Tag: سنچورین ٹیسٹ

  • سنچورین ٹیسٹ میں محمد عباس کی شاندار کارکردگی، عامر نے کیا کہا؟

    سنچورین ٹیسٹ میں محمد عباس کی شاندار کارکردگی، عامر نے کیا کہا؟

    حال ہی میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے سابق قومی پیسر محمد عامر سنچورین ٹیسٹ میں محمد عباس کی کارکردگی پر اظہار خیال کیا ہے۔

    سنچورین ٹیسٹ میچ میں پاکستان فتحیاب تو نہ ہو سکا، لیکن تین سال بعد ٹیم میں واپسی پر محمد عباس کی شاندار کارکردگی پر سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر نوجوان فاسٹ بولر کو تین سال ٹیم سے دور رکھنے پر سابق کوچز پر برس پڑے۔

    محمد عامر نے سنچورین ٹیسٹ میں محمد عباس کی کارکردگی کو سراہا اور ساتھ ہی انہوں نے نوجوان بولر کو تین سال تک ٹیم سے باہر رکھنے پر قومی ٹیم کے سابق کوچز پر کڑی تنقید کی۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے ان سابق کوچز کو سامنے لایا جانا چاہیے، جنہوں نے پیس کی وجہ سے محمد عباس کو طویل عرصے تک ٹیم سے باہر رکھا اور انہیں ٹیم میں واپسی کیلیے تین سال لگے۔

    محمد عامر کا کہنا ہے کہ محمد عباس کی پرفارمنس انہیں ٹیم سے باہر رکھنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

    واضح رہے کہ سنچورین ٹیسٹ کے ذریعے محمد عباس نے تین سال بعد ٹیم میں واپسی کی تھی اور میچ کے چوتھے روز انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 148 رنز کے ہدف کا حصول مشکل بنا دیا تھا۔

    محمد عباس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 6 جب کہ میچ میں مجموعی طور پر 7 وکٹیں حاصل کیں اور ایک موقع پر مسلسل 15 اوورز کرائے۔

    تاہم کسی ساتھی بولر کی جانب سے مدد نہ ملنے پر جنوبی افریقہ سنسنی خیز مقابلے کے بعد یہ میچ دو وکٹوں سے جیت گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/muhammad-abbas-against-south-africa/

  • سنچورین ٹیسٹ: فتح پاکستان کے قریب آ کر روٹھ گئی، جنوبی افریقہ دو وکٹوں سے کامیاب

    سنچورین ٹیسٹ: فتح پاکستان کے قریب آ کر روٹھ گئی، جنوبی افریقہ دو وکٹوں سے کامیاب

    سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 121 رنز درکار تھے۔ پروٹیز نے سنسنی خیز مقابلے بعد 8 وکٹیں گنوا کر یہ ہدف حاصل کر لیا۔ محمد عباس کی دوسری اننگ میں چھ وکٹیں رائیگاں گئیں۔

    پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے چوتھے روز دوسری اننگ کا آغاز 3 وکٹوں پر 27 رنز کے ساتھ کیا۔ 62 کے مجموعی اسکور پر محمد عباس نے ٹرسٹان اسٹب کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا اور پھر 96 ایڈم میکرم کو بولڈ کر کے قومی ٹیم کی فتح کی امید بندھائی۔

    پروٹیز کی لگاتار تین وکٹیں 99 کے اسکور پر گر گئیں۔ پہلے محمد عباس نے محمد رضوان کی مدد سے حریف کپتان ٹمبا باوما کو خطرہ بننے سے قبل 40 کے انفرادی اسکور پر کو پویلین بھیجا۔ ڈیوڈ بیڈنگھم اور کوربن بوش کی وکٹیں بھی عباس نے اڑائیں جب کہ نسیم شاہ نے کائل ویرن کو بولڈ کیا۔

    کھانے کے وقفے پر جنوبی افریقہ کا اسکور 8 وکٹوں پر 116 رنز تھا۔ پاکستان کو جیت کے لیے صرف دو وکٹیں جب کہ پروٹیز کو 32 رنز درکار تھے۔

    تاہم کھانے کے وقفے کے بعد کگیسو ربادا اور مارکو جینسن نے کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور اپنی ٹیم کو دو وکٹوں سے فتحیاب کرایا۔

