Tag: سندیپ ریڈی وانگا

  • ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد رنویر سنگھ نے 40 منٹ سندیپ سے فون پر کیا بات کی؟

    ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد رنویر سنگھ نے 40 منٹ سندیپ سے فون پر کیا بات کی؟

    ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد رنویرسنگھ نے ان سے 40 منٹ تک کال کرکے بات کی۔

    ہدایت کار اور اسکرین رائٹر سندیپ ریڈی وانگا اس وقت اپنی حالیہ ریلیز ’اینیمل‘ کی کامیابی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ فلم میں رنبیر کپور، رشمیکا مندانا، ترپیتی ڈمری، بوبی دیول اور انیل کپور نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔

    ایکشن فلم کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے اور اس نے وہاں بھی کامیابی کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ صرف چند دنوں میں یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی ہے۔

    حال ہی میں فلم کے ہدایت کار نے ان کے اور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔

    سندیپ نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ انھیں فلم ’اینیمل‘ کے حوالے سے متعدد فیڈ بیکس ملیں لیکن رنویر سنگھ کی باتیں ان کے ذہن میں رہ گئیں۔

    انھوں نے کہا کہہ ان سے بات کیے 40 دن ہوچکے ہیں مگر ان کا رسپانس ایسا تھا کہ میں خود سوچ میں پڑ گیا کہ رنویر سنگھ نے کیا کہا ہے۔ انھوں نے مجھ سے تقریباً 40 منٹ تک فون پر بات کی۔

    انھوں نے اس کے علاوہ مجھے جتنا ا لمبا پیغام بھیجا تھا وہ میں نے 3، 4 بار پڑھا ہے۔ میں بتا نہیں سکتا کہ وہ کیسا ہے، پر بہت مزہ آیا ان کا پیغام پڑھ کے!

    رنویرسنگھ نے فلم ’اینیمل‘ کے بارے میں بہت سی باتیں لکھیں جن کے بارے میں میں نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ارے یار یہ بھی ہے نہ فلم میں۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم بھارتی انڈسٹری کی ایک زبردست بلاک بسٹر فلم تھی جس نے بھارت میں 500 کروڑ سے زائد جبکہ دنیا بھر میں 1000 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کی کمائی کی تھی۔

  • انوراگ فلم ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد ہدایت کار سندیپ سے ملنے کیوں گئے؟

    انوراگ فلم ’اینیمل‘ دیکھنے کے بعد ہدایت کار سندیپ سے ملنے کیوں گئے؟

    انوراگ کیشپ حال ہی میں اینیمل کے ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا سے ملاقات کی ہے اور انکی حالیہ بلاک بسٹر فلم کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا ہے۔

    بالی وڈ کے معروف ڈائریکٹر انوراگ کیشپ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایک ماہ کے اندر فلم ’اینیمل‘ دو باردیکھی ہے ۔ انھوں نے سندیپ کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی ایماندار، عاجز اور ایک پیارے انسان ہیں۔

    انوراگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سندیپ اور اپنی تصوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگوں کو ان کے بارے میں غلط فہمی ہے، لوگ صحیح طرح ان کے بارے میں اندازہ نہیں لگاپائے۔

    پہلی تصویر میں انوراگ نے سندیپ ریڈی وانگا کے کندھے پر ہاتھ رکھا ہوا ہے اور انھیں دیکھ کر مسکرا رہے ہیں۔

    انوراگ نے مزید لکھا کہ میں نے سندیپ کے ساتھ ایک اچھی شام گزاری۔ لوگ انھیں پرتشدد اور بے باک مناظر دکھانے کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ میرے نزدیک وہ ایماندار انسان ہیں۔

    مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی ان کے بارے میں یا ام کی فلم کے بارے میں کیا سوچتا ہے۔ میں اس آدمی سے ملنا چاہتا تھا

    ہدایت کار نے کہا کہ میں ان سے ملا اور ان کی فلم جو کہ میں نے دو بار دیکھی ہے اس کے حوالے سے سوالات کیے اور انھوں نے میری ہر بات کا جواب دیا۔

