Tag: سنگھم اگین

  • روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے کونسا بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

    روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ نے کونسا بڑا ریکارڈ اپنے نام کیا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ان کی 10 ویں تیزی ترین 100 کروڑ روپے کمانے والی فلم بن گئی۔

    روہت شیٹی نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10 مقبول ترین فلموں کا پوسٹر شیئر کیا ہے انہوں نے اس پوسٹر کے ساتھ اپنی نئی فلم سنگھم اگین کی باکس آفس پر کامیابی سے متعلق بھی بتایا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rohit Shetty (@itsrohitshetty)

    انہوں نے 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی فلموں کی تصاویر شیئر کیں، جس میں سنگھم اگین، سوریاونشی، سمبا، گول مال اگین، دل والے، سنگھم ریٹرنز، چنئی ایکسپریس، بول بچن، سنگھم اور گول مال 3 شامل ہے۔

    فلم ساز نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سنگھم اگین میری 10 ویں اور تیز ترین 100 کروڑ کمانے والی فلم میں شامل ہوگئی، پچھلی 10 فلموں میں ایک چیز جو برقرار ہے وہ ہے آپ کی محبت جس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔

    واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم اجے دیوگن ڈی سی پی باجی راؤ سنگھم اور معروف اداکارہ کرینہ کپور ان کی اہلیہ اونی کامت کا کردار ادا کیا ہے۔

    فلم کی کاسٹ میں رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، ٹائیگر شراف اور جیکی شراف سمیت دیگر اسٹارز بھی شامل ہیں۔

    اجے دیوگن اور ہدایتکار روہت شیٹی کی اس فلم کی کامیابی کا سفر جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم” سِنگھم ریٹرنز” اور "گول مال اگین” جیسے فلموں کے لائف ٹائم ریکارڈ بھی توڑ دے گی۔

  • سنگھم اگین: اجے دیوگن اور جیکی شروف کا فائٹ سین لیک ہوگیا

    سنگھم اگین: اجے دیوگن اور جیکی شروف کا فائٹ سین لیک ہوگیا

    روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین کے فائٹ سین کی ویڈیوز و تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    روہت شیٹی کی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کا آخری مرحلہ کشمیر میں شروع ہوگیا ہے، آج سری نگر سے ایک نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں اداکار اجے دیوگن کو ولن جیکی شروف کے ساتھ فائٹ سین کی شوٹنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

    ایک مداح کی جانب سے اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں اجے دیوگن پولیس کی وردی میں ملبوس اور جیکی شروف کو غنڈے کے روپ میں دکھایا گیا ہے، دونوں کو سڑک کے بیچوں بیچ لڑتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اس فلم میں اداکارہ کرینہ کپور خان، ٹائیگر شروف، اکشے کمار، دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ، شویتا تیواری اور جیکی شروف شامل ہیں، ولن کا کردار ادا کرنے والے ارجن کپور پہلے ہی فلم کا اپنا حصہ شوٹ کرواچکے ہیں۔

     واضح رہے کہ فلم سنگھم اگین 15 اگست 2024 کو یوم آزادی کے موقع پر سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے، روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا بجٹ 200 کروڑ روپے ہے۔

    روہت شیٹی کی فلموں کی خاصیت ایکشن سین اور گاڑیوں کا زمین تو کبھی ہوا میں  تباہ ہونا ہے اور ایسا ہی کچھ اجے دیوگن کے ساتھ بننے والی فلم سنگھم میں دیکھا گیا تھا جو ایکشن اور فائٹنگ سے بھرپور تھی۔

    یہ فلم بھارتی پولیس پر بنائی گئی جس کے پہلے اور دوسرے سیکوئل میں اجے دیوگن کو بطور پولیس افسر کاسٹ کیا گیا۔

  • ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں ولن بننے کی وجہ بتادی

    ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں ولن بننے کی وجہ بتادی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں ولن کا کردار نبھانے کی وجہ بیان کردی۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیرف کے بعد روہت شیٹی نے ارجن کپور کا ’سنگھم اگین‘ کے ذریعے اپنی ’پولیس یونیورس‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔  اس سے قبل میکرز نے بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم کی جھلک جاری کی ہے جس میں ارجن کپور بطور ولن نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’شیطان‘ کے کردار کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا تھا کہ ’’انسان غلطی کرتا ہے اور اسے اسکی سزا بھی ملتی ہے لیکن اب جو آئے گا، وہ شیطان ہے۔‘‘

    تاہم اب ارجن کپور نے ’سنگھم اگین‘ میں اپنے ولن کے کردار سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

