Tag: سنگ بنیاد

  • متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    متحدہ عرب امارات میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    ابوظہبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پہلے مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈھائی ہزار ہندو زائرین نے شرکت کی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے دارالحکومت ابو ظہبی میں منعقد تقریب میں بھارت اور متحدہ عرب امارات حکام نے شرکت کی، مندر کا سنگ بنیاد رکھنے سے قبل پوچا کی تقریب منعقد ہوئی جو صبح 11 بج کر 45 منٹ تک جارہی رہی۔

    اس حوالے سے بتایا گیا کہ یو اے ای اور بھارت سمیت دیگر ممالک سے تقریباً ڈھائی ہزار ہندو زائرین نے شرکت کی، تقریب کا آغاز وسیع و عریض ٹینٹ میں ہوا جو مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ تھا۔

    بی اے پی ایس سوامی نارائن سنستھا کے روحانی لیڈر مہنت سوامی مہاراج شیلانیاس ودھی نے تقریب کی صدرات کی جس میں متحدہ عرب امارات کے ڈائریکٹر کمیونٹی ڈولپمنٹ ڈاکٹر مغیر علی خلیلی، وزیر تبدیلی ماحولیات اور وزارت ہائیر ایجوکیشن کے وزیر نے بھی شرکت کی۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مندر کی تقریب سنگ بنیاد میں یو اے ای حکام اور بھارتی سفارتکار بھی موجود تھے۔

    واضح رہے کہ ابو ظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان نے مندر کی تعمیرات کے لیے جگہ بطور تحفہ فراہم کی تھی، مندر 13.5 ایکڑ (55 ہزار مربع میٹر) اراضی پر تعمیر کیا جائے گا تاہم اتنی ہی بڑی اراضی مندر کے ساتھ پارکنگ کے لیے فراہم کی گئی۔مندر کی تعمیرات کی ذمہ داری کمیٹی بی اے پی ایس پر عائد ہوگی۔

    مندر کی تعمیر کے لیے پتھر بھارت میں مندر کے خصوصی کاریگر تراشیں گے جنھیں متحدہ عرب امارات میں جوڑا جائے گا۔

    خلیجی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مندر کی تعمیر کے لیے مقامی حکومت کے پاس قانونی طور پر رجسٹریشن کر دی گئی ہے، ایک عالمی ہندو مذہبی تنظیم بوشاسن واسی اکشر  پرشوتم سنستھا کو اس کی تعمیر اور انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

    یو اے ای کے دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کا منصوبہ ابو ظہبی حکومت نے 2015 میں وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کے دوران منظور کیا تھا۔

  • وزیراعظم آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    کوئٹہ : وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، بعد ازاں ہزارہ برادری کے عمائدین سے بھی ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج کوئٹہ کا ایک روزہ مختصر دورہ کریں گے، دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کا افتتاح اور ہزارہ برادری کے عمائدین سے ملاقات کریں گے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ہاﺅسنگ منصوبے کی افتتاحی تقریب بیوٹمز کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی جس سے وزیراعظم خطاب کریں گے، تقریب میں وفاقی و صوبائی وزراء، طلباءو طالبات سمیت دیگر شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔

    یاد رہے نو اپریل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دے دی گئی تھی ، جس کے بعد اس وقت کے وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا تھا کہ نیاپاکستان ہاؤسنگ کے تحت ایک لاکھ 10ہزارفلیٹس بلوچستان میں بنائیں جائیں گے جبکہ اسلام آباد میں وفاقی ملازمین کیلئے بھی25 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    گوادر : وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں ملک کے بڑے ایئرپورٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قرار دیا جارہا ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ کاسنگ بنیاد رکھ دیا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جبکہ وفاقی وزیر علی زیدی ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ بھی موجود تھے۔

    افتتاح کے موقع پر پاکستان میں چینی سفیر یاؤ ژنگ بھی شریک تھے۔

    نیوگوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے 380 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے، ایئرپورٹ میں سالانہ 30ہزار ٹن کارگو ہینڈلنگ کی گنجائش ہوگی۔

    خیال رہے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چالیس ارب روپے کی لاگت سے تین سال میں مکمل کیا جائے گا، گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کا اہم منصوبہ قراردیاجارہا ہے ، چائنہ کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی ایئرپورٹ کو تعمیر کرے گی ۔

    نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو دورجدید کے تقاضوں کے مطابق تعمیر کیاجائے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کا افتتاح کردیا

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مختلف میگا پراجیکٹس کارڈیک سینٹراورکوئٹہ ژوب موٹروے کا افتتاح کیا تھا، منصوبے پاک فوج اور صوبائی حکومت کے تعاون سے مکمل کیےگئے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان شام کو کراچی پہنچیں گے، جہاں وہ کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، کمیٹی وزیر اعظم کو منصوبوں پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 30 مارچ کو گھوٹکی میں جلسے سے خطاب کریں گے، اور اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا،شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے اور اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان مختصر دورے پر لاہور پہنچے اور لاہور ریلوے اسٹیشن کے باہر شیلٹر ہوم پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھا ، جس کے بعد انھوں نے منصوبے کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جبکہ وزیراعظم کومنصوبے سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ شیلٹرہومز بے سہارا اور غریب عوام کے لیے بنائے جائیں گے۔

    پہلے مرحلےمیں لاہور میں 5 شیلٹر ہوم قائم ہوں گے، ریلوے اسٹیشن کے سامنے بنایا گیا شیلٹرہوم ایک کنال اراضی پر محیط ہے ، شیلٹر ہوم کی جگہ صوبائی حکومت اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی ملکیت ہے،اس میں 93 مرد اور 27 خواتین قیام کرسکیں گی۔

    خیال رہے لاہور کے مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزارتےہیں اور اکثریت کو بنیادی سہولتوں اور ابتدائی طبی امداد کے لیے موزوں جگہ درکارہوتی ہے، منصوبے کا مقصد بے گھر کی عزت نفس بحالی اور ضروریات پوری کرنا، محفوظ جگہوں کی تعمیراور بے گھرافراد کو لاحق خطرات کم کرنا ہے۔

    دورہ لاہور میں وزیراعظم صوبائی کابینہ کےاجلاس کی صدارت اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات بھی کریں گے، جس میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  وزیراعظم کو 100 روزہ پلان پر حکومت پنجاب کی کارکردگی کے بارے میں بریف کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پنجاب کے وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، اس موقع پر وزراء اپنے اپنے محکموں میں کئے جانے والے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    وزیر اعظم سے ڈی جی اینٹی کرپشن بھی ملاقات کریں گے اور محکمے کے بارے میں بریف کریں گے جبکہ تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کی وزیراعظم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی، سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈہ ہے، وزیراعظم

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ زرعی شعبے میں تحقیق کو یکسر نظرانداز کیا گیا، زرعی شعبے کی ترقی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ترین ایجنڈہ ہے، زرعی شعبے کے زوال کو قلیل مدتی اقدامات سے بہتری میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ طویل المدتی اقدامات پر فوری طور پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے، اس کے علاوہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی اور مالی معاونت کی فراہمی بھی ضروری ہے۔

  • بحریہ ٹاؤن : پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    بحریہ ٹاؤن : پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    کراچی : بحریہ ٹاؤن میں ملک کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، رفیع کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں زیر تعمیر منصوبے بحریہ ٹاؤن میں ہونے والی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، رفیع اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے رکھا۔


    اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیڈیم سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ رفیع کرکٹ اسٹیڈیم ڈیڑھ سال میں مکمل کرلیا جائے گا، اسٹیڈیم 3 منزلہ پویلین پرمشتمل ہوگا اور اس میں 50ہزارسے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

    ملک ریاض کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم کےساتھ بلٹ پروف فائیو اسٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائےگا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے دو سال میں ملک میں عالمی کرکٹ شروع ہوجائےگی۔

    چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ کراچی میں ہرطرف کچراہے جسے دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے، ہم کراچی میں کام کرنا چاہتےہیں لیکن کافی رکاوٹیں درپیش ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کوترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتےہیں، ہماری خواہش ہے کہ ملک میں بیروزگاری کا خاتمہ اورہر بچےکے ہاتھ میں ڈگری ہو۔

