Tag: سنیل شیٹی

  • اتھیا کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سنیل شیٹی نے ڈائریکٹر کو بنگلہ دیا؟

    اتھیا کو فلم میں کاسٹ کرنے پر سنیل شیٹی نے ڈائریکٹر کو بنگلہ دیا؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اتھیا شیٹی نے اپنے بالی ووڈ کی شروعات نکھل اڈوانی کے 2015 کے رومانٹک ڈرامہ ہیرو فلم سے کی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کاسٹنگ ڈائریکٹر مکیش چھابڑا بے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ ان کی کامیابی کا بڑا حصہ سنیل شیٹی کو جاتا ہے۔

    مکیش چھابڑا نے انکشاف کیا کہ جب میں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر کام کا آغاز کیا تو سنیل شیٹی کا ممبئی کے علاقے آرام نگر میں ایک بنگلہ تھا جس کا نام 160 تھا۔

    کاسٹنگ ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ان کی بیٹی اتھیا شیٹی کے ساتھ ایک فلم ’ہیرو‘ کر رہا تھا، تو اس دوران انہوں نے میرا دفتر دیکھا اور مجھ سے کہا کہ تم اتنے چھوٹے دفتر میں کیوں کام کر رہے ہو، میں نے کہا کہ میں اس وقت بہت پریشر میں ہوں۔

    مکیش چھابڑا نے بتایا کہ سنیل شیٹی نے کہا آرام نگر میں میرا بنگلہ ہے وہ تم لے لو، کرائے کی فکر نہ کرو، تم نے میری بیٹی کے لیے بہت کچھ کیا ہے، بس یہ بنگلہ لے لو، سنیل شیٹی آدمی نیکیاں کرتا ہے اور کسی کو نہیں بتاتا، اس نے مجھے آرام نگر میں اتنا بڑا بنگلہ دیا۔

    کاسٹنگ ڈائریکٹر  مکیش نے بتایا کہ میں نے وہاں اپنا کام شروع کیا، نیا دفتر سجایا، نیا لوگو بنایا، اور دفتر کا افتتاح کیا، میں نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ کام کیا اور مل کر کمپنی بنائی۔

    کاسٹنگ ڈائریکٹر  مکیش نے مزید بتایا کہ آہستہ آہستی میں نے ترقی کی اور اب میں اس مقام پر پہنچ گیا کہ اب ہمارے چندی گڑھ، دہلی اور لندن میں دفاتر ہیں۔

    خیال رہے کہ اتھیا شیٹی نے اپنے بالی ووڈ کی شروعات نکھل اڈوانی کے 2015 کے رومانٹک ڈرامہ ہیرو سے کی تھی جس میں اداکار سورج پنچولی نے ہیرو کا کردار ادا کیا تھا۔

  • سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

    سنیل شیٹی نے والد کی یادوں سے وابستہ تین بلڈنگیں خرید لیں

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارسنیل شیٹی نے منگلور میں اُن تینوں عمارتوں کو خرید لیا جہاں کبھی ان کے والد کام کیا کرتے تھے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار نے ان تینوں عمارتوں کو خرید لیا ہے جہاں کبھی ساوتھ انڈین رسٹورنٹس ہوا کرتے تھے اور آج وہاں ملٹی اسٹوری بلڈنگیں تعمیر کردی گئی ہیں۔

    سنیل شیٹی نے ان عمارتوں کو اس لئے خریدا ہے کیونکہ یہاں ان کے والد 9 سال کی عمر میں ویٹر کا کام کیا کرتے تھے، اور ان رسٹورنٹس میں میزیں صاف کرتے تھے۔

    ایک انٹرویو میں بھارتی اداکار نے بتایا کہ ان کے والد ویٹر کی سخت نوکری کرتے کرتے منیجر کی پوسٹ تک پہنچ گئے تھے، اس کے بعد روزگار کی تلاش میں ممبئی کا رخ کرلیا تھا اور کیٹرنگ بزنس سے وابستہ ہوگئے۔

    سنیل شیٹی نے بتایاکہ ان کا کوئی بھائی نہیں بلکہ تین بہنیں تھیں، والد نے بہت سخت زندگی گزاری تھی۔ وہ دن بھر کام کرتے اور رات فرش پر ایک بوری بچھا کر سو جایا کرتے تھے۔

