Tag: سنچورین

  • دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا، سنچورین ہمیشہ رہا ہے پاکستان کا فاتح میدان

    دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا، سنچورین ہمیشہ رہا ہے پاکستان کا فاتح میدان

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا سنچورین کا میدان ہمیشہ سے پاکستان کے لیے فتح کی علامت رہا ہے۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو پہلا میچ جیت کر سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل ہے مگر جس گراؤنڈ میں آج میچ ہے وہ ہمیشہ پاکستان کے لیے خوش قسمت رہا ہے۔

    سنچورین کے سپر اسپورٹس پارک میں پاکستان کوئی ٹی 20 نہیں ہارا۔ گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے اور تمام میں فاتح بن کر میدان سے باہر آئے۔

    اس کے برعکس میزبان ٹیم کے لیے اس میدان سے اچھی یادیں وابستہ نہیں۔ جنوبی افریقہ نے یہاں 15 میچز کھیل رکھے ہیں اور صرف 6 میں کامیابی حاصل کی جب کہ 9 میں مہمان ٹیموں نے فتوحات سمیٹیں۔

    سنچورین میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 205 رنز اور سب سے بڑی اننگ بھی پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ہے۔ انہوں نے 2021 میں 122 رنز بنائے تھے۔

    اس میدان میں سب سے بہترین بولنگ فیگر بھی پاکستان کے پاس ہے۔ عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھی جب کہ 2013 میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 100 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

    پاکستان کو سیریز بچانی ہے تو گراؤنڈ میں نا قابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی۔

    پاکستان کو میچ جیتنا ہے تو سست بیٹنگ کو چھوڑنا ہوگا اور کنڈیشنز کے مطابق چھکے، چوکے مارنا ہوں۔ گزشتہ ماہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں بھی سنچورین میں مجموعی طور پر 407 رنز بنے اور دو درجن چھکے لگے تھے۔

    سیریز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم سنچورین پہنچ گئی، دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم سنچورین پہنچ گئی، دوسرا ٹی 20 کل کھیلا جائے گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے سنچورین پہنچ گئی میچ کل کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے سنچورین پہنچ گئے ہے۔ کھلاڑی تیاریوں کے لیے آج سپر اسپورٹس پارک میں پریکٹس کریں گے۔

    میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کو ڈربن میں پہلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں گیارہ رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

    سیریز کا دوسرا میچ کل سنچورین میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔ سنچورین پاکستان کے لیے اب تک خوش قسمت جب کہ جنوبی افریقہ کے لیے بدقسمت میدان ثابت ہوا ہے۔

    اس میدان میں گرین شرٹس نے اب تک چار میچز کھیلے ہیں اور تمام میچز جیت رکھے ہیں۔

    پاکستان کو سیریز بچانی ہے تو گراؤنڈ میں نا قابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھتے ہوئے لازمی فتح حاصل کرنی ہوگی۔

    سنچورین میں پاکستان کا سب سے بڑا ٹوٹل 205 رنز اور سب سے بڑی اننگ بھی پاکستانی اسٹار بیٹر بابر اعظم کی ہے۔ انہوں نے 2021 میں 122 رنز بنائے تھے۔

    اس میدان میں سب سے بہترین بولنگ فیگر بھی پاکستان کے پاس ہے۔ عمر گل نے 6 رنز کے عوض 5 وکٹیں لی تھی جب کہ 2013 میں گرین شرٹس نے پروٹیز کو 100 رنز پر آؤٹ کیا تھا۔

    میزبان ٹیم اس گراؤنڈ پر 15 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف 6 میں فتح حاصل کی جب کہ 9 میچز حریف مہمان ٹیموں نے جیتے۔

    پاکستان کو میچ جیتان ہے تو سست بیٹنگ کو چھوڑنا ہوگا اور کنڈیشنز کے مطابق چھکے، چوکے مارنا ہوں۔ گزشتہ ماہ بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ میں بھی سنچورین میں مجموعی طور پر 407 رنز بنے اور دو درجن چھکے لگے تھے۔

    سیریز کے تمام میچ اے اسپورٹس پر براہ راست دکھائے جا رہے ہیں۔

  • سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب : 2گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع

    سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب : 2گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع

    سنچورین : حکومت کی جانب سے سنچورین میں ڈیم فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کےجذبےکوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی تاریخ میں پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا ڈیم فنڈریزنگ ایونٹ منعقد کیا گیا ، فنڈ ریزنگ کا اہتمام پی ٹی آئی جنوبی افریقہ کی جانب سے کیا گیا، رمیز راجہ اور شعیب ملک سمیت پوری پاکستانی ٹیم نے شرکت کی۔

    سنچورین میں فنڈ ریزنگ میں 2 گھنٹے میں 3 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے جمع ہوگئے۔

