Tag: سنگدل باپ

  • بیوی سے جھگڑا ، سنگدل باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹی  کو قتل کر ڈالا

    بیوی سے جھگڑا ، سنگدل باپ نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کر ڈالا

    پسرور : سنگدل باپ نے بیوی سے جھگڑے کے بعد اپنی ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، ملزم نشے کا عادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پسرور میں تھانہ صدرکی حدودمیں باپ نے ڈیڑھ سالہ بچی کوقتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ ملزم ناصر نے گھر یلو جھگڑے پر پہلے بیوی کو تشدد کرکے گھر سے نکالا،اور بعد میں بچی کا قتل کردیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم ناصر نشہ کرتا ہے، جس کی وجہ سےگھرمیں جھگڑتا تھا، نشےکاعادی ملزم مفرورہے تاہم پولیس اس کی تلاش کررہی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل راولپنڈی میں تھانے ارا بازار کے علاقے راجہ مارکیٹ نورانی مسجد والی گلی میں قتل کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی تھی، جہاں سفاک باپ نے دو بچیاں قتل کرکے بیوی کو بھی شدید زخمی کردیا تھا۔

    پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرکے قاتل کو گرفتار کر لیا تھا اور سفاک ملزم عثمان سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی تھی۔

  • سنگدل باپ نے نوزائیدہ بچی کو فروخت کردیا

    سنگدل باپ نے نوزائیدہ بچی کو فروخت کردیا

    سنگدلی جہالت اور بے رحمی کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی کہ باپ پیسے کی خاطر اپنی اولاد کو ہی فروخت کردے، یہ واقعہ بھارت کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بے رحم باپ نے اپنی 18 دن کی شیرخوار بیٹی کو ایک لاکھ روپے میں فروخت کردیا، پولیس نے باپ، خریدار اور سودا کروانے والی ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ حیدرآباد کے علاقے بنڈلہ گوڑہ محمد نگر کی 31 سالہ اسماء بیگم کے ہاں 18 روز قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

    اسماء بیگم کا شوہر 43 سالہ محمد آصف جو پیشے کے لحاظ سے رکشہ ڈرائیور ہے، نے اپنی نوزائیدہ بچی کو چاند سلطانہ نامی عورت کی مدد سے کرناٹک کے رہائشی منال سعد کو ایک لاکھ روپے میں اپنی بیٹی کو فروخت کردیا تھا۔

     شیر خوار بیٹی

    پولیس نے بتایا کہ وقوعہ کے چار روز بعد بچی کی والدہ نے شکایت کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 8جولائی کو محمد آصف اپنی 18 دن کی شیرخوار بیٹی کو لے کر گیا اور اسے فروخت کرکے رقم حاصل کی، بعد ازاں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

  • سنگدل باپ نے  شرارت کرنے پر 5  سالہ  بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا

    سنگدل باپ نے شرارت کرنے پر 5 سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا

    فیصل آباد: سنگدل باپ نے 5سالہ بیٹی کو گلا دبا کر مار ڈالا، ملزم مقتولہ کو خاموشی سےدفن کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے نواحی علاقے میں سنگدل باپ نے پانچ سال کی بچی کو گلادبا کر مار ڈالا۔

    پولیس نے بتایا کہ کمسن بچی کائنات کے شرارت کرنے پر باپ طاہرجاوید نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے دوران بچی کی گردن ٹوٹ گئی۔

    ملزم طاہر مقتولہ کو خاموشی سےدفن کرنےکی کوشش کر رہا تھا کہ پڑوسی کی اطلاع پر ڈجکوٹ پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔

    پولیس نے کہا ہے کہ بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    یاد رہے صادق آباد میں شراب کے عادی سنگدل باپ نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا کر دبا قتل کردیا تھا۔

    اللہ رکھا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ نشے کا عادی ظالم شوہر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، کوئی کام کاج نہیں کرتا۔

    ملزم کی ساس نے بتایا تھا ملزم نے اس پر بھی تشدد کیا، پیسوں کا بھی تقاضا کرتا رہا، پولیس نے اطلاع ملنے پر رپورٹ درج کرلی ہے۔

  • سنگدل باپ نے  اپنے شیر خوار  بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا

    سنگدل باپ نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا دبا کر قتل کردیا

    صادق آباد : شراب کے عادی سنگدل باپ نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا کر دبا قتل کردیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماں کا اپنے نومولود کے لیے دودھ کے پیسے مانگنا جرم بن گیا، شراب کے عادی سنگدل باپ نے اپنے شیر خوار بیٹے کو گلا دبا کر موت کی نیند سلا دیا۔

    صادق آباد تھانہ سٹی کی حدود اعوان ٹاؤن میں اللہ رکھا نامی ملزم واردات کرکے فرار ہوگیا،ملزم نے اہلیہ اورساس پر تشدد بھی کیا۔

    اللہ رکھا کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نشے کا عادی ظالم شوہر اکثر تشدد کا نشانہ بناتا ہے، کوئی کام کاج نہیں کرتا۔

    ملزم کی ساس نے بتایا ہے ملزم نے اس پر بھی تشدد کیا، پیسوں کا بھی تقاضا کرتا رہا، پولیس نے اطلاع ملنے پر رپورٹ درج کرلی اور ملزم کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سنگدل باپ نے 2 سالہ بچے کو زمین پر پٹخ کرقتل کردیا

    سنگدل باپ نے 2 سالہ بچے کو زمین پر پٹخ کرقتل کردیا

    پنڈی بھٹیاں : سفاک باپ نے 2 سالہ بچے کو زمین پر پٹخ کرقتل کردیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر پنڈی بھٹیاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں باپ نے 2سالہ بچے کو زمین پر پٹخ دیا ، پٹخنے سے دوسالہ معصوم بچہ موقع پر دم توڑ گیا۔