    سنیل شیٹی نے بھی والد کی طرح کئی برسوں تک کیٹرنگ کا کام کیا، اس کے بعد انہوں نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور 1992 ء میں ہلوان فلم سے بالی ووڈ انڈسٹری میں آگئے۔

    سوناکشی سنہا کے ریسپشن کی ساڑھی میں کیا خاص بات تھی؟

    بھارتی اداکار نے اپنے کیریر میں اب تک 114 ہندی فلمیں بنائیں جبکہ 12 دیگر زبانوں میں فلمیں کیں۔ سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی نے ہیرو مبارک، نواب زادے، موتی چور چکنا چور جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

  • راہول میرا پسندیدہ کرکٹر نہیں: سنیل شیٹی

    راہول میرا پسندیدہ کرکٹر نہیں: سنیل شیٹی

    بالی وڈ کے سینئیر اداکار سنیل شیٹی نے کہا ہے کہ کے ایل راہول میرا پسندیدہ کرکٹر نہیں ہے۔

    اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بالی وڈ کے اداکار سنیل شیٹی نے اپنے پسندیدہ کرکٹر سے متعلق انکشاف کیا اور کہا کہ میرا فیوریٹ کرکٹر عہد حاضر کے شہرت یافتہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی ہیں۔

    سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ کے ایل راہول میرا بیٹا ہے لیکن میرا پسندیدہ کرکٹر نہیں ہے اور جب خاندان کا معاملہ ہو تو آپ اس پر کوئی گفتگو یا رائے نہیں دے سکتے۔

    سنیل شیٹی نے اپنے داماد کے ایل راہول کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    تاہم جب ان سے سوال کیا گیا کہ تو پھر آہان شیٹی کیا ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ خاندان ہے، لیکن وہ ایک کرکٹر نہیں، وہ اداکار ہے۔

    اس موقع پر سنیل شیٹی کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی تعاقب کرنے کے ماسٹر ہیں اور اسی لیے وہ میرے پسندیدہ کرکٹر ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل دیے گئے ایک انٹرویو میں سنیل شیٹی نے اپنے داماد کے ایل راہول کے بارے میں کہا تھا کہ میں ان کی مہارت کا پرستار ہوں۔

  • سنیل شیٹی نے اپنے داماد کے ایل راہول کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    سنیل شیٹی نے اپنے داماد کے ایل راہول کے ساتھ تصاویر شیئر کردیں

    بالی وڈ کے سپراسٹار سنیل شیٹی نے اپنے داماد اور بھارت کے مشہور بیٹر کے ایل راہول کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کردیں۔

    مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول ایشیا کپ سے عمدہ فارم میں موجود ہیں اور آئی سی سی ورلڈکپ میں بھی انھوں نے ٹیم کی ضروت کے لحاظ سے اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اب عالمی کپ کے دوران سنیل شیٹی نے اپنے داماد کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر جاری کی جانے والی تصویر میں کے ایل راہول اور سنیل شیٹی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ بھاتی بیٹر گرمجوشی سے مسکرارہے ہیں۔

    اتھیا شیٹی نے اپنے والد اور شوہر کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے دل کی ایموجی بنا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

    سنیل شیٹی کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر کو اب تک لاکھوں لوگ لائیک کرچکے ہیں جبکہ کرکٹر اور بالی وڈ اداکار کے مداح بھی اس پر اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔

    اس سے قبل ایشیا کپ میں بھارتی بیٹر کی جانب سے پاکستان کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے پر ان کی اہلیہ اتھیا نے بھی ان کی ستائش کی تھی۔

    کے ایل راہول کی فٹنس کو لے کر شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کی گئی تھی، تاہم پاکستان کے خلاف 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کے بعد شائقین بھی ان کی خوب تعریف کررہے تھے۔

    اتھیا شیٹ نے انسٹاگرام پر کے ایل راہول کی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں کے ایل راہول سنچری کا جشن منا رہے تھے۔