    اس سے قبل باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پوری پاکستانی ٹیم پہلی اننگ میں 211 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ کامران غلام 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پروٹیز کے ڈین  پیٹرسن نے 5 اور کوربن بوش نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

    جنوبی افریقہ نے پہلی 301 رنز بنا کر 90 رنز کی برتری حاصل کی۔ ایڈن میکرم 89 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ کوربن بوش نے لوئر آرڈر میں 81 رنز کی نا قابل شکست اننگ کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، 3  وکٹیں حاصل کیں۔ عامر جمال نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ محمد عباس اور صائم ایوب کے ہاتھ ایک ایک وکٹ آئی۔

    قومی ٹیم نے دوسری اننگ میں نائب کپتان سعود شکیل کے 84 اور بابر اعظم کے 50 رنز کی مدد سے 237 رنز بنائے اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 148 رنز کا ٹارگیٹ دیا۔ پروٹیز پیسر مارکو جینسن نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی نا قابل شکست برتری حاصل کر لی ہے۔ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ ہے۔ جنوبی افریقہ کی جیت نے بھارت کے لیے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

  • سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں‌ اور جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار

    سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں‌ اور جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار

    سنچورین ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو 7 وکٹیں اور جنوبی افریقا کو 121 رنز درکار ہیں۔

    سنچورین میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ میں تیسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقا نے تین وکٹوں کے نقصان پر27 رنز بنالیے ہیں، پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

    سعود شکیل نے 84 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، بابر اعظم 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان شان مسعود 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اوپنر صائم ایوب 27 اور آل راؤنڈر عامر جمال 18 رنز بناسکے، کامران غلام 4، محمد رضوان صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، سلمان آغا بھی ایک رن بناسکے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں، کاگیسو ربادا نے دو اور بوش، پیٹرسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جواب میں جنوبی افریقا نے 301 رنز اسکور کیے تھے، جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 90 رنز کی برتری حاصل کی تھی۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے بھارت، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے جنوبی افریقا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں پہلی بار وائٹ واش کیا تھا، صائم ایوب کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

  • سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

    سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا 301 رنز پر آؤٹ، پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

    سنچورین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

    سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز خراب روشنی کی وجہ سے کھیل جلد ختم کردیا گیا، جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے ہیں اور جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 2 رنز درکار ہیں۔

    بابر اعظم 16 اور سعود شکیل 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

    اوپنر صائم ایوب 28 اور کپتان شان مسعود بھی 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، پہلی اننگز میں نصف سنچری بنانے والے کامران غلام 4 رنز بناسکے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جینسن نے دو اور کاگیسو ربادا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پکاستان کے خلاف 90 رنز کی برتری حاصل کی ۔

    ایڈن مارکرم 89 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کوربن بوش نے ڈیبیو پر 81 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، عامر جمال نے دو اور صائ ایوب نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، کامران غلام نے 54 رنز کی اننگز کھیلی تھی، عامر جمال 28، محمد رضوان 27 اور سلمان آغا 18 رنز بناسکے تھے۔

    جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے پانچ اور ڈیبیو کرنے والے کوربن بوش نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

  • بھارتی بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ، پروٹیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست

    بھارتی بیٹنگ لائن بُری طرح فلاپ، پروٹیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں عبرتناک شکست

    سنچورین ٹیسٹ میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے مقابلے میں اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق گھر کے شیر بھارتی بیٹرز دیار غیر کی پچز پر جا کر ڈھیر ہوگئے۔ سنچورین میں میزبان نے بلیوشرٹس کو ایک اننگز اور32 رنز کی عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔ بھارتی بیٹرز جنوبی افریقہ کی پچ پر بیٹنگ کرنا ہی بھول گئے۔

    پروٹیز کے پیس اٹیک کے سامنے پہلے ٹیسٹ میں چند ایک بھارتی بیٹرز کے علاوہ کوئی نہ ٹھہر سکا۔ پہلی اننگز میں کے ایل راہول نے سنچری اسکور کی جبکہ دوسری اننگز میں ویرات کوہلی نے نصف سنچری بناتے ہوئے مزاحمتی باری کھیلی۔

    بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے دوسری اننگز میں 163 رنز بنانے تھے مگر پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سوائے ویرات کوہلی کے کوئی بیٹر مزاحمت نہ کرسکا انھوں نے 76 رنز کی باری کھیلی۔

    بھارتی بیٹرز بری طرح ناکام رہے پوری ٹیم 131 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ ویرات کوہلی 76 اور شبمب گل 26 رنز بنا کرنمایاں رہے۔

    بھارتی کپتان روہت شرما صفر، کے ایل راہول 4، شریاس آئر 6 اور شردل ٹھاکر اپنے کھاتے میں صرف 2 رنز کا اضافہ ہی کر پائے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈبیو کرنے والے ناندرے برگر نے دوسری اننگز میں محض 33 رنز دے کر 4 بھارتی بیٹرز کو پویلین بھیجا۔ ان کے علاوہ مارکو جانسین نے 3 اور ربادا نے 2 وکٹیں اپنے نام کے آگے درج کرائیں۔

    پرویٹز اوپنر ڈین ایلگر کو پہلی اور واحد اننگز میں 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میزبان سائیڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 408 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، ڈین ایلگر کے علاوہ مارکو جانسن 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

  • سنچورین ٹیسٹ: بھارتی سورما بیٹنگ بھول گئے، اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

    سنچورین ٹیسٹ: بھارتی سورما بیٹنگ بھول گئے، اننگز کی شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

    بھارتی بیٹرز سنچورین ٹیسٹ میں بیٹنگ کرنا بھول گئے، بلیو شرٹس جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں اننگز کی شکست کے قریب پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گھر کے شیر بھارتی پلیئرز اپنے ملک سے باہر نکلتے ہی ڈھیر ہوگئے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں اس اننگز کی شکست کا سامنا ہے۔ اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے بھارت کو اب بھی رنز کی ضرورت ہے۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے پہلے میچ کے پہلی اننگز میں پوری بھارتی ٹیم 245 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔

    کاگیسو ربادا نے 59 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ ربادا کے علاوہ ڈبیو کرنے والے ناندرے برگر نے بھی 50 رنز دے کر 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بھارت کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول 101 رنز بنا کر نمایا رہے تھے۔

    پروٹیز نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 408 رنز کا مجموعہ سجایا، اوپنر ڈین ایلگر نے 185 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مارکو جانسن 84 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ڈیوڈ بیڈنگھم 56 رنز بنا سکے۔

    بھارتی بیٹرز دوسری اننگز میں بھی بری طرح ناکام رہے آخری اطلاعات آنے تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے تھے۔ ویرات کوہلی 60 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کے ساتھ جسپریت بمراہ صفر پر موجود ہیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے اور صفر پر چلتے بنے، شبمن گل اس بار 26 رنز اسکور کرسکے جبکہ پہلی اننگز کے سنچری میکرز کے ایل راہول 4 رنز بنا سکے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں ربادا اور مارکو جانسین نے 2،2 جبکہ ناندرے برگر نے 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔

  • سنچورین ٹیسٹ:ربادا نے بھارتی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے، مہمان مشکلات کا شکار

    سنچورین ٹیسٹ:ربادا نے بھارتی بیٹنگ کے پرخچے اڑا دیے، مہمان مشکلات کا شکار

    جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، فاسٹ بولر نے 5 وکٹیں اپنے نام کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارتی بیٹرز نمایاں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔ آخری اطلاعات تک بھارت نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے تھے۔

    کاگیسو ربادا کی تیز گیند بازی کے آگے انڈین بیٹرز بے بس دکھائی دیے۔ جنوبی افریقی پیسر نے اپنے کیریئر میں اننگز میں 14 ویں بار 5 وکٹیں لینے کا کانامہ انجام دیا۔ انھوں نے 44 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    بھارتی کپتان روہت شرما صرف 5 رنز پر چلتے بنے، شبمن گل 2 اور ویرات کوہلی 38 رنز ہی بنا پائے۔ سریاش آئر کی ہمت بھی 31 کے انفرادی اسکور پر جواب دے گئی۔

    کے ایل راہول نے بھارت کی جانب سے اچھی بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 63 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ محمد سراج بغیر کوئی رن بنائے ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔

