Tag: سنگولین

  • لیاری سنگولین میں فائرنگ سے گینگ وار کارندہ ہلاک

    لیاری سنگولین میں فائرنگ سے گینگ وار کارندہ ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں فائرنگ سے گینگ وار کا ایک کارندہ ہلاک ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری سنگولین کے قریب رات کے وقت فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا تھا، جس کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ گینگ وار کا کارندہ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک معراج کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے تھا، معراج کے گروپ اور مخالف گروپ زبیر چھوٹو کے کارندوں کے درمیان رات کو فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں معراج ہلاک ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ معراج کی ہلاکت گینگ وار کا نتیجہ ہے، فائرنگ کے تبادلے میں گولیاں لگنے سے معراج ہلاک ہوا۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں رینجرز نے کراچی کے علاقے گارڈن میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے کارندے وقاص عرف منجن کو گرفتار کیا تھا جو ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی: ٹارگٹ کلنگ اور 170 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ وار کا کارندہ وقاص منجن گرفتار

    رینجرز کا کہنا تھا کہ وقاص عرف منجن کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے جس نے سیاسی جماعت کے کارکنان کو قتل کرنے اور مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی 170 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

  • لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    لیاری میں کریکرحملہ، ایک شخص جاں بحق، چار زخمی

    کراچی : لیاری میں کریکرحملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ایک زخمی نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا، دو افراد کی حالت تشویشناک ہے، ملزمان کی تلاش کیلئے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ مولا مدد محلہ میں موٹر سائکل سوارنامعلوم گینگ وار ملزمان کی جانب سے کیے گئے کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں دوران علاج ایک زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق دو زخمیوں کی حالت ابھی تشویشناک ہے، اطلاع ملنے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو لیاری پہنچ گئے، غلام قادرتھیبو نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا، انہوں نے پولیس حکام کو واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ کریکر کا تھا ،تاہم علاقے کو گھیرے میں لے کرملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

  • کراچی :‌ لیاری میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 13 افراد زخمی

    کراچی :‌ لیاری میں دھماکہ، 3 بچوں سمیت 13 افراد زخمی

     کراچی : لیاری کے علاقے سنگولین میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین میں حیدر ہوٹل کے قریب زوردار دھماکے کے نتیجے میں تین بچوں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے، جبکہ دھماکے کی شدت کے باعث قریبی دکانوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

    اطلاعات کے مطابق دھماکے شادی میں تقریب سے واپس جانے والے لوگوں پر موٹرسائیکلوں پر سوار لیاری گینگ وار کے ملزمان کی جانب سے دستی بم حملہ کیا گیا، حملے میں چھ خواتین سمیت  تیرہ افراد زخمی، جن میں سے میں  چھ افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے، تاہم تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

    دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق شادی کی تقریب سے واپس جانے والے لوگوں پر گینگ وار کے ملزمان کی جانب دستی بم حملہ کیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    واضح رہے چھٹی کے روز اس علاقے میں عوام کا رش دیکھا جاتا  ہے۔