کو شناخت بھی کیا ، عائشہ منزل دھماکے کے گواہوں چوہدری اسلام اور منظر امام کو بھی شہید کیا جا چکا ہے اور اگر سندھ حکومت کی جانب سے ان کیلئے کوئی حفاظتی اقدامات کئے جاتے تو شائد ان کی جان بچ جاتی۔

    حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ اگر ایم کیو ایم کے کارکنان، ذمہ داران کو اسی طرح نشانہ بنایا جاتا رہا اور دفاتر، جلوسوں پر حملے ہوتے رہے تو یہ آگ دوسری جماعتوں تک بھی پھیل سکتی ہے، کل کوئی دوسرا بھی دہشت گردوں کے عتاب کا شکار ہو سکتا ہے۔

    رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کالعدم تنظیموں کی بہت بڑی کھیپ موجود ہے جو آئے دن دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہیں اور ذمہ داریاں قبول کرتی ہیں۔ حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے تمام لوگوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے۔