    ارجن کپور نے آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے مجھ پر فلم ’سنگھم اگین‘ میں منفی کردار ادا کرنے کے لیے میرا انتخاب کیا۔

    انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں اپنے کیریئر کا آغاز میں نے فلم ’عشق زادے۔‘ ’اورنگزیب‘ جیسے منفی کرداروں سے کیا اور ان سب کرداروں کے بعد میں یہاں ہوں اور اب پھر سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کررہا ہوں۔

    اداکار نے کہا کہ آدتیہ چوپڑا اور روہت شیٹی نے میرے فلمی کیریئر میں ہمیشہ مدد کی اور ان کا ماننا ہے کہ میں ان کی فلم سنگھم اگین میں ولن کا کردار ادا کرکے لوگوں کو حیران کرسکتا ہوں۔

    ارجن نے کہا کہ میں ہمیشہ اسکرین پر تجربہ کرنا چاہتا ہوں اور ناظرین کو کچھ مختلف دکھانا چاہتا ہوں لہٰذا میرے لیے سنگھم اگین میں پولیس کے دشمن کا کردار ادا کرنا میرے لیے ایک سنسنی خیز موقع تھا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے کیریئر کے شروع میں منفی کردار ادا کرنے سے بہت زیادہ پیار ملا اور میں اس فلم کے ساتھ بھی ایسا ہی بلکہ اس سے زیادہ بہترین کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

  • ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے!

    ارجن کپور ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ولن کے روپ میں نظر آئیں گے!

    ’سنگھم اگین‘ میں پہلی بار ارجن کپور ولن بنیں گے، فلم میں ان کے کردار کی پہلی جھلک سامنے آگئی ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور ایکشن ہیرو ٹائیگر شیرف کے بعد روہت شیٹی نے ارجن کپور کا ’سنگھم اگین‘ کے ذریعے اپنی ’پولیس یونیورس‘ کا حصہ بنا لیا ہے۔ میکرز نے بلاک بسٹر فرنچائز کی تیسری فلم کی جھلک جاری کی ہے جس میں ارجن کپور بطور ولن نظر آرہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ’شیطان‘ کے کردار کے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے ہدایت کار نے لکھا کہ ’’انسان غلطی کرتا ہے اور اسے اسکی سزا بھی ملتی ہے لیکن اب جو آئے گا، وہ شیطان ہے۔‘‘

    روہت شیٹی نے مزید لکھا کہ ’’کیا میں کہہ سکتا ہوں کہ میں ارجن کپور کا متعارف کروا رہا ہوں،‘‘

    ارجن کپور نے بھی اسے اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ، ’’سنگھم کا ولن! ہٹ مشین روہت شیٹی سر کی پولیس یونیورس کا حصہ ہونے کا احساس بہت خوش کن ہے! میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ تباہ کن ہوگا۔‘‘

    اس سے قبل فلم میکرز نے فرنچائز میں نئے آنے والوں، دیپیکا پڈوکون (شکتی شیٹی/ لیڈی سنگھم) اور ٹائیگر شیروف (اے سی پی ستیہ) کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے کریکٹر پوسٹرز کی نقاب کشائی کی تھی۔

    روہپت شیٹی کی ہدایت کری میں بننے والی یہ فرنچائز کی پانچویں فلم ہے جس میں جیکی شیرف بھی ایک مختصر کردار میں نظر آئیں گے، فلم 15 اگست کو تھیٹرز کی زینت بنے گی۔

  • اجے دیوگن ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    اجے دیوگن ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

    بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن اپنی نئی آنے والی فلم ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اجے دیوگن اپنی ہٹ فلم سنگھم کے سیکوئل ’سنگھم اگین‘ کی شوٹنگ کے دوران لڑائی کے ایک منظر کی شوٹنگ کرواتے ہوئے زخمی ہوئے۔

    شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن کی آنکھ مُکا لگنے سے زخمی ہوئی جس کے بعد فوری طور پر فلم کے سیٹ پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن نے زخمی ہونے کے بعد شوٹنگ سے مختصر وقفہ لیا لیکن شوٹنگ کو متاثر نہیں ہونے دیا اور بعد میں شوٹنگ مکمل کروائی۔

    واضح رہے کہ اجے دیوگن سنگھم اگین میں بھی پولیس انسپکٹر کا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

    روہت شیٹی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سنگھم اگین آئندہ سال بڑے پردے کی زینت بنے گی، جس کی کاسٹ میں دپیکا پڈوکون، اکشے کمار، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، ٹائیگر شیروف، جیکی شیروف، ارجن کپور، شیوتا تیواڑی ودیگر شامل ہیں۔