Tag: سنیل شیٹھی

  • سنیل شیٹھی نے انڈر ورلڈ کے غنڈوں کے ساتھ کیا کیا؟

    سنیل شیٹھی نے انڈر ورلڈ کے غنڈوں کے ساتھ کیا کیا؟

    نئی دہلی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکاروں کو انڈر ورلڈ سے دھمکیاں ملنا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، کئی اداکار ان کا نشانہ بنا چکے ہیں۔

    بالی وڈ کے معروف سینیئر اداکار سنیل شیٹھی نے بھی انڈر ورلڈ سے دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے اور اپنے جواب کے بارے میں بھی بتایا ہے۔

    ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ایکشن ہیرو سنیل شیٹھی نے انکشاف کیا کہ نوے کی دہائی میں انہیں انڈر ورلڈ سے دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوچکی ہیں لیکن وہ ڈرنے کے بجائے اپنی بات پر قائم رہے اور مناسب جواب دیا کیوں کہ وہ جانتے تھے کہ وہ غلط نہیں ہیں۔

    سنیل شیٹھی نے نوے کی دہائی کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ایک ایسے وقت میں ممبئی میں زندگی گزار رہے تھے جب ہر جگہ انڈر ورلڈ کا راج تھا، اس دوران مجھے بھی کئی مرتبہ دھمکی آمیز فون کالز موصول ہوئیں جن میں دھمکی دینے والا کہتا تھا کہ میں یہ کردوں گا میں وہ کردوں گا لیکن میں بھی جواباً انہیں گالیاں دیتا تھا۔

    سنیل شیٹھی نے بتایا کہ مجھے پولیس والے کہتے تھے کہ آپ پاگل تو نہیں، آپ مسئلہ نہیں سمجھ رہے وہ بھڑک کر کچھ بھی کرسکتے ہیں تو میں انہیں کہتا تھا کہ میں نے کیا کیا ہے؟ میں غلط نہیں ہوں، آپ میری حفاظت کریں۔

    بھارتی اداکار نے مزید بتایا کہ میں نے کبھی اس بات کا ذکر اپنے بچوں اتھیا اور آہان سے نہیں کیا، میں پاگل پن میں اکثر کچھ بھی کرجاتا تھا، زخمی ہونے کے بعد علاج نہیں کرواتا تھا، اس حوالے سے میرا نقطہ نظر یہ تھا کہ وقت بڑا مرہم ہے۔

  • گٹکا مین کہے جانے پر سنیل شیٹھی برہم

    گٹکا مین کہے جانے پر سنیل شیٹھی برہم

    معروف بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی گٹکا مین کہے جانے پر سوشل میڈیا صارف پر برہم ہوگئے، صارف نے گٹکے کا اشتہار کرنے پر معروف اداکاروں کو شرمندہ کیا اور غلطی سے سنیل شیٹھی کو بھی ٹیگ کردیا۔

    بھارتی سوشل میڈیا صارفین گٹکے کے اشتہار میں کام کرنے پر اجے دیوگن، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سے نالاں تھے اور ان تینوں بالی ووڈ اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے تاہم غلطی سے ایک صارف نے اکشے کمار اور شاہ رخ خان کو تو ٹیگ کیا مگر اجے کی جگہ پر سنیل شیٹی کو ٹیگ کر ڈالا۔

    اس پر سنیل شیٹی سوشل میڈیا صارف پر برس پڑے اور انہوں نے غصے میں ردعمل بھی دیا۔

    اداکار نے لکھا کہ بھائی آپ اپنا چشمہ ایڈجسٹ کرلیں یا پھر بدل دیں۔

    بعد ازاں مذکورہ صارف نے سنیل شیٹی سے معذرت کی اور پھر کہا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے۔

    مذکورہ صارف نے شاہ رخ خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے لیے لکھا تھا کہ اس طرح کے اشتہارات میں کام کرنے پر آپ کے بچوں کو آپ پر شرمندہ ہونا چاہیئے۔

  • ناچنے گانے والےکردار نہیں کرنا چاہتا‘سنیل شیٹھی

    ناچنے گانے والےکردار نہیں کرنا چاہتا‘سنیل شیٹھی

    ممبئی: بالی ووڈ کےنامور اداکار شیل شیٹھی کا کہناہےکہ اب وہ عمر کے ایسے حصے میں پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ناچنے گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتے۔

    تفصیلات کےمطابق 90 کی دہائی میں فلم نگری پرراج کرنے اور بالی ووڈ کو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والےسپراسٹار سنیل شیٹھی کا کہناہےکہ وہ اب اپنی عمرکے حساب سے فلموں میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔

    بالی ووڈ اسٹار سینل شیٹھی نے ایک انٹرویو کےدوران کہاکہ ہرعمر کا اپنامزہ ہوتا ہے اور میرا مانناہےکہ میں اب عمر کے اس حصے میں ہوں جہاں میں ناچنے گانے والے کردار نہیں کرنا چاہتا۔

    بالی ووڈ اسٹار کا کہناتھاکہ انہیں متعدد فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہیں لیکن وہ اب باپ، پولیس آفیسر یا ایسا کردار فلم میں نبھاناچاہتے ہیں جس میں مداح انہیں پسند کریں۔


    سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی


    خیال رہےکہ ماضی میں ایکشن کرداروں میں نظر آنے والے اداکارسنیل شیٹھی گزشتہ 3برس سےکسی فلم میں جلوہ گر نہیں ہوئے۔

    واضح رہےکہ سنیل شیٹھی رواں سال اگست میں ریلیز ہونے والی فلم ’ ری لوڈڈ‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور جیکولین فرنانڈس کے ساتھ سپراسٹار کی ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی ہورہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی

    سلمان خان نے برے وقت میں ساتھ دیا ، سنیل شیٹھی

    ممبئی: بالی وڈ کے اداکار سنیل شیٹی کا کہنا ہے کہ سلمان خان نے برے وقت میں ان کا ساتھ دیا تھا۔

    سنیل شیٹی اور سلمان خان کے درمیان گہری دوستی ہے۔ سنیل شیٹي نے کہا کہ زندگی کے برے وقت میں سلمان نے ان کی مدد کی۔

    سنیل شیٹی نے کہا جس وقت میں نے شادی کی اس وقت انڈسٹری میں میرا ایک ہی دوست تھا،زندگی کے اس برے وقت میں اور اس سے پہلے بھی سلمان میرے ساتھ رہے، ان کے ساتھ سفر خوبصورت رہا۔

    خیال رہے کہ سلمان خان نے حال ہی میں سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی کو اپنے پروڈکشن کے بینر میں بننے والی فلم ‘ہیرو میں بطور اداکارہ سائن کیا تھا۔