    جلالپور بھٹیاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوہر کو بیوی کے حق میں عدالتی فیصلہ ہونے کا رنج تھا۔

    یاد رہے چند ماہ قبل راولپنڈی میں سفاک باپ نے گھریلو ناچاقی پر تین سالہ بچی کو گلا دبا کر قتل کردیا تھا۔

    پولیس کے مطابق سفاک باپ نے اپنی دیگر دو کم سن بیٹیوں کو بھی مارنے کی کوشش کی، مقتولہ بچی کی والدہ کے مطابق بچی کو اس کے والد نے ہی قتل کیا ہے، واقعے کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج کرلیا گیا تھا۔

  • سنگدل باپ نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی 25 ہزار روپے کے عوض بھکارن کو فروخت کرڈالی

    سنگدل باپ نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی 25 ہزار روپے کے عوض بھکارن کو فروخت کرڈالی

    فیصل آباد : سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بھکاری کو 25 ہزار روپے میں فروخت کرڈالی، پولیس نے ملزم باپ ندیم اور بھکارن سروری کو گرفتار کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے غلام محمدآباد میں سنگدل باپ نے کمسن بیٹی بھکاری کو فروخت کردی ، پولیس نے بچی کی فروخت کے انکشاف پر کارروائی کی اور بچی بازیاب کروا کر ملزم باپ اور بھکارن کوحراست میں لے لیا۔

    بازیاب بچی کوچائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئربیوروکےسپردکردیاگیا، گرفتار ملزم ندیم نے ڈیڑھ سالہ بیٹی کو 25 ہزار روپے میں بھکارن کو بیچا تھا۔

    پولیس نے ڈیڑھ ماہ کی بیٹی بھکارن کوفروخت کرنےپر4ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیا ، تھانہ غلام محمدآباد میں درج مقدمےمیں باپ بھی نامزد ہے۔

    یاد رہے رواں سال جون میں پنجاب میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی فروخت کردی تھی۔

  • سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13 سالہ بیٹی 60 سالہ شخص کو فروخت کردی

    سنگدل باپ نے ساڑھے 3 لاکھ میں 13 سالہ بیٹی 60 سالہ شخص کو فروخت کردی

    لاہور : مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی نے سنگدل باپ کی جانب سے ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی فروخت کرنے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سنگدل والد نے پیسوں کے لئے بیٹی فروخت کرنے کے معاملے پر مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ تیمور نے توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی میں جمع کرادیا۔

    نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ساڑھے 3 لاکھ میں 13سالہ بیٹی 60سال کی عمرکےشخص کوفروخت کردی گئی، والدہ کو اے ایس آئی مقدمہ درج کرنے کے لئے ناجائز مطالبہ کررہا ہے۔

    متن میں سوال کیا گیا کیا پولیس نے اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے ؟ کیا ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے؟ کیس کی اب تک کی تفتیش سےمتعلق ایوان کوتفصیل سے آگاہ کیا جائے۔

  • دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا

    مریدکے: ضلع شیخوپورہ میں دوسری شادی کے لیے سنگ دل باپ نے محبوبہ کی خواہش پر جڑواں بیٹیوں کو قتل کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک شقی القلب باپ نے محبوبہ کے کہنے پر اپنی جڑواں بیٹیوں کو مار ڈالا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مریدکے میں سلطان پارک کے رہایشی ملزم نے 3 سالہ جڑواں بیٹیوں کو زہر دے کر مارا، ملزم افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول بچیوں کے نام نبیہہ اور منیبہ ہیں۔

    پولیس کے مطابق ملزم نے ڈراما کیا تھا کہ بیٹیوں نے سرف کھا لیا ہے جس کی وجہ سے وہ مر گئیں، لیکن فرانزک رپورٹ نے ملزم کا جھوٹ بے نقاب کر دیا۔

    یہ بھی پڑھیں:  راجن پور: بستی بسم اللہ میں سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کی بیوی ناراض ہو کر ماں باپ کے پاس رہ رہی تھی۔

    ادھر دو ہفتے قبل پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں ایک بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کرلی تھی، جس پر بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی جا پہنچی تھی جس پر پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حنا کی ماں نے اشرف سے دوسری شادی کی تھی، سوتیلی بیٹی سے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • پسند کی شادی : سنگدل باپ نے بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    پسند کی شادی : سنگدل باپ نے بیٹی داماد اور دو نواسوں کو قتل کردیا، ملزم گرفتار

    حافظ آباد : پنجاب کے شہر حافظ آباد میں باپ نے پسند کی شادی کرنے پر بیٹی، داماد اور دو نواسوں کو کلہاڑی اور چھرے کے وار سے قتل کردیا، پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتارکرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پسند کی شادی کر نے جرم میں باپ نے بیٹی داماد اور ان کے دو بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، تھانہ جلال پور بھٹیاں کے نواحی گاؤں نسووال میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی۔

    بیس سالہ ثناء نے چار سال پہلے فردوس نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔ ثنا کے باپ کو اس بات کا بہت رنج تھا۔ ملزم گلزار عرصہ دراز سے موقع کی تلاش میں تھا کہ کسی طرح ان کی زندگی کاخاتمہ کردے۔

    گذشتہ رات ملزم گلزار نے موقع پا کر غیرت کے نام پر بیٹی داماد اور بچوں کو قتل کردیا، مقتولین کی شناخت فردوس، ثناء اور زین کے نام سے ہوئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حافظ آباد پولیس جائے واردات پر پہنچے، لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کردیا۔

    پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم گلزار کو آلہ قتل سمیت گرفتارکر لیا، پولیس نے قتل اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، مقتولین کا پوسٹ مارٹم کروایا جارہا ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالے کر دیا جائے گا۔