  • وزیرستان میں خوف اور فساد ختم، اب ترقی ہوگی، نوازشریف

    وزیرستان میں خوف اور فساد ختم، اب ترقی ہوگی، نوازشریف

    شمالی وزیرستان: وزیر اعظم محمد نواز شریف نے فاٹا میں شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا، کہتے ہیں کہ کرم تنگی ڈیم منصوبے کا آغاز خوف اور فساد کے دور کو ختم کرنے کے لیے اہم سنگ میل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے شوال میں تعمیر کیے جانے والے ڈیم کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جسے 3 سال میں مکمل کیا جائے گا، اس منصوبے کے تحت خیبر پختونخوا اور فاٹا دونوں کو فائدہ پہنچے گا اور اس کی بدولت وسیع رقبہ سیراب کیا جاسکے گا۔

    ڈیم میں 12 لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ ڈیم سے بڑی مقدار میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ 83 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی جبکہ یہ سیلاب کی روک تھام میں بھی مدد کرے گا،کرم تنگی ڈیم کا منصوبہ 2 مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج شمالی وزیرستان میں خوف اور فساد کے دور کا خاتمہ ہوگیا اور یہاں اب محبت و اخوت کی حکمرانی ہے، ترقیاتی منصوبے کے آغاز سے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔

    نوازشریف نے کہا کہ جس علاقے میں کبھی دہشت گردوں کا قبضہ تھا اب وہی لوگوں کی قربانیاں رنگ لائیں اور انتظامی معاملات عوام کے ہاتھ میں آنے لگے ہیں، فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کا عمل جلد مقمل کرلیا جائے گا، آئینی دھارے میں شامل کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے گی اور اُس کے بعد فاٹا کو بھی این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم نے کہاکہ ہم ملک کی خدمت کررہے ہیں مگر کچھ منفی سیاست کرنے والے لوگوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی، آج دنیا کے معاشی ادارے بھی پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو بہتر قرار دے رہے ہیں۔

  • شمالی وزیرستان :وزیراعظم آج کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھیں گے

    شمالی وزیرستان :وزیراعظم آج کرم تنگی ڈیم کاسنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیرستان : وزیراعظمم میاں محمد نواز شریف آج شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے،ڈیم کامنصوبہ دو مراحل میں مکمل ہوگا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف آج شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں تعمیر کیے جانے والے کرم تنگی دیم کا سنگ بنیاد رکھیں گےجس میں پانی بھی ذخیرہ کیاجاسکےگا۔

    شوال میں تعمیر کیےجانے والے ڈیم کا منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگاجبکہ اس سے خیبرپختونخواہ اورفاٹا کو فائدہ پہنچےگا اور زراعت کے شعبے کوبھی ترقی ملے گی۔کرم تنگی ڈیم کامنصوبہ دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا،پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

    مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا

    یاد رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں کابینہ نےفاٹااصلاحات کےلیےقانونی اور آئینی سفارشات منظورکرلی تھیں۔

    واضح رہےکہ وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعد سفارشات کےتحت فاٹاخیبرپختونخواکاحصہ بن جائےگا،اصلاحات کےبعد فاٹا میں ایف سی آرقوانین کاخاتمہ ہوجائےگااور فاٹامیں وفاق کا عمل دخل نہیں ہوگا۔

  • کراچی: عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کراچی: عمران خان نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    کراچی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کراچی پہنچ گئے جہاں انہوں نے شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔ عمران خان نے کراچی میں شوکت خانم اسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 29 دسمبر 2019 کو اس اسپتال کا افتتاح کردیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ جب میں اپنی والدہ کے کینسر کے علاج کے لیے باہر گیا تب مجھے احساس ہوا کہ یہ کتنا تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 90 فیصد کینسر کے مریض اپنا علاج نہیں کر سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ مریضوں کے صرف علاج پر 26 ارب روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔ اسپتالوں اور مشینوں کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔ اللہ نے برکت ڈالی اسی لیے اسپتال کامیابی کے ساتھ چل رہے ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان کراچی کے دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل میں دفتر کا افتتاح اور ممبر شپ مہم کا آغاز بھی کریں گے۔ شام 6 بجے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کے بعد وہ تعزیت کے لیے جنید جمشید کے گھر جائیں گے۔

    ترجمان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف لیاری شاہ ولی اللہ روڈ بھی جائیں گے۔ جمعہ کو عمران خان کارساز پر پارٹی کابینہ سے ملیں گے۔ دورے کے تیسرے روز عمران خان وکلا اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