    اتھیا شیٹی نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’اندھیری رات بھی ختم ہوجائے گی اور سورج طلوع ہوگا، تم سب کچھ ہو، میں تم سے پیار کرتی ہوں۔‘

  • بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کا مردوں کے لیے بہترین مشورہ

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی کا مردوں کے لیے بہترین مشورہ

    سنیل شیٹی نے مردوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت پر کھل کر بات کریں اور کسی طرح کی جھجک کا اظہار نہ کریں۔

    ’24/7 آن لائن مینٹل ہیلتھ‘ ہیلپ لائن سینٹر کے لانچ کی تقریب میںذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے بالی وڈ اداکار نے ذہنی صحت کے بارے میں بات کرنے حوالے سے اپنے خیالات کے اظہار کیا۔

    اداکار سے یہ سوال کیا گیا کہ اس طرح کی مہم سے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو فائدہ ہوسکتا تھا اگراسے پہلے متعارف کرایا گیا ہوتا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مردوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے جذباتی پہلوؤں کو سمجھیں۔

    اپنے کرئیر کے دوران آنے والے اتار چڑھاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے دھڑکن کے اداکار نے کہا کہ ذہنی صحت نے انہیں کبھی پریشان نہیں کیا کیونکہ وہ ہمیشہ اپنی تکلیفوں کے بارے میں بات کرتے ہیں،

    انھوں نے کہا کہ وہ لوگوں سے معاونت حاصل کرتے ہیں کیونکہ ان کے لیے ان کی خوشی اور خاندان اولین ترجیح ہے۔

    واضح رہے کہ سنیل شیٹی ’24/7 آن لائن مینٹل ہیلتھ‘ ہیلپ لائن سینٹر کے سرپرست ہونے کے ساتھ اس کے سرمایہ کاروں میں سے بھی ایک ہیں۔ سنیل شیٹی جلد ہی ہیرا پھیری 3 میں نظر آئیں گے۔

  • سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی پر قیمتی تحائف سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا

    سنیل شیٹی نے بیٹی کی شادی پر قیمتی تحائف سے متعلق خبروں کو جھوٹا قرار دیدیا

    بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی ذرائع نے اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کی شادی میں ملنے  والے مہنگے ترین تحائف کی خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ قرار دے دیا۔

    بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیٹی خاندان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شائع کی گئی تمام خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں، ہماری میڈیا سے درخواست ہے کہ ایسی کوئی بھی خبر شائع کرنے سے پہلے ہم سے تصدیق کرلیں۔

    بھارتی میڈیا نے 2  روز قبل جوڑے کو  شادی پر ملنے والے مہنگے تحائف کی تفصیلات جاری کی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار سنیل شیٹھی اور ان کی اہلیہ مانا شیٹھی نے بیٹی اور داماد کو ممبئی میں50 کروڑ بھارتی روپے مالیت کا اپارٹمنٹ دیا۔

    اتھیا شیٹی اور کے ایل راہول کو ملنے والے قیمتی تحائف کی تفصیلات سامنے آگئی

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں ویرات کوہلی، سلمان خان، جیکی شرف اور دیگر اداکار و کھلاڑی کی جانب سے دیئے گئے پرتعیش تحائف کی تفصیلات تھی۔

    واضح رہے کہ اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی اتھیا شیٹی اور کرکٹر کے ایل راہول رواں ہفتے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

  • سنیل شیٹی نے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

    سنیل شیٹی نے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

    بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی نے انڈسٹری کے نوجوان اداکاروں کے لائف اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی نے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کے نوجوان اداکاروں کے شاہانہ لائف اسٹائل کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس رویے نے ان کے مداحوں کو ’اجنبی‘ یعنی ان سے بہت دور کر دیا ہے۔

    انھوں نے کہا نئے بالی ووڈ اسٹارز سوشل میڈیا پر ایسا طرز زندگی دکھاتے ہیں جس نے ان کے مداحوں کو ان کے لیے اجنبی بنا دیا ہے۔

