Tag: سنگ مر مر

  • سنگ مرمر سے بنایا گیا شاہ رخ کا شاہکار پورٹریٹ! ویڈیو وائرل

    سنگ مرمر سے بنایا گیا شاہ رخ کا شاہکار پورٹریٹ! ویڈیو وائرل

    شاہ رخ خان ان چند سپراسٹارز میں سے ایک ہیں جن کے لیے ان کے مداح دیوانگی کی حد تک چاہت رکھتے ہیں اور مختلف طریقوں سے اداکار سے اپنی محبت کا اظہا کرتے رہتے ہیں۔

    بالی وڈ کنگ کے مداح ایک آرٹسٹ نے سنگ مرمر کے چپس (پتھروں) کا استعمال کرتے ہوئے ’جوان‘ کے اداکار کا ایک دیوہیکل پورٹریٹ بنایا ہے جو کہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

    پریتم بنرجی نامی فنکار نے سنگ مرمر (ماربل) کے چھوٹے چھوٹے پتھروں کو پورٹریٹ بنانے کے لیے اس خوبی سے استعمال کیا ہے کہ دیکھنے والے بھی ان کی کاریگری کی داد دے رہے ہیں۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس آرٹسٹ نے شاہ رخ خان سے محبت کا اظہا کرنے کے لیے ایک بہت بڑا پورٹریٹ بنایا ہے۔

    کمال مہارت سے سفید سنگ مرمر سے تیار کردہ اس پورٹریٹ کا سائز تقریباً 30 فٹ ہے، آرٹسٹ نے کنگ خان کی محبت میں اس پر انتھک محںت کی اور اسے صرف ایک ماہ کے مختصر عرصے میں مکمل کیا ہے۔

    نو جوان آرٹسٹ کا اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کنگ آف بالی وڈ شاہ رخ اس پورٹریٹ کو دیکھیں اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کریں۔