    آخر میں انوراگ نے سندیپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے خندہ پیشانی سے میری بات سنی اس کے لیے شکریہ۔ ان کی فلم بھارتی سینما کے لیے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے۔

  • ’’فلم اینیمل میں ڈائریکٹر نے عورتوں کی تضحیک والے ڈائیلاگ شامل کیے‘‘

    ’’فلم اینیمل میں ڈائریکٹر نے عورتوں کی تضحیک والے ڈائیلاگ شامل کیے‘‘

    بالی وڈ میں ریلیز کے ساتھ ہی تہلکہ مچانے والی فلم ’اینیمل‘ کے کچھ ڈائیلاگ شائقین بالخصوص خواتین کو پسند نہیں آئے۔

    فلم کی ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے سندیپ ریڈی وانگا پر سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے اپنی فلم میں عورتوں کی تضحیک کرنے والے ڈائیلاگز رکھے ہیں۔ ’اینیمل‘ میں رنیر کپور کو الفا میل (ایک طاقتور مرد) کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔

    بعض مناظر میں رنبیر کپور فلم میں اپنی بیوی کا کردار نبھانے والی رشمیکا مندانہ سے ’نامناسب‘ الفاظ کہتے نظر آتے جو خصوصی طور پر عورتوں سے متعلق ہیں۔

    کئی سوشل میڈیا صارفین ’اینیمل‘ میں موجود اس طرح کے ڈائیلاگز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے عورتوں کی تضحیک قرار دے رہے ہیں۔

    ایک صارف نے لکھا کہ یہ فلم مسائل سے بھرپور ہے، اس میں نفرت، انتقام اور انا کو فخریہ طور پر پیش کیا گیا ہے جو دیکھنے والوں کے لیے نقصان دہ ہے۔

    تمام تر تنقید اور پرتشدد مناظر کے باجود رنبیر کپور کی فلم نے باکس آفس پر کمال کردیا ہے اور محض تین دنوں میں عالمی باکس آفس پر 300 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ شائقین فلم میں رنبیر کی پرفارمنس کو بہترین قرار دے رہے ہیں۔

  • ’ایسا لگ رہا ہے خواب دیکھ رہا ہوں‘ بوبی دیول اینیمل کی کامیابی پر روپڑے

    ’ایسا لگ رہا ہے خواب دیکھ رہا ہوں‘ بوبی دیول اینیمل کی کامیابی پر روپڑے

    ممبئی: یکم دسمبر کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ کی دہشت سے بھرپور فلم ’انیمل‘ کی کامیابی پر اداکار بوبی دیول جذباتی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم اینیمل انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے، اداکار بوبی دیول نے اس فلم میں ایک بے رحم ولن کا کردار  ادا کیا ہے جسے ناقدین اور سامعین دونوں کی جانب سے پذیرائی مل رہی ہے۔

     فلم ‘انیمل’ کی شاندار کامیابی سے اداکار بوبی دیول کافی خوش ہیں، اس فلم میں رنبیر کپور، انیل کپور، بوبی دیول اور رشمیکا مندانا سمیت دیگر اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا۔

    ممبئی میں فلم کی نمائش کے بعد بوبی دیول کی روتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں اداکار بوبی کو  پارٹی ہال سے باہر آتے ہوئے روتے ہوئے دیکھا گیا جطکہ  آس پاس موجود لوگ اداکار کو تسلی دے رہے تھے۔

    اس کے بعد اداکار بوبی نے اپنی فلم کا اپنا مشہور پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ لوگوں کا بہت بہت شکریہ، خدا مجھ پر مہربان ہے، مجھے اس فلم کی وجہ سے بہت پیار مل رہا ہے، مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں خواب دیکھ رہا ہوں۔

    واضح رہے کہ فلم ’انیمل‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے، ریلیز کے صرف تین دنوں کے اندر اس فلم نے باکس آفس پر طوفان برپا کر دیا ہے، ’انیمل‘ نے پوری دُنیا میں مجموعی طور پر 200 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

  • شاہ رخ کا بہت بڑا مداح، ان کیساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، ڈائریکٹر ’اینیمل‘