    سنیل شیٹی نے کہا کہ اداکاروں کے شاہانہ طرز زندگی کی وجہ سے مداحوں کو اب ان سے تعلق رکھنا مشکل ہو گیا ہے، انھوں نے مشورہ دیا کہ نوجوان اداکاروں کو اپنے ان مداحوں کے ساتھ قربت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا ’’مداحوں نے اب ان اداکاروں سے خود کو الگ کرنا شروع کر دیا ہے، سوشی کی فوٹو ڈال رہے ہو، مالدیپ میں سوئمنگ سوٹ میں تصاویر ڈال رہے ہو، مہنگی کار میں چلتے ڈال رہے ہو، مداحوں کو لگ رہا ہے کہ یہ ہیں کون؟‘‘

    سنیل شیٹی نے مزید کہا کہ ان دنوں تو اداکاروں کو کہیں بھی دیکھا جا سکتا ہے، جب آپ کسی چیز کو بہت زیادہ دیکھنا شروع کرتے ہیں تو آپ اس سے تھک جاتے ہیں، اور میرے خیال میں یہی ہو رہا ہے۔

  • کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

    کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی رشتہ ازدواج میں کب منسلک ہوں گے؟ سنیل شیٹی نے بتادیا

    ممبئی: بالی وڈ اداکار سنیل شیٹی نے بیٹی اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول سے جلد شادی کی تصدیق کر دی۔

    سنیل شیٹی نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر اپنی ڈیبیو کرائم سیریز کی لانچ پر شرکت کی جہاں انہوں نے میڈیا کی جانب سے پوچھے جانے والے بیٹی کے شادی کے سوالات کے جواب دیے۔

    میڈیا نے اداکار سنیل شیٹی سے ان کی بیٹی اور کے ایل راہول کی شادی سے متعلق سوال کیا کہ دونوں کی شادی کب ہو رہی ہے؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے تصدیق کی اور کہا ’ان کی شادی جلد آئندہ کچھ ماہ میں ہوجائے گی‘۔

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اداکارہ اتھیا شیٹی کی شادی : تمام افواہیں دم توڑ گئیں

    یہ بھی پڑھیں: کے ایل راہول اور اتیھا شیٹھی کی شادی طے پاگئی 

    بھارتی میڈیا کی کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ راہول اور اتھیا رواں برس دسمبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول اور بالی وڈ اداکارہ اتھیا شیٹی گزشتہ تین سال سے ایک ساتھ ہیں۔

  • جم میں ورزش کے دوران اداکاروں کی موت کی اصل وجہ کیا؟سنیل شیٹی نے بتا دیا

    جم میں ورزش کے دوران اداکاروں کی موت کی اصل وجہ کیا؟سنیل شیٹی نے بتا دیا

    ممبئی: بالی ووڈ کے سن 19 سو کی دہائی کے معروف ہیرو سنیل شیٹی نے اداکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات اور ہارٹ اٹیک کی وجہ بتا دی۔

    سنیل شیٹی نے حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کے متعدد اداکاروں کی جِم میں اموات اور ہارٹ اٹیک کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ ’اداکار یا عام لوگوں کی اس طرح موت کی وجہ ورزش نہیں بلکہ سپلیمنٹس میں ہے جو اب بڑے پیمانے پر استعمال کیا جاتا ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ ’سپلیمنٹس اور اسٹیرائڈز جو فنکار استعمال کرتے ہیں وہ ان کی موت کا سبب بن رہا ہے جس سے ہارٹ فیل ہوتا ہے نہ کہ ہارٹ اٹیک‘۔

    انہوں نے کہا کہ ’صحیح کھانا اور سونا یہ تمام چیزیں صحت بہتر کرنے میں کردار ادا کرتی ہیں صحیح کھانے سے مطلب پرہیز کرنا نہیں ہے بلکہ صحیح کھانے سے میرا مطلب ہے غذائیت کا صحیح ہونا ضروری ہے‘۔

    سنیل شیٹی نے سوال اُٹھایا کہ کیا جم مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کر تے ہیں؟ کیا وہ اپنے گاہکوں کو سخت مشقوں اور مشینوں پر لگانے سے پہلے کوئی چیک اور بیلنس کرتے ہیں؟

    واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بھارت میں اداکاروں کی جِم میں ورزش کے دوران اموات نے سب کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