Tag: سنہری موقع

  • عمان کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

    عمان کا گولڈن ویزا حاصل کرنے کا سنہری موقع

    عمان (24 اگست 2025) سلطنت عمان رواں ماہ کے اختتام پر 31 اگست کو ایک پرکشش آفر کے ساتھ گولڈن ویزا پروگرام کا آغاز کر رہی ہے۔

    ویزا اور امیگریشن سے متعلق مزید خبریں

    گلف نیوز کے مطابق سلطنت عمان کی جانب سے 31 اگست سے نیا گولڈن ویزا پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سرمایہ کاروں کو طویل مدت کی رہائش کی پیشکش کی جائے گی۔

    عمان کی جانب سے سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے گولڈن ویزا پروگرام کے ساتھ ڈیجیٹل تجارتی اصلاحات کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

    یہ اعلان صلالہ میں ہونے والے ایک پروگرام میں کیا جائے گا، جو ذوفر کے گورنر سید مروان بن ترکی السید کی سرپرستی میں ہوگا۔ اس تقریب میں سلطان قابوس یونیورسٹی، جرمن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، عمان انرجی ایسوسی ایشن، اور ایبینا کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

    عمان کی وزارت برائے فروغ تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے مطابق یہ پروگرام "المجیدہ کمپنیز” کے ساتھ شروع کیا جائے گا، جو اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی عمانی فرموں کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور "عمان بزنس” پلیٹ فارم کے ذریعے تجارتی رجسٹریشن کی الیکٹرانک منتقلی کو فعال کرنے والی ایک نئی سروس ہے۔

    وزارت کے منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر جنرل مبارک بن محمد الدوہانی نے کہا کہ گولڈن ویزا پروگرام اور اس کے ساتھ اصلاحات کا مقصد سرمایہ کاروں کو طویل مدتی استحکام اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے، جبکہ عمانی کاروباری اداروں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر وسعت دینے کے لیے ترغیبات پیش کرنا ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمان کے خلیجی ہمسایہ ممالک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے کاروباریی افراد اور سرمایہ کاروں کو طویل مدتی رہائش کے حقوق کی پیشکش کرکے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کی ہے۔

    Latest Visa News from ARY News

  • یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع

    یو اے ای میں ملازمت حاصل کرنے کا سنہری موقع

    کویت : متحدہ عرب امارات میں ایک معروف کمپنی کی جانب سے ملازمت کے خواہشمند افراد کے لیے ایک دلچسپ موقع فراہم کیا گیا ہے۔

    ملک کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں میں سے ایک اتصالات نے 9 ہزار 500 درہم تک کی مسابقتی تنخواہوں کے ساتھ متعدد ملازمتوں کے مواقع کا اعلان کیا ہے۔

    یہ ان افراد کے لیے ایک سنہری موقع ہے جو ٹیلی کمیونیکیشن انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کو ایک انتہائی معروف تنظیم کے ساتھ آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

    اس زیر نظر خبر میں درخواست گزار کی اہلیت کے معیار، مطلوبہ دستاویزات اور ان عہدوں کے لیے درخواست دینے کے طریقہ کے بارے میں ایک جامع رہنمائی فراہم کی گئی ہے۔

    اہلیت کا معیار:

    ملازمت کے ان مواقع پر غور کرنے کے لیے امیدواروں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ درج ذیل اہلیت کے معیار پر پورا اتریں گے:

    جس میں سب سے پہلے تعلیمی قابلیت اور تعلیمی سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ اور ڈگریوں کی کاپیاں، کام کا تجربہ اور پچھلے آجروں کا حوالہ خط یا تجربہ سرٹیفکیٹ فراہم کرنا، زبان کی مہارت، تمام مطلوبہ دستاویزات کی فراہمی، متحدہ عرب امارات میں کام کرنے کا قانونی حق، ضروری ورک پرمٹ اور ویزا فراہم کرنا شامل ہے۔

    درخواست کیسے کریں:

    متحدہ عرب امارات میں اتصالات میں ملازمت سے متعلق درخواست دینے کے لیے ان مراحل پر عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اتصالات کیریئرز کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔

    اتصالات کیریئرز کی آفیشل ویب سائٹ یا مخصوص جاب لسٹنگ پورٹل پر جائیں، اگر آپ کے پاس اس کا اکاؤنٹ نہیں ہے تو پہلے اتصالات کیریئرز پورٹل پر ایک اکاؤنٹ بنائیں۔

    اس کے بعد ملازمت کے مواقع کی فہرست میں جاکر مقام کے لحاظ سے فلٹرنگ یو اے ای ملازمت کے زمرے، اور اگر چاہیں تو ملازمت کے مخصوص کردار کے ذریعے براؤز کریں اور ملازمت کی اس فہرست پر کلک کریں جو آپ کی اہلیت اور دلچسپیوں سے مماثل ہو۔

    آخری مرحلے میں اپنی درخواست جمع کروائیں جس کیلئے آن لائن درخواست فارم پُر کریں، اپنی سی وی اور مطلوبہ دستاویزات کو منسلک کریں۔ یاد رہے کہ آپ کو ایک تشخیص مکمل کرنے یا اضافی معلومات فراہم کرنے کے لیے بھی کہا جاسکتا ہے۔

    اپنی درخواست کو حتمی شکل دینے سے پہلےتمام تفصیلات کا بغور جائزہ لیں اور مطمئن ہونے کے بعد، "جمع کروائیں” کے بٹن پر کلک کردیں۔

  • مختصر ویڈیوز بنانے والے صارفین بھی اب پیسے کما سکیں گے، کمپنی کا اعلان

    مختصر ویڈیوز بنانے والے صارفین بھی اب پیسے کما سکیں گے، کمپنی کا اعلان

    واشنگٹن: مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن’بائیٹ‘ نے اپنے صارفین کو خوش خبری سنا دی، نئے منصوبے کے تحت ویڈیو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ صارفین کو معاوضہ دے دی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بائیٹ کے شریک بانی ڈیم ہوفمان نے اپنی ویب سائٹ پر نئے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کی ویڈیوز پر اشتہارات کی مد میں 100 فیصد رقم ادا کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ غیرمعینہ مدت کے لیے اسپانسر کی رقم سو فیصد صارفین کو ملے گی تاہم اس منصوبے کو بنیادی مقصد صارفین کا ان کی محنت کا صلہ دینا ہے۔

    خیال رہے کہ اشتہارات کی مد میں ممکنہ طور پر صارفین کو دیا جانے والے سو فیصد معاوضہ مستقبل میں کم بھی کیا جاسکتا ہے، تاہم مستقبل میں منافع میں کٹوتی سے متعلق حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔

    ٹک ٹاک نے بڑی پابندی عائد کردی

    ٹیکنالوجی سے متعلق قائم امریکی ایجنسی کی ماہر کیٹی ویلیم کا کہنا ہے کہ صارفین اب’بائیٹ‘ ایپ کے ذریعے پیسے کما سکتے ہیں، لیکن معاوضے کی رقم کسی اسپانسر یا پھر اشتہارات کی مد میں ملے گی۔