    شاہ رخ کا بہت بڑا مداح، ان کیساتھ کام کرنا چاہتا ہوں، ڈائریکٹر ’اینیمل‘

    بھارت میں پہلے ہی روز باکس آفس پر ریکارڈ کمائی کرنے والی بالی وڈ فلم ’اینیمل‘ کے ہدایت کار بھی کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں۔

    ساؤتھ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اور ’کبیر سنگھ‘ جیسی فلموں کی ہدایت کاری کرنے والے سندیپ ریڈی وانگا کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے بہت بڑے فین ہیں۔ اس بات کا انتظار کررہا ہوں کہ شاہ رخ کے ساتھ کام کروں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انھوں نے کھلے دل سے اعتراف کیا کہ ’میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ اداکار کے ساتھ کام کرنا میری خواہشات کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ موقع ملا تو ان کے ساتھ ضرور کام کرونگا۔‘

    انھوں نے بتایا کہ جب ہم لوگو اینیمل کی شوٹنگ کررہے تھے تو بطور ٹیم ’پٹھان‘ کو تھیٹرز میں دیکھا ہے، میں نے فلم ’جوان‘ بھی دیکھ رکھی ہے۔

    اینیمل کو سندیپ ریڈی وانگا کی تشدد سے بھرپور فلموں میں سے ایک کہا جارہا ہے جس میں خون خرابے سے بھرپور مناظر کی بھرمار ہے۔

    واضح رہے کہ سندیپ ریڈی وانگا کی فلم گذشتہ دنوں دنیا بھر کے سینماؤں میں کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے صرف بھارت میں پہلے دن 63 کروڑ کی کمائی کی۔ رنبیر کپور، رشمیکا مندانہ، بوبی دیول اور انیل کپور نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • ہدایت کار نے ’اینیمل‘ کے وائرل ’نامناسب‘ ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی!

    ہدایت کار نے ’اینیمل‘ کے وائرل ’نامناسب‘ ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی!

    سندیپ ریڈی وانگا نے ’اینیمل‘ میں رشمیکا مندانہ کے وائرل ہونے والے ڈائیلاگ کی حقیقیت بتادی، اداکارہ کے کہے الفاظ کا مطلب سمجھا دیا۔

    بھارتی ساؤتھ سے تعلق رکھنے والے ہدایت کاری سندیپ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ’اینیمل‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔ فلم نے بھارتی باکس آفس پر پہلے دن 63 کروڑ کی کمائی کرتے ہوئے ٹائیگر 3 اور پٹھان جیسی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

    فلم کا ٹریلر لانچ ہونے کے بعد مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ رشمیکا مندانہ کا ایک ڈائیلاگ نے شائقین کی کافی توجہ حاصل کی تھی جس میں وہ رنبیر کو دانت پیس کر کچھ کہتی ہیں۔

    اکثر شائقین کا خیال تھا کہ اس سین میں رشمیکا نے ’نامناسب‘ الفاظ کہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کئی صارفین نے اس پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا تھا۔

    اب ایک انٹرویو میں ڈارئریکٹر سندیپ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سین کی ڈیمانڈ تھی اور رشمیکا کو جذباتی انداز میں دانت پیس کر ہی وہ ڈائیلاگ بولنے تھے۔ جذباتی لہجے کی وجہ سے الفاظ ٹھیک طرح ادا نہیں ہوپاتے اس لیے اداکارہ کے ڈائیلاگ پر بھی لوگوں کو غلط فہمی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ اس ڈائیلاگ پر کافی ری ایکشن آئے۔ تاہم جب کوئی اس طرح کے خاص جذباتی لمحات میں ہوتا ہے تو وہ دانت پیس کرہی بات کرتا ہے۔ شاید اس ڈائیلاگ کی وجہ سے لوگوں نے کئی بار فلم کے ٹریلر کی بھی دیکھا۔

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور ساؤتھ ایکٹریس رشمیکا مندانہ کی فلم ’اینیمل‘ یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی ہے جس نے کھڑکھی توڑ بزنس کیا ہے۔ شائقین رنبیر کپور کی اداکاری کو کافی سراہ رہے ہیں۔