Tag: سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ

  • سنسناٹی ماسٹرز ٹینس:راجرفیڈررسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

    سنسناٹی ماسٹرز ٹینس:راجرفیڈررسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی

      اوہایو :سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ اوہایو میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل مرحلے میں دنیائے ٹینس کے دو بہترین کھلاڑی ایکشن میں تھے۔

    سوئٹزرلینڈ کے راجرفیڈرر نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے برطانیہ کے اینڈی مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔۔ سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور چھ تین اور سات پانچ رہا۔ سیمی فائنل میں فیڈرر کا مقابلہ کینیڈا کے میلاس راؤنچ سے ہوگا۔

    راؤنچ نے دوسرے کوارٹرفائنل میں اٹلی کے فیبیو فوگنینی کو باآسانی زیر کیا۔ کینیڈین کھلاڑی نے چھ ایک اور چھ صفر سے میچ اپنے نام کیا۔ اسپین کے ڈیوڈ فیررر اور فرانس کے جولین بیناٹو نے بھی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنالی ہے۔

  • سنسناٹی ماسٹرزٹینس: راجرفیڈرراوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    سنسناٹی ماسٹرزٹینس: راجرفیڈرراوراینڈی مرے کوارٹرفائنل میں

    اوہایو :سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر اور برطانیہ کے اینڈی مرے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔ ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ،اوہایو میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے فرانس کے گیل مونفلس کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔

    ابتدائی دو سیٹس تک مقابلہ ایک ایک سے برابر تھا۔ فیصلہ کن سیٹ میں سوئس کھلاڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ اپنے نام کرلیا۔ فیڈرر کی فتح کا اسکور چھ چار، چار چھ اور چھ تین رہا۔ کوارٹرفائنل میں فیڈرر کا مقابلہ برطانیہ کے اینڈی مرے سے ہوگا۔ مرے نے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں امریکہ کے جان اسنر کو تین سیٹ کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چھ سات، چھ چار اور سات چھ سے زیر کیا۔

    تیسرے راؤنڈ کے ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ سربیا کے نوواک جوکووچ کو اسپین کے ٹامی روبریڈو نے اپ سیٹ کردیا۔ اسپینش کھلاڑی نے جوکووچ کو سات چھ اور سات پانچ سے قابو کیا۔