    ایونٹ میں وزیراعظم عمران خان کادستخط شدہ بلا 3 لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ گیند 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئی جبکہ حالیہ کرکٹ ٹیم کے دستخط شدہ بلے ڈیڑھ لاکھ رینڈ اور دستخط شدہ ٹی شرٹس 70 ہزار رینڈ میں نیلام ہوئیں۔

    [bs-quote quote=” انشاءاللہ یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”فیصل جاوید”][/bs-quote]

    اس موقع پر فیصل جاوید نے کہا جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، خاص طور پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جا رہے ہیں، انشاء اللہ  یہی جذبہ رہا تو ہم کئی ڈیم بنائیں گے، ہم سب پاکستان کے بحرانوں پر قابو پا لیں گے، عمران خان نےاللہ کے فضل سےہرناممکن کوممکن کردکھایا ہے۔

    فیصل جاوید نے کہا پاکستان میں اس وقت صرف 2بڑے ڈیم ہیں، ہم سالانہ 22 لاکھ ڈالر کی لاگت کاپانی ضائع کرتےہیں، اب تک ڈیم فنڈ میں 9.6 ارب روپے جمع ہو چکے ہیں۔

    مزید پڑھیں : واشنگٹن : ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع

    یاد رہے ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب شروع ہونے سے پہلے ہی تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے تھے جبکہ فنڈریزنگ کی تقریب کےانعقاد کے حوالے سے سینیٹر  فیصل جاوید نے کمنٹیٹر رمیز راجہ سے ملاقات کی تھی ، فیصل جاوید کا کہنا تھا پاکستانی کمیونٹی کاجوش وجذبہ قابل دیدہے۔

    خیال رہے بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لئے بیرون ملک پاکستانی بھی اپنا بھرپور حصہ ڈال رہے ہیں ، گذشتہ سال دسمبر میں واشنگٹن میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں دس کروڑ سے زائد کے عطیات جمع ہوئے تھے۔

  • ڈک ورتھ لوئس قانون: پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

    ڈک ورتھ لوئس قانون: پاکستان کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست

    سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت میزبان ٹیم کو 13 رنز سے فتحیاب قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا نے 318 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پروٹیز کی پہلی وکٹ 53 رنز پر گری جب ہاشم آملہ کو 25 رنز پر حسن علی نے بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

    وکٹ کیپر بلے باز کوئن ٹن ڈی کاک کو 33 رنز پر شاداب خان نے رن آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقا نے مجموعی طور پر 187 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر بنائے جس کے بعد بارش کا آغاز ہوا تو کھیل روکنا پڑا، روکا  ہینڈرکس 83 اور کپتان فاف ڈوپلیسی نے 40 رنز  کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

    ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت امپائرز نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو فاتح قرار دیا یوں پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں ڈوپلیسی الیون نے دو میچز جیت لیے جبکہ پاکستان نے ابھی تک ایک ہی جیتا۔

    بارش کے وقت جب کھیل روکا گیا تو  جنوبی افریقا کو میچ جیتنے کے لیے 17اوورز میں 131 رنز درکار تھے۔

    قبل ازیں سنچورین میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز 317 میں رنز بنائے اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 318 رنز کا ہدف دے دیا، امام الحق نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 101 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    قبل ازیں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، فخر زمان صرف 2 رنز بنا کر ہینڈرکس کی گیند پر ربادا کو کیچ دے بیٹھے۔

    فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور امام الحق نے شاندار پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کا اسکور 136 رنز تک پہنچادیا، بابر اعظم 69 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر اسٹین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

    محمد حفیظ نے 45 گیندوں پر 52 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، وہ ربادا کی گیند پر فلک کوائیو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شعیب ملک 31 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے، حسن علی ایک رنز بنا کر اسٹین گن کا نشانہ بنے۔

    عماد وسیم نے ناقابل شکست 23 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان سرفراز احمد 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے فاسٹ بولر ربادا اور ڈیل اسٹین نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہینڈرکس اور تبریز شمسی کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آسکی۔

    امام الحق کے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل

    اوپنر امام الحق نے ون ڈے کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، امام الحق نے 19 ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے۔

    تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز اوپنر بلے باز فخر زمان کے پاس ہے، فخر زمان نے 18ویں اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

    تیسرے ون ڈے کے لیے پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور عماد وسیم اور محمد عامر کو اسکواڈ میں واپس لایا گیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    قومی ٹیم محمد حفیظ، بابر اعظم، امام الحق، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، شاداب خان، حسن علی، حسین طلعت، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔

    دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوئنٹن ڈی کوک، کپتان فاف ڈوپلیسی، ہاشم آملہ، ریزا ہینڈرک، ریسی وین دیر ڈیسن، اینڈلے فلکوایو، ڈیوڈ ملر، ڈیل اسٹین، کگیسورا بادا، بیرون ہینڈرکس، اور تبریز شمسی پرمشتمل ہے۔

    اس سے قبل دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