    ربادا کے علاوہ ڈبیو کرنے والے ناندرے برگر نے بھی 50 رنز دے کر دو وکٹیں اپنے نام کیں، ایک وکٹ مارکو جانسین کے حصے میں آئی۔

  • سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    سنچورین ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    سنچورین: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے دی، اولیویئر کو 11 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی، پروٹیز کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی، اولیویئر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    تیسرے روز 149 رنز ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو حسن علی نے اوپنر مرکرام کو صفر پر ہی پویلین بھیج دیا۔ فخر زمان نے ہاشم آملہ کا آسان کیچ ڈراپ کردیا جس کے بعد ہاشم آملہ نے ناقابل شکست 63 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    جنوبی افریقہ کے ایلگر نے 50 رنز بنائے انہیں شان مسعود نے آؤٹ کیا، ڈی برائن 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کا شکار بنے، ڈوپلیسی پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، یاسر شاہ اور شان مسعود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، سیریز کا دوسرا میچ کیپ ٹاؤن میں 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

    پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 190 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم بھی 223 رنز بنا سکی تھی۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں، دونوں نے بالترتیب 57 اور 65 رنز بنائے تھے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک ہونے والے 23 ٹیسٹ میچوں میں سے پاکستان نے 4 جنوبی افریقہ 12 میچ جیتے ہیں جبکہ 7 میچ ڈرا ہوئے۔

  • سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

    سنچورین ٹیسٹ: پاکستان کا جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف

    سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جانے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی ٹیم 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے صرف 149 رنز کا ہدف دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، قومی ٹیم دوسری اننگز میں 190 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 149 رنز کا آسان ہدف دے دیا، اولیویئر نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے نصف سنچریاں اسکور کیں، دونوں نے بالترتیب 57 اور 65 رنز بنائے، کپتان سرفراز احمد دونوں اننگز میں بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    اوپنر فخر زمان پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں ناکام رہے وہ صرف 12 رنز بناسکے، اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

    اسد شفیق کو 6 رنز پر ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا جبکہ بابر اعظم 6 رنز پر ربادا کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، محمد عامر کو 12 رنز پر ربادا نے پویلین بھیج دیا۔

    یاسر شاہ بھی بغیر کوئی رن بنائے اولیویئر کی گیند پر وکٹ کیپر ڈی کوک کو کیچ دے بیٹھے، شاہین شاہ آفریدی 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کرنے والے اولیویئر نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں، ربادا نے تین اور ڈیل اسٹین نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    یہ پڑھیں: سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستانی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 وکٹ پر 127 رنز

    قبل ازیں جنوبی افریقہ نے 127 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز شروع کی تو پوری ٹیم 223 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پروٹیز کے باووما نے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ وکٹ کیپر ڈی کوک نے 45 رنز بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی نے چار، چار وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر حسن علی نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستانی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 وکٹ پر 127 رنز

    سنچورین ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستانی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر، جنوبی افریقہ کے 5 وکٹ پر 127 رنز

    سنچورین: جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے دن پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، البتہ بالرز کی مدد سے پاکستان میچ میں واپس آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سنچورین میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بلے باز ایک ایک کرکے آؤٹ ہوتے رہے، سوائے بابر اعظم کے کوئی کھلاڑی جم کر نہیں کھیل سکا، پوری ٹیم 181 رنز پر پویلین لوٹ گئی.

    پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز کرنے والے امام الحق بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، فخرزمان بھی صرف 12 رنز بنا سکے۔

    شان مسعود 19 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، اسد شفیق اور اظہر علی بھی زیادہ مزاحمت نہیں کرسکے، بابراعظم نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی ۔ انھوں نے 71 رنز بنائے اور یوں پاکستان کو ٹوٹل 181 رنز تک پہنچ گیا۔


    مزید پڑھیں: ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری، پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار


    جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیان اولیور نے 6، کگیسو رابادا نے 3 اور ڈیل اسٹین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

    پاکستانی بالرز نے متاثر کن بولنگ کی۔ میزبان ٹیم کی ابتدائی وکٹیں جلد گر گئیں، مگر پھر جنوبی افریقہ سنبھل گئی، دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ پر 127 رنز بنائے تھے۔